Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

    پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

    وہیں اب مودی کی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما نے بھی بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ایک انٹڑویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے انہوں نے چینی طیارے بہترین ہیں، جبکہ انہوں نے فرانس کے طیاروں کو ناقص قرار دیا۔

    اسسوال پر کہ اپوزیشن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخر کتنے طیارے گرے، تو سبرامنیم سوامی نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے اس معاملے پر تحقیقات اور سچائی ممکن نہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی قوم کو طیاروں کے نقصان کے بارے میں اصل حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

    طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    https://x.com/Natsecjeff/status/1928377809098940496

    دفاعی ماہرین کے مطابق بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے، پاکستان کے خلاف جنگ مودی کو مہنگی پڑچکی ہے،اس میں انہیں نہ صرف دنیا میں بلکہ خود بھارت کے عوام اب پہلے سے زیادہ مودی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں،پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضا میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا، مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا  لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ، کوشش ہے کہ کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے-

    وزیراعلی مریم نواز نے لیہ میں 1 ہزار 645 لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے ڈیرہ غازی خان ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے طلبہ و طالبات میں بھی لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہے کہ کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی جو آپ کے گھروں، روٹی، سبزی، بجلی کی قیمتوں کیلئے فکر مند ہے وہ آپ کا ہمدرد ہے اور جو نفرت کے بیج بوتا ہے وہ قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے، جس نے ملک کیلئے خدمات دیں وہ سب ہمارے ہیرو ہیں-

    طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    مریم نواز نے کہا کہ جنہوں نے وردی کو جلایا انہوں نے قوم کے وقار اور طاقت کو جلایا، آج وہی وردی پہنے قوم کے جوان بیٹے سرحدوں پر شہید ہوئے 10 مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا 9 مئی اور 28 مئی کو کس نے کیا کیا جب قوم بنیان مرصوص بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی تمام بچے پاکستان کیلئے بنیان مرصوص بنیں،پاکستان نے ایک چھوٹا ملک ہونے کے باجود بھارت سے جنگ جیتی ہے۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

  • طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید

    بھارتی رہنماؤں نے مودی کی نااہل اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید شروع کر دی-

    تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں، مودی سرکار پاکستاں سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتی ہے۔

    مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ،ملک میں سیلاب کاخدشہ

    اس سے قبل بھی ریونت ریڈی مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ چار دن کی فوجی کارروائی کے بعد کیا ہوا؟ مودی حکومت نے آپریشن آدھے راستے میں ہی روک دیا، جنگ بندی کا اعلان کرنے سے پہلے مودی نے تمام جماعتوں کی رائے کیوں نہیں لی؟ مودی مؤثر جنگی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہا، ٹرمپ کے دباؤ میں آکر مودی سرکار کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔

    بی سی بی صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

  • مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ،ملک میں سیلاب کاخدشہ

    مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ،ملک میں سیلاب کاخدشہ

    کراچی: محکمہ موسمیات نےمون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں زائد بارشیں، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کاامکان ہے، موسلادھاربارشیں بڑے دریاؤں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری ممکن ہے۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے تاہم زائد بارشوں کے باعث آبپاشی اور توانائی کے شعبوں کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا، بارشیں آبی ذخائر اور زیرِ زمین پانی کے وسائل کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی پنجاب،آزادجموں و کشمیراور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ ہے لہٰذا صوبائی اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کیا جائے، مون سون کے دوران ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انخلا اور بروقت پیشگی انتباہ کے لیے رابطہ ممکن بنایا جائے جبکہ شہری شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    بی سی بی صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    اس کے علاوہ جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی  انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے-

    خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد بھار ت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی ہے، اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔

    جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبو ت کے کیا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔

  • بی سی بی صدر فاروق احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    وزارت کھیل نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ فاروق احمد کو صدارت سے ہٹادیا۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق وزارت کھیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فاروق احمد کیخلاف 8 بورڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھیجا گیا عدم اعتماد کا خط موصول ہوا، جس میں بنگلادیش پریمیئر لیگ سے متعلق حقائق پر مبنی ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔

    بورڈ ڈائریکٹر کی جانب سے فاروق احمد کے خلاف موصول ہونے والے عدم اعتماد کے خط اور بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ان کی بطور قومی اسپورٹس کونسل کے نمائندے نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔

    خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    فاروق احمد کو وزارت کھیل نے 21 اگست 2023 کو بنگادیش کرکٹ بورڈ (بی سی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا تھا اور اسی دن وہ صدر منتخب ہوئے تھے، ان کا دورِ صدارت صرف 9 ماہ اور 8 دن پر محیط رہا۔

    عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ڈائریکٹرز میں ناظم‌العبیدین فہیم، محبوب‌الانعام، قاضی انعام احمد، فہیم سنہا، صلاح‌الدین چوہدری، افتخار رحمان، سیف‌الرحمن ثُوَبان چوہدری اور منجور عالم شامل ہیں جبکہ سابق کپتان اکرم خان واحد ڈائریکٹر تھے جنہوں نے خط پر دستخط نہیں کیے۔

    جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    بی سی بی ڈائریکٹرز نے صدر فاروق احمد پر آئینی خلاف ورزیوں اور مشورہ لیے بغیر فیصلے کرنے کے الزامات لگائے، ان کا کہنا ہے کہ 2024-25 کے بنگلادیش پریمئیر لیگ ایڈیشن میں فرنچائزز "دُربار راجشاہی” اور "چٹاگانگ کنگز” کو منظوری دیتے وقت بھی ضروری جانچ پڑتال نہیں کی گئی۔

  • خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    خانیوال: ریلوے اسٹیشن پر خستہ حال مسافر پل کا حصہ گر نے سے ،ملازم جاں بحق

    ریلوے اسٹیشن خانیوال پر خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی –

    ذرائع کے مطابق خانیوال ریلوے اسٹیشن پر اچانک خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امداد ی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اور دیگر ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس خستہ حال پل کی بروقت تعمیر نہ کروانے اور افسران کی نا اہلی پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے 3 اعلی افسران ڈویژنل انجینئر عابد رزاق اسسٹنٹ انجینیئر راجہ یوسف اور انسپیکٹر برج محمد عابد کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انکوائری ٹیم میں سی ای او ریلوے ائی جی ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    پانی روکا گیا تو ملٹری آپشن کھل جائے گا،چیئرمین واپڈا

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک کار کو مستحکم بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو اُڑان پاکستان کے وژن کی عکاسی قرار دیا،کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں، دیہات میں صاف پانی اور سینی ٹیشن کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے، پنجا ب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 12 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ناجے بن حسین کی 2020 سے اب تک کی نمایاں خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر ترقیاتی شعبوں میں معاونت کر رہا ہے۔

    جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    پانی روکا گیا تو ملٹری آپشن کھل جائے گا،چیئرمین واپڈا

    پاکستان کی فیصلہ کن فتح اور عربوں کی خاموشی

  • جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا حل طلب تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ بنا ہوا ہے-

    ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کی دستخطی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے بین الاقو ا می برادری کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی کے مطالبے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے جارحیت کی، جموں و کشمیر کا حل طلب تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ بنا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوا م کی امنگوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعہ کے فوری حل کی اشد ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی سختی سے پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلوص نیت سے نفاذ، اور بین الاقوامی قانون کےمطابق امن، سلامتی اور عالمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے آج نسلِ نو کو جنگ کی تباہ کاریو ں سے بچانے کا خواب پہلے سے کہیں زیادہ دور دکھائی دیتا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر سے لے کر مقبوضہ فلسطینی علاقوں تک یہ دیر ینہ تنازعات اور غیر ملکی قبضے کی صورتحال علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے، اس وقت پاپولزم، الٹرا نیشنلزم کی یک طرفہ قوتیں پوری طرح سے متحرک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مکالمے اور ثالثی کے بجائے تنازعات اور تفرقہ انگیز بیان بازی شہ سرخیوں پر حاوی ہیں، کچھ لوگ اقوام متحدہ کے چارٹر کےمقاصد اور اصولوں کیساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کےبنیادی اصولوں کی بھی بے دریغ خلاف ورزی کر رہے ہیں، یہ لوگ اپنے تنگ انتخابی فوائد اور تسلط پسند علاقائی عزائم کی قربان گاہ پر بین الاقوامی امن کو قربان کرنے کو تیار ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے سفارتکاری، بین الاقوامی قانون اور ثالثی کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے سنگین بحران دیکھے ہیں، 1960ء کے سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدوں کو موخر کرکے، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، نئی اور خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی ثالثی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کے قیام سے متعلق کنونشن پر اس تاریخی دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے باعث فخر ہے، عوامی جمہوریہ چین کو اس سنگ بنیاد تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج کی دستخطی تقریب بین الاقو امی ثالثی اور سفارتکاری کے دائرے میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو آئی او ایم ای ڈی کے بانی ارکان میں شامل ہونے پر فخر ہے، ہانگ کانگ کو نئی قائم شدہ تنظیم کے صدر دفتر کے طور پر منتخب کرنا بھی قابل تعریف ہے، ہانگ گانگ ایک ‘سپر کنیکٹر’ اور ‘سپر ویلیو ایڈر’ کے طور پر، مشرق کو مغرب سے ملانے والا متحرک شہر ہے۔

  • تضحیک آمیز تبصرے، ٹرمپ  کا بھارت کے ساتھ  اعلان جنگ

    تضحیک آمیز تبصرے، ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ اعلان جنگ

    امریکہ کا دورہ کرنے والے بھارتی رہنما کے تضحیک آمیز تبصروں کے بعد ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ جنگ ​​کا اعلان کر دیا-

    پاکستان سے شکست کے بعد مودی سرکار نے ہزیمت چھپانے کیلئےفواج کی جانب سے اپنے دفاع میں بھرپور جواب پر بھارت امریکا کے در پر پہنچ گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے سیزفائر ہوا توبھارت نے یوٹرن لے لیا، ارناب گوسوامی جیسے مودی حمایتیوں نے امریکی صدر پر تنقید شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا نے خفت مٹانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہنا شروع کر دیا،بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کیخلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا آئی کیو لیول بھارت کے7 ویں جماعت کے بچے سے بھی کم ہے،جہاں ٹرمپ جیسے صدرہوں گے وہاں نائن الیون جیسا واقعہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔

    مودی سرکارنے جب پاکستانی مسلح افواج سے منہ کی کھائی تو امریکا سے مدد کی بھیک مانگی، جب سیز فائر طے پا گیا تو مودی سرکار نے یوٹرن لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید شروع کردی۔

    سیالکوٹ: عیدالاضحی پر مثالی صفائی کے انتظامات، ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

    آپریشن بنیان مرصوص میں جوابی حملے میں بھارت کے رافیل طیارے تباہ ہوئے، پاکستانی مسلح افواج کے حملوں سے شمالی بھارت کے70 فیصد علاقے کی بجلی بند ہو گئی پاکستانی فضائیہ نے بھارت کا مہنگا ترین ایس 400 دفاعی نظام تباہ کیا، بھارت کے سیزفائر کیلئے رابطے کے حوالے سے سی این این کے رپورٹر نک رابرٹسن نے بھی تصدیق کی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی امریکی صدر کے ایکس اکاؤنٹ سے سیز فائر کی خبر نے بھارتی میڈیا ، سیاست دانوں اور عوام کو سیخ پا کردیا تھا۔

    بھارتی سیاست دان کا کہنا ہے کہ سیز فائرکی خبر اب امریکی دھرتی سے جاری کی جائے گی، امریکا کے دباؤ کے باعث بھارت سیزفائر کر رہا ہے۔ 78 برس سے ہمارا موقف رہا ہے کہ کسی تیسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی آج ٹرمپ ٹوئٹ کرتا ہے اور سیزفائر ہوجاتا ہے، سیزفائر کیلئے کوئی نہ کوئی کردار ادا کرتا ہے مگرامریکا کی نے تجارتی دھمکیاں دیکر ایسا کرنا افسوسناک ہے۔

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

    بھارتی سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کے اینکرز بھی امریکی صدر ٹرمپ پر برس پڑے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارتی میڈیا کے اینکرز نے بغیر نظریے کے رہنما قرار دیدیا بھارتی ٹی وی اینکر نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ٹرمپ کشمیر پر بات کرا دے گا توہم بتا دیں ہم اپنا معاملہ دیکھنا جانتے ہیں۔


    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ گردش کر رہا ہے کہ انہوں نے آپریشن سندور کے بعد امریکہ جاکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور ان وفود میں سے ایک کی قیادت کر رہے ہیں جو آپریشن سندور اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی کے سلسلے میں آگاہ کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس وفد نے اپنے دورے کا آغاز امریکہ سے کیا ہے اس کے بعد یہ وفد امریکی براعظم کے دیگر ممالک گیانا، پاناما، برازیل اور کولمبیا کا بھی دورہ کرے گا۔

    پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے یومِ تکبیر کی پر وقار تقریب کا انعقاد

    وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً 1 منٹ 16 سیکنڈ لمبی ہے جس میں ششی تھرور نے سابق امریکی صدور بل کلنٹن، براک اوباما اور بش کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں میں کچھ خاصیت تھی جو اس آدمی میں کم نظر آتی ہے۔

    امریکہ کے نیویارک میں منعقد ہونے والے جے پور لٹریچر فیسٹیول 2024 کی ہے جس میں انڈیا ٹوڈے گروپ کے ارون پوری نے کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ ششی تھرور سے بات کی تھی اس دوران ارون پوری نے ان سے چند ماہ بعد ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات 2024 اور بھارت پر اس کے اثرات سے متعلق سوالات بھی کئے تھے وہ اس وقت کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ششی تھرور کی رائے بھی جاننا چاہتے تھے۔

    ارون پوری نے ششی تھرور سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سلسلے میں سوال پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ “ٹرمپ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ ان کے لئے بہت زیادہ سفارتی ہوئے بغیر اپنے انداز میں ایک لفظ کہہ سکتے ہیں؟” اس پر ششی تھرور نے کہا تھا کہ میں “غیر مہذب” کہنے ہی والا تھا، لیکن سوچا کہ یہ قدرے بدتمیزی ہوگی۔ دیکھئے خاص طور پر جب میں بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر متعارف ہوا تو ہمارا کام نہیں ہے کہ ہم کسی دوسرے ممالک کے لیڈروں پر ان کی سرزمین پر تبصرہ کریں، لیکن یہ کہنے کے بعد یہ بھی سچ ہے کہ لوگوں کی اپنی سیاسی ترجیحات ہیں اور میری کوئی سیاسی ترجیحات نہیں ہیں کیونکہ میں یہاں ٹیکس ادا نہیں کرتا ہوں۔

    پاکستان یو این امن مشنز کیلئے فوجی تعاون کرنے والا سرکردہ ملک ہے، اسحاق ڈار

    ششی تھرور نے کہا کہ مجھے پرواہ نہیں کہ وہ کم ہیں یا زیادہ، میں یہاں امیگریشن نہیں ڈھونڈھ رہا ہوں یہاں تک کہ جب مجھے یہ کرنے کا حق تھا تب بھی میں نے ایسا نہیں کیا اس لئے امیگریشن کے بارے میں ان کا موقف مجھے پریشان نہیں کرتا یہ اور مسائل ہیں، اس ہال میں موجود ہر شخص کو پالیسی معاملات پر اپنی اپنی ترجیحات رکھنے کا حق ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ “لیکن ذاتی طور پر مجھے ان کا رویہ اتنا بہتر یا خوشگوار نہیں لگتا، جتنا کہ کسی امریکی سیاسی شخصیت دیکھنے کی توقع ہوتی ہے مجھے امریکہ میں قیام کے دوران چار یا پانچ امریکی صدور سے ملنے کی خوش نصیبی ملی ہے۔ میں نے بش، کلنٹن دونوں کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کی اور اوباما کے ساتھ بہت مختصر گفتگو کی یہ تمام لوگ ایک خاص زمرے سے تعلق رکھتے تھے اور ایک خاصیت رکھتے تھے یہ سیاست نہیں ہے، کیونکہ اس فہرست میں دو ریپبلکن اور دو ڈیموکریٹس تھے لیکن ان کا ایک خاص سیاسی وزن، سفارتی وقار اور فکری سطح تھی، جو مجھے اس شریف آدمی میں بہت کم نظر آتی ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے-

    تضحیک آمیز تبصروں کے بعد ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ جنگ ​​کا اعلان کر دیا،ٹرمپ نے ہندوستانی طلباء کے تمام ویزا بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ہندوستان سے مینوفیکچرنگ کو ہٹانا اور ہندوستانی سے تعلق ر کھنے والے سی ای او کو امریکی کمپنیوں سے ہٹانا یہ تو ابھی شروعات ہے۔

    پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے یومِ تکبیر کی پر وقار تقریب کا انعقاد