Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

    پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

    پاکستان نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

    یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی، ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔

    https://x.com/ZelenskyyUa/status/1952367492388585542

    یوکرینی صدر کے اس بے بنیاد الزامات کے بعد دفتر خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یوکرین کے تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، آج تک یوکرائنی حکام کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا گیا ہے، ایسے دعوؤں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔

    سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان یہ معاملہ یوکرائنی حکام کے ساتھ اٹھائے گی جس میں یوکرین سے اس حوالے سے وضاحت طلب،کی جائے گی، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ٕ

    میڈیا رپورٹس، جن میں 2023 کی بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی شامل ہے، میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے دو نجی امریکی کمپنیوں کے ساتھ 36 کروڑ 64 لاکھ ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کا معاہدہ کیا، جس کے تحت یہ اسلحہ مبینہ طور پر یوکرین بھیجا گیاتاہم ان الزامات کو مختلف مواقع پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ، سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے مسترد کر دیا تھا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    صدر زیلنسکی اس سے قبل بھی روس پر چین کے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام عائد کر چکے ہیں، جسے بیجنگ نے رد کر دیا تھا، اسی طرح شمالی کوریا پر بھی یہ الزام لگ چکا ہے کہ اس نے ہزاروں فوجی روس کے کورسک خطے میں تعینات کیے ہیں۔

  • سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیاایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا ، گولچک نیول بیس کے دورے کے موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یوم سیاہ

    احمد پور شرقیہ: ٹرین کے نیچے آ کر نامعلوم شخص کی خودکشی، لاش مسخ

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 430 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہےاب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 721 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاکاروبار کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس 864.92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 41 ہزار 899.90 کی سطح پر پہنچا تھا، جو 0.61 فیصد کا نمایاں اضافہ تھاگزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔

  • شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں،حفصہ بٹ

    شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں،حفصہ بٹ

    اداکارہ حفصہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں پروڈیوسر نے کام کے بدلے ان سے ’بستر‘ پر ہونے کا مطالبہ کیا۔

    حفصہ بٹ نے کچھ ہفتے قبل ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی،اسی پروگرام میں جنسی ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسی باتیں نارمل ہے اور ہر کسی کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں، شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں لیکن کوئی بتاتا نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ساتھ ایسا واقعہ ہوا اور انہوں نے اپنے شوبز کے ساتھیوں کو بتایا تو سب نے ان سے کہا کہ یہ باتیں اس انڈسٹری میں نارمل ہیں،انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذکر دوستوں سے اس لیے کیا کہ وہ نامناسب پیش کش کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف ایکشن لیں لیکن ہر کسی نے انہیں بتایا کہ ایسی باتیں یہاں نارمل ہوتی ہیں۔

    ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف

    حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک پروڈیوسر نے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیج کر پہلے کام کی پیش کش کی اور پھر ان سے نامناسب مطالبہ بھی کیا،پروڈیوسر نے انہیں پہلے ڈرامے کی کہانی بتائی اور ان کے کام کرنے کے ارادے کو دیکھا اور پھر ان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے؟ انہوں نے پروڈیوسر کو بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی مرکزی کردار ادا نہیں کیا، اس کے بعد پروڈیوسر نے ان سے نامناسب بات کہی، جسے وہ شروع میں سمجھ نہ سکیں۔

    ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

    حفصہ بٹ کے مطابق پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ اگر انہیں مرکزی کردار چاہیے تو پھر وہ بھی انہیں کوئی فائدہ دیں، جس پر انہوں نے پروڈیوسر سے پوچھا کہ کس طرح کا فائدہ؟بعد ازاں پروڈیوسر نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے بستر پر ہونی چاہیے اور یہ بات سن کر وہ دنگ رہ گئیں، بعد ازاں کچھ دن کے بعد مذکورہ پروڈیوسر نے انہیں فون کرکے بتایا کہ انہوں نے ایسے ہی بات کی تھی، اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، انہوں نے اپنی غلطی کو چھپانے کی کوشش کی، انہوں نے نامناسب مطالبہ کرنے والے پروڈیوسر کا نام نہیں بتایا۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

  • ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف

    ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف

    اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

    ژالے سرحدی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی،احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ عورت کی کمائی میں برکت ہے یا نہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی تعلیم اور اپنی شادی کے اخراجات خود اپنے پیسوں سے اٹھائے تھے،کمائی میں برکت ہی تھی، تبھی یہ سب کچھ ممکن ہو سکا۔

    ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

    پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے، ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ سمجھوتہ کرنا ہوگا، جیسا کہ دیگر خواتین کرتی ہیں،و یہ یہ خواتین تو سوجاتی ہیں، جسے سن کر ان کا دماغ گھوم گیا تھا۔

    ژالے نے بتایا کہ اس گفتگو پر انہوں نے سخت ردِ عمل دیا اور واضح کیا کہ وہ صرف اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور اگر کسی نے دوبارہ ایسی بات کی تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاپولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان

  • ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

    ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جبکہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    دریائے چناب (مرالہ، کھنکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہےدریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیز ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے جبکہ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں موجودہ بہاؤ نچلے درجے کا ہے تاہم آئندہ دنوں میں درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاپولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان

    گلگت بلتستان کے دریائے ہنزہ اور شگر میں بھی بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے اور ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہےبلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور سبی کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 90 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 60 فیصد بھر چکے ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے شہری علاقوں، خصوصاً شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں نکاسی آب کے لیے متعلقہ اداروں کو ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھنے کی ہدایت کی ہےاین ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہےاین ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

    این ڈی ایم اے مطابق عوام لینڈسلائیڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں، عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں رواں ہفتے طوفانی بارش کا امکان ظاہر کردیا جبکہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر اور جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا گی، برفانی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈز کا خدشہ ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارشیں متوقع ہےمحکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو خبردار کر دیا گیا ہے۔

    صدر مسعود پزشکیان کا دورہ:پاکستان کی میزبانی کو ایرانی سفیر نے تاریخی قرار دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت مون سون کا ایک کمزور سسٹم موجود ہے، جس کے باعث بارشوں کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں بارشوں کا سلسلہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جب کہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، خاص طور پر دریاؤں کے بالائی طاس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ 5 اگست سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے اپنے صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ممکنہ متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، فیصل آباد، گجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاالدین اور ڈی جی خان شامل ہیں، جہاں شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔

    یومِ استحصالِ کشمیر :آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی جب کہ مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے،شہریوں، سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی احتیاط برتیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام متعلقہ اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ عملہ اور مشینری کو مکمل ہائی الرٹ رکھا جائے، واسا اور میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور تمام متعلقہ افسران بارش کے دوران فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی خود نگرانی کریں۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاپولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاپولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اور پولیس کے شہدا کی ایک لمبی داستان ہے ہم نے پولیس شہدا کے پیکج میں اضافہ کیا،پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں اور صوبے کے تمام شہدا کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری پولیس جن دہشتگردوں سے مقابلہ کر رہی ہے وہ عام دہشتگرد نہیں، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں،پولیس کا بجٹ پچھلے سال بڑھا کر 124 ارب روپے تک لے گئے تھے اور رواں سال پولیس کا بجٹ 124 ارب روپے سے بڑھا کر 158 ارب روپے کیا پولیس کا بجٹ بڑھایا ہے تاکہ سہولیات کی کمی نہ ہو، ہمیں شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھنا ہے شہادت کا درجہ بہت بڑا ہے اور ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے پولیس فورس کے مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ہم شہدا کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

    اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ 780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے کم ہو کر 1600 ارب روپے رہ گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے سے 200 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کم ہوا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ بند ہونے سے 18 ارب روپے کا فرق آیا ہے، ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز میں بھی کمی ہوئی ہے، تمام ڈسکوز کی بجلی کی کھپت میں اوسطا 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی فروخت کم ہوئی ہے۔

    پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    اتھارٹی نے بجلی کی صنعتی گروتھ میں اضافے کے سوال اٹھائے، ڈسکوز کا کوئی بھی سی ای او اتھارٹی کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا،حکام نے کہا کہ حکومت ڈائریکٹ سبسڈی اور کراس سبسڈی میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، بنکوں سے 1275 ارب روپے کا قرضہ لے کر واپسی کیلئے کوئی الگ سرچارج نہیں لگے گا، اوور بلنگ کے معاملہ پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف انکوائری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے،لیسکو کے متعدد افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ صوبوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، دو صوبوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

  • پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، شزا فاطمہ

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے-

    اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی ’اسٹیم فیڈ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرنا وقت کا تقاضہ ہے، نوجوان نسل کو سوشل میڈیا ایپ سے کچھ نیا سیکھنے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے،عظمیٰ بخاری

    انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوان نسل کو سکھانا ہے، ہم نے ٹک ٹاک کو لرننگ پلیٹ فارم بنانا ہے، ٹک ٹاک کا پاکستان میں لرننگ ٹول کے طور پر استعمال لازمی ہے، ٹاک ٹاک کا استعمال سماجی پہلوؤں کو دیکھ کر کرنا ہے ہر بچے کی ڈیجیٹل شناخت بنانا لازمی ہے، ڈیجیٹل سروسزسے معاشرے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیں گے،انٹرنیٹ کی رفتار پر عوام کے بہت سے سوالات اور خدشات ہیں، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے بھارت سے ٹیکنالوجی میں جنگ بھی جیتی، اور عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

    سپریم کورٹ، نان نفقہ کی ادائیگی کے خلاف مختلف درخواستیں مسترد

  • ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

    اتوار کے روز ایک نجی مسافر طیارہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیو جرسی میں واقع رہائشگاہ بیڈمنسٹر کے اوپر پرواز کرتا ہوا پابندی شدہ فضائی حدود (Restricted Airspace) میں داخل ہو گیا،اتوار کے روز صدر ٹرمپ بیڈمنسٹر میں موجود تھے اور شام کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس واپس پہنچے۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر تقریباً 12:50 بجے پیش آیا۔ طیارے کو روکنے کے لیے امریکی جنگی طیارے فوراً روانہ کیے گئے،پائلٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جنگی طیاروں نے روشنی چھوڑنے والے فلیئرز استعمال کیے یہ فلیئرز کچھ لمحوں میں جل کر ختم ہو جاتے ہیں اور زمین پر موجود افراد کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوتے۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق اتوار کے دن ایسا دوسرا واقعہ تھا، اور پورے ویک اینڈ کے دوران پانچ مرتبہ فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ہوئیں،ادارے نے تمام عام پائلٹس کو خبردار کیا ہے کہ پرواز سے قبل لازمی طور پر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جاری کردہ ہدایات کا مطالعہ کریں تاکہ ایسی خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے۔ بیڈمنسٹر کے علاقے میں نوٹس نمبر 9839، 9840، 9841 اور 9842 خاص طور پر قابلِ توجہ ہیں۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ نے کہاکہ،تمام پائلٹس کے لیے لازمی ہے کہ وہ پابندی شدہ فضائی حدود کی مکمل معلومات حاصل کریں اور ان پر سختی سے عمل کریں۔ یہ اصول ہر علاقے اور ہر قسم کے طیارے پر لاگو ہوتے ہیں۔