Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس

    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس

    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس آذربائیجان کے شہر لاچین میں منعقد ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور بہترین میزبانی پر صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین دوستوں کے ہمراہ اس ہال میں موجود ہونے پر بےحد خوشی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل آستانہ میں ہمارا سہ فریقی اجلاس ہوا تھا اور موجودہ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار، شفافیت اور تاریخ میں بندھے ہیں اور بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو پلوامہ اور پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تعاون کی پیش کش کی گئی تھی، مگر بھارت نے بغیر شواہد کے پاکستان پر الزام لگایا اور اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیہ اور آذربا ئیجان جیسے سچے دوست موجود ہیں ہم تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اور انصاف کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ سہ فریقی اجلاس ہم سب کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کیلئےنیا ترمیمی بل تیار

    صدر الہام علییوف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور شفافیت میں بندھے ہوئے ہیں 20 20 میں ہونے والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری مدد کی، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں آذربائیجان پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہےصدر آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں شراکت دار ی کے فروغ، دفاعی تعاون اور سیاحت کے میدان میں ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    صدر علییوف نے کہا کہ تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر تینوں ممالک کے یکساں مؤقف کی تعریف کی اور کہا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ اپنے برادر ممالک پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ دیا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی باعث تشویش تھی، اور آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

    چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ پانچ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دوسرا سہ فریقی اجلاس تینوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنایا جائے گا۔

    صدر اردوان نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کو سراہا اور کہا کہ جنگ بندی باعث اطمینا ن ہےہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ترک صدر نے دفاعی شعبے، توانائی، غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر میدانوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیاانہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا جا رہا ہے، اور خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ہم سب کھڑے ہوں گے۔

    آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

  • 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کیلئےنیا ترمیمی بل تیار

    17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کیلئےنیا ترمیمی بل تیار

    پنجاب حکومت نے صوبے کے 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کے لیے نیا ترمیمی بل تیار کر لیا ہے۔

    دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل‘‘ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت صارف عدالتوں کے اختیا رات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل کیے جائیں گے۔

    بل کے متن کے مطابق صارفین اب اپنی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر یا حکومت کی جانب سے مقررہ کسی اور افسر کو بھی جمع کرا سکیں گےاس ترمیم کےتحت ضلعی عدالتوں میں ڈسٹرکٹ جج یاایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بطور صارف عدالت جج فرائض انجام دیں گے لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے اضلاع میں ایک یا زائد صارف عدالتیں بھی قائم کی جا سکیں گی، جب کہ صارف کی شکایت پر متعلقہ افسر ملزم کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کےوزیر دفاع سے ملاقات

    ترمیمی بل کو آج متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا، جو دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، حکومتی ذرائع کے مطابق اس ا قدام کا مقصد صارفین کو شکایات کےفوری اور موثر ازالے کے لیے ایک جامع نظام فراہم کرنا ہےتاہم ماہرین قانون اور شہری حلقوں کی جانب سے اس بل پر ممکنہ تحفظات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

    افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو تنبیہ

  • چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ پانچ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

    چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ پانچ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

    پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا۔

    اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا،ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کے تقریباً 80 فیصد کینسر کے مریض ان اسپتا لوں سے مستفید ہوتے ہیں۔

    افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو تنبیہ

    اس کے علاوہ زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی میں کمیشن کے تحقیقی ادارے بیماریوں سے مزاحم اور زیادہ پیداوار والی فصلوں کی تیاری میں مصروف ہیں نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ بائیولوجی فیصل آباد رنگین کپاس تیارکر رہا ہے، یہ ادارہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معاون مرکز کے طور پر بھی پہچان حاصل کر چکا ہے، نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال سے پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کےوزیر دفاع سے ملاقات

    اعلامیے کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، قومی ترقی، معیارِ زندگی بہتر بنانے، صنعتوں کو توانائی فراہم کرنے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا۔

    آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  آذربائیجان کےوزیر دفاع  سے  ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کےوزیر دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کے معاملات اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی۔

    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛موسیٰ خیل میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو تنبیہ

    آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

  • افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو تنبیہ

    افغان طالبان کی فتنتہ الخوارج کو تنبیہ

    افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کمانڈر سعیداللہ سعید نے اپنے خطاب میں فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ حملےکرنے والےافراد کو مجاہد کہنا غلط ہےجہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہےکسی گروہ یا فرد کا نہیں، اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا، جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔

    سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛موسیٰ خیل میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے، بھارتی پروکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنتہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشتگردی ہے۔

    میرپورماتھیلو: دشمنی پر قتل، ملزمان کے گھر مسمار و نذر آتش

  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛موسیٰ خیل میں  کالعدم تنظیم کے 4  دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛موسیٰ خیل میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہلاک دہشت گرد راڑہ شم میں ہائی وے پر بم نصب کررہے تھے ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں، ہلاک دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تھے ، سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چاروں ہلاک دہشت گرد مختلف واقعات میں ملوث تھے۔

  • آئی ایم ایف  کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

    آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لیےجائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کےاستعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جا ئے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے، سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنےکی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافےکی بھی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔

  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے،حافظ نعیم

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا-

    یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، کشمیر کے بغیر آلو پیاز کی تجارت کی بات تو ہم شہباز شریف کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

    مودی کے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان،پاکستان کا شدید ردعمل

    حافظ نعیم نے کہا کہ فوج کے ساتھ سیاسی اختلاف ہوئے مگر قوم نے ایک ہوکر تمہیں جواب دیا، تمہیں اپنے جہازوں پر فخر تھا وہ ہم نے گرا دیئے، مودی کو اپنی فکر کرنی چاہیے، مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، 68 کروڑ بھارتیوں کو بیت الخلا ء کی کمی ہے، عالمی طاقتیں ہم سے خوف کھاکر بھارت کو سپو ر ٹ کرتے ہیں ، عالمی طاقتیں اسی لیے ہمیں کمزور کرنا چاہتی تھیں، پور ی دنیا اب سوچ رہی ہے کہ بھارت پر انحصار کیا جائے گا یا نہیں۔

    بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل بھارت کا ساتھی ہے اور انڈیا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، پہلگام واقعہ پر اسرائیل کے وفود انڈیا کے ساتھ تھے، امریکا بھارتی فلیگ فالس آپریشن کی حمایت کر رہا تھا، پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو مودی نے امریکا سے رابطے کیے پھر امریکا نے جنگ بندی کی، پوری قوم ایٹمی پروگرام اور افواج پاکستان پر فخر محسوس کرتی ہے، پوری پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی قائم رہنی چاہیے۔

    یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اظہر کی سپریم کورٹ میں رہائی پاکستان کی فتح ہے، پاکستان ہمارا نظریہ عقیدہ ہے اس کے خلاف بات نہیں کرنی ہے، حکومت مسائل کو حل کرکے ملک میں یکجہتی قائم رکھے، نوجوان ملک سے مایوس نہ ہوں، ابھی ہم نے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورے کرنے کے لیے کشمیر کو آزاد کروانا ہے، کشمیر پر بات ہوگی ورنہ انڈیا سے بات نہیں ہوگی۔

  • دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افر اد کے  حملے سےایرانی جج قتل

    دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افر اد کے حملے سےایرانی جج قتل

    شیراز : ایران کے شہر شیراز میں ایک معروف ایرانی جج احسان باقری کو دفتر جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق، 38 سالہ جج احسان باقری پیر کی صبح دفتر جاتے ہوئے دو افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے حملہ آوروں نے کسی چاقو یا بھاری چیز سے حملہ کیا، تاہم ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی گئی، احسان باقری شیراز کی کریمنل کورٹ 2 کی شاخ نمبر 102 کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے صوبائی عدلیہ کے سربراہ سید صدراللہ رجائی نسب نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ملک گیر سرچ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی دو سینئر ججوں علی رزینی اور محمد مقیسہ کو تہران میں ان کے دفاتر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھااگرچہ ان دونوں واقعات کو ابھی تک آپس میں نہیں جوڑا گیا، لیکن اس طرح کے متواتر حملوں نے ایرانی عدلیہ کے سیکیورٹی انتظامات پر سوا لات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • مودی کے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان،پاکستان کا شدید ردعمل

    مودی کے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان،پاکستان کا شدید ردعمل

    پاکستان نے مودی کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے-

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی بلکہ سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدے کو بھی ہتھیار بنانے کی دھمکی دی ہے۔

    گاندھی نگر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت نے اب تک سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کو ”معطل“ کر رکھا ہے اور اب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی، مگر اس کے باوجود پاکستان ’پسینے پسینے ہو رہا ہے، ہم نے تو ابھی کچھ کیا بھی نہیں، صرف چند دروازے کھولے ہیں، صفائی شروع کی ہے، اور پاکستان گھبراہٹ میں مبتلا ہو گیا ہے۔
    بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    پاکستان نے مودی کے ان بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے پانی جیسے مشترکہ اور معاہد ے کے پابند وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ایسے بیانات بھارت کے خطے میں اصل کردار اور اس کے عالمی دعووں میں کھلا تضاد ظاہر کرتے ہیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم، اقلیتوں پر جبر اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کے ایجنڈے میں مصرو ف ہے، ایسے میں اس کی جانب سے خود کو مظلوم ظاہر کرنا انتہائی منافقانہ طرز عمل ہے بھارتی حکومت کے نظریاتی پیروکاروں نے ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی مہمات، ہجوم کے ہاتھوں تشدد اور مذہبی منافرت کو معمول بنا دیا ہے، جو دنیا کی آنکھوں سے چھپ نہیں سکتا۔

    ایلون مسک کی کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام

    پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم و ضبط کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے، دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرےاپنے معاہداتی وعدوں کی پاسداری کرے اور اپنے طرزِ گفتار و عمل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے قومی جذبات کو بھڑکا نے والی سیاست وقتی طور پر تالیاں تو سمیٹ سکتی ہےمگر طویل المدتی امن استحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہےبھارت کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ خوف کی سیاست کو رد کریں اور وقار، دلیل اور خطے میں تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔