Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایرانی صدر  دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی۔

    یرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیاایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا،

    ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے،یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔

    دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی امن بھی بات چیت کا اہم حصہ ہوں گے، اور امید ہے کہ باہمی تعاون سے سرحدی منڈیوں اور روابط کے ذریعے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں گے، کوشش ہے کہ پاک ایران تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (ون بیلٹ ون روڈ) میں ایران کی بھرپور شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا، اور کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ایران کو یورپ سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔

    صدر مسعود پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسلامی اتحاد کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، اور دونوں ممالک کا رشتہ مزید مستحکم اور دیرپا ہوگا،کوشش ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔ چین اور پاکستان کے ون بلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ ون بلٹ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے، پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

    قبلازیں،ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ ا یرانی صد ر کے ہمراہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا،اپنے قیام کے دوران مسعود پزشکیان صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گےدفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے صدر کا دورہ پاکستان ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے، اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔

  • گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہےاسلام آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،ژوب، مو سیٰ خیل اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےدیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

  • ٹرمپ میرے والد کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سلیمان خان

    ٹرمپ میرے والد کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سلیمان خان

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔

    برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قاسم خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہےہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں اچھے تعلقات تھے، جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان زبردست بات چیت ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے، ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو والد کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سلیمان خان نے کہا کہ والد سے آخری بار ملاقات 3 سال پہلے ہوئی تھی اور 4 ماہ سے بات بھی نہیں ہوئی، قاسم خان نے اس صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ 26 سالہ قاسم خان اور 28 سالہ سلیمان خان نے رواں سال مئی میں پہلی بار اپنے والد کی قید کے خلاف عوامی سطح پر آواز اٹھائی تھی جولائی میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ دونوں بیٹے امریکا جائیں گے تاکہ وہاں سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے جاری سفارتی اور عوامی مہم کا حصہ بن سکیں بعد ازاں دونوں بھائی واشنگٹن پہنچے جہاں انہوں نے امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کی۔

    عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان پر 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں سزا سنائی گئی ہے اس کے علاوہ، 9 مئی 2023 کو پاکستان میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمات زیر سماعت ہیں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ یہ تمام کارروائیاں سیاسی انتقام کے تحت کی جا رہی ہیں۔

  • پنجاب: مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری

    پنجاب: مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری

    صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 اگست سے شروع ہونے والے اسپیل میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ ماہ سے بھی زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہےبارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے لیے ریلیف کمشنر پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور سول ڈیفنس، ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اگست میں مون سون بارشیں گزشتہ ماہ سے زیادہ ہونے کی پیشگوئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر ایمرجنسی کنٹرول رومز، سول ڈیفنس اور ریسکیو کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے،شدید بارشوں سے مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، اربن اور فلیش فلڈنگ کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں، گاڑی ہرگز بہتے ہوئے پانی سے کراس نہ کریں۔

    مس ایشیا گلوبل جیتنے والی بنگلادیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار

    ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

  • مس ایشیا گلوبل جیتنے والی بنگلادیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار

    مس ایشیا گلوبل جیتنے والی بنگلادیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار

    بنگلادیشی یوٹیوبر اور مس ایشیا گلوبل جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی یوٹیوبر کو کلکتہ میں گرفتار کیا گیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ،کولکتہ میں بنگلہ دیشی خاتون شانتا پال کو پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے جعلی ہندوستانی دستاویزات استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا،38سالہ،پال کو کولکتہ کے گولف گرین علاقے میں کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شانتا پال،بنگلادیشی ائیرلائن کی نوکری چھوڑنے کے بعد فوڈ ولاگنگ کرتی تھیں،اداکارہ کو گھر کرائے پر لینے کیلئے جعلی بھارتی دستاویزات جمع کرانے پر 30 جولائی کو گرفتار کیا گیا،اداکارہ نے بھارتی شناختی دستاویزات کیسے حاصل کیں تفتیش کی جا رہی ہے، اداکارہ نے غیرقانونی طریقے سے بھارتی دستاویزات حاصل کی ہیں جن کی مختلف اداروں سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔

    پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے،مریم نواز

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

  • پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے،مریم نواز

    پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے،مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین،چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے اپنے”آہنی بھائی“کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاک ،چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے۔پاک، چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد،تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی،ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک-چین دوستی ناقابل تسخیر ہے، فیلڈ مارشل

    ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

    سیلابی نقصان،جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا ،وزیراعظم

  • ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

    ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

    سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، یہاں کوئی بھی جو مرضی کرلے کوئی پوچھنے والا نہیں-

    وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت یہاں ملک کے شہریوں کو ان کا حق دینے کو تیار نہیں، آج کیوں اس ملک کے نوجوان بندوق اٹھاتے ہیں؟ آج بلوچستان اورفاٹا میں کیا حالات ہیں،آج ضم شدہ اضلاع کو وہ رقم بھی نہیں ملی جوسابق فاٹا کا حصہ ہواکرتی تھی، ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، یہاں کوئی بھی جو مرضی کرلے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی لیڈر شپ کو 10،10اوربیس بیس سال کی سزائیں دے دی گئیں، یہاں بند عدالتیں اور بند فیصلے ہوتے ہیں، یہ ملک کیسے چلے گا اس کا آج کسی کو کوئی احساس نہیں،آئین و قانون سے ہی ملکی مسائل حل کیےجا سکتے ہیں، اس کےعلاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، ملک میں ناانصافیوں کو ختم کرنا ہوگاملک کے عوام غریب سے غریب ہوتے جارہے ہیں، یہاں اشرافیہ امیر سے امیر ہوتی جارہی ہے، چینی کی ایکسپورٹ شروع ہوتے ہی قیمتیں بڑھ گئیں، کسان کو ایک پیسے کا فائدہ نہیں۔

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

    خیبر پختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا،ضلع ٹانک میں 10 ماہ کے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی-

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ )،اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدا پولیو نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے،یونین کونسل ملازئی، ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جو رواں سال خیبر پختونخوا سے سامنے آنے والا11واں کیس ہے اس کے ساتھ ہی سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

    این ای او سی نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جس کے لیے نیا ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات کی،اس ملاقات میں جاری اقدامات، مہم کی کارکردگی، موجودہ چیلنجز اور جنوبی اضلاع، خاص طور پر ٹانک، میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدفی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق،مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے کم،ہوکر 3لاکھ 2ہزار 555روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہونے سے 3ہزار 302ڈالر کی سطح پر آ گئی-

    سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 344روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    سیلابی نقصان،جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا ،وزیراعظم

    پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

    2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

  • ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ایک ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا-

    ادارہ شماریات کے مطابق،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی آئی ،ایک ہفتے میں دال مونگ 6 روپے تک سستی ہوئی، انڈے،بیف،خشک دودھ،لہسن،مٹن، گڑ، پیاز ،جلانےکی لکڑی،انرجی سیور، سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ٹماٹر، چکن، چینی، دال مونگ، آلو، دال ماش،گندم کا آٹا سستی اشیاء میں شامل ہیں،چینی کی قیمت میں 0.71 فیصد کمی، اوسط قیمت 179.33 روپے فی کلو رہی۔

    پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مختلف شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوئی، پشاور اور فیصل آباد میں چینی کا ریٹ 190 روپے کلو تک ریکارڈ کی گئی،پنجاب کے مختلف شہروں میں 173، راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے کلو میں فروخت ہورہی، دال چنا، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،اس دوران 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،خالد مسعود سندھو