Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ  گرفتار

    راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ گرفتار

    راولپنڈی:تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اہلکار موقع پر پہنچے پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر آزاد کرایا گیا،متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی پیشکش کر کے بلایا گیا اور نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن کا مقصد گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

    راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق،پولیس نے موقع سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے ہیں، جب کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے گردے فروخت کرنے میں ملوث رہا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

    امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4 ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

    حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

  • امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4  ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4 ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    امریکی ریاست مونٹانا کے بار میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد سابق امریکی فوجی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مونٹانا ڈویژن آف کریمنل انویسٹی گیشن نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو صبح تقریباً 10:30 بجے دی آؤل بار نامی مقام پر پیش آیا تھا، جہاں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھےمشتبہ شخص کی شناخت 45 سالہ سابق فوجی مائیکل پال براؤن کے طور پر کی گئی ہے، عوامی ریکارڈز اور بار کے مالک ڈیوڈ گوئرڈر کے مطابق، براؤن بار کے بالکل ساتھ رہائش پذیر تھا۔

    https://x.com/GLFOP/status/1951404355707367641

    گوئرڈر (جو واقعے کے وقت موجود نہیں تھے) نے کہا کہ براؤن نے ایک بارٹینڈر اور 3 گاہکوں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا،وہ ان تمام لوگوں کو جانتا تھا جو اس بار میں موجود تھے، میں اس کی ضمانت دیتا ہوں، اس کا کسی سے کوئی مستقل جھگڑا نہیں تھا، میرا خیال ہے وہ اچانک ذہنی طور پر ٹوٹ گیا،اناکونڈا میں براؤن کے گھر کی تلاش ایک سواٹ ٹیم نے کی، جو کہ تقریباً 9 ہزار کی آبادی پر مشتمل جنوب مغربی مونٹانا کا شہر ہے، جو بوزمین شہر سے تقریباً 175 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

    مونٹانا کے سینیٹر اسٹیو ڈینز نے کہا کہ ایک بڑی سطح کی تلاش جاری ہے، جس میں ڈرونز کی مدد لی جا رہی ہے،براؤن کو آخری بار اناکونڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’مسلح اور خطرناک‘ ہے۔

    اناکونڈا-ڈئیر لاج کاؤنٹی لا انفورسمنٹ سینٹر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر براؤن کو دیکھا جائے تو اس کے ہرگز قریب نہ جایا جائے، جب کہ شہر کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور اپنے دروازے بند رکھیں،ایک امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ براؤن نے 2001 سے 2005 تک آرمر کرو مین کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ 2004 کے اوائل سے مارچ 2005 تک عراق میں تعینات رہے، براؤن نے 2006 سے 2009 تک مونٹانا نیشنل گارڈ میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

  • گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

    گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

    حب : گڈانی جیٹی کا سمندری پانی گلابی رنگت اختیار کرگیا، مقامی افراد، ماہی گیر اور سیاح تشویش میں مبتلا ہوگئے-

    گڈانی جیٹی کے پانی کی غیر معمولی صورتحال دیکھ کر مقامی افراد، ماہی گیر اور سیاح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کا بیان سامنے آیا ہے،محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا ہے، جیٹی کے پانی کا رنگ تبدیل ہونےکے باعث بدبو بھی پھیل رہی ہے۔

    اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران کاکڑ کا کہنا ہے کہ جیٹی میں کافی عرصے سے پانی جمع تھا اور بائیو لوجیکل تبدیلی سے پانی کی رنگت تبدیل ہوئی،سمندری پانی گلابی ہونے کی وجہ خوردبینی حیاتیات کی تبدیلی ہے جس کے پیش نظرلوگوں کوپانی سےدور رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

    سیلاب میں ہونے والے جانی مالی نقصان پر ہمارے دل غم زدہ ہیں ۔ قدرت اللہ

    کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ،ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

  • حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

    حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان کے حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے-

    اسپین میں جاری ویلنشیا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئر حمزہ خان نے 2-1 کے خسارے سے نکل کر 2-3 کی فتح حاصل کی،15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا،سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو شکست دی،فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہو گا۔

    واضح،رہےکہ،کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔

    ڈیفنس سی کے علاقے میں مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0 سے ہرایا تھا۔ ان کامیابیوں نے حمزہ خان کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچا دیا ہے، جہاں وہ ایک اور بین الاقوامی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے۔

    اسپین میں جاری ویلنشیا اوپن اسکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر ہے-

    سیکیورٹی خدشات :اسرائیل نےیو اے ای سے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

  • کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ،ڈاکٹرز کو  آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ،ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل اسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا رہا۔

    اسپتال میں بجلی نہ ہونے کا باعث چلڈرن سرجیکل آپریشن تھیٹر میں بچے کے ہرنیے کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں کیا گیااس حوالے سے ایم ایس کا کہنا تھا کہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کا معاملہ ان کے علم میں نہیں، اسپتال میں جنریٹر کا متبادل انتظام موجود ہے، جنریٹر اسٹارٹ کرنے میں چند منٹ لگ جاتے ہیں،کیسکو کو دوسری لائن کی تنصیب کیلئے فنڈز فراہم کردیے ہیں۔

    ضلع آواران میں،بھی طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ روزانہ 22 گھنٹے کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری، تعلیمی اور طبی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، بجلی کسی بھی وقت چلی جاتی ہے اور گھنٹوں واپس نہیں آتی، اسپتالوں میں مریض گرمی اور پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ بچے اور بزرگ شدید متاثر ہو رہے ہیں اسکولوں میں تعلیم کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف،اسحاق ڈار سے اہم ملاقات،آرمڈ فورسز کا احسان،معیشت کرے گی پرواز

    دوسری جانب محکمہ بجلی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آواران واپڈا میں ڈیزل کم ملنے کی وجہ سے بجلی طویل بندش کا باعث بن رہی ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ محض بہانے ہیں، اور عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہےعوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرِ توانائی، اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آواران کے اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور مستقل حل نکالا جائے ۔

    کراچی میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود

  • سیکیورٹی خدشات :اسرائیل نےیو اے ای سے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

    سیکیورٹی خدشات :اسرائیل نےیو اے ای سے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

    اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے اپنے بیشتر سفارتی مشن کے عملے کو واپس بلا لیا ہے، جب کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) نے خلیجی ملک میں مقیم اسرائیلیوں کے لیے سفری انتباہ کو مزید سخت کر دیا ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق این ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم اس سفری انتباہ پر زور دے رہے ہیں، کیوں دہشت گرد تنظیمیں (ایرانی، حماس، حزب اللہ اور عالمی جہاد) اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی اپنی کوششیں بڑھا رہی ہیں۔

    این ایس سی نے خبردار کیا کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی اور یہودی افراد کو نشانہ بنانے کی ممکنہ کوششیں ہو سکتی ہیں، خاص طور پر یہودی تعطیلات اور شبات (یہودی ہفتہ وار عبادت) کے دوران یہ ممکن ہےمتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

    سیلاب میں ہونے والے جانی مالی نقصان پر ہمارے دل غم زدہ ہیں ۔ قدرت اللہ

    اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ کے مطابق، جن افراد کو واپس بلایا گیا ہے، اُن میں اسرائیل کے متحدہ عرب امارات میں سفیر یوسی شیلی بھی شامل ہیں، ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف بدانتظامی کی شکایات کی وجہ سے وہ اپنی پوزیشن کھو سکتے ہیں،اسرائیل کو حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ ہے، اسے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

    سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    مارچ میں، متحدہ عرب امارات نے ایک اسرائیلی-مولدووی ربی کے قتل کے جرم میں 3 افراد کو سزائے موت سنائی تھی، یہ قتل گزشتہ نومبر میں ہوا تھا، متحدہ عرب امارات میں اس نوعیت کے جرائم نایاب ہیں، اور اسے مشرق وسطیٰ کے محفوظ ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔

  • خیبر پختونخوا میں  زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں رات 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ خیبر پختونخوا میں رات 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت 5.4، گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھاپی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، مئی سے جون کے دوران کراچی میں 57 سے زائد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھےاسی عرصے میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    ہمارے معاشرے میں کردار کشی سب سے آسان کام بن چکا ہے، فضیلہ قاضی

    ایرانی صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  • سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    کراچی:سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل ، ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔

    ویڈیو بیان،کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیادونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا،نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا-

    ملزم کا کہنا ہے کہ شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھااسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا، عمران آفریدی نے کہا کہ قتل میں نے اکیلے کیا، میرے کسی عزیز، دوست یا رشتہ دار کا اس جرم سے کوئی تعلق نہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے خاندان یا دوستوں کو تنگ نہ کریں۔

    ہمارے معاشرے میں کردار کشی سب سے آسان کام بن چکا ہے، فضیلہ قاضی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے خیابانِ راحت میں واقع قرآن اکیڈمی کے باہر خواجہ شمس الاسلام کو اُس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب وہ اپنے بیٹے دانیال الاسلام کے ہمراہ نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد مسجد سے نکل رہے تھےپولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیض الاسلام کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا ہے، جس میں قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کو 6 ركنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہےسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شعبہ تفتیش جنوبی، ایس پی کلفٹن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کیماڑی اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن، اسٹیشن پاؤس آفیسر (ایس ایچ او) درخشاں اور تفتیشی افسر بھی کمیٹی کے ممبر ہیں،یہ 6 رکنی کمیٹی وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی حملہ آور کی گرفتاری سے لے کر سزا دلوانے تک کیس پر کام کرے گی،ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

    ایرانی صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  • ہمارے معاشرے میں کردار کشی سب سے آسان کام بن چکا ہے، فضیلہ قاضی

    ہمارے معاشرے میں کردار کشی سب سے آسان کام بن چکا ہے، فضیلہ قاضی

    سینئراداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ معاشرے میں صرف عورت سے قربانی کی توقع رکھنا ناانصافی ہے-

    فضیلہ قاضی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ہاں اچھی عورت وہ سمجھی جاتی ہے جو ہررشتے کی توقعات پر پورا اترے مگرعورت کی اپنی خواہشات اورحق نظراندازکئے جاتے ہیں، ایک عورت اگراچھی ہے تواسے بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے لیے اچھے مرد کے رشتے کا مطالبہ کرے۔

    انہوں،نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سب سے آسان کام کسی عورت کی کردارکشی کرنا ہے بلکہ اب مردوں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا ہے، طلاق یا علیحدگی کی صورت میں صرف عورت کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے اگرمرد باحیا عورت کی خواہش کرتے ہیں تو کیا وہ خود بھی اچھے، باکردارمرد ہیں؟ معاشرتی سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایک اچھی عورت کی تعریف وہی ہے جو اپنے جذبات، خواب اور خواہشات کو پس پشت ڈال کر صرف دوسروں کی توقعات پر پوری اترے مگر جیسے ہی وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے تو وہ "بری عورت” بن جاتی ہے، آج بھی اگر کوئی مرد کسی عورت کو چھوڑنا چاہے تو اُسے یہ کہہ کر چھوڑ دیتا ہے کہ وہ ‘اچھی عورت’ نہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شاید اُس عورت نے صرف اپنے حق کی بات کی ہوتی ہے۔

    فضیلہ قاضی کا یہ دوٹوک اور سچائی سے بھرپور پیغام نہ صرف عورتوں کے دل کی آواز ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے اس حصے کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے جو آج بھی عورت کو صرف برداشت، قربانی اور خاموشی کی علامت سمجھتے ہیں۔

    گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

  • یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔

    ’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہےنغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہےآئی ایس پی آر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

    ایرانی صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی سے تنگ