Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان ایکسچینج مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان

    پاکستان ایکسچینج مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا،بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    آج مسلسل دوسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا رجحان بحالی کی جانب ہے اور ملکی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • 26 نومبر احتجاج : گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور

    26 نومبر احتجاج : گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور کرلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کر لیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کر لیں۔

  • غزہ :اسرائیلی فوج  کی  یورپی سفارتی وفد پر فائرنگ

    غزہ :اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتی وفد پر فائرنگ

    اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یورپی سفارتی وفد پر فائرنگ کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی وفد جنین کیمپ میں اسرائیلی آپریشن کی تباہ کاریوں کامعائنہ کرنے آیا تھا تاہم اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ارکان نے بھاگ کر جان بچائی،یورپی وفد پر فائرنگ کے واقعے پر فرانس، جرمنی اور مصر کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ یورپی یونین کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ پر بھی اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں،اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث 2 مارچ سے اب تک غذائی قلت سے بھی 326 فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔

    اسرائیلی افواج نے بدھ کے روز غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جب کہ یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں حملہ کر کے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جابلیہ میں النضر خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 افراد موقع پر ہی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    طبی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح سے غزہ میں جاری بمباری سے شہادتوں کی تعداد 93 ہو چکی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی جنگ میں اب تک 53,655 افراد شہید اور 1,22,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق یہ تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے۔

    دوسری جانب نابلس کے قریب واقع عقربا گاؤں پر یہودی آبادکاروں نے حملہ کیا، فلسطینیوں کی املاک نذرِ آتش کیں، اور مسجد کو نمازیوں کی موجودگی میں آگ لگانے کی کوشش کی۔ فلسطینی کارکن ایہاب حسن کے مطابق یہ اقدام واضح طور پر ’’زندہ انسانوں کو جلانے کی کوشش‘‘ تھا۔

    اسرائیل نے عالمی دباؤ کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ 100 امدادی ٹرک غزہ جانے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اقوامِ متحدہ کے مطابق یہ امداد نہایت ناکافی ہے اور زمینی حقائق میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

  • نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد نہیں ہوا، جس کا نقصان آج پوری قوم اٹھا رہی ہے، اسحاق ڈار

    نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد نہیں ہوا، جس کا نقصان آج پوری قوم اٹھا رہی ہے، اسحاق ڈار

    سینیٹ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان ہر صورت میں اپنے بچوں کے قاتلوں کا حساب لے گانیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد نہیں ہوا، جس کا نقصان آج پوری قوم اٹھا رہی ہے۔

    جمعرات کو جاری سینیٹ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خضدار کے سانحے کو ’’ناقابل برداشت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی پراکسیز سے باز آ جائے، پاکستان ہر صورت میں اپنے بچوں کے قاتلوں کا حساب لے گانیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد نہیں ہوا، جس کا نقصان آج پوری قوم اٹھا رہی ہے۔ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار افراد کو ملک میں داخل ہونے دیا، اور ان میں سے بعض ہی ہمارے لیے آج فتنہ بنے ہوئے ہیں اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا اور حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے بھی واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اسکول جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، یہ کھلی دہشتگردی ہے پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی اور قربانیاں دیں، ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو کو دہشتگردی میں کھویا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی لوگ شہید ہوئے۔

    شیری رحمان نے بھارت کی مداخلت کے ثبوتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے، لیکن بھارت آج تک کسی واقعے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا 87 گھنٹے کی حالیہ جنگ میں بھی بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جب کہ پاکستان نے صرف فوجی اہداف پر جواب دیا۔

    خضدار واقعے پر بحث کے دوران سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ ایسے شاید جانوروں کو بھی نہ مارا جائے جیسے ہمارے معصوم بچوں کو مارا گیا۔ انہوں نے اے پی ایس سانحے کے بعد بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوگا تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

    ایمل ولی خان نے سوال اٹھایا کہ کیا اُن افسران کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی جنہوں نے اس پالیسی پر عمل نہیں کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ پچاس سال میں یہ طے نہیں ہوسکا کہ طالبان گڈ ہیں یا بیڈ، یہ بھی طے نہیں ہو سکا کہ یہ دہشتگرد ہیں یا اسٹریٹیجک اثاثے؟بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام اب پراکسی جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ ہمیں امن امریکہ یا سعودیہ سے نہیں، اپنے دفاعی ادارے سے چاہیے۔

    ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ وفاق میں 50، 60 وزارتیں بیٹھی ہیں، کیا کر رہی ہیں؟ خطے میں امن کی پالیسی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران اور افغانستان سے بات کرنی چاہیے، اور مفروضوں سے نکل کر تجارت کی طرف جانا ہوگا۔

    ایمل ولی خان نے گزشتہ روز چئیرمین پی ٹی اے کے متنازع ریمارکس پر احتجاج کا معاملہ بھی اجلاس میں اٹھایا، جس پر چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رائے طلب کرلی۔

    سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک کی سلامتی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے دفاعی بجٹ میں دو سے تین گنا اضافے کی پرزور تجویز دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور بھارت کے مقابلے کے لیے حکمت عملی پر بھی سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بار ے میں سوچنا چاہیے، ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور قوم متحد ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ کو کیسے دو یا تین گنا کیا جائے۔

    سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاک افواج نے حالیہ معرکہ میں دشمن کے 285 اہلکاروں کو ہلاک کیا پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی واضح ہدایت تھی کہ کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کمزور سمجھ بیٹھا تھا، لیکن ہماری افواج نے جرات مندانہ جواب دے کر دشمن کو اس کی اوقات یاد دلا دی ہم ہندوستان کے سامنے اپنی طاقت واضح کرچکے ہیں حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے، یہ سب کچھ اپوزیشن کو ساتھ ملائے بغیر ممکن نہیں ہوگا،وہ دل بڑا کرے اور اپوزیشن سے اختلافات کو طے کرنے کیلئے سنجیدگی سے بات چیت کرے،بھارت کی فوج کی تعداد ہم سے زیادہ ہے، لیکن ہم نے ابھی تک اپنا بھرپور دفاع کیا ہے اور ہماری قوم اور فوج ہر سطح پر تیار ہے۔

    اجلاس کے دوران سینیٹ نے سینیٹر آغا شاہزیب درانی کی تحریک کو متفقہ طور پر منظور کر لیا جس کے تحت سانحہ خضدار پر بحث کے لیے وقفہ سوالات معطل کر دیا گیا۔

    اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ ہوا ہے اور ہمیں اس پر آواز اٹھانے دی جائے انہوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی شدت پسند سوچ کو پاکستان پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیا،ا نوار الحق کاکڑ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تقریر ختم کرنے کی ہدایت پر برہم دکھائی دئیے اور کہا، ’اگر یہاں بات نہیں کرنی تو پھر ٹک ٹاک یا یوٹیوب بنانا شروع کر دوں؟‘

    خضدار میں اسکول جاتی تین معصوم بچیوں کی شہادت کو سینیٹر عرفان صدیقی نے انسانیت کے خلاف بدترین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خضدار میں جو واقعہ ہوا اس کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں کرہ ارض پر کوئی اتنا سنگدل کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ کون سے حقوق مانگے جا رہے ہیں؟ معصوم بچیوں کو اسکول جاتے ہوئے شہید کر دینا درندگی ہے اس دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جو نہ صرف ان گروہوں کو فنڈنگ دے رہا ہے بلکہ اسلحہ اور تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے جس میں دشمنی کا بھی سلیقہ نہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا جائے انہوں نے زور دیا کہ یہ دہشتگرد کسی ناراضی یا حقوق کے لیے نہیں، بلکہ ایک پیشہ ورانہ سلسلہ بنا چکے ہیں، اور ان کے ساتھ کسی قسم کی ہمدردی نہیں برتی جانی چاہیے ہماری تین بچیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس خون سے جو انقلاب آئے گا وہ بھارت کو بہت تکلیف دے گایہ دہشتگرد ہیں، ان کو کچلا جائے، ان پر رحم نہ کیا جائے، اور نہ ہی ان کی حمایت میں کوئی آواز اٹھنی چاہیے۔

  • ملک میں عیدالاضحٰی  کب ہو  گی؟ سپارکو کی پیشگوئی

    ملک میں عیدالاضحٰی کب ہو گی؟ سپارکو کی پیشگوئی

    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذو الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

    سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی،سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کےنظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو منائی جائے گی،تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

  • یونان میں  6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ  جاری

    یونان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری

    یونان میں جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے متعدد جزائر میں آج صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا کر دیا، زلزلے کا مرکز کریٹ کے ساحلی علاقے ایلونڈا سے تقریباً 36 میل دور تھا، جس کے بعد سونامی کے آنے کے خدشات نے مزید اضطر اب پیدا کر دیا،زلزلے کے باعث ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم، یونان کی فائر بریگیڈ کے مطابق کریٹ کے تمام دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،یورپی مغربی بحیرہ روم سیسمولو جیکل سینٹر نے اس زلزلے کے بعد یونان، ترکی، اٹلی، فرانس اور پرتگال کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ ،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

    رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

    محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز یکم جون سے 31 جولائی 2025 تک بند رہیں گے تعطیلات کا اطلاق سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگاا س فیصلے کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں طلبا، اساتذہ اور عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے،محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے تدریسی سرگرمیاں معطل کر دیں، جبکہ کلاسز کا دوبارہ آغاز یکم اگست 2025 سے ہوگا۔

    بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر گرپتونت سنگھ پنوں کا بڑا بیان

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جنکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہا ولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاول 50، سکھر49 ،ملتان، سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا سکتا ہے علاہ ازیں بنوں ،ساہیوال،نوکنڈی میں 47، تربت میں 46، فیصل آباد، لاہور 45، حیدرآباد 44، راولپنڈی 43، اسلام آباد 42، کوئٹہ 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہے گا۔

    رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

  • مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ ،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

    مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ ،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

    کراچی:مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا-

    محکمہ موسمیات کے مطابقسسٹم شمال کی طرف بڑھ کر 24 گھنٹوں میں ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتا ہے کم دباؤ بننے کے سبب شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 30.6 کلو میٹر (17 ناٹیکل مائل) فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے دوپہر کے بعد ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر (25 ناٹیکل مائل) تک تجاوز کر سکتی ہے شہر کے مضافاتی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں 16.4 شمالی عرض البلد اور 71.9 مشرقی طول البلد پر موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتا ہے، تاہم پاکستانی ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھاکہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک، گوا کےساحلوں سے دور موجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثر اسی علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے-

    ماہرین موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ معلومات پر بھروسہ کریں طوفان یا بارش سے متعلق کوئی بھی حتمی پیشگوئی سسٹم کے مزید قریب آنے کے بعد ہی کی جا سکے گی محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

  • رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ،  ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

    رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

    فرانس کی جھنڈا بردار فضائی کمپنی ائیر فرانس پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز کر رہی ہے۔

    پاک بھارت جھڑپوں کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرانے کا رنج یا سکیورٹی خدشات ہیں کہ ائیر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی کی پروازیں پاکستانی حدود چھوڑ کر طویل فاصلہ اختیار کرکے منزل تک جاتی ہیں جب کہ ائیر فرانس کی دیگر ممالک کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کرتی ہیں۔

    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر کے بعد غیرملکی ائیرلائنز کی پاکستان سے اوور فلائنگ معمول پر آچکی ہے جس کے تحت سوئس، لفتھانزا، برٹش، اتحاد، امارات نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے بھارت سمیت مختلف ممالک کیلئےان بڑی ائیر لائنز کی پروازیں پاکستان کےاوپر سےگزرتی ہیں مگر بھارتی ائیر لائنز کیطرح ائیر فرانس پاکستانی فضائی حدود کونظر انداز کرکے طویل فاصلے اختیار کررہی ہے، جس سے ائیر فرانس کی ان پروازوں پر ایندھن کے لاکھوں ڈالر کے اضافی اخراجات آرہے ہیں۔

    واضح ر ہے کہ کشیدگی کے دوران سوئس ائیر، لفتھانزا، برٹش، امارات اور کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستانی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا اور تمام غیرملکی ائیر لائنز کی پروازیں طویل روٹ سے امرتسر، دہلی، ممبئی اور احمد آباد جاتی تھیں-

  • کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی کو خراجِ عقیدت

    کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی کو خراجِ عقیدت

    کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے انجلینا جولی نے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا،اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔

    انجلینا جولی نے کہا کہ دنیا بھر کے کئی فنکار اور صحافی بغیر تحفظ کے سچ بیان کر رہے ہیں اور کچھ نے اس کی قیمت اپنی جانوں سے چکائی ہے، انہوں نے سوڈان اور یوکرین سے تعلق رکھنے والے دیگر متاثرہ صحافیوں کا بھی ذکر کیا۔

    آج سےشدید ہیٹ ویو، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا

    واضح ہے کہ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیااس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہو گئیں،برطانوی تحقیقی ادارے فورینزک آرکیٹیکچر کی رپورٹ کے مطابق حملہ براہِ راست ان کے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

    ٹرمپ کو قطر سے ملنے والا لگژری طیارہ بطور ایئر فورس ون استعمال کیا جائے گا