Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں  آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر کوہ پیما افتخار حسین جان بحق جبکہ ایک غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہو گیا۔

    الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) کے سینئر نائب صدر کرار حیدری نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے، کے ٹو پر کیمپ 1 (جو بیس کیمپ سے تقریباً 500 میٹر بلند ہے) پر برفانی تودہ آ گرا، اس واقعے میں چار کوہ پیما پھنس گئے، ایک غیر ملکی کوہ پیما کو معمولی چوٹیں آئیں، جب کہ دو دیگر کامیابی سے ایڈوانس بیس کیمپ واپس پہنچ گئے، تاہم، اس حادثے میں اسکردو کے سدپارہ سے تعلق رکھنے والے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر افتخار حسین جاں بحق ہو گئے۔

    اے سی پی کے عہدیدار کے مطابق افتخار حسین کی لاش بازیاب کر کے بیس کیمپ لائی جا چکی ہےدیگر کوہ پیماؤں میں نیپال سے تعلق رکھنے والے داوا فنجو شرپا اور داوا گلجن شرپا، اور اسکردو سے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر نیاز علی شامل تھے، بین الاقوامی ٹیم اس وقت کیمپ 2 سے واپسی پر تھی جب حادثہ پیش آیا، اور یہ ان کی چوٹی سر کرنے کی روٹیشن کا حصہ تھا۔

    گلے میں پہنے میٹل چین نے 61 سالہ شخص کی جان لے لی

    مہم آرگنائزر نے واقعے کے بعد اے سی پی کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد اور عسکری ایوی ایشن کو ہیلی کاپٹر آپریشن کی باضابطہ درخواست دی تاکہ مرحوم کی میت کو واپس لایا جا سکےاس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کو فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز نے منظور کر لیا، افتخار حسین کی میت کو آج آرمی ایوی ایشن کے ذریعے اسکردو کے سدپارہ منتقل کیا جائے گا۔

    کے ٹو سطح سمندر سے 8 ہزار 611 میٹر بلند ہے، اور یہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے،گزشتہ موسم گرما میں، گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے کے ٹو کو سر کرنے کے خواہشمند کوہ پیماؤں کو 175 اجازت نامے جاری کیے تھے-

    عطا تارڑ اور محسن نقوی کا قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

  • گلے میں پہنے میٹل چین نے 61 سالہ شخص کی جان لے لی

    گلے میں پہنے میٹل چین نے 61 سالہ شخص کی جان لے لی

    امریکا میں ایک 61 سالہ شخص کی ایم آر آئی مشین میں گلے میں موجود میٹل چین کے باعث موت واقع ہوگئی –

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 61 سالہ شخص بدھ 16 جولائی کو نیویارک کے علاقے ویسٹبری میں واقع نساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں ایک خوفناک حادثے میں ہلاک ہو گیا، جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ایک ایم آر آئی مشین میں بری طرح دھنس گیا مذکورہ شخص کے گلے میں ایک میٹل کی چین موجود تھی، جو مشین کی طاقتور مقناطیسی کشش کی وجہ سے اسے اندر کی طرف کھینچ لائی۔

    نساؤ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے پیش آیا، جب ایک اسکین جاری تھا اور یہ شخص اچانک ایم آر آئی روم میں داخل ہوگیاایم آر آئی اسکین کے دوران تمام مریضوں کو زیورات اور دھات سے بنی اشیاء اتارنے کی ہدایت دی جاتی ہے، تاکہ کسی خطرناک حادثے سے بچا جا سکے تاہم، اس شخص نے یہ احتیاطی تدابیر نظر انداز کیں، میٹل چین کے باعث مشین نے اسے اپنی جانب تیزی سے کھیچنا، جس کے نتیجے میں اسے طبی پیچید گی کا سامنا کرنا پڑا۔

    عطا تارڑ اور محسن نقوی کا قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

    مرنے والے شخص کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق یہ حادثہ مجرمانہ فعل نہیں بلکہ ایک اتفاقیہ حادثہ تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم آر آئی مشینیں بہت طاقتور مقناطیسی کشش پیدا کرتی ہیں، اور کسی بھی قسم کی دھات کو خطرناک انداز میں اپنی طرف کھینچ سکتی ہیں اس کے نتیجے میں چھوٹے دھاتی اشیاء بھی پروجیکٹائل بن سکتی ہیں، جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندے جہازوں سے ٹکراگئے

  • عطا تارڑ اور محسن نقوی کا  قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

    عطا تارڑ اور محسن نقوی کا قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی –

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں میڈیا کا تعمیری کردار قابل تحسین ہے۔

    ملاقات میں قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

    ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی، 4 دہشتگرد ہلاک

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری ریلیز

    مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

  • لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر  پرندے جہازوں سے ٹکراگئے

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندے جہازوں سے ٹکراگئے

    لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹس پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں-

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز جیسے ہی رن وے پر ٹیک آف کی تیاری میں تھی، ایک پرندہ اچانک سامنے سے آ کر طیار ے سے ٹکرا گیا واقعے کے فوراً بعد جہاز کو واپس پارکنگ پر منتقل کر دیا گیا اور انجینئرز نے جہاز کا مکمل معائنہ شروع کر دیا پائلٹ نے ابتدائی بیان میں تصدیق کی کہ پرندہ طیارے کے سامنے سے آ کر ٹکرایا،تاہم جہاز میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا، جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے ۔

    مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ”نو برڈ زون“ کی حدود میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ لاہور کے ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کے دائرے میں وائلڈ لائف، ای پی اے فورس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ کچرا ہٹانے، پولٹری شاپس کی نگرانی اور گھونسلے و پرندو ں کے ڈبے ہٹانے جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اب تک شالامار باغ، بھٹہ چوک، آر اے بازار، گیریژن گالف کلب، الفیصل ٹاؤن، جیل روڈ اور بہار شاہ روڈ سمیت مختلف علاقوں سے سینکڑوں گھونسلے ہٹائے جا چکے ہیں جبکہ درجنوں شہریوں کو جرمانے اور گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے طیارے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، عالمی اعزاز جیت لیے

  • پاک فضائیہ کے طیارے  برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، عالمی اعزاز جیت لیے

    پاک فضائیہ کے طیارے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں چھا گئے، عالمی اعزاز جیت لیے

    پاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے۔

    معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں اعلیٰ اعزاز حاصل کر لیا،رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، پاک فضائیہ کے طیارے سی 130 کو Concours d’Elegance Trophy سے نوازا گیا، یہ اعزاز طیارے کی خوبصورتی، ترتیب، پریزنٹیشن اور پیشہ ورانہ انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا جاتا ہے۔

    یہ عالمی شہرت یافتہ ایئر شو برطانیہ میں منعقد ہوا، جے ایف 17 سی بلاک تھری کو ’اسپرٹ آف دی میٹ‘ ٹرافی سے نوازا گیایہ ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیے گئے، جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کے ذریعے سفر کیا،جے ایف 17 سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1946478414984106110

    عالمی سطح پر اس کامیابی نے پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کو فخر سے ہمکنار کیا ہےرائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو جیسے معتبر فضائی شو میں یہ کامیابی پاک فضائیہ کی قابلیت کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے، اور بھارت سمیت کئی خطے کے ممالک کے لیے ایک واضح پیغام بھی۔

    اس تاریخی کامیابی پر پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ہمارے ہوا بازوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے دفاعی شعبے کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1946478377072046330

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1946469806711902318

  • مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

    مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا، پی ڈی ایم اے

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپل کل سے شروع ہو گا۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی ہےراولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے دریائے سندھ میں تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری ریلیز

    عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ 21 جولائی سے دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا پری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہےشہریوں سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں سال مون سون سیزن میں مختلف حادثات میں 123 شہری جاں بحق اور 462 زخمی ہوئے اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا اموات آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے، نہاتے ہوئے ڈوبنے اور مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث ہوئیں،حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی فصلوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

    اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل میمن

  • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری ریلیز

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر کی ڈاکومنٹری ریلیز

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری ریلیز کردی،ڈاکومنٹری میں جو بھی شواہد پیش کئے گئے ہیں وہ سچ پر مبنی ہیں، ریلیز ڈاکومنٹری میں کوئی بھی ایسی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔

    ڈاکومنٹری کو معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ڈاکومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں،ریلیز ڈاکومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، ڈاکومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کی گئی۔

    اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل میمن

    ڈاکومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا ڈاکومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں، ڈاکومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کے بھارتی طیاروں کے گرائے گئے طیاروں کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل ہیں-

    امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

  • اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل  میمن

    اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی:سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے مون سون بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس حوالے سے بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارش کا پانی فوری طور پر نکالنے کے انتظامات کیے جائیں نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لئے گئے ہیں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ان کی 24 گھنٹے موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں 59 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 10 عمارتیں قومی ورثہ قرار دی گئی ہیں اسٹرکچرل انجینئرز پر مشتمل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تکنیکی کمیٹی شہر بھر میں مسلسل سروے کر رہی ہےجس کا مقصد ایسی عمارتوں کا پتا لگانا ہے جو شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہےمتوقع بارشوں کے پیش نظر ایس بی سی اے میں ایک رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال ہےحکومت سندھ عوام کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، مون سون کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شہری خطرناک عمارتیں فوری طور خالی کریں اور حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

  • امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،  امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

    امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

    ایوارڈ یافتہ صحافی سیمئور ہرش نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو ممکنہ طور پر جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    امریکی صحافی سیمور ہرش نے یہ بات اپنے بلاگ پر جو سب اسٹیک (Substack) پلیٹ فارم پر موجود ہے، امریکی ذرائع کے حوالے سے لکھی ان کا کہنا تھا کہ زیلنسکی جلا وطنی کے لیے شارٹ لسٹ میں شامل ہیں اگر زیلنسکی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے انکار کرتے ہیں، جو کہ غالب امکان ہے، تو انہیں زبردستی نکالا جائے گا، توقع بھی یہی کی جارہی ہے کہ زیلنسکی خود مستعفی نہیں ہوں گے۔

    صحافی کے مطابق یوکرینی فوج کے سابق کمانڈر انچیف اور اس وقت برطانیہ میں یوکرین کے سفیر ویلیئری زالزنی زیلنسکی کے ممکنہ متبادل ہوں گے اور یہ تبدیلی چند ماہ میں عمل میں لائی جائے گی،برطانیہ میں یوکرین کے سابق سفیر وادیم پریستائیکو نے صدر زیلنسکی پر تنقید کی تھی جس پر وادیم کو جولائی سن 2023 میں برطرف کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ زالزنی کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

    پاکستانی آرمی چیف کے دورے کے بعد پاک امریکا تجارتی مذاکرات میں بہتری آئی، بلوم برگ

    ویلیئری زالزنی یوکرین میں فولادی جنرل کے نام سے مشہور تھے انہوں نے روس سے جنگ کے آغاز پر یوکرینی فوج کی قیادت کی تھی تاہم صدر زیلنسکی سے اختلافات کے سبب ان کی شخصیت داغدار ہوگئی تھی اورصدر زیلنسکی نے فروری میں زالزنی کی جگہ اولکساندر سیرسکی کو سونپ دی تھی۔

    صحافی کا کہنا ہے کہ امریکا اور یوکرین میں بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ ختم ہونی چاہیے اور روس کے صدر پیوٹن سے سمجھوتہ ممکن ہے۔

    واضح رہے کہ صدر زیلنسکی کے عہدے کی مدت پچھلے مئی کی 20 تاریخ کو ختم ہوگئی تھی تاہم جنگ کو بنیاد بناتے ہوئے 2024 میں صدارتی انتخابات کو منسوخ کردیا گیا تھا،11 فروری کو ایسٹونیا کے اخبار Postimees نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ یوکرین میں 2025 میں انتخابات ضرور ہوں گے اخبار کے مطابق کیف نے زیلنسکی کی برطرفی کے بارے میں اس بیان کو عجیب قرار دیا تھا، کیونکہ ان کی مدت صدارت مئی 2024 میں ختم ہو چکی ہے۔

    بھارت میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، عورتوں اور بچوں کی عزت غیر محفوظ

  • پاکستانی  آرمی چیف کے دورے کے بعد پاک امریکا تجارتی مذاکرات میں بہتری آئی، بلوم برگ

    پاکستانی آرمی چیف کے دورے کے بعد پاک امریکا تجارتی مذاکرات میں بہتری آئی، بلوم برگ

    امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

    امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کا وائٹ ہاؤس میں غیرمعمولی خیرمقدم کیا اس کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی پاکستان نے اپریل میں ٹرمپ خاندان کی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے آرمی چیف کے دورے کے بعد تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں ری پبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران سامنے آیا، جہاں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ پاک بھارت جنگ کے دوران کل 5 طیارے تباہ ہوئے تھے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

    بھارت میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، عورتوں اور بچوں کی عزت غیر محفوظ

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ صورتحال بہت خراب ہو رہی تھی اور اس جنگ کو روکنا ضروری تھا، جس کے لیے انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ قریبی رابطہ کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کو خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو امریکا ان سے تجارتی تعلقات ختم کر سکتا ہے، جس کے بعد 10 مئی کو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی