Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مختلف علاقوں میں  مزید بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےاسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور منڈی بہاؤ الدین میں بارش کا امکان ہے۔

    اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، حافظ آباد، چنیوٹ، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی مزید بارش کی پیشگوئی ہےپشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی میں بارش کا امکان ہےبارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 جولائی تک موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان ( بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، تربت ) کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    شدید بارشوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہےشدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے+++++ عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • آپریشن سندور کی ناکامی:بھارتی عسکری قیادت کے بیانات ایک دوسرے سے متصام

    آپریشن سندور کی ناکامی:بھارتی عسکری قیادت کے بیانات ایک دوسرے سے متصام

    آپریشن سندور کی ناکامی میں چین کے کردار کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات میں بھی تضادات پایا جاتا ہے۔

    چین کے کردار اور پاکستان کو حاصل معلومات کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم ہیں، جس نے نہ صرف بھارتی فوجی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ بھارت کے اندر عسکری سوچ کی تقسیم کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔

    آپریشن سندور سے متعلق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان آرمی ڈپٹی چیف سے بالکل متصادم ہے جنرل چوہان نے دہلی میں آبزرور ریسرچ فیڈریشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کی حمایت کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے۔

    بھارتی آرمی ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے کہا تھا کہ چین ہندوستانی فوجی تعیناتی کے بارے میں پاکستان کو لائیو اپ ڈیٹ دے رہا ہے۔ 87 گھنٹے کی لڑائی سے سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ ایک سرحد تھی، بھارت کے کم از کم 3 مخالف تھے اور پاکستان کو چین سے براہ راست معلومات مل رہی تھیں۔

    بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ ڈی جی ایم او کی سطح پر رابطے کے دوران پاکستان کو پتا تھاکہ ہمارا کون کون سا اہم ویکٹر کارروائی کے لیے تیار تھابھارتی سی ڈی ایس نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے چینی کمرشل سیٹلائٹ کا فائدہ اٹھایا ہے، لیکن رئیل ٹائم ٹارگٹنگ کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے مطابق جو کچھ پاکستان کو دستیاب تھا وہ تجارتی سیٹلائٹ تصویریں تھیں نہ کہ کوئی فعال براہ راست چینی فوجی امداد پاکستان اپنے زیادہ تر ہتھیار چین سے درآمد کرتا ہےچینی OEMs (اصل سازوسامان بنانے والے) کی بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اس لیے وہاں ایسے لوگ ہوں گے جو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور وہ وہاں موجود ہوں گے۔

    یہ متضاد بیانات واضح کرتے ہیں کہ بھارت جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کر کےاپنی شکست کی ہزیمت کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • مظفرآباد: اسکول وین بے قابو ہوکرکھائی میں گرگئی، 26 بچے زخمی

    مظفرآباد: اسکول وین بے قابو ہوکرکھائی میں گرگئی، 26 بچے زخمی

    مظفرآباد کی وادی جہلم میں نجی اسکول کی وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 26 بچے زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، چکار کے نجی اسلامیہ پبلک اسکول کی وین، جس میں لڑکے اور لڑکیاں سوار تھے، طلبہ کو ان کے گھروں کو لے جا رہی تھی جب تمبریال موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا، اندازہ ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک سے نیچے جاگری جس سے وین سوار تقریباً تمام افراد زخمی ہو گئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق، 16 زخمی بچوں کو چکار کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ ڈرائیور اور 13 بچوں کو ہٹیاں بالا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،وین کے ڈرائیور کی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے، اور دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، تاہم، باقی طلبہ خطرے سے باہر ہیں،اگر اونچے درخت نہ ہوتے تو وین مزید نیچے لڑھک سکتی تھی، جس کے نتیجے میں زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔

    سابق کرکٹر محمد یوسف نے برانڈ لانچ کردیا

    واضح رہے کہ چکار، آزاد کشمیر کی وادی جہلم میں واقع ایک قصبہ اور ہل اسٹیشن ہے، جو سطح سمندر سے 1607 میٹر (5272 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے اور ریاستی دارالحکومت مظفر آباد سے تقریباً 46 کلومیٹر (29 میل) کے فاصلے پر ہے،ایک سرمائی تفریحی مقام ہونے کی وجہ سے، چکار کے تعلیمی اداروں میں دیگر علاقوں کے برعکس موسم گرما کی طویل تعطیلات نہیں ہوتیں۔

    زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ اعظم

  • سابق کرکٹر محمد یوسف نے برانڈ لانچ کردیا

    سابق کرکٹر محمد یوسف نے برانڈ لانچ کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد یوسف نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا برانڈ "ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ آج خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا، جس سے آپ کا حج و عمرہ کا سفر بڑا باآسانی طے ہو گا، اس کے علاوہ عنقریب مزید چیزیں بھی عوام کیلئے پیش کریں گے۔

    ایم وائے برکہ کی آفیشل ویب سائٹ پر احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات موجود ہیں جن کی قیمتوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں،مریم نواز

    واضح رہے کہ محمد یوسف نے 1990 اور 2000 کی دہائی میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے،کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے حال ہی میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کو قرار دیا،محمد یوسف کو گزشتہ برس مارچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا تاہم انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر چند ہی گھنٹوں بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دستیابی ظاہر کردی تھی-

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں،مریم نواز

    راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں،مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ راولپنڈی کے اسکولوں کو بحال کر رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے، اور دونوں منصوبے ریکارڈ وقت میں مکمل کیے گئے، پنجاب میں ایک سال کے اندر 12 ہزار کلومیٹر کی سڑکیں بنی ہیں، اور ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، ان علاقوں میں بھی کام ہو رہے جہاں 30،30 سال کام نہیں ہوئے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں سڑکوں کاجال بچھایا دیا ہے، اور پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام مطمئن ہیں، ٹیم ورک نے ہمیں آج کامیابی دلوائی ہے، اور ستھرا پنجاب کے ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں، ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آئی، اور سی ٹی ڈی نے جیسے کام کیا، میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں، راولپنڈی رنگ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ راولپنڈی کے اسکولوں کو بحال کر رہے ہیں۔

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں، مری میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کر رہے ہیں، اور جنوبی پنجاب کو بھی پینے کا صاف پانی ہم مہیا کریں گے،ہم نے عہد کیا ہے کہ اس پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کریں گے،نالہ لئی کے دیرینہ مسئلے کو بھی ہم حل کر رہے ہیں، جبکہ واسا کی فٹ پرنٹ کو پورے پنجاب تک ہم پھیلا رہے ہیں،اب ہر شہر میں واسا فنگشنل ہو گا، اور ہر شہر کی اپنی مشینری ہو گی، ہر شہر کا اپنا ہیومن ریسورس ہو گا ، پنجاب میں سیوریج کا ایک اہم مسئلہ ہے، ہم اس سال کو ری ویمپ کرنے جا رہے ہیں، اور 12 مہینے کے بعد آپ کو بہت بہت بہتر پنجاب نظر آئے گا۔

    شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  • جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے ان کے عہدے کا حلف لیا،تقریب میں سینئر وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے بھی آج اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

    زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ اعظم

    شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

  • زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری  حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ اعظم

    زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے اور زرعی اصلاحات کیلئے جامع لائحہ عمل طلب کر لیا،کہا کہ زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری، ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کو ربیع و خریف کی بڑی فصلوں کی گزشتہ برس پیداوار، کسانوں کو درپیش مسائل، آئندہ کا لائحہ عمل اور تجاویز پیش کی گئیں، وزیرِ اعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں زرعی شعبے پر قائم ٹاسک فورس نے بریفنگ دی۔

    اجلاس کو حکومتی اصلاحات کے نفاذ پر پیش رفت اور زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے بھی آگاہ کیا گیا ،اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، زرعی شعبے کے ماہرین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی مزید اصلاحات کیلئے جامع لائحہ عمل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری، ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    وزیرِاعظم نے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جدید زرعی مشینری، معیاری بیج، فصلوں کی جغرافیائی منصوبہ بندی اور کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کا طویل و قلیل مدتی جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے، زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی شعبے کے تحقیقی مراکز کو مزید فعال بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرعی تحقیقی مراکز میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید تحقیق کو یقینی بنایا جائے اور زراعت میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

    شہباز شریف نے ہدایت دی کہ زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن سے برآمدی اشیاء کی تیاری کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی زرعی صنعت کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے اور منافع بخش فصلوں کی کاشت اور پاکستان کو غذائی تحفظ کے حوالے سے خود کفیل بنانے کیلئے کسانوں کو ہر قسم کی راہنمائی فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

    پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجاویز کیلئے مشاورتی عمل کو یقینی بنایا جائے، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے صوبائی حکومتوں سے روابط و تعاون مزید مربوط بنایا جائے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے کلائیمیٹ رزسٹینٹ بیج اور زراعت کے جدید طریقہ کار اپنانے میں کسانوں کی معاو نت کی جائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بارشوں اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش نظر نئے موزوں علاقوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں کپاس کی کاشتکاری کیلئے صوبائی حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد جامع منصوبہ بندی کی جائے اور نباتاتی ایندھن (Bio Fuels) کو ملک کے انرجی مکس میں شامل کرنے کیلئے تحقیق اور منصوبہ بندی کی جائے۔

  • شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    وزیراعظم شہبازشریف نے محترمہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا-

    ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے لکھا کہ مجھے محترمہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے نانگا پربت کو ہ پیمائی کرنے کے حالیہ کارنامے پر محترمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ واقعی متاثر کن ہے اس کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے، اور پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔

    https://x.com/CMShehbaz/status/1942528314779869606

    واضح ہے کہ قطر کی شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی خطرناک ترین اور 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کی چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کر دی شدید برفباری، موسمی طوفان اور خطرناک راستوں کو عبور کرتے ہوئے شیخہ اسماء نے قومی پرچم لہرا کر اپنی ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیانانگا پربت کو "قاتل پہاڑ” کہا جاتا ہے، لیکن شیخہ اسماء کی یہ کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک امید اور حوصلے کی کرن ثابت ہو رہی ہے یہ ان کی چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم کا نواں سنگ میل بھی ہے،شیخہ اسماء الثانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون ہیں، انہوں نے شدید موسمی حالات اور خطرناک راستوں کا مقابلہ کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی، ان کی اس کامیابی کو پاکستان اور قطر دونوں کے لیے باعث فخر سمجھا جا رہا ہے.

    ایف بی آر پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،محمد اورنگزیب

    ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

    یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

  • ماہ رنگ بلوچ سمیت  دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

    ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

    کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے منگل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران کو مزید 10 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا-

    مارچ میں ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے دیگر ارکان کو ’سول ہسپتال کوئٹہ پر حملے‘ اور ’عوام کو تشدد پر اکسانے‘ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، ان گرفتاریوں سے ایک دن قبل ان پر جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا، بلوچ یکجہتی کمیٹی 2018 سے جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم ایک مزاحمتی و سماجی تنظیم ہے۔

    ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ کی ہُدا ڈسٹرکٹ جیل میں پبلک آرڈر برقرار رکھنے کے قانون (ایم پی او) کی دفعہ 3 کے تحت رکھا گیا ہے، یہ قانون حکام کو عوامی نظم و نسق کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو بغیر مقدمہ گرفتار رکھنے کا اختیار دیتا ہے۔

    پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم

    ایڈووکیٹ جبران ناصر  نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’3 ماہ اور 15 دن کی حراست کے بعد آج ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ، بی بو بلوچ، گلزادی، بیبرگ، صبغت اللہ اور عبدالغفار کو اے ٹی سی کوئٹہ میں پیش کیا گیا،ان تمام افراد کو 10 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جن دیگر منتظمین کو آج انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 10 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے، ان میں صبغت
    اللہ شاہ، بیبرگ بلوچ، غفار بلوچ، گلزادی اور بیبو بلوچ شامل ہیں۔

    https://x.com/SammiBaluch/status/1942479536131834165

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رکن سمی دین بلوچ نے ایک بیان میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کارکنوں کو بغیر ثبوت عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے،ایسے اقدامات نہ صرف ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اس کے اپنے قانونی اور عدالتی نظام کو بھی غیر مؤثر اور بے معنی بنا دیتے ہیں-

    واضح رہے کہ ماہ رنگ کی بہن نادیہ بلوچ نے جون میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں ان کی بہن کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف دائر درخواست مسترد کیے جانے کو چیلنج کیا گیا تھا، اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین، قانون اور حقائق کے منافی ہے۔

    ایف بی آر پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،محمد اورنگزیب

    درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ماہرنگ بلوچ کو بار بار غیر قانونی طور پر حراست میں لینا اور انہیں شدت پسندوں کی ہمدرد قرار دینا ریاستی اداروں کی ایک منصوبہ بند حکمتِ عملی کا حصہ ہے تاکہ وہ لاپتہ افراد کے حق میں آواز بلند نہ کر سکیں۔

    اسی ماہ، کیچ کے علاقے میں بی وائی سی کے کارکنوں نے تنظیمی عہدیداران کی گرفتاریوں کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے 3 روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، تاہم ان کارکنوں کی رہائی کے لیے دائر آئینی درخواستیں مئی میں بلوچستان ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھیں۔

    اگرچہ بی وائی سی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل نہیں ہے، مگر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو نیکٹا کی ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    لیاری سانحہ: چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،گورنر سندھ

  • پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے یو ٹیوب چینل سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، عدالت نے 2صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا،عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد پرایف آئی اے نے 2 جون کوانکوائری شروع کی،عدالت نے انکوائری افسر کے دلائل سنے اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا شواہد کی بنیاد پرمعاملہ پیکا ایکٹ اور تعزیرت پاکستان کے تحت قابل سزا جرم ہے،عدالت نے کہا کہ یوٹیوب کے افسرانچارج کو حکم دیا جاتا ہے کہ 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا جائے۔

    عدالت نے کہا ہے کہ حیدر مہدی، صدیق جان، صبیح کاظمی، اوریا مقبول جان ،آرزو کاظمی، راعنا عزیر سپیکس بھی بلاک لسٹ میں شامل کی گئی ہیں ساجد گوندل، حبیب اکرم، مطیع اللہ جان (ایم جے ٹی وی ) عمران خان ریاض، نیا پاکستان، صابر شاکر ،عمران خان، آفتاب اقبال انٹرٹینمنٹ ٹی وی کے یو ٹیوب چینلز کو بھی بلاک کیا جائے۔

    ایف بی آر پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،محمد اورنگزیب

    اسی طرح ڈیلی قدرت، عبدالقادر، چار سدہ جرنلسٹ، نائلہ پاکستانی ری ایکشن، وجاہت سعید خان یوٹیوب، احمد نورانی، نظر چوہان یوٹیوب، معید پیرزادہ اور مخدوم شہاب الدین کے چینلز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

    یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج