Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے-

    پی ایس ایل 10 کا14 واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،لاہور قلندرز کی 17 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گرگئیں ہیں-

    psl

    لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میں شکست کا سامنا کیا اس وقت قلندرز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس ہیں اور ٹیم ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کے لیے پراعتماد ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کی کارکردگی کچھ مایوس کن رہی ہے زلمی نے بھی چار میچز کھیلے ہیں، لیکن صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی، جبکہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرے ہوئے حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیرا عظم آفس پہنچ پہنچا، پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق ہوگیا اورحکومت نے پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرلیا، حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیاملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے-

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نہروں کے معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی ہے، میں نے اپنی ابتدائی اور معروضات کے ساتھ بتایا کہ پاکستان فیڈریشن ہے اور اس کے تقاضے ہیں صوبوں کے معاملات باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ طے کریں، کالا باغ ڈیم معاشی طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے مگر سندھ کے اعتراضات وفاق کیلئے زیادہ اہم ہیں اور یہی پاکستان کا بہترین مفاد ہے۔

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    شہباز شریف نے کہا کہ وفاق کے مفادات سے متصادم ہے تو ہم اس سے گریز کرتے ہیں، نہروں کے معاملے کو ہمیں باہمی رضا مندی سے حل کرنا چاہیے، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ہونے والی آج کی میٹنگ میں باہمی رضامندی سے فیصلے ہوئےمشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ ہونے تک کوئی نہرنہیں بنائی جائے گی جبکہ صوبوں سے اتفاق کے بغیر بھی منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی بروز جمعے کو ہوگا، جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جب بلایا جائے گا تو فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، عوامی شکایات کے ساتھ نئی نہریں نہیں بن سکیں گی۔

  • بھارت سمیت دنیا  میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارت سمیت دنیا میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت چانکیہ ڈاکٹرائن، بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارت میں پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کرنے کی جرات نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت چانکیہ ڈاکٹرائن، بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پہلگام واقعے میں بھارت کا جھوٹا بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوا ہےبھارت بدامنی پھیلانے کے لیے آزاد کشمیر کے اندرچھپ کر تیسری قوت کو استعمال کر کے وار کرسکتا ہے، اگر بھارت نے ایسا ایڈونچرکرنے کی حماقت کی تو پھریاد رکھے کہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت ایک سال سے جاری ہے اور بھارت کی بین الاقوامی دہشتگری بارے دنیا جانتی ہے، مودی حکومت نے کینیڈا سے لے کر کشمیرتک بھارت دہشتگردی ریاستی پالیسی کے طور پر اپنائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہےچند نادان دوستوں کو ہماری باتوں سے اختلاف تھا لیکن آج سوچئے کہ محافظ فوج کون سی ہے؟ اور قابض فوج کون سی ہے ؟ ہمارے پرچم کے پیچھے پاکستان کے پرچم کی طاقت ہے ورنہ ایل او سی کے پارآزاد کشمیر کا پرچم کہیں نظر نہیں آتا۔

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    چوہدری انوار الحق نے کہا کہ جو جمہوری آزادیاں یہاں حاصل ہیں وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دستیاب نہیں ہیں، الحمداللہ وزیراعظم آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے لیے جہاد پرکچھ دوستوں کو تکلیف ہوتی ہے، اس مقدس ایوان میں کھڑا ہو کرکہتا ہوں کہ پاکستان کے اندرسے بھی سیاسی پولرائزیشن کاخاتمہ کرناہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ایل او سی پر جارحیت کا ارتکاب کیا تواقوام متحدہ کا چارٹرہمیں دفاع کا حق دیتا ہے، یقین ہے کہ بھارت ایسے کسی بھی طرح کے پاگل پن کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور ویسے بھی سرحدی خلاف ورزی کرنے کی اُس میں جرات نہیں ہے مضبوط اورروشن پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے، مسلح افواج پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونا ہمارا مذہبی اور ملی فریضہ ہے یہ وقت ہے کہ ہم سب یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کا آغاز کرچکا ہے اور وہ پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے پونچھ اور دریائے نیلم کے پانیوں پرقبضے کے لیے اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں بھارت کے ہتھکنڈے اور دہشت گردانہ وارداتوں بارے بین الاقوامی ثبوت موجود ہیں، خطرے سے انکارنہیں کرنا چاہیے لیکن خطرے کا درست ادراک کرنا چاہیے خطرے کوضرورت سے زیادہ سرپرسوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان ایٹمی ملک ہےہندوستان سمیت دنیا میں کسی کی بھی جرأت نہیں کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرسکے۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

  • رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا،ھارت نے بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

    واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب محدود کرکے پاکستان اور بھارت کی جانب دونوں گیٹس کو روایت کے خلاف بند رکھا گیا،پریڈ کے دوران صرف پرچم اتارا گیا ،گیٹ کھلے نہ دونوں اطراف کے اہلکاروں نے مصافحہ کیا ۔

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سےتحریری آگاہ کردیا

  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بندکی ہیں پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر ہوگا،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں بھارتی ائیر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے بھارت کے لیز پر لیےگئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔

    ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو اضافی 2 گھنٹے لگیں گے جب کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سےبھارتی پروازوں کو روزانہ لاکھوں ڈالرز کےاضافی اخراجات ہوںگے 100 سےزائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں جن میں ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور آکاسا ایئر سمیت دیگر شامل ہیں۔

    پچھلی بار فضائی حدود کی چند روزہ بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو آٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا جس سے مسافروں کے سفری اخراجات میں بھی بہت اضافہ ہوا تھا۔

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سےتحریری آگاہ کردیا

  • ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو  شکست دیدی

    ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

    پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی۔

    بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کیا مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیاعثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر بھارتی باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز ہی رنگ میں ٹک سکا اور ناک آؤٹ ہوگیا۔

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سےتحریری آگاہ کردیا

    عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں، عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اُ ن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے علاقائی رقص کیا، عثمان وزیر کے والد کا کہنا ہےکہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

    پہلگام تنازعہ:بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی

  • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سےتحریری آگاہ کردیا

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سےتحریری آگاہ کردیا

    دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا اور بھارت کے جارحانہ اقدامات پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا جبکہ پاکستان نے اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جس پر وہ دفتر خارجہ پہنچیں، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی فہرست بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کی جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا،بھارتی ڈیفنس، نیول اور ایئر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے اور پاکستان بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

    ذرائع نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے اور سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے، واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے متعلق بھی انتباہ جاری کیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی خبردارکر دیا جبکہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات کا بھی عندیہ دیا، پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، فیصلے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔

    پہلگام تنازعہ:بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی

  • پہلگام تنازعہ:بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی

    پہلگام تنازعہ:بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی

    بھارت نے پہلگام واقعہ پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔

    فینکوڈ نامی اسپورٹس اسٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب پہلگام واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فینکوڈ کے علاوہ بھارتی اسپورٹس پارٹنرز میں سونی نیٹ ورک بھی سیٹلائٹ ٹی وی کا براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے، جس کی جانب سے بھی یہ اقدام اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پہلگام واقعہ کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔

    بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

    پہلگام تنازعہ:بھارتی کرکٹ بورڈ کاپاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار

  • بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

    بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتا ہے۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پڑھ کر سنائے اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کئی فیصلے کیے گئے بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اگر اس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے پر غور کریں گے۔

    بھارتی دہشتگردی بے نقاب،دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش،تجزیہ: شہزاد قریشی

    انہوں نے کہا کہ جو جو اقدامات بھارت نے کیے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کے لیے فضائی حدود بھی بند کردی ہے بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے، ہم نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کردی ہے، بھارت کے ہائی کمیشن کی تعداد 55 سے کم کرکے 30 تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا، ہم نے اسلام آباد میں موجود دفاعی، بحری اور فضائی مشیران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے جانے کا حکم دیا ہے۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

    اسحاق ڈار نے بھارت کی مسلسل الزام تراشیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے سری نگر میں غیر ملکیوں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے اور پاکستان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور بھارت کو ہر جارحیت کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، پاکستان احتیاط کے ساتھ اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے لیکن کسی بھی ”مس ایڈونچر“ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا میں نے بنگلادیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کی گئی توہم بھی ایسا ہی کریں گے، بھارتی اقداما ت کا برابر جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بامعنی جواب دے سکتا ہے، پانی 24 کروڑ افراد کی ضرورت ہے، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستان پہلے ہی اپنے 3 دریا کھو چکا ہے، پانی بند کرنے کا اقدام جنگ تصور کیا جائے گا، بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تویہ جنگ کا عندیہ ہوگا، ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے کوئی ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ورلڈ بینک کو بھارتی بیان سے متعلق آگاہ کریں گے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت نے ابھی تک آفیشل طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم بھارتی میڈیا ضرور نام چلارہا ہے، آج تک امریکا نے کسی ملک کے وزیراعظم کو دہشت گرد اور قاتل قرار دے کر داخلے پر پابندی نہیں لگائی مودی سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے اس نے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجود پہلگام واقعہ بھارتی فوج پر سوالیہ نشان ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نو لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں، اس کے باوجود اگر وہاں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو، پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور بھارت اس میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے لیڈرز بھارت میں موجود ہیں اور وہیں سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو آپریٹ کیا جاتا ہے، بھارت دہشت گردی کے تانے بانے نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا تک پھیلا رہا ہے کینیڈا نے بھارت کی مدا خلت پر اپنے سفارتی تعلقات خطرے میں ڈال دیے تھے اور مغربی دنیا میں بھارت کے خلاف بڑے مظاہرے بھی ہو چکے ہیں، دنیا کا کوئی ملک پاکستان پر دہشت گردی کا الزام نہیں لگا رہا جبکہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

    اسحاق ڈار نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی یادداشت پڑھ کر سنائی جس میں انہوں نے بھارتی دہشت گردی کا تذکرہ کیا تھا۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کا بیان ایک بچگانہ حیثیت ہے اور اس کی قانونی حیثیت نہیں ہے یہ محض گیدڑ بھکیاں ہیں جس کا جواب آج پاکستان نے دگنا دیا ہے، آج سے انڈین ایئرلائن پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے، بھارتی کو معاشی نقصان پہنچے گا، آپ کی صرف باتیں تھیں جب کہ ہم نے اقدام کرکے دکھادیا، یہ سب کو پتا ہے کہ انڈیا وکٹم بننے کے لیے دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرتا رہا ہے، کلبھوشن اس کا واضح ثبوت موجود ہے، ہم نے سود سمیت حساب برابر کردیا ہے۔

    انڈس واٹر ٹریٹی کے ممبر نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدہ دو جنگوں کے باوجود قائم رہا وجہ یہ ہے کہ اس معاہدے میں معطلی ہو نہیں سکتی، اگر اس معاہدے کو ختم کرنا ہے تو بھی اس کے لیے دونوں ممالک کو جمع ہوکر ٹریٹی کرنی ہوگی، یہ ابھی تک محض ایک بیان ہے، اگر کوئی معاملہ آگے بڑھا تو پاکستان اس کے متعلقہ فورم سے رجوع کرے گا یہ فی الوقت صرف ایک بیان ہے۔

  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیئے گئے، آئی جی  کے پی کے

    کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیئے گئے، آئی جی کے پی کے

    پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیئے گئے ہیں۔

    انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کرم میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے فریقین کے تمام بنکرز مکمل طور پر مسمار کر دیے گئے ہیں امن کے اگلے مرحلے میں عوام سے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کروایا جائے گا جبکہ اسلحہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ٹل تا پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے 10 سیکیورٹی چوکیاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کے لیے آمد و رفت محفوظ بنائی جا سکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرم میں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بنکرز گرائے گئے تھے، تاہم موجودہ کارروائی کو مکمل اور حتمی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر ادارے علاقے میں قیام امن کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

    پہلگام حملہ، اینکر پرسن مبشر لقمان نے انڈین میڈیا او رحکومت کا جھو ٹ بے نقاب کر دیا

    ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لئے ہم سب متحد ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا