Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی  پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت-

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی بھارت سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے کمشنر وکی ہارٹزلر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مذہبی آزادی کے معاملے پر اس با ت کو یقینی بنائے کہ تمام افراد حملے یا بدلے کے خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکیں۔

    امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی اس سےقبل مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی یکطرفہ تنسیخ کے بعد مذہبی آزادی کی حالت پر تشویش ظاہر کر چکا ہے۔

    پریش راول کے ناناپاٹیکر سے متعلق دلچسپ انکشاف

    علاوہ ازیں پہلگام واقعے میں بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے کہا کہ پہلگام حملہ، کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔

    سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا، ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھاکرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں، بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں،جنرل (ریٹائرڈ) وی پی ملک نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہو ا اور ناکامی کیوں ہو ئی۔

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

  • پریش راول کے ناناپاٹیکر  سے متعلق دلچسپ انکشاف

    پریش راول کے ناناپاٹیکر سے متعلق دلچسپ انکشاف

    بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے ناناپاٹیکر سے متعلق دلچسپ انکشاف کئے ہیں-

    ایک انٹرویو کے دوران پریش راول نے ناناپاٹیکر سے متعلق دعویٰ کیا کہ نانا پاٹیکر وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے ایک کروڑ معاوضے کا مطالبہ کیا اور انہیں یہ معاوضہ دیا بھی گیا،نانا پاٹیکر پہلے آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ایک کروڑ کا معاوضہ طلب کیا ، اس وقت فلم انڈسٹری کے ہیرو بھی اتنا معاوضہ نہیں لیتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ انڈسٹری میں بہت شور مچا لیکن نانا پاٹیکر کو یہ معاوضہ دیا گیا ۔

    پریش راول نے کہا کہ اگر کسی آرٹسٹ کا احترام کیا جائے تو وہ صرف ایک روپے میں بھی کام کرسکتا ہے لیکن اگر وہ کسی کردار کو نبھا نے سے انکار کردے تو پھر 10 کروڑ کی رقم بھی اُس کا فیصلہ تبدیل نہیں کرسکتی-

    پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری،امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

    اداکار پریش راول نے انکشاف کیا کہ نانا پاٹیکر نے ایک پروڈیوسر کو گھر بلاکر مٹن کھلایا اور پھر برتن بھی دھلوائے،پریش راول نے بتایا ’ ایک پروڈیوسر جس کا میں نام نہیں لوں گا ، نانا پاٹیکر نے اسے گھر بلایا اور اس سے پوچھا کہ تم مٹن کھاتے ہو، اس کے اقرار پر نانا پاٹیکر نے اسے مٹن کھلایا اور پھر کہا کھالیا ؟ اب جاؤ برتن دھو، یوں نانا پاٹیکر نے اس پروڈیوسر سے برتن دھلوائے، نانا پاٹیکر بالکل مختلف آ د می ہیں۔

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری،امریکی صدر  سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

    پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری،امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

    ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا۔

    ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سیاسی رہنماؤں اور معزز شہری شریک ہیں اس موقع پر ویٹیکن سٹی کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، جس میں 2 ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں-

    آخری رسومات سینٹ پیٹرز باسلیکا میں جاری ہیں جہاں مذہبی روایات کے مطابق خصوصی دعاؤں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں، پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

    آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی جائے گی، جس کے لیے پوپ فرانسس کے تابوت کو سینیٹ پیٹرز باسیلیکا سے سینیٹ پیٹرز اسکوائر پہنچا دیا گیا۔

    پہلگام ڈرامہ،بھارت کے اندر سے مودی سرکار کیخلاف آوازیں آنا شروع

  • سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں،   عظمیٰ بخاری

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب حکومت نئی ایئرلائن چلانے کے لیے تیار ہے جب کہ لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔

    عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 بڑی خوشخبریاں ہیں صوبائی حکومت ائیر پنجاب چلانے کے لیے تیار ہےایئرپنجاب میں 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے ابتدائی طور پر اندرون ملک اور ایک سال کے بعد بین الاقوامی ایئر کا لائسنس مل جاتا ہے لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی یہ پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین اپنا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کرے گی اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں مختلف بلٹ ٹرین روٹس بنائے جائیں گے۔

    عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی صوبائی حکومت ہے جو اپنی ایئرلائن کا اعلان کررہی ہے، اسی طرح صوبے میں ہائی اسپیڈ ٹرین چلائیں گے گلاس ٹرین راولپنڈی سے مری تک چلائی جائے گی۔

    مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں افسوس ناک واقعے میں بے گناہ شہری ہلاک ہوئے جس پر پاکستانی لیڈر شپ نے اظہار ہمدردی اور واقعے کی مذمت بھی کی،پہلگام سے پہلے جعفر ایکسپریس واقعہ ہوا تو آج تک بھارت کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی اس واقعے میں یرغمالیوں کو پاک افواج نے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے ڈرامائی انداز اپنایا، جب کہ پاکستان میں جعفر ایکسپریس حملے میں واکی ٹاکی اور دیگر ثبوتوں کے باوجود پاکستان نے غیر ذمے دارانہ بیان نہیں دیا آج تک جعفر ایکسپریس واقعے کو قوم بھلا نہیں سکتی، پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں، بغیر تحقیقات کے فوراً پاکستان پر الزام لگانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ پورا سوچا سمجھا پلان ہے بھارتی فوج کو عادت ہے الزام تراشی کی، اس لیے اس بار نیا پلان پاکستان کے خلاف بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار ٹورسٹ کا بہانہ بناکر پاکستان کو واقعے میں ملوث کرنے کی کوشش کی کشمیر جنت نظیر ہے، اس واقعے سے وہاں کے باسیوں کے کاروبار کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، فائرنگ کے 10 منٹ کے بعد مقدمہ درج ہوجاتا ہے، فاصلہ کئی کلومیٹر ہے تو جیٹ طیارے پر بھی مقدمہ نہیں ہو سکتاتمام بھارتی ایجنسیوں، 7 لاکھ فوج جس کا کام کشمیریوں کی زندگی حرام کرنا ہے، کشمیری جوانوں و خواتین کو قتل کرنا ہے، پھر یہ سب بھارتی ایجنسیاں کدھر ہیں؟ بھارتی خوف کا عالم یہ ہے حکومت پاکستان کا ایکس اکاؤنٹ ہی بند کر دیا پھر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی جوان جذبہ شہادت لے کر وردی پہنتے ہیں، ان کے فوجی تو بھوکے مرتے ہیں مودی اپنی تقریروں میں بار بار کہہ رہے پاکستان کا پانی روکنا ہے کہہ رہے پوری پلاننگ ہو رہی ہے بھارت کا پانی واپس لاکر دوں گامودی نے بھارتی شہریوں کو گولی مروانے کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اپوزیشن سے بھی مشاورت نہیں کی، وزیر اعظم نےسلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہو یا کوئی بھی سیاسی مخالف ہو، سب پاکستان پر متحد ہوجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، مودی شاپر میں پانی نہیں روک سکتے سندھ طاس معاہدہ گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں مودی عالمی دہشت گرد ہے وہ جب بھی اقتدار میں آ تا ہے تو دنیا میں حالات خراب ہوتے ہیں، بھارت دھمکیاں دے رہا ہے تو پاکستانی قوم اس کا مذاق اڑا رہی ہے اگر ریاست جہاد کا اعلان کرے تو پھر سب فوجی جوان ہوتے ہیں یہ سب کچھ بھارت کو کئی بار کرکے دکھایا ہے بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کیے تو نوازشریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے تھے، جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ شہادت سے لڑی جاتی ہیں ہم پرامن ملک ہیں کسی سے جنگ یا حالات خراب نہیں کرنا چاہتے اگر کسی نے جنگ کی تو ختم خود کریں گے۔

    ڈسکہ: آٹے کے کنستر میں دم گھٹنے سے دو معصوم بہن بھائی جاں بحق

    واضح ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن ”ایئر پنجاب“ اور ملک کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی گئی اجلاس میں ”ایئر پنجاب“ کے منصوبے کو پیش کیا گیا-

    جسے وزیراعلیٰ نے فوری طور پر منظور کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ابتدائی مرحلے میں چار جدید ایئربس طیارے لیز پر حاصل کئے جائیں ”ایئر پنجاب“ اندرون ملک ڈومیسٹک پروازوں کا آغاز کرے گی اور ایک سال کے اندر بیرون ملک پروازوں کی راہ ہموار ہو گی، مریم نواز شریف نے واضح ہدایت کی کہ ”ایئر پنجاب“ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لئے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں۔

    وزیراعلیٰ مریم نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

    اس کے ساتھ ہی اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین چلانے کی بھی اصولی منظوری دی گئی پاکستان ریلوے کے اشتراک سے چلنے والی اس بلٹ ٹرین سے لاہور تا راولپنڈی سفر کا دورانیہ محض اڑھائی گھنٹے رہ جائے گا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

    وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے کے ساتھ مل کر تیز ترین بلٹ ٹرین منصوبے پر کام کرنے کا ٹاسک دیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ پڑے اور ترقی کی رفتار تیز ہو۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    اجلاس میں پنجاب بھر میں 6مزید ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس کا پلان طلب کیا گیا۔ جن میں لاہور سے نارووال، رائیونڈ، قصور، پاکپتن، لودھراں، قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ، جھنگ، سرگودھا، لالہ موسیٰ اور فیصل آباد سے مختلف شہروں کو جوڑنے والی تیز رفتار ٹرینیں شامل ہوں گی۔

    علاوہ ازیں، لاہور میں ییلو لائن اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ لائن منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ جناح ٹرمینل ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ییلو لائن کی فزیبلٹی اسٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی اسٹڈی کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، اجلاس میں ای-ٹیکسی پراجیکٹ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جو ماحولیاتی تحفظ اور شہری سہولت کے حوالے سے ایک اور انقلابی قدم ہو گا۔

    پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرنے کی اصل حقیقیت سامنے آ گئی

  • شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی  جنرل ساحر شمشاد مرزا سے  ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    راولپنڈی: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعترا ف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی

    پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

    پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

  • مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی

    مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکو، فلسطین اور غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

    مسلم لیگ (ن ) کےعرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ہمارے دریاؤں کا گلا گھوٹنے کے لئے کسی رکاوٹ، کسی ڈیم پر لگنے والی پہلی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، اس کا رد عمل وہی ہوگا جو کسی اعلان جنگ کاہونا چاہئیے۔

    پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

    سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

    عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری

  • پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

    پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی۔

    اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف فسطائیت قابل مذمت ہے،بھارت اپنے اسکرپٹڈ ڈرامے میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے، ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔

    سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

    انہوں نے کہا کہ اس بار چائے ’’فنٹاسٹک‘‘ نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی بھارت نے اگر کوئی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے عمران خان کی رہائی کے بغیر قومی یکجہتی ناممکن ہے عمران خان کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔

    فلسطینی صدر کا مودی کو خط،پہلگام واقعہ پر بھارت سے یکجہتی کا اظہار

  • عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری

    عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری

    عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں-

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں،گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد العمر عازمین نزدیکی حاجی کیمپ سے کورونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔

    چائے پاکستان کی اچھی ہے، شازیہ مری کا بھارت سرکار کو پیغام

    فلسطینی صدر کا مودی کو خط،پہلگام واقعہ پر بھارت سے یکجہتی کا اظہار

    موٹر وے پر خطرناک ڈرائیونگ، یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج

  • پاک بھارت کشیدگی:صورتحال کسی عسکری تصادم کی جانب بڑھ سکتی ہے،امریکی اخبار

    پاک بھارت کشیدگی:صورتحال کسی عسکری تصادم کی جانب بڑھ سکتی ہے،امریکی اخبار

    پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ صورتحال کسی عسکری تصادم کی جانب بڑھ سکتی ہے۔

    اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سینٹر فار انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن سے وابستہ ریسرچ سکالر ارزان ترپورے نے کہا کہ مودی پر ایک بہت سخت، بلکہ ناقابلِ مزاحمت سیاسی دباؤ ہوگا کہ وہ طاقت کے ساتھ بدلہ لیں ہم نہیں جانتے کہ وہ بدلہ کس شکل میں ہوگا، اور اس پر قیاس آرائیاں کرنا اس وقت کچھ خاص معنی نہیں رکھتا، لیکن میرا خیال ہے کہ 2019 کے بالاکوٹ بحران سے ہمیں اندازہ ہوسکتا ہے کہ بھارت کس قسم کا ردعمل دے سکتا ہے-

    یہ حوالہ اس وقت کے بھارتی ردعمل کی طرف ہے جب مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے میں بھارت کے 40 سے زیادہ نیم فوجی اہلکار مارے گئے تھے اس حملے کے بعد نئی دہلی نے 1971 کی جنگ کے بعد پہلی بار پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا لیکن پاکستان نے اگلے ہی روز اس کا بھرپور جواب دیا اور بھارت کے طیارے کو گراکر اس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

    ترپورے نے کہا کہ اصل سوال یہ ہوگا کہ کیا بھارت دہشت گرد گروہوں پر حقیقی، ٹھوس دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا، مثلاً ان کی قیادت یا ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنا کر؟ یا پھر بھارت اس حد سے بھی آگے جائے گا اور پاکستانی فوج کو نشانہ بنائے گا؟بھارت کی عسکری صلاحیتیں 2019 کے بعد سے بہتر ہوئی ہیں، اس لیے وہ بڑے اہداف کے خلاف کارروائی کے لیے خود کو زیادہ پر اعتماد محسوس کر سکتا ہے-

    پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    تاہم ٹفٹس یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ہمایوں نے کہا کہ اگر بھارت کی حکومت نے عسکری کارروائی کا راستہ اختیار کیا تو ہر وجہ موجود ہے کہ پاکستان بھی جواب میں بھرپور ردعمل دے گا اگر اس موقع پر کسی اسٹریٹیجک ضبط یا کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہوئی، تو آنے والے دنوں میں غیرمتوقع تصادم کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا-

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    واضح رہے کہ منگل کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک حملے کے نتیجے میں 26 بھارتی شہری مارے گئے تھے بھارتی حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے اس کا الزام پاکستان پر دھرا اور پاکستان کے خلاف متعدد اقدامات کا اعلان کیا-

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئےپاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے-

    پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی