Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وفاقی وزیر خزانہ

    تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وفاقی وزیر خزانہ

    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے، اگر سرکاری افسران رشوت لیتے ہیں تو کوئی دیتا بھی ہے، بزنس کمیونٹی سے اپیل ہے کہ رشوت دینا بند کریں-

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، چیمبرز کے جائز مطالبات کو مانا جائے گا، تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف براہ راست ٹیکسیشن کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں اور حکومت معیشت کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، صنعت کی ترقی ملکی ترقی کا باعث ہے، ہمیں صنعتی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، معاشی استحکام کیلئے اپنی درست سمت کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

    کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان کو قصوروار ٹھہرادیا

    محمد اورنگزیب نے رشوت اور بدعنوانی کے حوالے سے کہا کہ ’تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے، اگر سرکاری افسران رشوت لیتے ہیں تو کوئی دیتا بھی ہے، بزنس کمیونٹی سے اپیل ہے کہ رشوت دینا بند کریں، ایف بی آر میں اصلاحات کے ذریعے دیانت دار افسران تعینا ت کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 80 فیصد ٹیکس تنخواہ دار طبقے سے وصول کیا جاتا ہے، جن کے اکاؤنٹ میں رقم آتے ہی ٹیکس کٹ جاتا ہے، اس کے باوجود انہیں دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت سادہ آن لائن فارم متعارف کروائے گی۔

    دہلی میں کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتا ر
    وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس او ایز ہر سال 800 ارب سے ایک کھرب روپے کا خسارہ کر رہے ہیں،، ہم ایف بی آر میں صاف ستھرے لوگ لے کر آرہے ہیں، ہم ایف بی آر میں فارم کو 25 چیزوں پر لے کر جارہے ہیں، 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ اس خسارے کو کم کر کے صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا سکے،پی آئی اے اب خسارے سے نکل کر منافع میں جا چکی ہے، اور جلد اس کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کیا جا ئے گا۔

    اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات اعظم سواتی کی ذاتی کوشش ہے،سلمان اکرم راجہ

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل گئے ہیں، امید ہے انگلینڈ کے روٹس بھی کھل جائیں گے، دیہات میں ہماری آبادی زیادہ بڑھ رہی ہے ، آج ملک کو مشکلات درپیش ہیں، سوچیے آبادی بڑھی تو کیا حشر ہو گا؟ ہمارے ملک میں 5 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکولوں سے باہر رہنے والے بچوں میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہے، ہمیں پارلیمنٹ اور سب کے ساتھ مل کر ان معاملات سے نمٹنا ہے، اکتوبر سے فروری تک لاہور میں ماحول کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، بیجنگ میں کبھی سلفر کی بو ہوتی تھی، اب مطلع صاف ہے، یہ تمام پاکستان کے لیے اہم معاملات ہیں ان سے نبردآزما ہونا ہے۔

    تجاوزات کے خاتمے میں ناکامی کا ذمہ دار کون؟تحریر:ملک سلمان

    وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد ہو چکی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آرہا ہے، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے، ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں لیکن ہر سیکٹر کو برآمدات کرنا ہوں گی، ہمیں اپنی برآمدات میں اضافے کے لیے کام کرنا ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مہنگائی کا کم ہونا لازمی تھا، ہر ہفتے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم روز کی بنیاد پر دالوں ، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں، افراط زر نیچے آنے کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیے اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی، اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہونے میں کچھ وجوہات بیرونی ہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں یا نہیں؟

    افغان خواتین کی پاکستان بدری،ملالہ یوسفزئی میدان میں آ گئیں

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا ریکوڈک ایک اہم پروجیکٹ ہے، 2028کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا، بلوچستان میں ریکوڈک پروجیکٹ ہمارا خواب ہے، انڈونیشیا میں پچھلے سال نِکل کی ایکسپورٹ 22 بلین ڈالر رہی، 2028 کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔

  • کرینہ کپور نے  شوہر سیف علی خان کو  قصوروار ٹھہرادیا

    کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان کو قصوروار ٹھہرادیا

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان کو ان کی خوبصورتی کیلئے قصوروار ٹھہرادیا۔

    کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر سیف علی خان کی چند تصاویر پوسٹ کیں،تصاویر میں کرینہ کپور کو بطور پولیس کردار مہرون شرٹ، بلیک پینٹ اور بلیک شوز پہنے صوفے پر بیٹھے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے،تصاویر میں اگلی تصویر سیف علی خان کی گھڑ سواری کی ہیں جب کہ آخری تصویر بھی سیف کے کلوزاپ کی ہے۔

    تصاویر کے کیپشن میں کرینہ نے لکھا کہ ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا جس دوران اپنے شوہر کو اس کی خوبصورتی کیلئے قصوروار پایا، ایک ہی دن میں ہم نے مختلف سیٹ، مختلف شہر وں میں بہت محنت سے کام کیا جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔

    اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات اعظم سواتی کی ذاتی کوشش ہے،سلمان اکرم راجہ

    واضح رہے کہ رواں برس 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا تھا، مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے، اداکار کو کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا-

    مالکن کے مبینہ تشدد سے کمسن ملازمہ کی موت

  • 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ  کا ٹائٹل پاکستان نے  جیت لیا

    23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

    کراچی: پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دی ابتدا کے 2 گیمز میں دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کے بعد نور زمان نے 3 سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔

    کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیےانڈر23 ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتح نور زمان کو 5 ہزار 250 ڈالر انعام دیا گیا مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا، چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔

    کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل

    انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر صدر اور وزیراعظم نے نور زمان کو مبارک باد دی ہے، وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی نور زمان کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    گیس مہنگی ہونے کا امکان

  • کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل

    کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل

    ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (HPSEBL) نے منڈی کی بی جے پی ایم پی اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے الزامات کا ردعمل دیا ہے- ان کے پاس بجلی کے بل کی تاخیر سے ادائیگی کا ریکارڈ ہے۔

    اداکارہ اور رکنِ پارلیمان کنگنا رناوت نے منڈی ضلع کے ایک عوامی اجتماع میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کے منالی والے گھر کا تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول ہوا ہے حالانکہ وہ وہاں رہتی بھی نہیں ہیں انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’بھیڑیوں کا غول‘ قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کی جانب سے میں انہوں نے کنگنا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے زائد بجلی کے بل کی وجہ تاخیر سے ادائیگی قرار دیا ہے۔

    وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

    ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ کمار کے مطابق، 22 مارچ 2025 کو جاری ہونے والا 90,384 روپے کا بل جنوری اور فروری 2025 کی بجلی کے استعمال اور 32,287 بھارتی روپے کے پرانے واجبات پر مشتمل تھا۔

    اس بیان کے ردعمل میں وزیراعلیٰ ہماچل پردیش، سکھویندر سنگھ سکھو، نے گجرات میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ وہ کنگنا کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے کیونکہ وہ اکثر اس طرح کی باتیں کرتی ہیں-

    وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

  • گیس مہنگی ہونے کا امکان

    گیس مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: گیس مہنگی ہونے کا امکان، سوئی گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

    سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 735روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس کی قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے،اس کے علاوہ گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں۔

    سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی اور 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی، اس کے ساتھ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 2485روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

    سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات اور 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی درخواست کی ہے جب کہ سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست بھی کی، سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور اورپشاور میں سماعتیں ہوں گی جب کہ سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔

  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

    وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

    منسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے-

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ چکے ہیں، منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور بیلارس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی عہدہ سنبھال لیا

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہوگئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی بیلا روس کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں۔

    کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہو نے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا توقع ہے کہ فریقین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے وزیرا عظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے ،مولانا فضل الرحمان

  • کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ٹی او آرز بھجوانے کا معاملہ چیک کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز دفتر خارجہ کو بھجوانے کا معاملہ چیک کریں گے نائب وزیراعظم کا امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، افغا نستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ، شفقت علی خان کا کہنا تھا امریکا کی جانب سے ٹیرف تبدیلی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ تعلیمی ویزوں کی معطلی پر امریکا سے رابطے میں ہیں ، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابند ی نہیں ہےبھارت میں اوقاف قوانین میں تبدیلی ایک امتیازی سلوک اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستانی طلباء کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے سے ایک ایسے 15 سالہ تعاون کا اختتام ہوا ہے جس نے تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا، اور تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی سطح پر روابط کو مرکز بناتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دی۔

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے ،مولانا فضل الرحمان

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے ،مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مسلمان اہل غزہ وفلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پرفرض ہے-

    اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع نہایت مختصر وقت میں بلایا گیا، یہ اجتماع غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بلایا گیا، اجتماع کا مقصد اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی ہے، ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مسلمان اہل غزہ وفلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، آج کا اجتماع ایک روایتی اجتماع نہیں، اس کی اہمیت تاریخ کبھی نظر انداز نہیں کرسکتی، درحقیقت اب اہل غزہ کے جہاد میں شامل ہونا سب پر فرض ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم فوری اکٹھے ہوجائیں، غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑےہیں، نہتے فلسطینیوں پرظلم وجبرکی مثال نہیں ملتی، فلسطین کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے، جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے جس طرح مفتی تقی عثمانی صاحب اور ان سے قبل مفتی منیب الرحمان نے ارشاد فرمایا اور اجلاس کا جو اعلامیہ پیش کیا جس میں صراحت کے ساتھ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ میدان جنگ میں شامل ہونے کا فتویٰ جاری کیا، یہ صرف پاکستان کے مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے ہے ۔

    ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسرائیل ایک ریاستی دہشت گرد ہے، اسرائیل آج کا قاتل نہیں ہے، یہ یہود انبیا کے قتل ہیں، ان کی تاریخ قتل وغارت گری ہے، قتل و غارت اہل یہود کا مشغلہ ہے، اس کے علاوہ ان کا کوئی مشغلہ نہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے چہر ے سے نقاب اٹھایا، جب بھی انہوں نے جنگ کی آگ بھڑکائی اللہ نے اسے بھجایا، میرے ضمیر نے قابیل کو نہیں بخشا، آج سے ایک صدی قبل اسرائیل نامی کسی ریاست کا وجود نہیں تھا۔

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ فلسطینیوں نے خود یہ جگہ اسرائیلیوں کو دی وہ اپنا ریکارڈ درست کرلیں، 1917 میں جب اسرائیلی ریاست کی تجویز اور قرارداد پیش کی جارہی تھی اس وقت پورے فلسطین کی سرزمین پر صرف 2 فیصد یہودی آباد تھا، 98 فیصد علاقے پر مسلمان آباد تھا اور 1948 میں اسرائیل کی ریاست کا باقاعدہ اعلان کیا تو 1947 کے اعداودوشمار دیکھیں تو وہاں بھی 94 فیصد علاقہ فلسطینیوں کا تھا۔

    ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

  • ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف میں ریلیف کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا، پاکستانی مصنوعات پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اسٹاک سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں،تاہم گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوائے چین کے تمام ممالک پر ٹیرف میں 90 روز کا ریلیف کا اعلان کیا جس کے بعد آج تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ 9 فیصد سے زائد ا ضافے کے ساتھ بند ہوئی جبکہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 2924 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 77 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 2036 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس پر بند ہوا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 63 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے 42 فیصد کا اضافہ ہے آج ہونے وا لے کاروبار کی مالیت 36 ارب 92 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ روز کے مقابلے 39 فیصد زائد ہےمارکیٹ کیپٹلائزیشن 250 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 235 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں نے ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،ملک میں سونا ایک دن میں 10 گرام پر 6688 روپے اور فی تولہ 7800 روپے مہنگا ہو گیا تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے جبکہ فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3118 ڈالر ہو گیا، جو کہ سونے کی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی سیاسی تناؤ، مہنگائی اور کرنسی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھ کر خرید رہے ہیں، جس سے قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کے ریلیف کے اعلان کےبعد یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے یورپی یونین نے امریکی محصولات کے خلاف اپنی پہلی جوابی کارروائیوں کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک پر عائد کیے گئے بھاری محصولات کو عارضی طور پر کم نہ کر دیا ہو۔

    یورپی یونین کو آئندہ منگل سے 21 ارب یورو (23.25 ارب ڈالر) مالیت کی امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کرنے تھے، جو کہ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات کے جواب میں تھے۔ تاہم، یورپی یونین ابھی بھی امریکی گاڑیوں پر عائد محصولات اور دیگر 10 فیصد لیویز پر اپنے ردعمل کا جائزہ لے رہی ہے جو ابھی تک نافذ ہیں۔

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    ارسلا وانڈر لین نے کہا کہ ہم مذاکرات کو موقع دینا چاہتے ہیں، انہوں نے ایکس پر کہا ، یورپی یونین کی جوابی کارروائیوں کو منظور کرنے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے دوران، جنہیں ہمارے رکن ممالک کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل تھی، ہم انہیں 90 دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔

  • واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    اسلام آ باد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں، 13 فروری 2025 کو دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، تیسرے مرحلے میں پی او آر ہولڈرز کو واپس بھیجا جائے گا، 13 فروری کو کابینہ نے فیصلہ کیا اس پر پہلی میٹنگ 20 فروری کو کی گئی، وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا اب تک 8 لاکھ 57 ہزار 157 افراد کو واپس بھیجا گیا۔

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    طلال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں ہونے دی جارہی، افغان شہری ایک بڑی تعداد کی صورت میں پاکستان میں موجود تھے، افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا، پاکستان میں نارکوٹکس کی سپلائی افغانستان سے آتی ہے، دنیا کا 40 فیصد ڈرگز افغانستان میں پیدا کیا جا رہا ہے، وہی جرائم پیشہ اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے کئی سال تک اپنے افغان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں، 13 فروری کو فیصلہ ہوا اور ٹرانزٹ پوائنٹس تمام صوبوں میں بنائے، پنجاب میں 38 ٹرانزٹ پوائنٹس اسلام آباد میں ایک بنا افغان کارڈ ہولڈرز کو پہلے ان پوائنٹس پر رکھا جاتا ہے جس میں ہم نے کسی قسم کی عزت نفس میں کمی نہیں آنے دی، مہمانوں کے طور پر ان کی خدمت اور بعد ازاں رخصتی کی جاتی ہے اس حوالے سے ہماری خصوصی ہیلپ لائن بھی ایکٹو ہے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ یکم اپریل کے بعد 11 ہزار 230 افغان کارڈ ہولڈرز واپس جاچکے ہیں، بہت سارے افغان ابھی تک ان سینٹرز میں موجود ہیں، افغان کارڈ ہولڈرز 8 لاکھ 15 ہزار 245 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، پی او آر ہولڈرز 14 لاکھ 69 ہزار 522 پاکستان میں ر جسٹرڈ ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ حکومت کا واضع فیصلہ ہے کہ کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، تمام غیر ملکیوں کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو فالو کرنا ہوگا، افغان شہریوں کو افغانستان میں رکھنا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے، اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی مدت 31 مارچ کو ختم ہوچکی ہے اور پی او آر کارڈ ہولڈرز کو 30 جون تک مہلت دی گئی ہے۔

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو