Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ماں نے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا

    ماں نے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا

    گجرات: ماں نے مسلسل رونے پر اپنے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر گجرات میں پیش آیا جہاں کرشمہ بگھیل نامی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کا 3 ماہ کا بچہ کہیں کھو گیا ہے، خاتون کے شوہر نے پولیس میں بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

    شوہر کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور بچے کی لاش گھر میں قائم زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی، 22 سالہ کرشمہ بگھیل کو پیر کی رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس کو اس کے تین ماہ کے بیٹے کی لاش زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ابتدائی طور پر اسے حادثاتی موت کے طور پر درج کیا گیا، پوسٹ مارٹم میں ڈوبنے سے موت کی تصدیق کے بعد کیس نے چونکا دینے والا موڑ لیا۔ پولیس کا شک اس وقت بڑھ گیا جب کرشمہ کے واقعات کے ورژن میں کئی تضادات ظاہر ہوئے۔

    پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی ،حسن اقبال جوئیہ

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ماں نے ہی شیر خوار کو پانی کے ٹینک میں پھینکا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہےخاتون بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی ذہنی اور جسمانی تکلیف سے دوچار تھی اور اس نے گھر والوں سے بچے کے مسلسل رونے کی شکایت بھی کی تھی۔

    بھارتی باکسنگ آئیکون میری کوم کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی؟

  • جسٹن بیبر کی پاپارازی  سے بدسلوکی،مداحوں کی شدید تنقید

    جسٹن بیبر کی پاپارازی سے بدسلوکی،مداحوں کی شدید تنقید

    کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے کافی شاپ کے باہر تصاویر بنانے کیلئے آنے والے پاپارازی فوٹو گرافرز کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پ وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں معروف گلوکار جسٹن بیبر کو پاپارازی فوٹوگرافرز پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، 31 سالہ جسٹن بیبر جب ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹو گرافرز کو دیکھ کر برہم ہو گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوٹوگرافر کے جسٹن کو ’گڈ مارننگ‘ کہنے پر گلوکار نے اس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بدتمیزی سے جواب دیا، فوٹوگرافر سے بار بار کہا کہ نہیں، گڈ مارننگ نہیں، تمہیں پتہ ہے تم یہاں کیوں آئے ہو؟ پیسہ، پیسہ، پیسہ، تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، تمہیں انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔

    بھارتی باکسنگ آئیکون میری کوم کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی؟

    جسٹن بیبر کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے ویڈیو دیکھ کر ان کے مداحوں سمیت صارفین حیران ہیں اور ان کی ذہنی صحت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی کینیڈین گلوکار جسٹن اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں بے چینی کا شکار دکھائی دیئے تھےجسٹن بیبر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار کی اہلیہ ہیلی بیبر ان کے لیے کافی فکرمند ہیں مگر یہ واضح نہیں معلوم کہ جسٹن ایسی عجیب حرکات کیوں کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ، چار افغان بھائیوں کی گمشدگی ،آئی جی اسلام آباد ،پنجاب طلب

  • بھارتی باکسنگ آئیکون میری کوم کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی؟

    بھارتی باکسنگ آئیکون میری کوم کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی؟

    ممبئی:بھارتی باکسنگ آئیکون میری کوم اور ان کے شوہر کارونگ اونکھولر المعروف آنلر کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں،تاہم دونوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ابھی تک طلاق کے لیے باضابطہ درخواست نہیں دی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا پورٹس کے مطابق میری کوم اور ان کے شوہر کارونگ اونکھولر کو مبینہ طور پر ازدواجی مشکلات کا سامنا ہے، دونوں الگ رہ رہے ہیں، آنلر کے 2022 کے انتخابات میں ہارنے کے بعد مالی نقصانات پر اختلافات پیدا ہونے کے سبب ان کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، مبینہ طور پر میری کوم شوہر سے اختلافات کے بعد اپنے 4 بچوں کے ساتھ فرید آباد چلی گئی ہیں، جہاں انہیں نئی محبت مل گئی ہے، جبکہ آنلر اپنے والدین کے ساتھ نئی دہلی میں رہ رہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ، چار افغان بھائیوں کی گمشدگی ،آئی جی اسلام آباد ،پنجاب طلب

    میڈیا پورٹس کے مطابق ایک ساتھی باکسر کا کہنا ہے کہ میری کوم اور آنلر کی علیحدگی کی افواہیں محض افواہیں نہیں ہو سکتیں، ہر کوئی میر ی میڈم کے حوالے سے یہی باتیں کر رہا ہے کہ ان کے کسی دوسرے باکسر کے شوہر کے ساتھ تعلقات ہیں، ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے جن میں انہوں نے مذکورہ شخص کو اپنے کاروباری شراکت دار کے طور پر متعارف کروایا ہے۔

    نواز شریف وزیراعظم شہبازاور مریم کے ہمراہ آج بیلا روس جائیں گے

  • پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات کردیئے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور اور سیشن جج اورنگزیب کو اینٹی کرپشن عدالت ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج خاور رشید کو اینٹی کرپشن عدالت روالپنڈی تعینات کیا گیا ہے سیشن جج اظہار الحق کو اینٹی کرپشن عدالت سرگودھا تعینات کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے دیگر چار سپیشل کورٹس میں سیشن ججز کو بھی تعینات کردیا ہے۔

  • پنجاب: سرکاری ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب: سرکاری ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

    لاہور:پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریفرل سسٹم کے نفاذ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لئے فول پروف ریفرل سسٹم نافذ کیا جائے گا وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ریفار مز کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکساس، جدہ، دوحہ کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا،عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی میڈکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ ہسپتال قائم کرنے کے لیے بنیادی سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے میڈیکل سٹی لاہور کے لیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، اجلاس میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، سرکاری ہسپتالوں سے متعلق امور کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 999بھی قائم کی جائے گی۔

    اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ ریفارمزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے میں 92فیصد بہتری آئی ہے جبکہ ادویات کی فراہمی کے عمل میں 92فیصد بہتر ی کا مشاہدہ کیا گیا ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83 اورڈیوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75فیصد عملدرآمد ہورہا ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے شکایات کے ازالے کے سسٹم میں 75، ہسپتالوں میں کیو(que) مینجمنٹ سسٹم میں 71 اور ہسپتالوں میں صفائی کے امور میں 84 فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے ہوم ڈلیوری میڈیسن میں کامیابی کا تناسب 83، پارکنگ اور کیفے ٹیریا سے متعلق امور میں 84، پتھالوجی اور ڈائیگناسٹک، بلڈ بنک کے امور میں 93 اورفائی سیفٹی کے امور میں 83 فیصد بہتری آئی ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

  • مولانا فضل الرحمان  کا وزیراعظم شہباز شریف سے  رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ

    اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی :جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیویٹ عازمین حج کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیاکہ نجی سطح پر جانےوالےعازمین کی حج ادائیگی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف نےمولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فوری طور پر وزارت خارجہ سے عازمین حج کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مولانا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا، ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی عازمین حج کے مسائل حل کیے ہیں۔

    پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،وزیراعظم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

    حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

  • پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،وزیراعظم

    پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی –

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا جہاں برآمدات میں اضافے پر مشاورت اور تجاویز پیش کی گئیں اور شرکا نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات اور ان کو قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتوں کی پیداو اری لاگت کم ہوگی، پیداواری لاگت کم ہونے سے اضافی پیداوار اور نتیجتاً برآمدات میں اضافہ ہوگا، مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

    وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور شعبے کے ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں، جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ان شا اللہ جلد ممکن ہوگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار اور سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھیجا جائے گا، وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان شامل ہوں گے،اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

    حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

    اجلاس کے دوران شرکا نے پاکستان کی معیشت کی ترقی بالخصوص برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں اور وزیراعظم کو حکومت کی جانب سے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی پر خراج تحسین پیش کیا۔

    شرکا نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی منرل انوسٹمنٹ فورم کی خصوصی پذیرائی کی اور اسے پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا انہوں نے حکومتی پالیسی سازی کو خام مال کے بجائے ویلیو ایڈیشن اور تیار مصنوعات کی برآمد پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز دی۔

    وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    شرکا نے سامان کی صنعتوں سے بندرگاہوں تک ترسیل کے لیے مواصلاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، ملکی افرادی قوت کو فراہم کردہ ہنر کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنےبیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے پاکستانی اشیا کی تشہیر میں بہتری، ایکسپو رٹ پروموشنل کونسلز کے قیام، خصوصی اقتصادی زونز و صنعتی علاقوں میں سہولیات کی مزید بہتری کی تجاویز پیش کیں۔

    انہوں نے قابل برآمد مصنوعات اور ان کے خام مال کے حصول سے تیاری کے مراحل کے حوالے سے جامع تحقیق کی تجویز پیش کی، جس سے پاکستانی صنعت کاروں کو عالمی منڈی میں مسابقت اور برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی، شرکا نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی برآمدات میں سہولت کے لیے اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کیں، امریکا کی جانب سے حالیہ ٹیرف کے نفاذ کے معا ملے پر مذاکرات کے لیے پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد بھیجنے کے فیصلے کی تعریف کی اور کونسل میں ہر شعبے سے نمائندگی اور جامعیت کو سر اہا۔

    آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو کونسل ارکان کی تجاویز کے حوالے سے ایک قابل عمل ایکشن پلان مرتب کرکے پیش کرنے اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے تحت مختلف شعبہ جات کی علیحدہ علیحدہ ذیلی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی جو ان شعبوں کے حوالے سے قابل عمل تجاویز مرتب کرکے پیش کریں گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

    لاہو: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ مریم نواز نے سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا مریضوں کو دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا اوروارڈ میں مریضوں کے علاج کا مشاہدہ کیا وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے سروسز ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی، وزیر اعلیٰ نے ننھے مریض سے ہلکی پھلکی گفتگو کی، خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال بھی دریافت کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جناح اور میو ہسپتال میں ایکشن لینے سے ہسپتالوں کے حالات میں بہت بہتری آئی جناح ہسپتال میں ادویات ڈبوں میں بند پڑی تھیں لیکن مریضوں کو نہیں مل رہی تھیں، فوری ایکشن کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف ملا سروسز ہسپتال سےخوش ہوکر جارہی ہوں کسی نےنہیں کہا کہ ادویات باہر سے لانی پڑی، مریضوں کو انتظار بھی نہیں کرنا پڑتاہسپتالوں میں اناؤنسمنٹ ہورہی ہیں حکومت مفت میڈیسن دے رہی ہے، اگر آپ سے کوئی آپ سے پیسے لے تو آپ نے نہیں دینے۔

    حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے لیے ہسپتالوں کو چیک کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ کا م نہیں کرے گا تو نیچے والے لوگ کیسے کام کریں گے فیلڈ میں جاکر حالات کا جائزہ لینا وزیراعلیٰ کا کام ہے، آفس میں کرسی پر نہیں بیٹھ سکتی وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں ادویات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، مریضوں نے میڈیسن بازار سے نہیں لینی ہسپتالوں میں کیبنٹ رکھوادیئے ہیں، مریضوں کو نظر آتا ہے کہ جو ادویات چاہیے وہ یہاں دستیاب ہیں میرا کام پنجاب کے عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنا ہے، اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

    آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد کی ملاقات

  • حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

    حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیوسینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اب تک 24 سرکاری اداروں کو نج کاری کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی فرم الویریز اینڈ مارسل کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستان میں نجکاری کے عمل اور خودمختار ویلتھ فنڈ کے قیام کے سلسلے میں جاری مشاورت کا حصہ تھی۔

    اعلامیے کے مطابق الویریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت ڈویژن ایگزیکٹو پیٹر بریگزنے کی، ان کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ الاِبعاری اور گلوبل ہیڈ آف سوورین ایڈوائزری رضا باقر بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران پیٹر بریگز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے الویریز اینڈ مارسل کے مضبوط عزم کا اظہار کیا اور اس خطے کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کمپنی کی طویل المدتی حکمت عملی کو اجاگر کیاانہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے پر غور کر رہی ہے تاکہ حکومت کو نجکاری کے عمل میں مدد فراہم کی جا سکے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا سکےپاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ سرمایہ کاری اور طویل مدتی ترقی کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

    وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے الویریز اینڈ مارسل کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نج کاری اور سوورین ایڈوائزری میں کمپنی کی مہارت اور بالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے ضمن میں ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مؤثر انداز میں کھولنے کے لیے ان کے ممکنہ کردار کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اب تک 24 سرکاری اداروں کو نج کاری کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    محمد اورنگزیب نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت میں ہونے والی بہتری کا ذکر کیا اور کہا کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    انہوں نے عالمی شپنگ کمپنی اے پی مولر میرکس کی جانب سے میری ٹائم سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیا، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کار اور کاروباری حضرات بھی نئے جوش و جذبے سے ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے آ رہے ہیں یہ سب معاشی بہتری کی واضح علامتیں ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے امید افزا اشارے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا وژن وزیراعظم شہباز شریف کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا اور خطے میں ابھرتے ہوئے اقتصادی کوریڈور سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ الویریز اینڈ مارسل کے ساتھ شراکت داری پاکستان اور اس کی معیشت کے لیے ایک خوش حال مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

  • وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد:حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا –

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا، منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔

    واضح رہے کچھ روز قبل میئر مرتضٰی وہاب نے بھی ایک پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت سے موٹروے کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔

    آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد کی ملاقات

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی