Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کو نیپرا نے خوشخبری سنا دی-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔

    حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ، سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

  • بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں  میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    نئی دہلی: بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کی دہلی سے شکاگو جانے والی طویل پرواز میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 ہزار کلومیٹر طویل اور 18 گھنٹے کے فضائی سفر کے دوران جب مسافروں کو کسی قسم کی سروس نہ ملی تو انہوں نے خود عملے کو تلاش کرنا شروع کیا حیرت انگیز طور پر پورا کیبن کریو بزنس کلاس میں خراٹے لیتا پایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کی نجی ملکیت میں منتقلی کے بعد ایسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیر انڈیا جان بوجھ کر بزنس کلاس کی کچھ نشستیں خالی رکھتی ہے تاکہ عملہ آرام کر سکے، لیکن اس بار تمام عملے کا ایک ساتھ سونا حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    واضح رہے کہ ائیر انڈیا کو حال ہی میں پرائیویٹائز کیا گیا ہے، اور اس کے بعد سے سروس میں کمی اور بدنظمی کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں۔

    خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 :گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان تلخ کلامی

  • پاکستانی ڈراموں  کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    کراچی: سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو دوسروں کی نقل کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے اپنی منفرد صلاحیتوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔

    باغی ٹی وی: فاطمہ بھٹو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی منفرد شناخت کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو دوسروں کی نقل کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے اپنی منفرد صلاحیتوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ یہ بات پاکستان نے بہت واضح طور پر اور بہت جلد سمجھ لی تھی کہ ہمیں بالی ووڈ کی کاپی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جو چیز پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہے اسے دوبارہ دیکھنے میں لوگوں کو کوئی دلچسپ نہیں ہو گی اس لیے ہماری سمت ہمیشہ سے مختلف تھی، پاکستانی ڈرامے طنز و مزاح اور بہترین کہانیوں کے لیے مشہور ہیں۔

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

    فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے ڈراموں میں جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ شاعرانہ ہے جو کہ ہماری اصل طاقت ہے اور ہمیں اسی طاقت کو آگے ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، ابھی دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کے لیے بہترین وقت ہے، خاص طور پر جب سے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو پزیرائی ملی ہے۔

    قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ

    انہوں نےکہا کہ ٹی وی شوز فون پر دیکھنا آسان ہےاور چھوٹے فارمیٹس بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں لہٰذا یہ ہمارا وقت ہے تو ہمیں مزید نئی کہانیاں تخلیق کرنے اور انہیں اپنے ڈراموں میں پیش کرنے کے لیے زیادہ آزادی کی ضرورت ہےہمیں اپنی کہا نیوں میں مشکل سوالات پوچھنے چاہئیں اور ان مسائل کے بارے میں بات کرنی چاہیے جن کا ہمارے معاشرے میں لوگوں کو سامنا ہے، ہمیں اپنی کہانیوں میں دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت پہلو کو پیش کرنا چاہیے۔

    خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 :گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان تلخ کلامی

  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 :گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان تلخ کلامی

    خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 :گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان تلخ کلامی

    پشاور: خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان لطفطی جنگ چھڑ گئی-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی ہوئی،عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کی مخالفت کی اور کہا کہ بل خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے جواب میں کہا کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے جبکہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب نہیں دیا۔

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

    بیرسٹر سیف نے مجوزہ ترمیمی بل کی مخالفت کو عوام دشمنی قرار دیا اور کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں،جو مجوزہ ترامیم کے خلاف پروپیگنڈا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے، تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟ مینڈیٹ چوروں کو صوبائی اختیارات دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی شعبے میں مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے مجوزہ ترامیم کا مقصد مائینز اینڈ منرلز کے شعبے کو مضبوط اور مزید منافع بخش بنانا ہے ، مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، انہیں اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی۔

    شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ،اروشی روٹیلا کو اداکار کے مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

  • حسن علی کراچی کنگز کے نائب  کپتان منتخب

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ نائب کپتان فاسٹ بولر حسن علی ہوں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے،ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ

    جبکہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے، معروف صوفی میوز ک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

    مزید 11 آئی پی پیز کا ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

    اس کے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیا ن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جو رات 8:30 شروع ہو گا۔

    رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

  • سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر  کرنیوالوں کو امریکا کا ویزا نہیں ملے گا،امریکی امیگریشن حکام

    سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرنیوالوں کو امریکا کا ویزا نہیں ملے گا،امریکی امیگریشن حکام

    واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرتے ہیں، انہیں امریکا کا ویزا یا رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حماس کے اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد غزہ پر امریکی اتحادی اسرائیل کے تباہ کن فوجی حملے پر فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

    محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا آکر آئین کی پہلی ترمیم کا سہارا لے کر یہود دشمنی اور دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو وہ غلط فہمی میں ہے ایسے افراد کو امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گاسوشل میڈیا پر حماس، حزب اللہ یا حوثی جیسےگروہوں کی حمایت میں پوسٹس کرنے والے افراد کی سرگرمیوں کو ویزا اور گرین کارڈ جاری کرنے میں منفی عنصر تصور کیا جائے گا۔

    پاکستان کے کئی شہروں میں کے ایف سی پر حملے

    یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور امریکا میں طلبا کے ویزوں اور مستقل رہائش کی درخواستوں پر لاگو ہوگی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے ہی تقریباً 300 افراد کے ویزے منسوخ کر چکے ہیں۔

    متاثرہ افراد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کبھی یہودیوں سے نفرت کا اظہار نہیں کیا، بلکہ وہ صرف مظاہروں میں موجود تھے سب سے نمایاں واقعہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کی ملک بدری کا ہے جو امریکا کا مستقل رہائشی تھا۔

    شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ،اروشی روٹیلا کو اداکار کے مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو یہود دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد یونیورسٹیوں کو وفاقی فنڈنگ سے بھی محروم کر دیا ہے، جن پر غزہ تنازعے کے دوران مظاہروں میں یہود دشمنی کو روکنے میں ناکامی کا الزام ہے۔

    مزید 11 آئی پی پیز کا ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

  • شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ،اروشی روٹیلا کو اداکار کے مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ،اروشی روٹیلا کو اداکار کے مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    ممبئی: اداکارہ اروشی روٹیلا کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے پر خان کے مداحوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اروشی روٹیلا نے جو لوگ آپ کو خود غرض (self absorbed) کہتے ہیں ایسے لوگوں کو آپ جواباً کیا کہنا چاہیں گی؟ کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے کام میں مکمل طور پر مگن ہوں، اگر لوگ یہ کہہ رہے ہیں تو لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے بعد اروشی روٹیلا بہترین پروموٹر ہیں ۔

    دوسری جانب اپنی فلم ڈاکو مہاراج سے متعلق اروشی نے دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ڈاکو مہاراج 2025 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم سے میں IMDB نمبر 1 اسٹار بھی بن گئی ‘۔

    مزید 11 آئی پی پیز کا ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

    اروشی کے بیان پر بالی وڈ کنگ کے مداح خاصی برہمی کا اظہار کررہے ہیں، صارفین نے اروشی کے بیان کو خبروں میں رہنے کا ذریعہ قرار دیا –

    واضح رہے کہ ڈاکو مہاراج 12 جنوری 2025 کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں ننداموری بالاکرشنا، بوبی دیول، پراگیا جیسوال اور شردھا سریناتھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی نے فلم میں صرف 3 منٹ کی اداکاری کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

    رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

  • مزید 11 آئی پی پیز  کا  ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

    مزید 11 آئی پی پیز کا ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا میں درخواست بیگاس پرچلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے دائر کی ہیں، ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے اور نیپرا 16 اپریل کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

    نیپرا کی سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کاجائزہ لیاجائےگا جب کہ نیپرا میں اس سے پہلے 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی۔

    رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

    واضح رہےکہ وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیزکے ساتھ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔

    نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

  • رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

    رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

    ریاض: عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خطرناک پیغامات موصول ہونے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے-

    نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

    رو نالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیو رٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے، نئے چیف سیکورٹی آفیسر کلاڈیو میگل ویز کو تعینات کیا گیا ہےجو پرتگال میں ہائی رسک پروٹیکشن کےماہر سمجھے جاتے ہیں،

    دوسری جانب اسٹار فٹبالر کی جانب سے کلاڈیو ویز نامی (باڈی گارڈ) تبدیل کیا ہے، انہوں نے ماضی میں پرتگال کے خطرناک علاقوں میں رہنے والے میوزیشنز اور فٹ بالرز (جیسے رافیل لیاؤ اور گیلسن مارٹنز) کی حفاظت کے فرائض بھی نبھائے ہیں-

    ماں نے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا

    واضح رہے کہ 2023ء میں سعودی فٹبال فرینچائز النصر میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

  • نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

    نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر بیلاروس روانہ

    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے لیے روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس کے لیے روانہ ہوئے ہیں-

    تاج حیدر پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں سے ایک تھے، سحر کامران

    مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ نواز شریف آج بیلاروس جا رہے ہیں وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں، مہمان وفد بیلاروس کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بیلاروس سے لندن جائیں گے۔

    پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی ،حسن اقبال جوئیہ