Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق پنجاب اور کے پی کے سرحدی علاقے میں پہاڑوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر مارا گیا جب کہ آپریشن میں مقامی افراد کی مدد بھی حاصل رہی۔

    دوسر ی جانب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت پر ایرانی وار: پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

  • ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 9اسرائیلی شہری ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ پینتیس افراد لاپتہ ہیں-

    مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک اور خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے ایران نے رات گئے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور ساحلی شہر حیفہ سمیت کئی علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ہائبرڈ ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

    مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک اور خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے ایران نے رات گئے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور ساحلی شہر حیفہ سمیت کئی علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ہائبرڈ ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

    سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، اس حملے میں 150 بیلسٹک میزائل داغے گئے ایرانی حملے کے دوران پہلے مرحلے میں 100 اور دوسرے مرحلے میں 50 میزائل داغے گئے جن کا ہدف اسرائیل کی اہم تنصیبات، خصوصاً حیفہ میں واقع آئل ریفائنری تھی۔ حملے کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل حیفہ اور تامرا بستی میں گرے، جس سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں دیر تک سنی جاتی رہیں جبکہ پورے ملک میں خطرے کے سائرن ایک بار پھر بج اٹھے۔

    ایرانی حملے میں استعمال کیے گئے میزائلوں میں عماد، غدر اور خیبر شکن شامل تھے، جبکہ ایران نے جدید ہائبرڈ ڈرون میزائل سسٹم کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی نظام ان ایرانی ڈرونز کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا۔

    علی پور: پولیس چوکی پر بوسن گینگ کا حملہ، بدنام ڈکیت اختر علوڑ زخمی حالت میں گرفتار

    اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جنگی طیارے شمالی اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    ایرانی حملے کے نتیجے میں ابتک 9 اسرائیلی شہری ہلاک اور 200سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، تل ابیب کے جنوب میں واقع ساحلی شہر بیت یام پر میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور سو زخمی ہوئے،ریسکیو حکام کے مطابق ایرانی میزائل نے آٹھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا شہر کے میئر نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ایرانی حملوں کے بعد 35 افراد لاپتا ہیں۔

    ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، کچھ ایرانی میزائلوں کو اردن کی حدود میں روکا گیا تاکہ وہ اسرائیلی سرزمین تک نہ پہنچ سکیں۔

    اسرائیل کا ایران پر تازہ حملہ، تہران سمیت 7 صوبوں میں فضائی دفاعی نظام فعال

  • سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

    سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

  • نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی –

    جس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے،نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصو بے شروع کیے جائیں، نوجوانوں کو عصری تقاضوں اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا

    دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی اور معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم نے حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا، انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

    علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور پالیسی سازی سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اور الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے، ٹو اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولت فراہم کی جائے،وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا۔

    لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے شکست دی،جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،ایڈن مارکرم نے دوسری اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

    کپتان باؤما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے،ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 70 رنز کے اسکور پر اپنی دوسری وکٹ گنوا دی یہاں سے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما نے کریز سنبھالی، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 147 رنز کی شراکت ہوئی جس نے جنوبی افریقہ کے لیے یہ کام آسان کر دیا، اس شراکت داری کے دوران مارکرم نے 101 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری تھی مارکرم آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز بن گئے۔

    ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

    تین دن کے کھیل کے بعد جنوبی افریقی ٹیم مضبوط پوزیشن میں تھی۔ افریقی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھے دن ہی میچ جیت گئی اس کے ساتھ ہی یہ 27 سال بعد اس کی کرکٹ تاریخ میں صرف دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے اس سے قبل اس نے 1998 میں آئی سی سی ون ڈے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی ۔

    پہلی آئی سی سی ٹرافی 1973 میں ویمنز ورلڈ کپ کے طور پر کھیلی گئی تھی جبکہ مردوں کی کرکٹ کا پہلا ورلڈ کپ 1975 میں کھیلا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک کئی ٹیمیں یہ ٹرافی جیت چکی ہیں۔ آئی سی سی یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مردوں کے لیے چار بڑے ٹورنامنٹ منعقد کرتی ہے، ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ان سب سمیت آسٹریلیا اب تک 10 مرتبہ آئی سی سی ٹرافی جیت چکا ہے جو کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ ہے اس نے 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ، ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، دو بار چیمپئنز ٹرافی اور ایک بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں اگر فورس لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو موٹر وے بند کریں گے، اسد قیصر

  • ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

    ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اور 14 جون کی درمیانی شب داغے گئے میزائل حملوں کو اسرائیلیوں نے تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا۔

    ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے متعدد علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، لوگ رات دیر گئے ہونے والے ایرانی حملوں کے خوف سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہیں نکل پائے 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی تل ابیب، رامت گان اور ریشون لیسیون کے رہائشی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جن میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

    ایران نے مذکورہ حملے اسرائیل کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات اور فوجی قیادت پر فضائی حملوں کے جواب میں کیے اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ایران کے متعدد میزائل دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیئے گئے، تاہم کچھ میزائل انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ رہائشی عمارات سے ٹکرا گئے، جن سے نقصان ہوا۔

    یوکرین کو روس کیساتھ جنگ میں ہلاک ہونیوالے1200 فوجیوں کی لاشیں موصول

    حملوں کے بعد تل ابیب کی رہائشی ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق کمپیوٹر اور ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا اور پھر ان کے گھر میں بھی دھواں جمع ہونے لگا، جس کے باعث وہ وہاں سے نکل گئے۔

    ایرانی دھماکوں کے بعد ریسکیو سرگرمیوں کیلئے تل ابیب کے ’ہوم فرنٹ کمانڈ‘ فورس کے سربراہ کے مطابق انہوں نے پہلے کبھی اسرائیل کی تاریخ میں اس قدر شدید تباہی اور حملے نہیں دیکھے پہلی بار تل ابیب سمیت اسرائیل کے دیگر علاقوں میں حملوں سے شدید نقصان پہنچا اور عوام تاحال شدید خوف اور اضطراب میں مبتلا ہے۔

    صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    ایرانی حملوں سے متاثر ہونے والے علاقے آوی گاتینیو کے ایک مقامی رہائشی شخص کے مطابق وہ بھی بچوں کے ہمراہ گھر میں پرسکون حالت میں موجود تھے کہ سائرن بجنے کے بعد وہ گھر کے تہ خانے میں چلے گئے، اسی دوران زوردار دھماکہ ہوا اور پورا محلہ پانچ منٹ میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

    ہوم فرنٹ کمانڈ کے کرنل (ریٹائرڈ) مائیکل ڈیوڈ کے مطابق ایرانی حملوں کا واقعہ ایک غیر معمولی نوعیت کا واقعہ ہے، جس کے لیے ہمیں اضافی نفری تعینات کرنا پڑی اور عمارتوں کے ملبے کی تلاشی کا کام جاری ہے۔

    امریکا اور اسرائیل اسلامو فوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،خواجہ سعد رفیق

  • یوکرین کو روس کیساتھ جنگ میں ہلاک ہونیوالے1200 فوجیوں کی لاشیں موصول

    یوکرین کو روس کیساتھ جنگ میں ہلاک ہونیوالے1200 فوجیوں کی لاشیں موصول

    یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے یک ہزار 200 فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

    ’روئٹرز‘ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لاشوں کی واپسی یوکرین اور روس کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا، روس اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا اعلان ہوا تھا، جب کہ متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کردار ادا کیا تھا۔

    صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    ’روئٹرز‘ نے بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد روس اور یوکرین نے 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا تھااس حوالے سے روسی وزارت دفاع نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس نے 22 زخمی یوکرینی فوجیوں کو بھی رہا کردیا ہے روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ان 22 افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے اور انہیں خیر سگالی کے طور پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی نے سماجی رابطے ک ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں اس تبادلے کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا تھا۔

    صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

  • صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے آبادی پر قابو پانا ضروری ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی کسی پاکستانی کو ضرورت کے تحت سہولت نہیں دے سکتے، ویسی مشینریاں میڈیکل سینٹر بنا ہی نہیں سکتے جو سب کو ٹریٹ کرے، اس کے لئے ہمیں اپنا فرٹیلیٹی ریٹ کم کرنا ہوگا، پاکستان میں سیوریج ٹریٹمنٹ کا کوئی طریقہ نہیں ہے، 70 فیصد بیماریاں پانی کی وجہ سے ہیں، ہم گٹر ملا پانی پی رہے ہیں، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا ضروری ہے۔

    امریکا اور اسرائیل اسلامو فوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا نظام پہلے لوگوں کو پیدا کررہا ہے پھر بیمار کررہا ہے، ہم ہیپاٹائٹس اور پولیو میں پہلے نمبر پر ہیں، ہم کبھی بھی پاکستانیوں کو درکار صحت کی سہولیات نہیں دے سکتے، ہمیں ہر حال میں آبادی کو کنٹرول کرنا پڑے گاآپ اتنے میڈیکل سینٹر بنا ہی نہیں سکتے جو علاج مہیا کر سکیں، جیسے بجلی لگانا ضروری ہے ویسے ہی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا ضروری ہے۔

    بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ

  • امریکا اور اسرائیل اسلامو فوبیا کے اصل ذمے دار  ہیں،خواجہ سعد رفیق

    امریکا اور اسرائیل اسلامو فوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،خواجہ سعد رفیق

    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی انہوں نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا، اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کےلیے ان پر جنگیں مسلط کرنے والا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے،یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔

    بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ

    پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ،بھارت FATF میں بھی ناکام

    ایران نے اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا

  • بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ

    بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ

    پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف دو ٹوک مؤقف اپنایاپاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ;’’ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ایران اور پاکستان فلسطین کے مسئلے پر بھی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ;’’فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے‘‘

    ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے،دراصل خطے میں انتشار کی بنیادی وجہ ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ہے

    بھارتی میڈیا کے ارناب گوسوامی نے ایران پر اسرائیلی حملے کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ "پہلے کس نے شروع کیا”مختلف بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایران دشمنی واضح نظر آتی ہے

    سابق بھارتی میجر گوراو آرِیا نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو براہِ راست ٹی وی پر پر غلیظ القابات دیئے، اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسرائیل بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں-

    بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’’ہم ایٹمی ایران نہیں چاہتے ۔ اسرائیل ایران سے لڑ رہا ہے اور ہندوستان-پاکستان تنازعہ میں اسرائیل ہندوستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے‘‘

    جو حکمت عملی پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت میں نظر آئی وہی حکمت عملی ایران پر اسرائیلی حملوں میں بھی دکھائی دی، بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق:’’مودی کے بھارت نے اسرائیل کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا اعتماد دیا، خاص طور پر پاکستان کے خفیہ اڈوں پر حملوں کی بنیاد پر ‘‘

    بھارت کی اسرائیلی حمایت ایران کے خلاف بڑا خطرہ ہےایران اگر بھارتی رویے پر خاموش رہے گا تو اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے،ایران کو اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھنی ہوگی-