Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد  خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے جب کہ ایران پر اسرائیلی حملہ دراصل یہود و ہنود سازش کا شاخسانہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق را اور موساد کا 1980 سے جاری خفیہ تعاون اب باقاعدہ دفاعی اتحاد بن چکا جس کا مقصد خطے میں بد امنی پھلانا ہے، بھارت اور اسرائیل کا دفاعی گٹھ جوڑ اب صرف اسلحہ نہیں، بلکہ سائبر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تک پھیل چکا ہے، گزشتہ دس سالوں میں، بھارت نے اسرائیل سے 2.9 بلین ڈالر ما لیت کا فوجی ہارڈویئر جس میں ریڈار، نگرانی اور جنگی ڈرون اور میزائل درآمد کیے، بھارت نے اسرائیلی ڈرونز (Heron UAVs)، Tavor رائفلز اور Spice-2000 بم گائیڈنس سسٹمز جیسے ہتھیار اپنے فوجی اثاثوں میں شامل کیے۔

    بالاکوٹ حملے میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، بھارت کے ہتھیاروں میں باراک-8میزائل سسٹم، ہیرون ڈرونز اور اسپائس سسٹم شامل ہیں، بارک-8 میزا ئل کی مشترکہ تیاری اور فیلکن ریڈار کی تنصیب ہند و یہود گٹھ جوڑ کی عملی تصویر بن چکی ہے، 2017 کے بعد بھارت اور اسرائیل کا سائبر سیکیورٹی میں گٹھ جوڑ، مشترکہ تربیت و ڈیجیٹل نظام میں تعاون بڑھا، اسرائیلی دفاعی کمپنیاں Elbit Systems اور IAI، بھارتی اداروں Adani Defense، HAL کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

    بھارت کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ پڑتال کا حکم

    Hermes 900 ڈرونز اور جدید دفاعی ساز و سامان اب اسرائیلی تعاون سے بھارت میں ہی تیار کیا جا رہا ہے، اسرائیلی TecSAR سیٹلائٹ ISRO نے لانچ کیا، جو بھارتی سرحدوں پر جدید نگرانی کے نظام کا حصہ بن چکا ہے۔

    آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق میں بھارتی افواج کی جانب سے اسرائیلی ساختہ HAROP ڈرونز اور ٹیکنالوجی کا استعمال اس گہرے اتحاد کا ثبوت ہے جو اسرائیل اور بھارت نے پاکستان کے خلاف تشکیل دیا ہے، بھارت-اسرائیل عسکری اشتراک کے تناظر میں پاکستان کو دفاعی خود کفالت اور ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنا ہوگی اور یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے خلاف تیار رہنا ہوگا۔

    ایرانی حملوں پر اسرائیلی صدر کا جذباتی بیان

  • بھارت کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ پڑتال کا حکم

    بھارت کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ پڑتال کا حکم

    ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں 270 افراد کی ہلاکت کے بعد، بھارتی ایوی ایشن ریگولیٹر نے تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جامع جانچ کا حکم دے دیا-

    ’روئٹرز‘ کے مطابق بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے مقامی ایئرلائنز کی جانب سے چلائے جانے والے تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ رواں ہفتے پیش آنے والے ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے میں 270 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

    بھارت کے وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے بتایا کہ حکام حادثے کی تمام ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں ریگولیٹر نے ایئر انڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بوئنگ 787-8/9 طیاروں (جن میں جین ایکس انجن نصب ہیں) کی اضافی جانچ کرے، اس جانچ میں ٹیک آف کے مخصوص پیرامیٹرز، الیکٹرانک انجن کنٹرول ٹیسٹ اور ایندھن سے متعلق پہلو شامل ہیں۔

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا

    نائیڈو نے نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے 787 طیاروں کی نگرانی بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے، ہمارے بیڑے میں اس وقت ایسے 34 طیارے شامل ہیں، جن میں سے 8 کی جانچ مکمل ہوچکی ہے، جب کہ باقی کی جانچ فوری طور پر کی جائے گی، تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا حکومتی افسران بھی اس جانچ کے عمل میں شامل ہوں گے یا نہیں۔

    یہ افسوسناک حادثہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا، جب برطانیہ کے گیٹ وِک ایئرپورٹ جانے والا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر، جس میں 242 افراد سوار تھے، ٹیک آف کے چند ہی لمحوں بعد بلندی کھونے لگا اور زمین پر موجود عمارتوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا، یہ گزشتہ دہائی کا بدترین فضائی حادثہ تصور کیا جارہا ہے۔

    بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

    ایئر انڈیا کے بیڑے میں 33 بوئنگ 787 طیارے شامل ہیں، جب کہ حریف ایئرلائن انڈیگو کے پاس اس ماڈل کا صرف ایک طیارہ ہے، انڈیگو نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایوی ایشن ریگولیٹر کی ہدایت کے مطابق حفاظتی جانچ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم اس کے باعث بعض طویل پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

    اگرچہ طیاروں کو گراؤنڈ نہیں کیا گیا، لیکن روئٹرز کو ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت اس امکان پر غور کررہی ہے وزیر ہوابازی نائیڈو نے مزید کہا کہ حکومت حادثے کی تمام ممکنہ وجوہات کا بغور جائزہ لے رہی ہے،حکومت کی ایک کمیٹی اس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے، جو تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی انہوں نے صحافیوں کے سوالات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اُس پہلو میں بہتری لائیں گے جو طیاروں کی حفاظت سے متعلق ہو۔

    روئٹرز کے مطابق، ایئر انڈیا اور حکومتی ادارے مختلف پہلوؤں جیسے انجن کے تھرسٹ، پرواز کے دوران فلیپس کی پوزیشن اور ٹیک آف کے وقت لینڈنگ گیئر کے کھلا رہنے جیسے امور کی بھی جانچ کررہے ہیں۔

    بی جے میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے صدر دھول گامیٹی کے مطابق حادثے کے مقام سے اب تک کم از کم 270 لاشیں نکالی جاچکی ہیں 242 مسافروں اور عملے کے ارکان میں سے صرف ایک فرد زندہ بچ سکا ہے، باقی تمام افراد اس وقت جاں بحق ہوئے جب طیارہ بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا۔

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    یہ حادثہ ایئر انڈیا کے لیے ایک شدید دھچکا ہے، جو 2022 میں بھارتی حکومت سے ٹاٹا گروپ کے حوالے ہونے کے بعد سے اپنی ساکھ کی بحالی اور بیڑے کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ٹاٹا گروپ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہم سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ دراصل ہوا کیا، لیکن فی الحال ہمارے پاس کوئی واضح معلومات نہیں ہیں۔

    احمد آباد کے ایک اسپتال کے باہر درجنوں پریشان حال لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لینے کے منتظر ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیمیں مرنے والوں کے دانتوں کے نمونے حاصل کرکے شناخت اور ڈی این اے ٹیسٹ کررہی ہیں،زیادہ تر لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، جن کی شناخت کے لیے دانتوں کے نمونوں سے مدد لی جارہی ہے، فرانزک ڈینٹسٹ جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے پاس 135 جھلسے ہوئے افراد کے دانتوں کے ریکارڈ موجود ہیں، جنہیں سابقہ ڈینٹل چارٹس، ایکسرے یا دیگر ریکارڈز سے ملا کر شناخت کیا جاسکتا ہے۔

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    یہ صورتحال ڈاکٹروں کے لیے بھی انتہائی جذباتی اور تکلیف دہ ہے، کیونکہ حادثہ بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں پیش آیا اور بہت سے متاثرہ افراد اسی ادارے سے وابستہ تھے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم میں سے زیادہ تر افراد جذباتی طور پر صدمے میں ہیں، ہم نے اس حادثے میں اپنے کئی ساتھی اور دوست کھو دیے، یہ نقصان ناقابلِ برداشت ہے۔

  • مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ   گیا

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے فوجی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس سے خطے میں ایک بڑی جنگ بھڑکنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں، عسکری ساز و سامان اور A400M ملٹری ٹرانسپورٹ وہیکل سمیت دیگر دفاعی وسائل کو مشرقِ وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ری فیولنگ کے لیے KC-3 طیارہ قبرص منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ خطے میں فضائی آپریشنز کو جاری رکھا جا سکے۔

    ادھر ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک برطانوی جنگی بحری جہاز خلیج فارس کے قریب پہنچ گیا تھا، جو اسرائیل کی حمایت کے لیے خطے میں داخل ہونا چاہتا تھا ایرانی فوج کے مطابق، یہ جنگی جہاز صہیونی میزائلوں کی رہنمائی کے لیے لایا گیا تھا۔

    بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

    ایرانی بحریہ نے عمان کے سمندری حدود میں اس جہاز کو روکا اور مسلح ڈرونز کو اس کی جانب بھیج کر وارننگ دی۔ ایرانی بیان کے مطابق، ڈرونز کی پرواز اور تنبیہ کے بعد برطانوی بحری جہاز کو رخ بدلنے پر مجبور کر دیا گیاایرانی فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر علاقائی طاقت کی مداخلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور خطے کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

  • بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

    بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

    بھارت کے شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارت میں فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکی، مسافر جہاز کے حادثہ کے بعد ہیلی کاپٹر کیدرناتھ میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

    انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری تھی اور اس سے کچھ دیر قبل ہی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، گوری کنڈ کے قریب لاپتہ ہو گیا، جو ہمالیائی مندر کے قریب اونچائی پر واقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے ٹریجوگینرائن اور گوری کنڈ کے درمیان ملبے کو تلاش کیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

    ایرانی حملوں پر اسرائیلی صدر کا جذباتی بیان

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

    مسلم امہ متحد ہو کر ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

  • ایرانی حملوں پر اسرائیلی صدر کا جذباتی بیان

    ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جذباتی بیان جاری کیا ہے-

    اسرائیلی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں ایرانی میزائل حملوں کو ’’انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح‘‘ قرار دیا ہے،اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں یہودی اور عرب شہری، بزرگ اور نئے آنے والے تارکینِ وطن سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں،صدر ہرزوگ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی خیریت سے واپسی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہم اس اجتماعی دکھ کا سامنا مل کر کریں گے، اور اس پر قابو بھی پائیں گے

    ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

    پیوٹن کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

  • اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے-

    تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ امریکی آشیر باد کے بغیر اسرائیل کا ایران پر حملہ ممکن نہیں تھا،اسرائیلی حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں، امریکا نے مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    عباس عراقچی نے مطالبہ کیا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران کے نطنز ری ایکٹر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اہم ایرانی عہدیدار کو شہید کرکے جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اسرائیلی حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خلاف ہے دنیا کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، اسرائیل نےجوہری تنصیبات پرحملہ کرکے ریڈلائن کراس کی، ہمیں اسرائیلی معاشی مفادات پر حملوں کے لیے مجبور کیا گیا۔

    عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جنگ کو طول نہیں دینا چاہتا،اسرائیل کےخلاف جوابی حملے اپنے دفاع میں کیے، ہم نہیں چاہتےکہ یہ تنازع دیگرممالک تک پہنچے پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کا حملہ خطرناک عمل تھا، توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملے جنگ کو خلیج فارس تک لے آئے، اگر مجبور کیا گیا تو تہران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے۔

    ایران.اسرائیل جنگ، بھارتی جاسوسی اور پاکستان کا کردار

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے تنازع پورے خطے میں پھیل جائے گا،عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنے پُرامن جوہری پروگرام پر کاربند ہے، حملہ ظاہرکرتاہےکہ اسرائیل ایران کاعالمی جوہری معاہدہ نہیں چاہتا، انہوں نے واضح کیا کہ ایران 60 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

  • اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

    ایک غیر معمولی بین الاقوامی واقعے میں ایک اسرائیلی ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ مبینہ طور پر پاکستان سے داغے گئے میزائلوں سے اس وقت مار گرایا گیا جب وہ ایرانی حدود میں کام کر رہا تھا۔

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا اسرائیلی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا اسرائیلی میڈیا نے جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کرتے ہوئے پاکستان پر نا صر ف اسرائیلی لڑاکا طیارے پر ایران میں میزائل داغنے کا الزام لگا دیا بلکہ فیک تصاویر بھی وائرل کردیں جس میں ایک طیارے کو تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ سچ یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے ناتو ایران میں کوئی میزائل داغا گیا نا ہی کوئی فوجی ردعمل دیا گیا

    اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ذرائع نے ایڈوانسڈ طیارے کے کھو جانے کی تصدیق کی ہے جو پاکستان کی سرحد کے قریب ایران کے مغربی علاقے میں ایک چکر لگانے کے بعد شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔

    ایران کے اعلیٰ عہدے داروں نے اس عمل کی مذمت کی جس میں اسلام آباد پر اشتعال انگیز حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ طیارہ علاقے میں خطرات کے خلاف اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر خفیہ مشن پر تھا۔

    ایف 35 کا ملبہ بشمول ڈیوڈ اسٹار کے نشان والے ملبے کو ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے ایک پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا۔ گمنام اسرائیلی دفاعی ذرائع کے ذریعے جلنے والی باقیات کی ویڈیو تصویر عالمی سطح پر گردش کر رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ پاکستانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے ٹکرایا-

  • پیوٹن کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر  گفتگو

    پیوٹن کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

    روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے روسی صدر نے امریکی صدر 50 منٹ طویل گفتگو کی، دونوں رہنمائوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    کریملن کے ترجمان یوری اوشاکوف نے بتایا کہ پیوٹن نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت کی اور صورتحال کے مزید بگڑنے کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بتایا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہونی چاہیے، میں نے روسی صدر کو بتایا کہ یوکرین جنگ بھی ختم ہونی چاہیے۔

    مسلم امہ متحد ہو کر ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

    ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے

  • مسلم امہ متحد ہو کر ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

    مسلم امہ متحد ہو کر ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر رابطہ کیا-

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں، پوری مسلم امہ متحد ہو کر آپ کی سپورٹ کیلئے کھڑی ہے ایرانی بھائیوں کی سپورٹ کے لئے ہر ممکن کاوشیں جاری رکھیں گے ہمیں اعتماد ہے ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا۔

    ایرانی صدر نے کہ کہا صدارت سنبھالتے ہی امن اور خطے کے استحکام کی کوشش کی۔ لیکن ان کی ہر کوشش کو صہیونیوں نے ناکام بنانے کی کوشش کی-

    ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تحمل مزاجی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا، سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ایران اور اسرائیل مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں۔

    ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

  • ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے

    ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے

    ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے۔

    امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ان سے بار بار پوچھا جارہا ہے کہ آیا آپ نے بعض ڈرون ڈیفنس نظام یوکرین سے مشرق وسطیٰ منتقل کیا ہے تو میرا جواب ہاں میں ہے،ہم اپنے تمام تروسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ اس خطے میں اپنے لوگوں کو بچائیں۔

    اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے شکوہ کیا تھا کہ روس کے خلاف استعمال کے لیے یوکرین بھیجے جانے والے 20 ہزار میزائل مشرق وسطیٰ بھیج دیے گئے ہیں۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہےاس کے علاوہ امریکا کےمعروف صحافی ٹکر کارلسن نےدعویٰ کیا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سےپیشگی آگاہ تھےامریکا نا صرف اس حملے سے واقف تھا بلکہ اس نے حملے میں اسرائیل کی مدد کی، سالوں سے جاری فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے اس میں امریکا شامل ہے، امریکا گردن تک اس میں دھنسا ہوا ہے۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک