Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان اور چین کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    پاکستان اور چین کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    امریکی ویب سائٹ ”بلوم برگ“ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان چین سے چالیس ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے-500 اواکس طیارے اور ایچ کیو-19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارہ چین کی معروف دفاعی کمپنی شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے، اور یہ عالمی سطح پر اس طیارے کی پہلی برآمد ہو گی۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارے ”خاموش قاتل“ کی شہرت رکھتے ہیں اور فضاؤں پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    معاہدے کے اعلان کے بعد چینی دفاعی شعبے میں غیرمعمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دیگر چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں بھی 15 فیصد تک کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔معاہدے کے تحت پاکستان کا دفاعی نظام مزید ناقابل تسخیر بنے گا، جب کہ پاک فضائیہ کی فضاؤں پر گرفت اور خطے میں اس کی برتری میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ دفاعی ماہرین اس معاہدے کو پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی جہت قرار دے رہے ہیں۔

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

  • ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: ملزمان کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: ملزمان کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے درخواست دائر کردی،سندھ ہائیکورٹ میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس ارشد حسین پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا۔

    واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 5 جون کو دونوں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ملزمان پر ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے، دھمکیاں دینے اور خاتون کی تذلیل کے الزامات ہیں، عینی شاہدین کے مطابق مرکزی ملزم سلمان فاروقی نے واقعے کے وقت خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا تاہم بعد ازاں انکشاف ہوا کہ سلمان فاروقی ایک نجی فرم کا مالک ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ اس سے قبل تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں جج کے روبرو بیان دیا تھا کہ اس نے دونوں ملزمان کو معاف کر دیا ہے تاہم جج نے کہا تھا کہ مقدمے میں مدعی متاثرہ شخص نہیں ہے اور دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ

  • حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    حکومت سندھ کی جانب سے 13 جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 2025-26ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہےصوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہےمحکمہ زراعت کا 13 ارب روپے ، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے ، جنگلات کا 4 ارب روپے، جبکہ محکمہ صحت کا 51 ارب روپے تجویز کردیا گیا ہے۔

    دستاویزات کے مطابق صنعت کا 4 ارب روپے ، آبپاشی کا 96 ارب روپے ، بلدیات کا 13 ارب روپے ، منصوبہ بندی کا 16 ارب روپے تجویز کردیا گیا ہے، محکمہ سروسز کا 14 ارب ، ٹرانسپورٹ کا 57 ارب روپے ، ورکس اینڈ سروسز کا ایک کھرب 39 ارب روپے بجٹ تجویز کردیا گیاہےمحکمہ سوشل پروٹیکشن کا 12 ارب روپے ، محکمہ داخلہ کا 11 ارب روپے ، توانائی کے 9 ارب روپے، محکمہ خزانہ کا 8 ارب روپے رکھنے کی تجویز کردی گئی، محکمہ خوراک کا 41 کروڑ روپے، انسانی حقوق 13 کروڑ روپے ، محکمہ اطلاعات کا 27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کردیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

    ائیر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

    ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

  • پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ

    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں ہیں، حکومت کی جانب سے زراعت پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے، بجٹ میں پی پی نجکاری پالیسی کی مخالفت کرے گی ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے اور یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    ائیر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

    وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

    ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

  • وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا

    وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا

    وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 2025-26 کی منظوری دے دی –

    وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے،وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 2025-26 کی منظوری دے دی وفاقی کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10فیصد کردیا،کابینہ نے پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، بجٹ دستاویز کو پولیس کی سخت سکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچادیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کے اضافے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی،وزیر خزانہ اورنگزیب بجٹ کے اہم خدوخال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔

    واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گےنئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے تمام شعبوں میں ٹیکس استثنا ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو وصولی کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے،نان ٹیکس ریونیو ملا کر 19 ہزار 298 ارب روپے مقرر کرنے کا ہدف ہے۔

  • ائیر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

    ائیر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

    فرانس کی ائیر لائن ائیر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے بند کردی تھی، دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کردیے تھے جب کہ ائیر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی-

    اب ائیر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کردی گئی ہےائیر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک جاتی ہیں، پاکستانی ائیر اسپیس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ائیر فرانس کو کئی ہفتے تک طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑ رہا تھا۔

    ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

    بھارت کا جنگی جنون خطے کیلئے خطرہ، پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر

    ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

  • ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

    ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

    جیولن تھرور اور اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بجٹ دستاویزات کے مطابق اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی، جس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا ہےتاہم آئندہ مالی سال منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے اکیڈمی کے قیام کا مقصد ملک میں ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

    واضح رہے ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔

    بھارت کا جنگی جنون خطے کیلئے خطرہ، پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر

    ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

    ہندوستان بغیر کسی جواز اور تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا مرتکب ہوا ،پاکستانی وفد

  • بھارت کا جنگی جنون خطے کیلئے خطرہ،  پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر

    بھارت کا جنگی جنون خطے کیلئے خطرہ، پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بھارت کا مسلسل بڑھتا جنگی جنون پورےخطے بالخصوص جنوبی ایشیا کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہے-

    بھارت کا مسلسل بڑھتا ہوا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے لیے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے،حال ہی میں ہونے والے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کے لیے بھارت کو امریکا کے پاس جانا پڑا جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے ذریعے عالمی امن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    بھارت کا دفاعی بجٹ مالی سال 2025-26 میں 6,81,210 کروڑ روپے (تقریباً 77.4 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ سال سے 9.5 فیصد زیادہ ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

    انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے مطابق بھارت کے دفاعی اخراجات میں گزشتہ 5 برس میں 94 فیصد اور 10 برس میں 170 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اپنانا اور پاکستان کے خلاف دفاعی صلاحیتیں مضبوط کرنا ہے پاکستان کیخلاف بلاجواز بھارتی جارحیت میں جدید جنگی ٹیکنالوجی، خا ص طور پر اسرائیلی ساختہ ہیروپ، ہارپی اور سوارم ڈرونز کا استعمال ہوا یہ خودکار یا انسانی کنٹرول والے خودکش ہتھیار ہیں بھارت اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لیے بھاری دفاعی بجٹ مختص کرتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فضائیہ کی وسیع مشقیں بھی جاری ہیں جنہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی فضائی سرگرمیوں میں شمار کیا جا رہا ہے ان مشقوں میں Rafale، Mirage 2000 اور Sukhoi-30 طیارے شامل تھےایک اہم پیش رفت بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے 10,000 کروڑ روپے کے I-STAR نگرانی اور اسٹرائیک طیارہ منصوبے کی منظوری کی توقع ہے، جس کا مقصد فضائی برتری کو بڑھانا ہے۔

    پوپ لیو کا قوم پرستانہ سیاست پر شدید تشویش کا اظہار

    اس کے برعکس پاکستان کا دفاعی بجٹ 1980ء کے بعد سے کم ہوتا رہا ہے، مگر اس کے باوجود مسلح افواج نے دہشتگردی اور دیگر چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے پاکستان کے دفاعی بجٹ کی زیادہ تر رقم افواج جن میں بری ، بحری ، فضائی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہیں کے اہلکاروں کی تنخواہوں، سماجی خدمات، شہدا اور ریٹائرڈ فوجیوں کے فنڈز پر خرچ ہوتی ہے۔

    موجودہ حالات اور بھارتی جنگی جنون کے تناظر میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ایسی ضرورت ہے جسے کسی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتاجدید دور کی جنگوں میں سائبر حملے، ڈرون، مصنوعی ذہانت (AI) اور معلوماتی جنگ (Information Warfare) کے ذریعے بھی دشمن کو نقصان پہنچایا جاتا ہے پاکستا ن کو بھی ان جدید شعبوں میں اپنی دفاعی تیاری کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    ڈاکٹرآصف محمود امریکی کمیشن کےوائس چیئرمین منتخب

    پاکستان کو بھارت کی جانب سے مسلسل خطرات کے پیش نظر اور اپنی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چین اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے دفاعی معاہدوں کی پیشکش کی گئی ہے ، جن میں ففتھ جنریشن جے-35 سٹیلتھ جنگی طیارے، کے جے-500 ایواکس اور ایچ کیو-19 لانگ رینج بیلسٹک دفاعی نظام شامل ہیں۔

    پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ اگرچہ اب بھی بھارتی دفاعی بجٹ کے مقابلے میں بہت کم ہے مگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ کچھ حد تک اضافہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی سلامتی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

    ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف لاس اینجلس سے شروع ہونے والے مظاہرے امریکا کی دیگر ریاستوں تک پھیل گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی ،اس کے علاوہ نیویارک، اٹلانٹا، کینٹکی، ڈیلاس اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرے کئے گئے،پولیس نے مظاہرین کیخلاف ربڑ بلٹ کا استعمال کیا جس سے مظاہرے کی کوریج کرتے آسٹریلوی صحافی لورین ٹوماسی ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہو گئی۔

    اس کے علاوہ پولیس نے 150 افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے جانے والوں میں امریکی میڈیا سی این این کا عملہ بھی شامل ہےٹرمپ انتظامیہ نے لاس اینجلس میں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل گارڈز کے 2 ہزار اہلکاروں کے علاوہ امریکی فوج کے 700 اہلکار بھی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں عدالت سے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ہندوستان بغیر کسی جواز اور تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا مرتکب ہوا ،پاکستانی وفد

    ڈاکٹرآصف محمود امریکی کمیشن کےوائس چیئرمین منتخب

    پوپ لیو کا قوم پرستانہ سیاست پر شدید تشویش کا اظہار

  • ہندوستان بغیر کسی جواز اور تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا مرتکب ہوا ،پاکستانی وفد

    ہندوستان بغیر کسی جواز اور تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا مرتکب ہوا ،پاکستانی وفد

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے کہا ہے کہ شہری آبادی پر بھارتی حملے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین اور جدید اصولوں کی بنیاد کے نظام کی صریح خلاف ورزی ہیں ہندوستان کی طرف سے یہ اقدامات علاقائی اور بین الا قوامی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

    پاکستانی وفد نے برٹش پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) برائے پاکستان کو ویسٹ منسٹر پیلس میں بریفنگ دی اے پی پی جی برائے پاکستان کی چیئر یاسمین قریشی ایم پی نے وفد کی میزبانی کی، یہ وفد پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی وجہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی برادری تک پاکستان کی جاری سفارتی رسائی کا حصہ ہے۔

    پوپ لیو کا قوم پرستانہ سیاست پر شدید تشویش کا اظہار

    بلاول بھٹوزرداری نے برطانوی پارلیمنٹرینز کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر وار کے اثرات سے آگاہ کیا، انہوں نے آگاہ کیا کہ ہندوستان بغیر کسی جواز اور تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا مرتکب ہوا انہوں نے مصدقہ تحقیقات اور قابل تصدیق شواہد کے بغیر پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد بھارتی الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا۔

    وفد نے کہا کہ شہری آبادی پر بھارتی حملے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین اور جدید اصولوں کی بنیاد کے نظام کی صریح خلاف ورزی ہیں ، ہندوستان کی طرف سے یہ اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ڈاکٹرآصف محمود امریکی کمیشن کےوائس چیئرمین منتخب

    موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے وزیر مصدق ملک نے پارلیمنٹیرینز کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے ماحولیاتی خطرات اور پاکستان کی 240 ملین آبادی کی غذائی تحفظ اور بقا کو درپیش خطرات سے آگاہ کیاوفد نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق تھا، جس میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق بھی شامل ہے۔

    وفد نے تحمل سے کام لینے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور تمام تصفیہ طلب مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعہ پر دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری