Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنجاوی روڈ پر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کی جا سکے، ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔

    ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے،بلاول

    دہلی میں کشمیری نوجوان کا وحشیانہ قتل، کشمیری مسلمانوں پر ریاستی ظلم،تشدد جاری

    بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے زخم، آج بھی تازہ ،انصاف نہ ملا

  • وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد لاکھوں حجاج مزدلفہ روانہ

    وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد لاکھوں حجاج مزدلفہ روانہ

    میدانِ عرفات میں حجاج کرام نے حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری، دعاؤں اور توبہ استغفار میں پورا دن گزارنے کے بعد مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد لاکھوں حجاج مزدلفہ روانہ ہوگئے۔

    لاکھوں خوش نصیب حجاج اکرام نے امام کعبہ کی امامت میں نماز ظہر و عصر ادا کی، حجاج کرام مزدلفہ میں نماز مغرب و عشا ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

    نعرۂ ”لبیک اللھم لبیک“ کی صداؤں سے عرفات کا میدان گونجتا رہا حجاج نے مسجد نمرہ میں خطبۂ حج سماعت کیا، ظہر اور عصر کی نمازیں قصر اور جمع کی صورت میں ادا کیں غروبِ آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کرکے ادا کریں گے مقدس سرزمین پر رات کھلے آسمان تلے گزاری جائے گی، اور وہیں رمی جمرات کیلئے کنکریاں بھی جمع کی جائیں گی۔

    نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام طلوعِ آفتاب کے ساتھ منیٰ واپس لوٹیں گے، جہاں بڑے شیطان (جمرہ عقبہ) کو سات کنکریاں مار کر رمیِ جمرات کریں گے اس کے بعد قربانی کی جائے گی، حلق یا قصر کروایا جائے گا اور یوں احرام کھول دیا جائے گا، حج کا یہ مرحلہ روحانی جوش و جذبے کے ساتھ مکمل عقیدت اور اہتمام سے ادا کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، زرتاج گل

    حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، زرتاج گل

    راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ورکرز کے لیے پیغام دیا ہے کہ وہ قربانی کے لیے تیار رہیں-

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں وکلاء کے ذریعے عدالت جانے کی اجازت ملی بانی نے ورکرز کے لئے پیغام دیا ہے کہ آپ کو قربانی کے لیے تیار رہنا ہے، بانی نے کہا جس معاشرے میں انصاف اور اخلاقیات ختم ہوجائے وہ معاشرے ختم ہوجاتے ہیں، ایٹم بم گرانے سے ختم نہیں ہوتے اور ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خان کو گرانے کے لیے ان کی اہلیہ کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی جس سیل میں ہیں اس سیل کو تالے لگائے ہوئے ہیں انہیں ملاقات نہیں کرنے دیتے، بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ جیل میں بیٹھے ہیں،حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے-

    زرتاج گل نے کہا کہ نواز شریف پاناما کے کیس میں تھے لیکن ان کی بیگم کو کوئی تکلیف نہیں دی گئی بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اس کے باوجود ان کو ملنے نہیں دیا جاتا ان کو عید سے قبل رہا کرکے باہر نکالیں، یاسمین راشد، صنم جاوید، سینیٹر مشتاق کی اہلیہ کو باہر آنے دیں، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں، فارم 47 کی حکومت عورتوں کی ہی دشمن ہے۔چ

  • ثنا یوسف کا  قتل: ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے ایڈوائزری جاری

    ثنا یوسف کا قتل: ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے ایڈوائزری جاری

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے تناظر میں ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز کو لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر کرنے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنا نے اور مشکوک دعوتوں میں جانے سے گریز کرنے سے متعلق ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ٹاک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر نہ کریں، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست نہ بنائیں اور ہر کسی کے بلانے پر ملاقات یا کام کے سلسلے میں جانے سے گریز کریں اور حقیقی دنیا میں بھی محتاط رہیں۔

    وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    ایڈوائزری کے مطابق تخلیق کار اپنی ڈیجیٹل موجودگی محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں برقرار رکھیں، ذاتی اور ڈیجیٹل تحفظ یقینی بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی ہدایات پر عمل کریں، شناخت اور خیالات کے باعث آپ کو آن لائن اور حقیقی دنیا میں خطرات ہوسکتے ہیں۔

    ڈیجیٹل تخلیق کاروں سے کہا گیا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کی جعلی آڈیو یا ویڈیو آئے تو فوری تردید کریں، سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر ملٹی فیکٹر تصدیق اور مضبوط پاس ورڈز لگائیں، سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کریں، مشکوک لنک نہ کھولیں۔

    پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی معافی کا اعلان

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ انفلوئنسرز لائیو اسٹریمز یا پوسٹس میں اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر ہر شخص کو دوست بنانے سے گریز کریں، اپنے پلیٹ فارم پر آنے والے تبصروں اور پیغامات کی باقاعدہ نگرانی کریں، غیر اخلاقی یا نامناسب تبصرے فوری بلاک اور متعلقہ پلیٹ فارمز پر رپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ 2 جون کو 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف ‘کاکا’ نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کی خواہش کے جواب میں نہ کرنے پر 17 سالہ انفلوئنسر و ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے ان کی رہائش گاہ کے اندر قتل کردیا تھاپولیس نے ملزم کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

  • وزیرِاعظم  2 روزہ دورے پر  سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے سعودی عرب پر اسلام آباد سے جدہ پہنچ گئے۔

    وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کار ی، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گےایک اعلیٰ سطح وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے۔

    شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، خطبہ حج

  • قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ کرنانقصان دہ ہے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

    لاہور: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو قربانی کے گوشت سے متعلق ہدایت جاری کردی۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہیں کریں کیونکہ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے،منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے، شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور خشک کرکے فریز کریں، بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے جس سے بیکٹیریا بنتا،ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں، شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔

    شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی معافی کا اعلان

  • شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں، شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948 کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی حیثیت اب ختم ہو گئی، شملہ معاہدے کی تمام شقیں ختم، جنگ کے بعد جو ہوا اس کی وقعت کچھ نہیں رہی، ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس جا رہے ہیں جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، کشیدگی پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر یہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔

    پانی اور اراضی کا تنازعہ : دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

    خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہو سکتے ہیں، بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، خطبہ حج

  • پانی اور اراضی کا تنازعہ  : دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

    پانی اور اراضی کا تنازعہ : دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

    خیبر ضلع کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں کھیتوں کو سیراب کرنے کے تنازعے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چچازاد بھائیوں کے درمیان پانی اور اراضی کے جھگڑے پر پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے تھانہ جمرود کی حوالات میں بند کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی  معافی کا اعلان

    پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی معافی کا اعلان

    لاہور : عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبوں کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے، سزا میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے مطابق دی گئی، جیل رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے جب کہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 قیدی مستفید ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے تاہم دہشتگردی، فرقہ واریت، جاسو سی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی پرسزا یافتہ ، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اغوا کے مجرمان سزا یافتہ قیدی معافی سے مستفید نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے سزا یافتہ قیدی اور ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پرسزایافتہ قیدی بھی معافی سے مستفید نہیں ہوں گے۔

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    پاک بھارت جنگ میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس: نیب کو سات دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت

  • "نام نریندر، کام سرینڈر”اپوزیشن کی مودی  پر شدید تنقید

    "نام نریندر، کام سرینڈر”اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

    پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے اور آپریشن سندور میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے-

    کانگریس رہنما پون کھیرہ نے پریس کانفرنس میں مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی،کانگریس رہنما پون کھیرہ نے کہا کہ سارے عوام مودی سے آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کررہے ہیں، مگر کوئی جواب نہیں جو بھی سوال کرتا ہے، اسے پاکستان کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے آپریشن سندور میں مودی سرکار تنہا ہو چکی ہے،پاکستان کی حمایت میں ترکی، چین اور آذربائیجان سب کا ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے آپریشن سندور کے بعد بہادری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کہیں مودی نے ٹرمپ کو آنکھ اٹھا کر جواب نہیں دیا، نام نریندر، کام سرینڈر، یہی حقیقت ہے اس شخص کی جو گزشتہ 11 برس سے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالے بیٹھا ہے، بی جے پی کے حمایتیوں نے مودی کو مقدر کا سکندر سمجھا، گیارہ سال بعد فلم نکلی تو نکلا نریندر کا سرینڈر، عوام بزدل مو د ی سے تنگ ہوگئے ہیں، اس کی وجہ سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے۔

    پاکستان کا کرپٹو کی دنیا میں بڑا قدم، بھارت وعدوں سے آگے نا بڑھ سکا

    بھارت میں صرف ہندوؤں کیلئے نوکری کے پلیٹ فارمز متعارف

    بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری کی مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید