Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر  وقار اور عزت نفس ضرور ہے،چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر جواب

    نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر وقار اور عزت نفس ضرور ہے،چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر جواب

    افریقی ملک چاڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے جواب میں امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن، لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر یہ کہہ کر پابندی لگائی کہ یہ اقدام "امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے” کے لیے کیا گیا ہے،چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر بیان میں کہا کہ چاڈ کے پاس دینے کے لیے نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر ہمارے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے یہ اقدام صرف ایک خوددار ریاست کا ردعمل ہے امریکہ جیسے طا قتور ملک کے سامنے بھی چاڈ اپنے قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب جمہوریہ کانگو نے بھی امریکی فیصلے کو "غلط فہمی” پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگو دہشت گرد ریاست نہیں اور نہ ہی کسی دہشت گرد کو پناہ دیتا ہے۔

    وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

    بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی بچی کے ساتھ گینگ ریپ میں سہولت کار بن گئی

  • وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی  عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

    وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا وزیراعظم اور پاکستانی وفد سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔

    بیان کے مطابق پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیاوزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کیلئے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلما ن بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

    روسی صدر کی ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازع کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش

  • 16 لاکھ سے زائد  عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

    16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت

    مکہ مکرمہ: سعودی وزارت شماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا۔

    15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا،حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

    آج دس ذو الحجہ (عید الاضحیٰ) کو صبح سویرے ہی مسجد حرام کے اطراف اللہ کے مہمانوں سے بھر گئے حجاج کرام ایمان اور روحانیت سے لبریز ماحول میں طوافِ افاضہ (طوافِ زیارت) ادا کر رہے ہیں، اس دوران اُنہیں مکمل اطمینان، حفاظت اور شان دار خدمات کا ماحول میسر رہا۔

    روسی صدر کی ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازع کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش

    اس سے قبل آج جمعے کے روز نماز فجر کے بعد حجاج کرام کے قافلے مزدلفہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہوئےمنیٰ پہنچ کر حجاج کرام نے بڑے جمرہ (الجمرۃ العقبہ) کو سات کنکریاں ماریں اس سے قبل جمعرات کے روز حجاج نے عرفات کے میدان میں رُکنِ اعظم ادا کیا اور پھر رات مزدلفہ میں گزاری، اللہ کے ان مہمانوں کی نقل و حرکت مشاعر مقدسہ کے درمیان مکمل نظم و ترتیب کے ساتھ انجام پاتی رہی۔

    عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

    رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی جمعرات کے روز مکمل ہوئی، جس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوئے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کر کے ادا کی گئیں،حج خطبہ میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی: “اے اللہ! فلسطینیوں کو امن عطا فرما اور دشمنوں پر انہیں غالب کر دے،فجر کے بعد حجاج منٰی روانہ ہوئے، جہاں رمیٔ جمرات (کنکریاں مارنا)، قربانی اور احرام کھولنے کے مناسک ادا کیے گئے۔

    بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی بچی کے ساتھ گینگ ریپ میں سہولت کار بن گئی

  • بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی بچی کے ساتھ گینگ ریپ میں سہولت کار بن گئی

    بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی بچی کے ساتھ گینگ ریپ میں سہولت کار بن گئی

    بھارت میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں کو چھوٹی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کی سہولت فراہم کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی اور چھوٹی بیٹی اس کے ساتھ ہی رہتی تھی،جب بچی اپنے والد کے گھر گئی تو اس کی حالت دیکھ کر والد کو شک ہوا اور تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ساتھ متعدد مرتبہ گینگ ریپ کیا گیا ہے، بچی کے والد نے رانی پور پولیس اسٹیشن پر درخواست جمع کرادی ہے اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بچی کو مختلف مقامات پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور اسے زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

    عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے،شیری رحمان

    ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ

  • عیدالاضحیٰ پر  حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں  120 دن کی  کمی اعلان

    عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

    عیدالاضحیٰ کے موقع پہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عام قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ معافی صرف ان قیدیوں کو دی جائے گی جو عام جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء، مالی بدعنوانی، منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور سزائے موت کے قیدیوں پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ اقدام عید کے موقع پر قیدیوں اور ان کے خاندانوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم صرف ان قیدیوں کو فائدہ دیا جائے گا جو معمولی جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں اور قانون کے تحت معافی کے اہل ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے،شیری رحمان

    پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا،چیئرمین سینیٹ

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے،شیری رحمان

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے،شیری رحمان

    شیری رحمان کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو امن یا استحکام نہ سمجھا جائے، یہ انتہائی نازک ہے اور کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔

    واشنگٹن میں پاکستانی سفارتی وفد کی پریس کانفرنس کے دوران بھارت جارحیت کے خلاف پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے قائم کیے گئے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ 87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا،جو پاکستان کے مربوط ردعمل کا مظہر تھا، یہ جنگ بھارت کی اس اسٹریٹجی کا حصہ ہے جو خطے کو بالی وڈ طرز کی کشیدگی میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے۔

    شیری رحمان نےکہا کہ بھارتی میڈیا امن کے بیانیے کو محدود کرکے جنگی جذبات کو فروغ دے رہا ہے، مرکزی بھارتی ٹی وی چینلز لاہور پر قبضے جیسے اشتعال انگیز دعوے کر رہے ہیں، کراچی بندرگاہ پر قبضے اور پاکستان کے نقشے سے مٹ جانے کے بیانات کھلی اشتعال انگیزی ہیں، ایسے بیانیے غیر رسمی سفارتی کوششوں کو ناکام بناتے ہیں اور نفرت کو فروغ دیتے ہیں،جنگ کے بعد بھارتی قیادت خود کو خطرناک وعدوں میں پھنسا چکی جو وہ نبھا نہیں سکتی۔

    پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    سینیڑ شیری رحمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی کشیدگی مزید خطرناک ہے، بھارت نے جنگ کو خوشنما بنا کر پیش کیا، دو جوہری ممالک کے درمیان کسی بھی غلطی کا نتیجہ کروڑوں افراد کے لیے فوری تباہی بن سکتا ہے، جنوبی ایشیا جیسے گنجان اور حساس خطے میں جوہری تصادم ناقابل کنٹرول ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کےآرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل قانونی حق رکھتا ہے، بھارت نے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی، ہم قانون، ضابطوں اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں، بھارت سے بھی یہی توقع ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی صرف عسکر ی اہداف تک محدود اور مکمل طور پر قانونی تھی۔

    بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا،چیئرمین سینیٹ

    شیری رحمان نے کہا کہ دہشتگردی کےT لفظ کے جواب میں کشمیر کا K لفظ ضرور اٹھایا جائے گا یہی بنیادی تنازع ہے، کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کاحل سنجیدہ اور کثیر الفریقی مذاکراتی فریم ورک میں ممکن ہےلیکن بھارت نہ کثیرالطرفہ عمل کو تسلیم کرتا ہےاور نہ ہی دو طرفہ مذاکرات کو سنجیدگی سےلیتا ہے ، بھارت تیسرے فریق کی ثالثی سے بھی انکاری ہے، جو کسی بھی سنجیدہ عمل کے لیے ضروری ہے امریکا کی مداخلت سے بحران کو قابو میں لانے میں مدد ملی، اس پر ہم امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے شکر گزار ہیں، تاہم جنگ بندی کو امن یا استحکام نہ سمجھا جائے، یہ انتہائی نازک ہے اور کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے، بامقصد اوراصولی مذاکراتی عمل نہ ہوا تو یہ ٹریلر جلد ایک عالمی سانحے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

    آپریشن سندورکی ناکامی: بھارتی تجزیہ کار وں کی مودی سرکار اور انیل چوہان پر تنقید

  • پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    ریلیف کمشنرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویوکے پیش نظرالرٹ رہیں، ہیلتھ،ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکےخدشات ہیں، آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافےکاخدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا 07 سے 12 جون کے دوران وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک بھی ہوگا، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ

    ماہرین صحت اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں و بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے،گرمی کی یہ شدید لہر زرعی سرگرمیوں، بجلی کی طلب اور شہریوں کی روزمرہ زندگی پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  • بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا،چیئرمین سینیٹ

    بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، اگر پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔

    ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو امن کی خواہش رکھتا ہے، لیکن بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھاپہلگام واقعے کے بعد ہم نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، مگر بھارت نے اس کے بجائے پاکستان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد ہمیں اپنے دفاع میں بھرپور جواب دینا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کریں گےہم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف واضح انداز میں رکھا، عالمی برادری نے ہمارے مؤقف کی تائید کی اور بھارت کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور پانی جیسے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، یوسف رضا گیلانی نے قوم کو اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو سیاست ہےہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو مضبوط بنائیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 67 ہزار افراد انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث حج کی سعادت سے محروم رہ گئے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے ظلم کا ساتھ دیا، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،انہوں نے ہمیشہ جنگ کو ترجیح دی،امریکہ نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اور پاکستان کی سیاسی قیادت نے کوئی واضح احتجاج نہیں کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل تمام مسلم ممالک کے سپہ سالاروں کا اجلاس بلائیں تاکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

    آپریشن سندورکی ناکامی: بھارتی تجزیہ کار وں کی مودی سرکار اور انیل چوہان پر تنقید

    امیر جماعت اسلامی نے حالیہ بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کے بوجھ میں دبا دیا گیا ہےتنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنا چاہیے جبکہ جاگیردار اور مراعات یافتہ طبقہ بدستور ملک کو لوٹ رہا حکومت کےمہنگائی کم کرنےکےدعوے بے نقاب ہوگئے جب تک عملی اقدامات نہیں ہوں گےمہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت سے مطا لبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔

    ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے،بلاول

  • آپریشن سندورکی ناکامی: بھارتی تجزیہ کار وں کی مودی سرکار اور  انیل چوہان پر تنقید

    آپریشن سندورکی ناکامی: بھارتی تجزیہ کار وں کی مودی سرکار اور انیل چوہان پر تنقید

    معروف بھارتی تجزیہ کار نے آپریشن سندورکی ناکامی پہ مودی سرکار اور جنرل انیل چوہان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے مودی سرکار کی شفافیت اور بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیاانیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار کی اہمیت نہیں ہے، حقائق چھپانا بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس نے بھارتی ایئرفورس کے بھاری نقصان کو تسلیم کیا، پاکستانی فضائیہ نے پہلے ہی رات میں بھارتی طیارے مار گرائے تھے، طیاروں کے گرنے پر جھوٹا پروپیگنڈا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے،بھارتی میڈیا جنگ کے میدان میں بھی ناکام نظر آیا،پاکستانی میڈیا عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا، بین الاقوامی میڈیا کے سوالات کا پاکستان نے موثر جواب دیا، جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید،کراچی میں بوہری برادری عید منا رہی