Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال   کرنا نقصان دہ

    قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال کرنا نقصان دہ

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جانور قربان کرتے ہیں، اور اس گوشت کو خود کھانے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں، پڑوسیوں اور مستحقین میں بانٹتے ہیں۔ تاہم، ایک عام رجحان یہ ہے کہ بہت سے لوگ قربانی کا گوشت بڑی مقدار میں فریز کر لیتے ہیں اور مہینوں بعد تک اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یہ عمل کئی پہلوؤں سے غیر مناسب، غیر صحت بخش اور روحِ قربانی کے منافی ہے۔

    جب ہم قربانی کا سارا یا زیادہ تر گوشت فریز کر لیتے ہیں، تو غریب اور نادار افراد تک وہ نعمت نہیں پہنچتی جس کے وہ مستحق ہیں قربانی کے دنوں میں بہت سے گھرانے ایسے ہوتے ہیں جنہیں سال میں شاید ایک بار گوشت کھانے کا موقع ملتا ہے، اور اگر ہم گوشت فریز کر لیں تو ان کا حق مارا جاتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق، گوشت کو طویل عرصے تک فریز کرنا اس کے غذائی اجزاء کو متاثر کر سکتا ہے اگر گوشت کو مناسب درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے یا دوبار ہ ڈیفروسٹ اور فریز کیا جائے تو اس میں بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ گوشت کی ساخت اور ذائقہ متاثر ہو جاتا ہے، دوسرے یہ کہ بعض اوقات گوشت سے بو آنے لگتی ہے اور لمبے عرصے تک فریز شدہ گوشت ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

    گرمیوں کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ یا خرابی کی صورت میں گوشت خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لیے گوشت کو طویل عرصے تک ذخیرہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے جلد از جلد استعمال یا تقسیم کیا جائے۔

  • قربانی کا گوشت جانور ذبح ہونے کے کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟

    قربانی کا گوشت جانور ذبح ہونے کے کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟

    عید الاضحیٰ کی خوشیاں عید کے مخصوص کھانوں کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، ایسے موقعے پربہت سے لوگ گوشت کے ذائقوں میں محو ہو جاتے ہیں۔

    اس دوران اپنے نظام ہاضمہ کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، کیونکہ زیادہ گوشت اور معمولات سے ہٹ کر غذا کا استعمال معدے کی شکایتیں اور ہاضمے کے مسائل پیدا کرسکتا ہے ایک فرد کو دن کے24 گھنٹوں میں صرف آدھا سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے، زیادہ گوشت کھانے سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری نہیں پکانا چاہیے گوشت کو ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں،طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔

    ماہرینِ کا گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ

    قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں گلی محلے میں نہیں بلکہ کچراکنڈی میں پہنچائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ورنہ متعدد امراض پھوٹ سکتے ہیں ماہرین کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گوشت پروٹین کا اہم ذریعہ ہے، لیکن اس میں موجود چربی کی زیادتی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے لہذا عید کے دوران معتدل اور متوازن غذا کھانا ضروری ہے،عید کے دسترخوان پر کچی سبزیاں، دہی، پودینہ اور ہری مرچ کا رائتہ شامل کریں یہ ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کی صحت کے لیے مفید ہے،کھانے کے درمیان کم از کم 8 گھنٹے کا وقفہ رکھیں تاکہ ہاضمہ آرام سے کام کرے۔

    قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    یاد رکھیں عید کی خوشیاں گوشت اور ذائقے کے ساتھ مکمل ہوتی ہیں، لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں گوشت کے ساتھ سبزیوں، دالوں اور پانی کا استعمال کریں تاکہ نظام ہاضمہ متوازن اور صحت مند رہے۔

  • ماہرینِ کا  گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ

    ماہرینِ کا گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھنے کا مشورہ

    آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

    ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بےحد اضافہ دیکھا جاتا ہے، اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں، ماہرین نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض کے شکار لوگوں کو خاص احتیاط کی ہدایت دیتے ہوئے ہاضمے کو بہتر بنانے کےلیے پھل، ادرک اور گُڑ کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

    قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،مزید 42 فلسطینی شہید

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

  • قربانی کے جانوروں کی  70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

    ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی 30 لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔

    اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی،ٹینڑیز اس سال بکرے کی کھال 450 اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے میں خریدیں گی۔

  • غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،مزید 42 فلسطینی شہید

    غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،مزید 42 فلسطینی شہید

    غزہ پر عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی ، فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 42 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 11 افراد شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی دھماکہ خیز مواد اور سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے جہاں پہلے سے نصب بارودی مواد پھٹنے سے عمارت اسرائیلی فوجیوں پر آ گری، ادھر امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے غزہ پٹی میں تمام امدادی مراکز ایک روز سے زائد بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فلسطینی حکام کے مطابق تنظیم کے امدادی مرکز پر اب تک اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 110 فلسطینی شہید ہوئے۔

    غزہ میں جاری جنگ کے باعث اب تک 54,418 فلسطینی شہید اور 124,190 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ بھی زیرِ سماعت ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

  • بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل  گیا

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔

    اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا،دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا،جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگااس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا گیاستمبر 2023 میں اُس وقت کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ الزام لگایا تھا کہ بھارت اس قتل میں ملوث ہے، اور ایک بھارتی سفارتکار کو ملک بدر بھی کیا گیا تھا۔

    صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں پڑھی

    امریکا نے بھی بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان الزامات کو سنجیدگی سے لے علاوہ ازیں جنوری 2025 میں کینیڈا نے ایک بار پھر بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے،مودی کو اس بار جی 7 میں شرکت کی اجازت ملنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے کہ آیا تعلقات میں بہتری آئی ہے یا یہ محض ایک رسمی دعوت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ

  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران ملائیشیا کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دی ہے، مگر بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر پاکستان نے سنجیدہ اور موثر ردعمل دیا۔

    وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان جموں و کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بھارت سے مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے، مگر بات چیت برابری کی سطح پر اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہونی چاہیے،وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ عالمی برادری، خاص طور پر مسلم ممالک، جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔

    وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں کتنی بڑھیں گی،تجویز سامنے آ گئی

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی،قربانیوں کا سلسلہ جاری

    سیالکوٹ میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات کا اعلان

  • خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

    خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا،اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیزہونے پر اسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیاڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔

  • بلال بن ثاقب کی اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقا تیں

    بلال بن ثاقب کی اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقا تیں

    وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی و ڈیجیٹل ن معیشت بلال بن ثاقب نے امریکا میں دورے کے دوران اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقا تیں کیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے شریک اسپانسر بھی ہیں اور حکومتی و بنیادی ڈھانچے میں بلاک چین کے استعمال کے حامی ہیں، اس کے علاوہ وزیرِ مملکت کی سینیٹر ٹیڈ کروز، کانگریس مین ٹرائے ڈاؤنگ، کانگریس مین ریان زنکی، کانگریس مین رک میک کورمک، اور کانگریس مین ڈیرک وین آرڈن سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر وقار اور عزت نفس ضرور ہے،چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر جواب

    یہ تمام افراد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے پالیسیاں تشکیل دینے کے عمل میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، خانگی شعبے کی نمائندہ، EdentifID کی بانی جِل کیلی بھی کانگریس مین میک کورمک کے ساتھ ملاقات میں شریک تھیں، جنہوں نے بلاک چین شناختی ٹیکنالوجی کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

    وزیرِ مملکت نے وائٹ ہاؤسس کے ایسوسی ایٹ کونسل کیون کلائن اور آگونا ایزے سے بھی ملاقات کی، بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم یہاں سیکھنے، سننے اور شراکت کے لیے آئے ہیں، پاکستان دنیا کے رہنماؤں کے ریگولیشن، جدت اور مالی شمولیت سے متعلق تجربات کا بغور مطالعہ کر رہا ہے تاکہ بہترین ماڈلز کو اپنے تناظر میں ڈھالا جا سکے، نہ کہ صرف ان کی نقل کی جائے۔

    وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    دورے کے دوران پاکستان کی حالیہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا قیام، ورچوئل اثاثہ جات کا ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنا، اور ترسیلات زر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسٹیبل کوائنز کے استعمال جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ ہم ان افراد کے ساتھ میز پر بیٹھے جو دنیا کی مالیاتی سمت کا تعین کر رہے ہیں یہ نہ صرف ایک اعزاز بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ پا کستان صرف پیچھے رہ کر نہیں دیکھ رہا ہم قیادت کے لیے موجود ہیں، پاکستان جہاں نوجوان آبادی کی اکثریت، تیزی سے بڑھتی ہوئی فری لانس معیشت اور سالانہ 36 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات موجود ہیں، وہاں وہ شفافیت، رسائی اور طویل مدتی اثرات پر مبنی ذمے دارانہ جدت کے لیے ایک عملی نمونہ بن سکتا ہے۔

    عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

  • جاپانی کمپنی کا چاند پر بھیجے جانے والا دوسرا مشن بھی ناکام

    جاپانی کمپنی کا چاند پر بھیجے جانے والا دوسرا مشن بھی ناکام

    جاپانی کمپنی کی چاند پر اسپیس کرافٹ مشن کو پہنچانے کی دوسری کوشش بھی بظاہر ناکام ہوگئی ہے۔

    آئی اسپیس نامی کمپنی کے نئے مشن نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کے دوران چاند پر لینڈنگ کی کوشش کی جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا، اس سے قبل 2023 میں بھی کمپنی کا مشن چاند پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    آئی اسپیس نے مشن کو جنوری میں چاند کی جانب روانہ کیا تھا اور اس نے 6 جون کو شب 12 بج کر 17 منٹ پر چاند کے شمالی خطے میں لینڈ ہونا تھا،مگر مشن کی لینڈنگ کی کوشش کی لائیو اسٹریمنگ 30 منٹ بعد رک گئی اور اسپیس کرافٹ سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا، جس کے بعد مشن کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

    نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر وقار اور عزت نفس ضرور ہے،چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر جواب

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہماری ٹیم لینڈر سے رابطہ بحال کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    اس مشن کو 15 جنوری کو اسپیس ایکس نے خلا میں لانچ کیا تھا اور اس نے چاند تک پہنچنے میں کئی ماہ لگائےمشن کی ممکنہ ناکامی آئی اسپیس کے لیے بڑا دھچکا ہےیہ کمپنی مستقبل میں چاند پر ایک ہزار افراد پر مشتمل شہر بسانے اور سیاحتی مشنز بھی بھیجنے کی خواہشمند ہے۔

    کمپنی نے مشن کی لینڈنگ کی کوشش سے قبل ایک بیان میں بتایا کہ ہمارا مقصد چاند اور زمین کے درمیان سماجی اور معاشی تعلق کو قائم کرنا ہےمشن کی چاند پر لینڈنگ میں کامیابی ہمارے مقصد کی جانب پہلا قدم ہوگا۔

    وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    اب تک چاند پر 5 ممالک امریکا، روس، چین، بھارت اور جاپان کے مشنز کامیابی سے لینڈ کرچکے ہیں مگر حالیہ برسوں میں متعدد مشنز ناکام بھی ہوئے ہیں،آئی اسپیس نے امریکی خلائی ادارے ناسا سے بھی ایک معاہدہ کیا ہوا ہے جس کے تحت جاپانی کمپنی 2027 میں ایک بڑے لینڈر کو چاند پر بھیجے گی۔