Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر پرچی پر پیغام ’’ امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان TTP کراچی Comming soon ‘‘ لکھا ہوا وائرل کیا تھا، ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے جسے انٹیلیجنس ، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا۔

    سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام

    ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے ٹریننگ لے کر کراچی آیا اور مخلتف ہوٹلوں پر کام کرتا رہا، اس کے بعد ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی اور ڈیفنس میں ایک بنگلے پر ڈیوٹی کررہا تھا، ملزم فارغ اوقات میں رات وقت ٹی ٹی پی کے حوالے سے دیواروں پر وال چاکنگ کرتا تھا، ملزم ڈیفنس کے ایریا میں الخوارج ٹی ٹی پی کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    راجہ عمر خطاب کے مطابق اسی دوران اس نے ویڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی تھی، سی سی ٹی وی کی مدد سے اس ملزم کا سراغ لگایا گیا جس کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • حماس سے شکست تسلیم کرنے والا اعلیٰ فوجی افسر  نوکری سے فارغ

    حماس سے شکست تسلیم کرنے والا اعلیٰ فوجی افسر نوکری سے فارغ

    تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حماس سے شکست تسلیم کرنے والے ملک کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ادارے کے سربراہ پر مکمل اعتماد ہونا ضروری ہے، اور اب انہیں رونن بار پر اعتماد نہیں رہا،اسرائیلی وزیراعظم کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب شِن بیٹ نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کی تھی، جبکہ اسرائیلی حکومت کو بھی اس سانحے میں ملوث ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق رونن بار کی جانب سے برطرف ہونے پر بیان سامنے آیا کہ وہ مکمل ایمانداری اور ملک کے مفاد میں کام کر رہے تھے، اور ان کی برطرفی سیاسی عزائم کے تحت کی جا رہی ہے، نیتن یاہو کے قریبی شخص کے مطابق، رونن بار کو برخاست کرنے کا فیصلہ بدھ کے روز حکومت کو پیش کیا جائے گا، تاہم اس فیصلے پر عدالت میں اختلاف کیا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے 16 ارکان کل دوبارہ طلب

    یہ تنازع اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا جب نیتن یاہو کے قریبی مشیروں کے خلاف ”قطر گیٹ“ اسکینڈل کی تحقیقات شروع ہوئیں، اس اسکینڈل میں قطر سے مبینہ مالی ادائیگیاں نیتن یاہو کے دفتر میں پہنچنے کا الزام ہےجس کے تحت قطر کی اسرائیل میں ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    رپورٹ میں کہا گیاکہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نےنیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ سیکیورٹی چیف کو ہٹا کر قطر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، بار نے کہا کہ تحقیقات صرف فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں پر نہیں بلکہ حکومت اور وزیر اعظم کو بھی دیکھنا چا ہئے ان کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نے حملے سے ایک سال پہلے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اہم انتباہات کو نظر انداز کیا تھا۔

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

  • شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟،جسٹس منصور

    شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟،جسٹس منصور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی دوران سماعت عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازم کے بچوں کو نوکریاں ترجیحی بنیادوں پر نہیں دی جاسکتیں۔

    بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ 2024 کا ہے جب کہ موجودہ کیس اس سے پہلے کا ہے، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوتا، خاتون کو نوکری دے کر آپ نے فارغ کیسے کر دیا؟،ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا نے کہا خاتون کی شادی ہو چکی ہے لہذا والد کی جگہ نوکری کی اہلیت نہیں رکھتی۔

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا یہ کس قانون میں لکھا ہے کہ بیٹی کی شادی ہو جائے تو وہ والد کے انتقال کے بعد نوکری کی اہلیت نہیں رکھتیں، خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سےکوئی تعلق نہیں ہے،شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی، خواتین کی معاشی خودمختاری اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق تفصیلی فیصلہ دیں گے.

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

  • بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد

    بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد

    اسلام آباد:موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024ء سے جنوری 2025ء تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی، چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جب کہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

  • میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    کراچی: ادکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ جعلسازوں نے مجھ سے پیسے مانگے، چاہتی ہوں جعلساز کو پکڑا جائے اور اسے سزا ملے،اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : نادیہ حسین نے ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلسازہم جیسے شہریوں جن کو مدد کی ضرورت ہو ان کا شکارکرتے ہیں، جعلسازوں نے اپنی کارروائی اوررابطہ واٹس ایپ کے ذریعے کیا ہے، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہمیں واٹس ایپ پر کال کریں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ کیسے پکڑے جائیں گے، اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا، میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھانہیں چاہتی کہ یہ جعلساز باآسانی اپنی کارروائی جاری رکھیں، سائبرکرائم ڈیپارٹمنٹ نے تاحال فرانزک مکمل نہیں کی،میرا فون ابھی بھی ان کے پاس ہے، اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، میراخیال ہے اداروں اورمجھے مل کر آگاہی پیغام کی ویڈیو بنانی چاہئے، اگر کسی کو ایسی جعلسازکالزآتی ہیں تو ایف آئی اے میں رپورٹ کریں-

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    اس سے قبل معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچیں نادیہ حسین اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں، نادیہ حسین کو آج ایف آئی کی جانب سے طلب کیا گیا تھااس سے قبل 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون سیز کر دیا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سینئر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی واٹس ایپ پر لگا کر ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان سے رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔

    تربیلا اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر،دریائے سندھ میں 50 فیصد سے کم

    نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں انکوائری جاری ہے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

  • اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے  پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    لاہور: ہتک عزت کے دعووں کے لیے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کے اقدام کے خلاف اداکارہ ریما خان کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی،جس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ ریما خان کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں ہونے والی سما عت کے دوران، ریما خان کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ ہتکِ عزت کے قانون 2024 کے تحت ٹریبونل قائم کیے جانے چا ہیے تھے 2024 کے قانون سے قبل، ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج بھی ہتکِ عزت کے مقدمات کی سماعت کر سکتے تھے۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کا اقدام قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

    ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

    ریما خان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ہتکِ عزت کے مقدمات کی سماعت کے لیے فوری طور پر ٹریبونل قائم کیا جائے اس اقدام سے نہ صرف انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی، بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی ہوگا۔

    اب پنجاب حکومت کو عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا، معاملے کی اگلی سماعت کا انتظار ہے، جس میں عدالت حکومتی اقدامات کی قانونی حیثیت پر فیصلہ سنائے گی۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

  • تربیلا اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر،دریائے سندھ میں 50 فیصد سے کم

    تربیلا اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر،دریائے سندھ میں 50 فیصد سے کم

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح 50 فیصد سے کم ہوگئی، تربیلا اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے جس فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےتربیلا ڈیم میں پانی کی سنگین صورتحال ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔

    تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی ہو گئی ، 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلہ ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ۔

    وزیراعظم سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے سی ای او کی ملاقات

    تربیلا ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1402 فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 2فٹ باقی ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ.1403.85 فٹ تک پہنچ گیا تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔

    پی ٹی آئی کے بھگوڑے بیرونِ ملک بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

    لاہور: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں امت کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امرا میں سابق وزیراعطم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امت کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رمضان کے دوسرے عشرے کی فضیلت بیان کی، ملاقا ت کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں امت کی بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔

    ڈسکہ: چینی شہری کے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

    پی ٹی آئی کے بھگوڑے بیرونِ ملک بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری

    ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا کر حملہ آور فرار

  • ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا کر حملہ آور فرار

    ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا کر حملہ آور فرار

    نویارک: ٹائمز اسکوائر میں اتوار کی صبح ایک 45 سالہ شخص کو آگ لگا دی گئی-

    باغی ٹی وی : نیویارک پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا، جب متاثرہ شخص کو آگ میں لپٹا پایا گیا تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا یا اتفاقیہ تھاحملہ آور نے مبینہ طور پر پیٹرون ٹیکیلا بوتل میں آتش گیر مادہ بھر کر متاثرہ شخص پر چھڑکا اور اسے آگ لگا دی متاثرہ شخص 100 فٹ تک بھاگتا رہا اور مدد کے لیے پکارا، ایک راہ گیر نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر پاؤڈر فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ بجھا دی، حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا اور اس کی تلاش جاری ہے حکام واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ٹارگٹڈ اٹیک تھا یا نہیں۔

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل بھی ایک خاتون کو سب وے میں آگ لگا کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے ملزم کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ماضی کے بیان پر زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

  • شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے،ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی،دریافت کیے گئے تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

    گزشتہ ماہ بھی شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے،ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، ابتدائی طور پرایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

    ماضی کے بیان پر زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

    عامر خان اور گوری خان کی محبت کی کہانی کیسے شروع ہوئی،دونوں نےخاموشی توڑ دی