Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

    بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبے کو بجلی فراہم کرنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں، بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کیلئے بجلی ٹیرف پر بھی وضاحت طلب کی ہے، آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور ترجمان وزارت خزانہ حکومتی مؤقف دینے سے گریزاں ہیں،معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے، بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔

    بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

  • بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

    بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے لیے مالیاتی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں اس سلسلے میں حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلر کی کیٹیگری ہی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے یعنی ایسے ”غیر اہل افراد“ کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔

    اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو نے ”ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024“ کی رپورٹ منظور کر لی ہے جس کے تحت نان فائلرز کی معاشی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، اور یہ تمام اقدامات آئندہ فنانس بل 2025-26 کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    واضح رہے کہ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت پہلے ہی یہ شرط دوبارہ متعارف کروائی گئی تھی کہ جو افراد ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شامل نہیں، ان پر بینک سے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس لاگو ہو گا، بشرطیکہ ایک دن میں نکلوایا گیا مجموعی کیش 50,000 روپے سے زیادہ ہو۔ ٹیکس اس پوری رقم پر لاگو ہوتا ہے، نہ کہ صرف اضافی رقم پر۔

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

  • غیرقانونی کال سینٹر  کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کے خلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان پر غیرقانونی طریقے سے کال سینٹر چلانے کے درج مقدمے کے کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہوا، تاہم چالان جمع نہ ہونے پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک چالان کیوں پیش نہیں کیا جا سکا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کچھ وقت درکار ہے، جلد چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، عدالت نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر چکا ہے، ابھی تک تفتیش مکمل کیوں نہیں ہو سکی؟ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس سے متعلق کچھ مطلوبہ ریکارڈ اب تک موصول نہیں ہوا، جس کی وجہ سے چالان تاخیر کا شکار ہوا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے،بھارتی جنرل انیل چوہان کا اعتراف

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

    پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

  • جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،ایرانی  وزیر خارجہ

    جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے، جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

    افغان طالبان کا اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان

    پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

  • غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

    غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی خبردار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند گھنٹوں اور دنوں میں غزہ میں انسانی امداد بحال نہ کی گئی تو فرانس سخت اقدامات کرے گا-

    فرانس نے واضح کردیا ہے کہ اگر غزہ میں امدادی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی، دوسری جانب جرمنی نے بھی اسرائیل کو انتباہ کردیا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی کو روک دیا جائے گا-

    پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 20 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہےاقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی امور کے مطابق غزہ دنیا میں واحد علاقہ ہے جہاں کی 100 فیصد آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔

    افغان طالبان کا اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان

  • پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا،پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا اجلاس میں بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی کل تعداد 7905 ہے، پنجاب میں 2687 ہاؤسنگ اسکیمیں منظور شدہ ، 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہیں، ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427 منظور شدہ اور 206 غیر قانونی ہیں۔

    اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہو سکے گی، ڈاکیومنٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی۔

    افغان طالبان کا اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان

    اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا غریب لوگوں سے پیسے لے لیے جاتے ہیں اور پلاٹ نہیں ملتے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں، ملی بھگت سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں قائم ہوئیں۔

    پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

    مریم نواز نے کہا کہ پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کر کے رکھیں؟قواعد و ضوابط کے مطابق ہاؤسنگ اسکیموں کو ایک مرتبہ ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔

  • افغان طالبان کا  اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان

    افغان طالبان کا اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان

    افغان طالبان حکومت نے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعدافغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

    پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

    پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے، جسے علاقائی سطح پر ایک مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر یہ پیشرفت تجارتی، سیکیورٹی اور مہاجرین جیسے اہم معاملات پر براہ راست بات چیت کے دروازے کھولنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

    مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف

  • پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے  واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

    پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے-

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں،پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔

    ترجمان نے کہا پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے مذہبی آزادی، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ایسے وقت میں جب دنیا کو تحمل، مفاہمت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا انتہا ئی افسوسناک ہے۔

    مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف

    ترجمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے۔

    عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل نعیم پنجوتھا

  • مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف

    مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف

    مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی معروف ٹافیاں بنانے والی ہیریبو (Haribo) نے نیدرلینڈز میں اپنی مشہور ٹافیاں ہیپی کولا ایف!زز (Happy Cola F!ZZ) کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے، کیونکہ یہ انکشاف ہوا کہ کچھ پیکٹس میں بھنگ (cannabis) کے اجزاء شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کی فوڈ اینڈ کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی اتھارٹی (NVWA) کے مطابق بھنگ سے آلودہ ٹافیوں کو کھانے کے بعد بچوں سمیت کئی افراد کو چکر آنے اور دیگر طبی مسائل کی شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ واپسی ان مصنوعات پر لاگو ہوتی ہے جن کا پروڈکشن کوڈ L341-4002307906 ہے، اور جن کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ جنوری 2026 ہےکمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ پیک واپس کرنے والوں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

    عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل نعیم پنجوتھا

    این وی ڈبلیو اے کی ترجمان سعیدہ احیاد نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں ایسے پیکٹس گردش میں ہیں جنہیں کھانے سے صحت سے متعلق شکایات، جیسے چکر آنا، ہو سکتی ہیں، برائے مہربانی انہیں ہرگز استعمال نہ کریں۔

    ڈچ پولیس کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے ٹوینٹے (Twente) سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے پولیس اسٹیشن میں یہ ٹافیاں اس وقت جمع کروائیں جب ان کےچھوٹے بچے انہیں کھانے کے بعد بیمار ہو گئے پولیس نے ٹافیوں کا فارنزک تجزیہ کروایا، جس میں تصدیق ہوئی کہ ان میں بھنگ ملائی گئی تھی۔

    سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    بعد ازاں ہیریبو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات میں مصروف ہیں۔

  • عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل  نعیم  پنجوتھا

    عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل نعیم پنجوتھا

    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی 3 سال قبل بانی کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو بانی کا جواب تھا کہ 3 سال نہیں، 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت،دہشت گرد ی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیئے بغیر سزا دی گئی ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہےبانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہوگی۔

    سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں ہم نہیں جھکیں گے بانی چیئرمین کو جیل میں کہا گیا کہ 9مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہوگا بانی نے کہا 9 مئی کی فوٹیج لائیں جو ذمے دار نکلے سخت سزا دی جائےمعافی وہ مانگے جس نے 9 مئی کرایا ہے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    وکیل نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے عید سے قبل بانی کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہوگی۔