Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات  کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت بغیر عدالتی کارروائی ملتوی

    راولپنڈی:سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے جب کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

    دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں، انہیں نقول دی جا رہی ہیں،بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    سکھر: بیٹی کی بازیابی کیلئے خواتین کا رات بھر قرآن اٹھا کر احتجاج

    اسرائیل کا سعودی وزیر خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی  پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اسلا م آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے،میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور لاہور میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اورکرک میں بارش کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کر اچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے-

    سکھر: بیٹی کی بازیابی کیلئے خواتین کا رات بھر قرآن اٹھا کر احتجاج

  • وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق جرگے میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء، گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے جرگے میں ارکان اسمبلی، قبائلی رہنما اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جرگے کے دوران صوبے کے عمائدین کو مختلف اہم امور پر اعتماد میں لیں گے اور جاری حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے، یہ دورہ بلوچستان میں قیامِ امن اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    اسرائیل کا سعودی وزیر خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    لاڑکانہ: سیشن جج کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار کی موت

    دبئی،بھکاریوں کیخلاف کاروائی،41 افراد گرفتار،46لاکھ نقدی برآمد

  • پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب

    پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب

    پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

    ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو ہوگا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں فورم ڈیجٹل کرنسی بارے حکمت عملی کا جائزہ لے گا اور ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کو منظم کرنے کے لی ضابطہ کار تیار کرنے بارے غور ہوگا ضابطہ کار کے تحت عالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھا جائے گاپاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام بارے مشاورت ایجنڈے کا حصہ ہے اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو نگرانی کیلئے بطور ریگولیٹر کام کرے گی۔

    چیف جسٹس حج پر روانہ، جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    وزارت خزانہ کے مطابق کونسل کا مقصد محفوظ، شفاف اور جدت پسندانہ ماحول کو فروغ دینا ہے، معاون خصوصی بلال بن ثاقب بطور سی ای او پی سی سی شریک ہوں گے، گورنر، اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایس ای سی پی بطور کونسل رکن شریک ہوں گے سیکریٹری قانون و انصاف سیکرٹری، وزارتِ آئی ٹی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

    پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

  • چیف جسٹس حج پر روانہ، جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    چیف جسٹس حج پر روانہ، جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کی صبح حج پر روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی عید کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اُن سے حلف لیا۔

    حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی، جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے، 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔

    پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے، جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں۔

    منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

  • پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہےمثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا مجھے اعتماد ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور افغانستان 2 برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی میں اضافہ ہو گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔

    منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

    مخصوص نشستیں کیس : الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات جمع کرادیں

    فرانس فلسطینی ریاست کوشرائط کیساتھ تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے، ایمانویل میکرون

  • منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو  قتل کردیا

    منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

    میکسیکو میں ایک منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر قتل کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچوں موسیقار گزشتہ اتوار امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر رینوسا میں ایک کانسرٹ کے لیے موجود تھے جہاں سے وہ لاپتا ہوگئے قتل ہونے والے موسیقاروں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور وہ مقامی سطح پر کنسرٹس اور پارٹیز میں پرفارم کرتے تھے-

    میکسیکو کی ریاست تامولیپاس کے اٹارنی جنرل ارونگ بیریوس موجیکا کے مطابق قتل ہونے والے موسیقاروں کو 25 مئی کو سفر کے دوران اغوا کیا گیا اور ان کے رشتہ داروں نے تاوان کے مطالبات موصول ہونے کی اطلاع دی تھی، موسیقاروں کے اغوا اور قتل کے شبے میں بدنام زمانہ گلف کارٹیل کے 9 مبینہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔

    مخصوص نشستیں کیس : الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات جمع کرادیں

    فرانس فلسطینی ریاست کوشرائط کیساتھ تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے، ایمانویل میکرون

    عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

  • مخصوص نشستیں کیس : الیکشن کمیشن   نے تحریری گزارشات جمع  کرادیں

    مخصوص نشستیں کیس : الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات جمع کرادیں

    مخصوص نشستوں کا کیس ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں تحریری گزارشات جمع کرادیں-

    تحریری گزارشات میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی مخصوص نشستوں کی استدعا نہیں کی،تحریک انصاف نے کسی فورم پر مخصوص نشستیں نہیں مانگیں،12جولائی کے فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا، مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے-

    الیکشن کمیشن نےکہا کہ فیصلے میں تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دیا گیا، الیکشن کے بعد مخصوص نشستیں جمع کرانے کا حکم قانون کے برخلاف ہے، 39ارکان کو قانونی طریقے کے برعکس تحریک انصاف کا قرار دیا گیاآرٹیکل کا ریلیف دائرہ اختیار سے باہر جاکر دیا گیا-

    الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات میں جسٹس منصور علی کے آرٹیکل 187 پرفیصلے کا حوالہ دیا ،الیکشن کمیشن نے جسٹس منیب اختر کے آرٹیکل 184/3 پر فیصلے کا حوالہ بھی دیا –

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 94 کو کالعدم قرار دینے پر الیکشن کمیشن کو سنا نہیں گیا،اکثریتی ججز نے 14 ستمبر اور 18 اکتوبر کی وضاحت پر نوٹس نہیں کیا، دونوں وضاحتوں سے قبل کیس 13 رکنی بینچ کے سامنے نہیں لگایا گیا، اکثریتی فیصلے میں آرٹیکل 10اے اور آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہوئی –

  • ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی  کی پھرپاکستان کو دھمکی

    ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی کی پھرپاکستان کو دھمکی

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

    بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کیے ہیں،بھارت ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا،اس کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،بھارت اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔

    بھارت کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پاکستان کا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔

    واضح رہے کہ پہلگام حملہ کے بعد انڈیا نے اس کا الزام براہِ راست پاکستان پر عائد کیا اور اسی تناظر میں اس نے مئی کے اوئل میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے جس کے بعد دونوں ملکوں میں چار روز تک جنگی صورتحال رہی پاکستان نے جنگ بندی کے بعد انڈیا کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم انڈیا کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • فرانس فلسطینی ریاست کوشرائط کیساتھ  تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے، ایمانویل میکرون

    فرانس فلسطینی ریاست کوشرائط کیساتھ تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے، ایمانویل میکرون

    جکار تہ: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، اور یہ فیصلہ اخلاقی ذمہ داری ہے۔

    جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میکرون نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے، اسرائیل سے متعلق مؤقف مزید سخت کرنا ہوگا فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی اقدامات ناقابل قبول ہیں، اور فرانس کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی میں کسی قسم کا دوہرا معیار نہیں ہے۔

    ادھر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کی اور اسے خطے میں امن کے قیام کا واحد راستہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی بمباری اور حملوں میں غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔