Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے،حافظ نعیم

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا-

    یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، کشمیر کے بغیر آلو پیاز کی تجارت کی بات تو ہم شہباز شریف کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

    مودی کے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان،پاکستان کا شدید ردعمل

    حافظ نعیم نے کہا کہ فوج کے ساتھ سیاسی اختلاف ہوئے مگر قوم نے ایک ہوکر تمہیں جواب دیا، تمہیں اپنے جہازوں پر فخر تھا وہ ہم نے گرا دیئے، مودی کو اپنی فکر کرنی چاہیے، مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، 68 کروڑ بھارتیوں کو بیت الخلا ء کی کمی ہے، عالمی طاقتیں ہم سے خوف کھاکر بھارت کو سپو ر ٹ کرتے ہیں ، عالمی طاقتیں اسی لیے ہمیں کمزور کرنا چاہتی تھیں، پور ی دنیا اب سوچ رہی ہے کہ بھارت پر انحصار کیا جائے گا یا نہیں۔

    بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل بھارت کا ساتھی ہے اور انڈیا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، پہلگام واقعہ پر اسرائیل کے وفود انڈیا کے ساتھ تھے، امریکا بھارتی فلیگ فالس آپریشن کی حمایت کر رہا تھا، پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو مودی نے امریکا سے رابطے کیے پھر امریکا نے جنگ بندی کی، پوری قوم ایٹمی پروگرام اور افواج پاکستان پر فخر محسوس کرتی ہے، پوری پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی قائم رہنی چاہیے۔

    یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اظہر کی سپریم کورٹ میں رہائی پاکستان کی فتح ہے، پاکستان ہمارا نظریہ عقیدہ ہے اس کے خلاف بات نہیں کرنی ہے، حکومت مسائل کو حل کرکے ملک میں یکجہتی قائم رکھے، نوجوان ملک سے مایوس نہ ہوں، ابھی ہم نے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورے کرنے کے لیے کشمیر کو آزاد کروانا ہے، کشمیر پر بات ہوگی ورنہ انڈیا سے بات نہیں ہوگی۔

  • دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افر اد کے  حملے سےایرانی جج قتل

    دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افر اد کے حملے سےایرانی جج قتل

    شیراز : ایران کے شہر شیراز میں ایک معروف ایرانی جج احسان باقری کو دفتر جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق، 38 سالہ جج احسان باقری پیر کی صبح دفتر جاتے ہوئے دو افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے حملہ آوروں نے کسی چاقو یا بھاری چیز سے حملہ کیا، تاہم ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی گئی، احسان باقری شیراز کی کریمنل کورٹ 2 کی شاخ نمبر 102 کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے صوبائی عدلیہ کے سربراہ سید صدراللہ رجائی نسب نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ملک گیر سرچ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی دو سینئر ججوں علی رزینی اور محمد مقیسہ کو تہران میں ان کے دفاتر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھااگرچہ ان دونوں واقعات کو ابھی تک آپس میں نہیں جوڑا گیا، لیکن اس طرح کے متواتر حملوں نے ایرانی عدلیہ کے سیکیورٹی انتظامات پر سوا لات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • مودی کے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان،پاکستان کا شدید ردعمل

    مودی کے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان،پاکستان کا شدید ردعمل

    پاکستان نے مودی کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے-

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی بلکہ سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدے کو بھی ہتھیار بنانے کی دھمکی دی ہے۔

    گاندھی نگر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت نے اب تک سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کو ”معطل“ کر رکھا ہے اور اب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی، مگر اس کے باوجود پاکستان ’پسینے پسینے ہو رہا ہے، ہم نے تو ابھی کچھ کیا بھی نہیں، صرف چند دروازے کھولے ہیں، صفائی شروع کی ہے، اور پاکستان گھبراہٹ میں مبتلا ہو گیا ہے۔
    بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    پاکستان نے مودی کے ان بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے پانی جیسے مشترکہ اور معاہد ے کے پابند وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ایسے بیانات بھارت کے خطے میں اصل کردار اور اس کے عالمی دعووں میں کھلا تضاد ظاہر کرتے ہیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم، اقلیتوں پر جبر اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کے ایجنڈے میں مصرو ف ہے، ایسے میں اس کی جانب سے خود کو مظلوم ظاہر کرنا انتہائی منافقانہ طرز عمل ہے بھارتی حکومت کے نظریاتی پیروکاروں نے ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی مہمات، ہجوم کے ہاتھوں تشدد اور مذہبی منافرت کو معمول بنا دیا ہے، جو دنیا کی آنکھوں سے چھپ نہیں سکتا۔

    ایلون مسک کی کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام

    پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم و ضبط کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے، دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرےاپنے معاہداتی وعدوں کی پاسداری کرے اور اپنے طرزِ گفتار و عمل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے قومی جذبات کو بھڑکا نے والی سیاست وقتی طور پر تالیاں تو سمیٹ سکتی ہےمگر طویل المدتی امن استحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہےبھارت کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ خوف کی سیاست کو رد کریں اور وقار، دلیل اور خطے میں تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔

  • بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اسی خوف میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

    بھارت کی جانب سے اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو سونپی گئی ہے، جو نجی اور سرکاری اداروں سے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے درخواستیں طلب کرے گی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ ایک دفاعی مجبوری کے تحت لیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا کسی حد تک توڑ کیا جا سکے۔

    بھارت میں جوہری مواد کی چوری،دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رواں ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی چار روزہ فضائی جھڑپ میں پاکستانی جے-10 طیاروں نے بھارتی رافیلز کو مؤثر جواب دیا اس جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کا اعتراف نہ چاہتے ہوئے بھی بھارتی میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں کیا گیا پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے اس جھڑپ کے بعد کہا کہ یہ ایک یکطرفہ فتح تھی، جہاں پاک فضائیہ نے 0-6 کے اسکور سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

    پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا معیار،بہتری کے لیے تجاویز اور عملی اقدامات

  • بھارت میں جوہری مواد کی چوری،دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

    بھارت میں جوہری مواد کی چوری،دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

    بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

    ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔

    ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 1994 سے 2021 کے دوران بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے 18 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں چوری ہونے والے مواد کی مقدار 200 کلوگرام سے تجاوز کر گئی ہے ان واقعات میں شامل متعدد کیسز میں ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے یورینیم یا کیلیفورنیم جیسے خطرناک تابکار مادے برآمد ہوئے۔

    پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا معیار،بہتری کے لیے تجاویز اور عملی اقدامات

    نیوکلئیر تھریٹ انیشی ایٹو (NTI) کی 2024 کی رپورٹ بھی بھارت کی جوہری سلامتی کے نظام پر شدید سوالات اٹھاتی ہے اس رپور ٹ میں بھارت کو 22 ممالک کی فہرست میں 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جب کہ ایٹمی تنصیبات کے تحفظ کے عالمی انڈیکس میں بھا رت 47 ممالک میں سے 40 ویں نمبر پر ہے صرف یہی نہیںNTI نے متعدد بار بھارت میں ممکنہ جوہری حادثات سے قبل خبردار بھی کیا، مگر حکومتی عدم توجہ نے ان خطرات کو حقیقت بنا دیا۔

    نومبر 1994 میں بھارت کے علاقے دومیاسیات سے 2.5 کلوگرام یورینیم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی 1998 میں 100 کلوگرام سے زائد یورینیم اسمگل کرنے کی کوشش بھی ریکارڈ پر ہے اسی برس جولائی میں تامل ناڈو سے 8 کلوگرام، مئی 2000 میں ممبئی سے 8.3 کلوگرام اور اگست 2001 میں مغربی بنگال سے 200 گرام نیم تیار شدہ یورینیم برآمد ہوا۔

    برونائی کے سلطان کی آسیان اجلاس میں اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

    2018 میں کولکتہ میں پانچ افراد کے قبضے سے 1 کلوگرام یورینیم برآمد ہوا مئی 2021 میں مہاراشٹرا سے 7 کلوگرام یورینیم اور جون 2021 میں جھارکھنڈ سے 6.4 کلوگرام یورینیم قبضے میں لیا گیا اسی سال کولکتہ ایئرپورٹ پر 250 گرام کیلیفورنیم بھی برآمد کیا گیا جو کہ شدید تابکار اور مہنگا مواد ہے۔

    جولائی 2024 میں بھارت کے حساس ترین ادارے، بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز سے تابکار آلہ چوری ہو ا اگست 2024 میں ایک اور تابکار مادہ، جو کیلیفورنیم سے مشابہہ تھا، قبضے میں لیا گیاان تمام واقعات نے عالمی اداروں اور ماہرین کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ بھارت کی جوہری سلامتی پر نظر ثانی کریں۔

    یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ کمزوریاں نہ صرف خود اس کے لیے خطرناک ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں جوہری تحفظ کے عالمی پروٹوکولز کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں تابکار مواد کی بار بار چوری اور اس کی اسمگلنگ کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت جوہری ہتھیار رکھنے کے باوجود بین الاقوامی ذمے داریوں کو سنجیدگی سے لینے میں ناکام رہا ہے۔

  • ایلون مسک کی کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام

    ایلون مسک کی کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام

    ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام ہوگئی۔

    ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائش پرواز کی گئی تاہم اس بار بھی راکٹ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا،دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ ’اسٹار شپ‘ نے منگل کی شام ٹیکساس کے اسپیس ایکس اسٹار بیس سے کامیابی سے پرواز بھری، سٹار شپ راکٹ نے پرواز کے 30 منٹ بعد ہی خلا میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور طے شدہ وقت سے پہلے ہی راکٹ فضا میں داخل ہوا، جس کے بعد راکٹ بحر ہند میں پھٹ گیا،جس کے بعد ایلون مسک کا مریخ پر انسان بھیجنے کا خواب ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

    اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اس میں مسائل آنے لگے۔ راکٹ کا پہلا حصہ جسے بوسٹر کہتے ہیں، پانی میں گِر کر محفوظ انداز میں واپس آنا تھا، مگر وہ ہوا میں ہی پھٹ گیا دوسرا حصہ جسے اسٹار شپ کہا جاتا ہے، خلا میں اپنی منزل کی طرف گیا، لیکن وہاں جا کر اس کا کنٹرول ختم ہو گیا آخر میں یہ حصہ بھی بحرِ ہند میں جا گِرا۔

    ایلون مسک نے اس ناکامی کے باوجود کہا،’اگلے تین تجرباتی مشنز کی رفتار تیز کی جائے گی، ہر 3 سے 4 ہفتوں میں ایک لانچ کیا جائے گا۔

    https://x.com/elonmusk/status/1927549975463895248

    اس حوالے سے امریکی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسٹارشپ 9 ویں مشن کی بےضابطگی سے آگاہ ہیں، فی الحال اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں اور اس بارے میں وہ برسوں سے بات بھی کر رہے ہیں۔

  • برونائی کے سلطان کی آسیان اجلاس میں اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

    برونائی کے سلطان کی آسیان اجلاس میں اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

    کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سلطان برونائی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود تھے جب تھکاوٹ کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر انہیں کوالا لمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا،جہاں وہ ا ب خیریت سے ہیں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سلطان کی عیادت کرتے ہوئے طبی عملے کو ان کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی-

    ان کے دفتر نے بتایا کہ 78 سالہ سلطان کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا اور ملائیشیا کے طبی ماہرین کے مشورے پر وہ وہاں کئی روز قیام کریں گے۔

    یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    برونائی ایک چھوٹی مگر تیل اور گیس سے مالا مال ریاست ہے جو ملائیشیا کے پڑوس میں واقع ہے اور اپنی معاشی خوشحالی اور شاہی نظام کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے جس کے سلطان حسن بلقیہ ہیں جو دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں شمار ہوتے ہیں وہ 1968 سے برونائی کے سلطان ہیں ان کی شہرت نہ صرف طویل اقتدار بلکہ شاہی دولت کی وجہ سے بھی ہے، جن کی ذاتی دولت کا تخمینہ تقریباً 30 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، سلطا ن برونائی دنیا کے سب سے بڑے محل میں رہائش پذیر ہیں جس میں 1788 کمرے موجود ہیں وہ دنیا کی امیر ترین شاہی شخصیات میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔سلطان برونائی میں وزیر اعظم، مسلح افواج کے کمانڈر، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے، صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت وفاقی حکومت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یہ کمی اس امکان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا اوپیک پلس 31 مئی کو اپنی آئندہ میٹنگ کے دوران تیل کی پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے،برنٹ کروڈ 12 سینٹ یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64.62 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 15 سینٹ یا 0.24 فیصد گر کر 61.38 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔

    چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا بھی امکان ہے کیونکہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے ہدف یعنی 1 ہزار 117 ارب روپے سے 194 ارب روپے زائد ہے۔

    پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم : بنیان مرصوص میں دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا واضح پیغام

  • چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےکشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے پشاور میں بھی آندھی اور بارش ہوئی جس کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد کو نقصان پہنچا لینڈ سلائیڈنگ سے 8 مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہوگئی، دیامر، بابوسر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے۔

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں گَرد کے طوفان اور کہیں بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان ریلوے روڈ پر تیزہواؤں کے باعث پول گر گئے،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، پرانا شجاع آباد روڈ پر آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرگئی جس کی وجہ سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

  • عطااللہ تارڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر  جذباتی پیغام

    عطااللہ تارڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر جذباتی پیغام

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے دادا، سابق صدر رفیق تارڑ کی میاں نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ نایاب تصاویر بھی شیئر کیں –

    عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھادادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا،پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔

    https://x.com/TararAttaullah/status/1927452895638647233

    انہوں نے لکھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک جنہوں نے اس کو منطقی انجام تک پہنچایا، قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے سائنسدانوں، انجینئرز اور افواج پاکستان کے افسران جو شریک رہے، وہ ہمارے محسن ہیں۔

    پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم : بنیان مرصوص میں دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا واضح پیغام

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا ، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

    مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،رضوان سعید شیخ

    مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں ، یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ، پاکستان اس مرتبہ یوم تکبیر ایک اہم اور تاریخی موقع پر منا رہا ہے پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے 6 تا 10 مئی کے معرکہ حق میں فتح یاب ہوا، بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کیلئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    ماہرین فلکیات نے نیا بونا سیارہ دریافت کر لیا

    انہوں نے کہا کہ مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خود مختاری کو چیلنج کیا تھا، نوازشریف نے 6 دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس وقت نوازشریف نے قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کی، نوازشریف اقتصادی پابندیوں، دباؤ ،دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لائے