Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور،عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر گفتگو

    پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور،عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر گفتگو

    اسلام آباد: پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا-

    ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    ون وے کی خلاف ورزی پر عدالت کا 10 ہزار جرمانے کا حکم

  • ایلون مسک  کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

    ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

    واشنگٹن: ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی پارٹنر اور نیورلنک کی ایگزیکٹو شیون زیلیس نے اپنے چوتھے بچے کی پیدا ئش کی تصدیق کی ہےاور اپنے چوتھے بچے کا نام سیلڈن لائکر گس بتایا یہ اعلان انہوں نے اپنے تیسرے بچے آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے ایکس پر کیا،انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کو "جگنارٹ جیسی مضبوط جسامت کا حامل اور سونے جیسے دل والا” قرار دیا جس پر ایلون مسک نے دل کے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔

    ایلون مسک اور شیون زیلیس کے چار بچے ہیں جن میں پہلے بچے جڑواں ہیں جن کے نام اسٹرائیڈر اور ایزور، تیسرا آرکیڈیا اور اب سیلڈ ن دنیا میں آیا ہے،سیلڈن نام غالباً ہیری سیلڈن سے متاثر ہے، جو آئزک عاصموف کی فاؤنڈیشن سیریز کا ایک فکشنل کردار ہے۔

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    سیلڈن ایک ریاضی دان اور بصیرت والا تھا جس نے معاشرے کے مستقبل کی پیشگوئیاں اور اثر انداز ہونے کا ایک طریقہ ”سائیکو ہسٹری“ تخلیق کیا تھا،چونکہ ایلون مسک سائنس فکشن اور ٹیکنالوجی سے محبت کے لیے جانے جاتے ہیں، ممکن ہے کہ اس لیے یہ نام تجویز کیا گیا ہو۔

    اس سے قبل قدامت پسند کمنٹیٹر ایشلے سینٹ کلیئر نے 5 ماہ قبل ایلون مسک کے 13 ویں بچے کو جنم دیا تھا اطلاعات کے مطابق سینٹ کلیئر نے مسک کے خلاف پدرانہ حقوق کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

    کرد عسکریت پسند تنظیم کا ترکی کیساتھ 40 سالہ جنگ بندی کا اعلان

  • کرد عسکریت پسند تنظیم  کا  ترکی کیساتھ 40 سالہ جنگ بندی کا اعلان

    کرد عسکریت پسند تنظیم کا ترکی کیساتھ 40 سالہ جنگ بندی کا اعلان

    کرد عسکریت پسند تنظیم کُردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ہفتے کے روز ترکی کے ساتھ 40 سالہ مسلح جدوجہد کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرد رہنما عبداللہ اوجلان کی طرف سے لڑائی روکنے اور گروپ کو تحلیل کرنے کے مطا لبے کے بعد پی کے کے کی جانب سے یہ پہلا ردعمل ہے اوجلان کی جانب سے رواں ہفتے تنظیم ختم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی گئی تھی، جس کے بعد یہ پی کے کے کا پہلا باضابطہ ردعمل ہے،پی کے کے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ آج سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا اعلان کر رہے ہیں یہ امن اور جمہوری معاشرے کے لیے عبداللہ اوجلان کی کال کی حمایت کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ 1984 میں پی کے کے نے کردوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے مسلح جدوجہد اور جنگ کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے کمیٹی نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے پوری طرح متفق ہیں اور اس پر عمل کریں گے۔

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    کرد رہنما عبداللہ اوجلان کو 1999 میں قید کیا گیا تھا ان کی گرفتار کے بعد کئی بار اس تنازع کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں 2015 میں آخری امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی بات چیت بند ہو گئی تھی، تاہم، اکتوبر 2023 میں صدر رجب طیب اردگان کے ایک سخت گیر قوم پرست اتحادی نے اس شرط پر مفاہمت کی پیشکش کی کہ اوجلان تشدد کو ختم کر یں، رجب طیب اردگان نے اس مفاہمت کی حمایت کی، لیکن اس کے ساتھ ہی حکومت نے اپوزیشن پر دباؤ بڑھا دیا اور سینکڑوں سیا ستدانوں، کارکنوں اور صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔

    شوہر سےعلیحدگی،سنیتا آہوجا کا نیا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

    عبداللہ اوجلان سے ان کی جزیرہ نما جیل میں کئی ملاقاتوں کے بعد، کردوں کی حامی ڈی ای ایم پارٹی نے جمعرات کو ان کا پیغام پہنچایا، جس میں پی کے کے سے ہتھیار ڈالنے اور تنظیم کو تحلیل کرنے کے لیے کانگریس بلانے کی اپیل کی گئی تھی۔

  • مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    پشاور: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتتم مولانا حامد الحق کی شہادت کے بعد ان کے بھائی مولانا راشد الحق کو نائب مہتمم مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : مولانا حامد الحق حقانی شہید سمیت دیگر شہدا کا جنازہ دارالعلوم حقانیہ میں پڑھایا گیا، ہزاروں علما و مشائخ، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت عوام کے جم غفیر نے شرکت کی،جنازے کے موقع پر مولانا عرفان الحق حقانی نے حقانی خاندان اور مشائخ دارالعلوم حقانیہ کی ترجمانی کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ مولانا راشد الحق حقانی بن مولانا سمیع الحق شہید اتفاق رائے سے دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم ہوں گے۔

    انہوں نے جنازہ میں شریک تمام افراد سے ہاتھ اٹھا کرکے مولانا راشد الحق سمیع کی بطور نائب مہتمم اور مولانا عبدالحق ثانی کو اپنے شہید والد کا سیاسی جانشین بننے کی تائید حاصل کی، مجمع میں ہزاروں علماء و طلباء اور عامۃ المسلمین نے اس تجویز کی توثیق کرتے ہوئے مولانا راشد الحق سمیع اور مولانا عبدالحق ثانی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ہم اعلائے کلمۃ اللہ اور اس ملک میں قیام امن کے لئے مولانا حامد الحق شہید کے مشن میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے-

    تمام بینک 3 مارچ کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

    نومنتخب نائب مہتمم مولانا راشد الحق حقانی نے جنازے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہمارے آبا و اجداد نے اس کی بقا کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہمارے والد مولانا سمیع الحق شہید اور برادرم مولانا حامد الحق شہید بھی اس ملک کے لیے قربان ہوگئے ہم حق کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے، یہ دھماکے، حملے اور دھمکیاں ہمارے مشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتےجب تک حقانی خاندان کا ایک فرد بھی زندہ ہو ہم مولانا سمیع الحق شہید کا مشن اور حق کاراستہ نہیں چھوڑیں گے،میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دین اور اسلام پر کبھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

  • تمام بینک 3 مارچ  کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

    تمام بینک 3 مارچ کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام بینک 3 مارچ بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق،اسٹیٹ بینک تین مارچ کو بند رہے گا اس روز تمام بینک اور مالیاتی ادارے زکوٰۃ کٹوتی کے لیے عوامی خدمات فراہم نہیں کریں گے، تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوگا دو رمضان المبارک کو تمام کمرشل بینکوں میں عوامی لین دین معطل رہے گا اور بینک عملہ صرف زکوٰۃ کٹوتی کے عمل کی نگرانی کے لیے موجود ہوگا،عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی بینکاری ضروریات کے لیے متبادل دنوں میں بینکوں سے رجوع کریں۔

    واضح رہے کہ یڈمنسٹریٹر جنرل زکو ةنے سال 1445-46 ہجری کے لیے زکوۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے جس کے مطابق بینک اکاؤ نٹ میں مقررہ رقم کی موجودگی پر زکوة کی کٹوتی کی جائے گی جو کہ 179,689 روپے ہوگا۔زکو ةو عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق اگر کسی بینک اکاؤ نٹ میں یکم رمضان المبارک 1446 ہجری کو اس سے کم رقم موجود ہو تو اس سے زکوۃ کی رقم منہا نہیں کی جائے گی۔

    بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے مستحق ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں، فارم 45 والے ہیں، شرجیل میمن

    رپورٹ کے مطابق بچت اکاؤنٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاؤنٹس پر زکو ۃلاگو ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹس سے زکو نہیں کاٹی جائے گی۔رمضان المبارک کا پہلا دن "کٹوتی کی تاریخ کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے، جو چاند کی رویت کے مطابق یکم یا 2 مارچ 2025 کو ہونے کی توقع ہے، اس تاریخ کو بچت بینک اکاؤنٹس، منافع و نقصان شراکتی اکاؤنٹس اور دیگر ایسے اکانٹس سے زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی، جن میں 179,689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی۔

    جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    زکو ۃ کی وصولی اور انتظامی ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زکوۃ کی کٹوتی کے بعد فوری طور پر فارم سی زیڈ 08 (A&B) کی کاپی فراہم کریں اور زکوۃ کی جمع شدہ رقم کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود مرکزی زکو اکانٹ نمبر سی زیڈ 08 میں جمع کرائیں،زکوۃ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور ہر اس مسلمان پر فرض ہے جس کے پاس مخصوص نصاب سے زائد دولت جمع ہو۔

    ون وے کی خلاف ورزی پر عدالت کا 10 ہزار جرمانے کا حکم

  • بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے مستحق ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں، فارم 45 والے ہیں، شرجیل میمن

    بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے مستحق ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں، فارم 45 والے ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے مستحق ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں، فارم 45 والے ہیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ2 لاکھ سے زائد خاندانوں کو میرٹ پر سولر سسٹم دیئے جا رہے ہیں،سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھرانوں کی تعیمر کاکام جاری ہے،سندھ میں وہ کام ہو رہے ہیں جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے،سندھ حکومت لوگوں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کر رہی ہے،مستحق افراد میں شمسی توانائی کی تقسیم بلاول بھٹوکا ویژن ہے،شمسی توانائی سسٹم ان کو دے رہے ہیں جن کے گھر بجلی نہیں ہے،سولر سسٹم کی کامیاب تقسیم پر وزیر توانائی مبارکباد کے مستحق ہیں،سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری علاقوں میں متعدد جدید ترقیاتی منصوبے مکمل کیے-

    انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈبل کیبن گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کرا کر ذاتی استعمال کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس سے حاصل رقم سندھ پیپلز ہاسنگ سیل کو منتقل کی جائے گی، سندھ کابینہ نے مزید الیکٹریکل بسوں کی پروکیورمنٹ کی منظوری دے دی ہے، ڈبل ڈیکر بسز کی بھی منظوری لی ہے-

    تمام بینک 3 مارچ کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے ہر محکمے میں اچھے کام ہوئے ہیں، ٹرانسپورٹ کا محکمہ خواتین کے لیے فری پنک اسکوٹر دینے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے پاس 2 وہیلر لائسنس ہو گا انہیں اسکوٹر دی جائے گی، ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو الیکٹرک بائیک دیں گے، اسٹوڈنٹ، ملازمت پیشہ خواتین الیکٹرک بائیک کی اہل ہوں گی جن خواتین کو بائیک چلانی نہیں آتی انہیں لیڈی انسٹرکٹر کے ذریعے تربیت دلوائی جائے گی، جن خواتین کو الیکٹرک بائیک ملے گی اسے 7 سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔

    جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کا فوکس عوام کو ریلیف دینا ہے، ہم نے کے فور کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا، وزیرِ اعلی اور میں انجینئر ہیں، ہمارا اعتراض درست ثابت ہوا۔

  • جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    جاپٔان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    ٹوکیو: جاپان میں حکومت کی جانب سے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات کے باوجود شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات اور کوششوں کے باوجود مسلسل نویں سال شرح پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو سال 2024 کے مقابلے میں بھی 5 فیصد کم ہے جب 7 لاکھ 20 ہزار 988 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    شرح پیدائش میں سالہہ سال گراوٹ کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو کہ ملکی معیشت اور قومی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے جاپان میں گزشتہ برس 16 لاکھ اموات ریکارڈ ہوئیں جس کی وجہ سے آبادی میں تقریباً 9 لاکھ افراد کی کمی ہوئی، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جاپان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، یعنی ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقا بلے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

    شوہر سےعلیحدگی،سنیتا آہوجا کا نیا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

    جاپان میں عمر رسیدہ آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب نے پالیسی سازوں اور محققین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ ملک کی تقریباً 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زیادہ عمر کی ہے جاپان میں 2024 میں شادیوں کی تعداد 2.2 فیصد بڑھ کر 5 لاکھ تک پہنچ گئی لیکن اس سے پہلے 2020 میں 12.7 فیصد کی نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوئی تھی جو کہ انتہائی مشکل صورتحال ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم شگیرو اشیبا نے شادیوں میں اضافہ ریکارڈ ہونے کے باوجود تسلیم کیا ہے کہ شرح پیدائش میں کمی کو اب تک روکا نہیں جا سکا ہےہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ شادیوں اور پیدائش کی تعداد کے درمیان قریبی تعلق ہے، ہمیں اس پہلو پر توجہ دینی چاہیے۔

    رمضان المبارک میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

    سابق وزیراعظم فومیو کشیدا کی حکومت نے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کیے تھے جن میں ٹوکیو میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ملازمین کے لیے تجرباتی طور پر ہفتے میں چار روزہ کام کا منصوبہ بھی متعارف کروایا گیا تھا۔

    جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی طرح کام اور خاندانی زندگی میں توازن، بچوں کی دیکھ بھال اور رہائش کی سہولت جیسے اقدامات کر کے جاپان میں بھی شرح پیدائش میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

  • شوہر سےعلیحدگی،سنیتا آہوجا کا نیا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

    شوہر سےعلیحدگی،سنیتا آہوجا کا نیا پیغام سوشل میڈیا پر جاری

    ممبئی: بالی وڈ اداکار گووند ا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کے حوالے سے نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ان دنوں گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ گونداکے وکیل انکشاف کرچکے ہیں کہ سنیتا نے 6 ماہ قبل ہی اداکار سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا تاہم بعد ازاں سنیتا کی منیجر نے ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    اس سےقبل سنیتا اپنی ویڈیو میں گووندا سےعلیحدہ رہنے کاا نکشاف کیاتھا کہاتھاکہ ہمارا فلیٹ اور ایک بنگلو آمنےسامنے ہی ہیں، فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں بچوں کے ساتھ رہتی ہوں جب کہ گووندا بنگلو میں رہتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

    شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر گووندا کی اہلیہ کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ گووندا سے الگ رہنے سے متعلق بیان کا مطلب یہ تھا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تو سارے پارلیمنٹیرین گھر میں آنے لگے، اس وقت میری بیٹی جوان ہورہی تھی، میں اور میری بیٹی شارٹس پہن کر گھومتے ہیں اس لیے ہم نے سامنے آفس لے لیا تھا،مجھے اور گووندا کو اس دنیا میں الگ کرنے والا کوئی مائی کا لال ہے تو سامنے آجائے‘۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس، تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، سنیتا اور گووندا نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی جب گووندا بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

  • چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا  انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا،انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور 7 وکٹوں سے ہرایا۔

    باغی ٹی وی : انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جس دوران انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر انھیں پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    انگلش ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلینڈ کا آغاز مایوسی کُن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی اسمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئےچوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی تاہم بروک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے لیام لیونگسٹون 9، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25، جوس بٹلر 21 اور عادل رشید 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، ثاقب محمود 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3، کیشو مہاراج نے 2، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری، اس کے بعد رکلٹن بھی 47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی جنوبی افریقا نے ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے انگلش ٹیم کو شکست دی۔

    اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ بی میں پوزیشن ٹیبل پر پہلے نمبر آگئی ، وین ڈر ڈوسین 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کلاسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں، جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

    کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

    واضح رہے کہ آج کے میچ میں رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی 207 رنز سے کامیابی کی صورت میں افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنا سکتا تھا۔

    دوسری جانب بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا، سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا،گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپئن اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے

  • بلوچستان میں اتوار سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری

    بلوچستان میں اتوار سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری

    کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں کل سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم کل 2 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ اتوار دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کرسکتی ہے،چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چاغی، خاران، قلات، سوراب، خضدار، بارکھان، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، ژوب اور شیرا نی سسٹم کے زیر اثر رہیں گے، 2 مارچ سے بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے لہٰذا برفباری، طوفان اور سیلا ب کے دوران مسافر اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل رات سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    عمران خان کی بشری سے ملاقات نہ کروانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے تحت 2 مارچ کی رات سے 3 مارچ کی صبح تک سندھ کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 2 مارچ سے 3 مارچ تک سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوا زنے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر کا دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔