Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاک بھارت کشیدگی : اسحاق ڈار کی قیادت میں  وفد چین جائے گا

    پاک بھارت کشیدگی : اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد چین جائے گا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد کل چین کا دورہ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا ہے اس وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے جو علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

    اس دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ بھی چین میں موجود ہوں گے، جو منگل کے روز چین میں قیام کریں گے۔ اس طرح یہ ملاقات علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

    کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی

    پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، تجزیہ : شہزاد قریشی

  • رواں سال جنوری  سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

    رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

    کوئٹہ:آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے 141 دہشت گرد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا-

    جنوبی بلوچستان کے ضلع کیچ میں "ترقی اور سیکیورٹی – ایک مشترکہ ذمہ داری” کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا،سیمینار میں ارکان بلوچستان اسمبلی، مقامی سیاستدانوں، سول انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، انجمن تاجران، وکلاء، ڈاکٹرز، دانشوروں، قبائلی عمائدین، پریس کلب کے ممبران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    سیمینار سے خطاب میں بلال سرفراز خان نے کہا کہ ایف سی سیکیورٹی کی فراہمی سے لے کر ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش ہے ادارہ بیواؤں کے لیے گھروں کی تعمیر، اسکولوں، مدارس اور بنیادی صحت مراکز کی بحالی، فری میڈیکل کیمپس، سولر سسٹمز اور آر او پلانٹس کی فراہمی، کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد، عوامی مسائل کے حل کے لیے جرگوں اور کھلی کچہریوں کا انعقاد، ایف سی خدمت مرکز کے قیام، نیز نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور رہنمائی جیسے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    یومِ تشکُر کے حوالے سے آئی جی ایف سی نے قومی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیچ کے عوام سے امید ظاہر کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے کیچ سول لیزان کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو باہمی ہم آہنگی، مؤثر رابطے اور مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی،شُرکاء نے سیمینار کے توسُط سے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کریں گے اورسیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ایک مثبت اور فعال کردار ادا کریں گے۔

    کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی

  • جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے  کی تاریخ مقرر

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں، بعد ازاں ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔

  • کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی

    کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی

    گجرانوالہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے گجرانوالہ میں مرکز مصطفے کا دورہ کیا اور مختلف سیکشن دیکھےمحسن نقوی کی مرکز مصطفے کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سےملاقات ہوئی انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفے کےمثالی کردار کو سراہا اور طلبا کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی عظیم فتح پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔

    مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا۔ قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالٰی کی مدد شامل حال رہی، سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفے مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعا خیر کروائی ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

  • پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، تجزیہ : شہزاد قریشی

    پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، تجزیہ : شہزاد قریشی

    تجزیہ شہزاد احمد قریشی

    دنیا کے کسی بھی ملک کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کر دینا ایک حکمت عملی ہے، جنگ کے بعد اب پاکستان اور بھارت اسی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے عالمی دنیا میں اپنا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں ،سمجھ میں نہیں آتا بھارت عالمی دنیا کو کونسے ثبوت فراہم کرے گا، جو حالیہ پہلگام میں ہونے والی دہشت گردی کے ثبوت پاکستان اور دنیا کو فراہم نہ کر سکا، وہ اب عالمی دنیا کو پاکستان کے خلاف کونسے ثبوت فراہم کرے گا؟ جبکہ پاکستان میں ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جعفر ایکسپریس ٹی ٹی پی کی دہشت گردانہ کارروائیوں، بی ایل اے کی بلوچستان میں کاروائیوں، کلبھوشن کیس اور سانحہ جعفر ایکسپریس کیس کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، بھارت کا ماضی اور حال گواہ ہے کہ وہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے میں کردار ادا کرتا رہا ، اور کشمیر میں ریاست دہشت گردی کا خود ذمہ دار ہے، بھارت دہشت گردوں کی مالی پشت پناہی میں بھی ملوث ہے، پاکستان ہمیشہ اس پورے خطے میں امن کی کوشش کرتا رہا جبکہ بھارت اس خطے میں اپنی ٹھیکے داری قائم کرنے کے لیے خطے کے امن کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا، مودی حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں آنے والی تمام سرمایہ کار رک جائے، سی پیک تباہ ہو جائے ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردوں کا راج ہو اور پاکستانی فوج کے خلاف بغاوت ہو جائے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا، بھارت کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گے، نریندر مودی کو اس خطے کی چودھراہٹ کا شوق پورا نہیں ہو گا، مودی کو کون سمجھائے کہ اب صورتحال بدل چکی ہے دنیا کے سیاسی کھیل بدل چکے ہیں، دنیا اب معیشت کی طرف توجہ دے رہی ہے، پاکستان مستقبل میں معاشی طاقت بن کر ابھرے گا اور دنیا ہماری معیشت کی مثالیں دے گی، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت پاکستان نے نریندر مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مستحکم کرنے والے سیاسی اور فوجی حکمرانوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اس میں ایک کردار نواز شریف ہے، جہنوں نے بے پناہ دباو کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، چین اور پاکستان کے مابین جے ایف تھنڈر کی پاکستان میں ہی تیاری کا کرشمہ ایٹمی دھماکوں سے لیکر پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر صلاحیت کا نوجوانوں میں فروغ موٹروے کی صورت میں پاکستان فضائیہ کو لامحدود رن ویز کی دستیابی اور میزائل ٹیکنالوجی کے حصول میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یاد رہے لیڈر ہمیشہ قوم اور ملک کے مستقبل بنانے پر اپنی توجہ دیتے ہیں، نواز شریف نے اپنی پاکستان قوم کا مستقبل بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، موجودہ جنگی کامیابی میں جہاں دوسرے عوامل شامل تھے وہی سب سے بہترین کردار وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور وزارت خارجہ کے افسران کا رہا جہنوں نے دن رات عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اب جب کہ بھارت اور پاکستان عالمی دنیا میں اپنا اپنا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ کی قیادت میں وفود کو تشکیل دیا جائے، جنہیں بین الاقوامی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا ادراک ہو ) جس طرح جنگی ماحول کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارت خارجہ کے افسران نے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا ہے ایسے ہی لوگوں پر مشتمل ایک وفد تشکیل دیا جائے جو امریکہ یورپ اور دوسرے عالمی ملکوں میں جاکر اپنا مقدمہ پیش کریں، یاد رکھیے پاکستان اس وقت اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پاک چین راہ داری منصوبے پر تکیہ کیے بیٹھا ہے ہماری افواج داخلی، سلامتی اور امن و امان کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے، جبکہ سیاسی محاذ پر نواز شریف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بھارت کا پاکستان مخالف ایک پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں اور ہمیں اسکو اہمیت نہیں دینی چاہیے بلکہ اس کے جواب میں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگانا چاہئے-

  • بھارت کا سیٹلائٹ لانچنگ کے دوران ناکام

    بھارت کا سیٹلائٹ لانچنگ کے دوران ناکام

    بھارت کا سیٹلائٹ لانچ بری طرح ناکام ہو گیا-

    بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV-C61) اتوار کی صبح 5:59 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھاون اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا، لیکن چند منٹ بعد ہی اس کے تیسرے مرحلے کے راکٹ موٹر میں خرابی آ گئی جس کے نتیجے میں ای او ایس-09 سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ میں ناکامی ہوئی۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق، راکٹ کے تیسرے مرحلے کا موٹر، جو ہائیڈروکسیل ٹرمینیٹڈ پالی بیوٹادیین ایندھن استعمال کرتا ہے، روانگی کے 203 سیکنڈ بعد درست کام نہیں کر سکا، جس کے باعث سیٹلائٹ اپنے متعین 524 کلومیٹر کے سن سنکرونس پولر مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

    پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

    اس ناکامی کے بعد، بھارتی خلائی ایجنسی ’آئی ایس آر او‘ نے مشن کو فیلڈ ٹرمینیشن پروسیجر کے تحت ختم کر دیا اور راکٹ کے چوتھے مرحلے اور سیٹلائٹ کو تباہ کر دیا سیٹلائٹ کا 1696 کلوگرام وزن کا EOS-09 سیٹلائٹ، جو کہ موسم سے آزاد تصویریں فراہم کرنے کے لیے سی- بینڈ سنتھیٹک اپرچر راڈار (ایس اے آر) پر مبنی تھا، بھارت کے سرحدی نگرانی اور قدرتی آفات کے ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں کے لئے اہمیت رکھتا تھا۔

    بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ واقعہ ’پی ایس ایل وی‘ پروگرام کے 63 مشنز میں سے تیسری مکمل ناکامی ہے، اس ناکامی کے بعد ’آئی ایس آر او‘ کے انجینئروں نے ڈیٹا کا تجزیہ شروع کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ خرابی ایندھن کے بہاؤ میں خرابی، نوزل کے مسائل یا ساختی ناکامی کس وجہ سے ہوئی تھی،اس ناکامی سے بھارت کے 52 سیٹلائٹس پر مشتمل نگرانی کے نیٹ ورک کے قیام میں تاخیر ہوگی۔

    آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی

  • پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

    ملک میں گرمی کی شدید لہر مزید دو سے تین دن برقراررہے گی ، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جو ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

    لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ، علاوہ ازیں راولپنڈی میں درجہ حرارت 41 ، لاہور 45 ،ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46 ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھرمیں 47 درجہ حرارت ڈگری رہے گا۔

    آئندہ دو سے تین روز تک موسم مزید گرم اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے –

    ماہرین صحت نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور سر کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔

  • بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارت خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آر ٹی العربیہ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا جب کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے دو دن بعد اعتراف کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہےبغیر تفتیش اور شواہد کے الزامات لگا نا کہاں کی دانشمندی ہے؟-

    انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اپنایا تھا کہ اگر کوئی ثبوت موجود ہے تو اسے کسی غیر جانبدار ادارے کے حوالے کیا جائے، پاکستان مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، لیکن بھارت نے اس منطقی پیشکش کو رد کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہماری مساجد پر میزائل داغے جن میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا گیا۔

    رافیل کی تباہی مغرب کے لیے وارننگ ہے،جرمن اخبار کا تجزیہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت دراصل پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ، افواجِ پاکستان کو ملک کی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کی جو مقدس ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ ہم نے پوری کی ہے اور ہر قیمت پر کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور میزائل فائر کیے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے،قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہو گئیں، دشمن نے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغ کر ہمیں خوفزدہ کرنےکی کوشش کی،لیکن بھارت یہ بھول گیا کہ پاکستان کی قوم اور افواج نہ کبھی جھکتی ہیں،نہ جھکائی جا سکتی ہیں، 10 مئی کی صبح پاکستان نے نہایت ذمہ داری اور احتیاط سے صرف بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اور ایک بھی شہری ہدف کو نقصا ن نہیں پہنچایا، انہوں نے اسے ایک مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب قرار دیا۔

    بھارتی پائلٹ تربیت بھول گئے، ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، اور چونکہ ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، اس لیے ہم نے اس پیشکش کو قبول کیا،ہماری سفارتی کور نے انتہائی فہم و فراست اور غیر معمولی انداز میں عالمی برادری کو مؤثر انداز میں انگیج کیا ، ہم پرتشدد قوم نہیں بلکہ سنجیدہ قوم ہیں، اور ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ امن رہی ہے،امریکہ جیسی بڑی اور سمجھدار طاقتیں بہتر انداز میں سمجھتی ہیں کہ پاکستان کے عوام کا جذبہ کیا ہے۔

    بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

  • عالمی بینک  کی  پاکستان کو ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

    عالمی بینک کی پاکستان کو ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد:ورلڈ بینک نے پاکستان کو محکمہ ریلوے میں اصلاحات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی،عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے مینیجر جن جونگ ایون او کی سربراہی میں وفد ٹرانسپورٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔

    ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن پر بات چیت کی گئی جبکہ ایم ایل ون سمیت ریلوے کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عالمی بینک نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کیا بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کو دنیا کے معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔

  • بھارتی یوٹیوبر  سمیت 6 افراد پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    بھارتی یوٹیوبر سمیت 6 افراد پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والی معروف ٹریول یوٹیوبر جیوتی ملہوترا، جن کے یوٹیوب پر تقریباً 4 لاکھ سبسکرائبرز ہیں، جیوتی ملہوترا پاکستان کے ایک انٹیلی جنس آپریٹو کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں اور انہوں نے پاکستان کے متعدد دورے بھی کیے۔

    ملہوترا نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ”Say No to War“ اور ”Sarv Dharm Vada Pav“ جیسے نعروں کے ذریعے ایک ایسا بیانیہ فروغ دیا جو پاکستان کے مفاد میں اور بھارتی ریاستی مؤقف کے خلاف تصور کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جیوتی ملہوترا کو پولیس نے پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹوز کو حساس بھارتی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ان پر ”آفیشل سیکریٹس ایکٹ 1923“ کی دفعات 3، 4 اور 5، اور بھارتی قانونی ضابطہ (BNS) کی دفعہ 152 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کی گرفتاری اور اعترافی بیان کے بعد انہیں پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر لیا گیا، اور ان کا کیس مزید تحقیقات کے لیے اکنامک آفیئرز ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق سب انسپکٹر سنجے کی جانب سے ہِسار سِول لائنز پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، جیوتی ملہوترا کی ملاقات 2023 میں پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ملازم سے ہوئی تھی ملازم نے ملہوترا کو پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹوز سے متعارف کرایا اور اس کے بعد دونوں کے درمیان انکرپٹڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے باقاعدہ رابطہ ہوتا رہا۔