Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا  انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا،انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور 7 وکٹوں سے ہرایا۔

    باغی ٹی وی : انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جس دوران انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر انھیں پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    انگلش ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلینڈ کا آغاز مایوسی کُن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی اسمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئےچوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی تاہم بروک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے لیام لیونگسٹون 9، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25، جوس بٹلر 21 اور عادل رشید 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، ثاقب محمود 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3، کیشو مہاراج نے 2، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری، اس کے بعد رکلٹن بھی 47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی جنوبی افریقا نے ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے انگلش ٹیم کو شکست دی۔

    اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ بی میں پوزیشن ٹیبل پر پہلے نمبر آگئی ، وین ڈر ڈوسین 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کلاسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں، جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

    کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

    واضح رہے کہ آج کے میچ میں رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی 207 رنز سے کامیابی کی صورت میں افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنا سکتا تھا۔

    دوسری جانب بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا، سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا،گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپئن اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے

  • بلوچستان میں اتوار سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری

    بلوچستان میں اتوار سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری

    کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں کل سے ایک اور طاقتور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم کل 2 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ اتوار دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کرسکتی ہے،چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چاغی، خاران، قلات، سوراب، خضدار، بارکھان، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، ژوب اور شیرا نی سسٹم کے زیر اثر رہیں گے، 2 مارچ سے بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے لہٰذا برفباری، طوفان اور سیلا ب کے دوران مسافر اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل رات سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    عمران خان کی بشری سے ملاقات نہ کروانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے تحت 2 مارچ کی رات سے 3 مارچ کی صبح تک سندھ کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 2 مارچ سے 3 مارچ تک سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوا زنے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر کا دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

  • اسرائیل کا خاتمہ کب ہوگا؟ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی پیشگوئی وائرل

    اسرائیل کا خاتمہ کب ہوگا؟ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی پیشگوئی وائرل

    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اسرائیل کے خاتمے سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی۔

    باغی ٹی وی : 1999 میں ایک عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ "اسرائیل کی بنیاد ظلم پر ہے، اور ظلم پر قائم کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی، دنیا میں کوئی طاقت ہمیشہ نہیں رہتی، جیسے انسا ن بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے مراحل سے گزرتا ہے، اسی طرح ممالک بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

    شیخ احمد یاسین نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ 21ویں صدی کے پہلے 25 سالوں میں اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا، اور سال 2027 میں اسرائیل نہیں رہے گا،جب ان سے اس مخصوص سال کی وضاحت پوچھی گئی، تو انہوں نے کہا کہ: "قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ 40 سال میں ایک نسل تبدیل ہوتی ہے۔”

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کر دیا

    انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ: پہلے 40 سال (1948-1987) میں نکبہ ہوا، جب فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کیا گیا، اگلے 40 سال (1987-2027) میں انتفاضہ اور مسلح جھڑپوں کا دور رہا، اگلے 40 سال میں اسرائیل ختم ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ شیخ احمد یاسین نے 1987 میں حماس کی بنیاد رکھی 1982 اور 1991 میں اسرائیل نے انہیں قید میں رکھا، لیکن بعد میں قیدیوں کے تبادلے میں رہا کر دیا گیا، 22 مارچ 2004 کو اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملہ کر کے نمازِ فجر کے دوران انہیں شہید کر دیا۔

    آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،بیرسٹر گوہر

  • نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کر دیا

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کر دیا

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کے مطابق یہ جرمانہ مرمت کے کام کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے اور حادثات کے باعث لگایا گیا ہےمرمت کے دوران طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں حادثات پیش آئے، نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو تین ماہ کے اندر جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو حادثات کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود حتمی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی، یہ حادثات این ٹی ڈی سی کی کارکردگی اور صلاحیت پر سوالیہ نشان ہیں، نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث یہ حادثات پیش آئے، اور متاثرہ ملازمین و ان کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے۔

    مخصوص چیٹ سسٹم پر نامناسب گفتگو ،امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے 100 سے زائد کارکن برطرف

    اتھارٹی نے واضح کیا کہ سیفٹی پروٹوکولز پر عمل نہ کرنا نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور این ٹی ڈی سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک کروڑ روپے کا جرمانہ تین ماہ کے اندر جمع کرایا جائے۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

  • مخصوص  چیٹ سسٹم پر نامناسب گفتگو ،امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے 100 سے زائد کارکن برطرف

    مخصوص چیٹ سسٹم پر نامناسب گفتگو ،امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے 100 سے زائد کارکن برطرف

    واشنگٹن:امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے کہا کہ مختلف انٹیلیجنس ایجنسیوں کے 100 سے زائد کارکنوں کو ایک محفوظ سرکاری چیٹ پر نامناسب گفتگو کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نے فاکس نیوز کو ں بتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کے لیے مخصوص تھا، سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے لیے استعمال کر رہے تھے،ملازمین کی یہ حرکت بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

    تلسی گبارڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گبارڈ میں نے آج حکم جاری کیا ہے کہ ان سب کو برطرف کر دیا جائے گا اور ان کی سکیورٹی کلیئرنس چھین لی جائے گی، ہم انٹیلیجنس ایجنسیوں میں سخت صفائی مہم جاری رکھیں گے،ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ گبارڈ نے ایک میمو جاری کیا ہے جس میں تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ملازمین کو تلاش کریں جنہوں نے جمعہ تک نامناسب چیٹس میں حصہ لیا تھا۔

    ٹرمپ کیجانب سے اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پرحماس کا شدید ردعمل

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

    منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن کے ہوشربا انکشافات

  • ٹرمپ کیجانب سے  اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پرحماس کا شدید ردعمل

    ٹرمپ کیجانب سے اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پرحماس کا شدید ردعمل

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق 33 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں منگل کی رات ابتدائی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد بھی کسی تردید یا واپسی کے بغیر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر موجود رہا، سوشل میڈیا صارفین نے حمایت اور تنقید دونوں کے ساتھ رد عمل کا اظہار کیا، لیکن بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ نے خود مونٹاج پوسٹ کیا تھا؟

    ویڈیو میں غزہ کو ایک پرتعیش ریزورٹ کے طور پر دکھایا گیا، جس میں ٹرمپ کا سنہری مجسمہ، ایلون مسک کو غزہ کے بچوں میں ڈالرز نچھاور کرتے دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کو سوئمنگ پول کنارے کاک ٹیلز پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا،احسن اقبال

    ویڈیو کا عنوان ’غزہ 2025 آگے کیا ہوگا؟‘ تھا جس کے آغاز میں ٹوٹی اور سڑکوں پر لوگوں کو ایک سرنگ سے نکل کر کھجور کے درختوں اور کشتیوں کے ساتھ ساحل سمندر پر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے،تاہم اب ٹرمپ کی شئیر کردہ غزہ سے متعلق اے آئی پر مبنی ویڈیو پر حماس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

    حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ترجمان اور رکن باسم نعیم نے ایک انٹرویو میں ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے پیش کردہ غزہ کا خیال وہاں رہنے والے فلسطینی عوام کی ثقافت یا مفادات کی عکاسی ظاہر نہیں کرتا،افسوس کی بات ہے کہ ٹرمپ ایک بار پھر ایسے خیالات تجویز کر رہے ہیں جس نے غزہ کے لوگوں کی ثقافت اور مفادات کو نظر انداز کیا۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

    حماس ترجمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ اس دن کی امید رکھتے ہیں جب غزہ کی تعمیر نو ہو گی، اس کی معیشت بحال ہو گی، اور اس کے بچو ں کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جائے گا لیکن غزہ ایک بڑی جیل بنا ہوا ہے جس میں یہ سب ابھی ممکن نہیں،ہم جیل کے حالات بہتر کرنے کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں، بلکہ جیل اور اس کے محافظوں سے بچنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

  • منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن کے ہوشربا انکشافات

    منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن کے ہوشربا انکشافات

    کراچی: منشیات کیس کے ملزم ساحر حسین نے کہا ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کے طلبا سے دوستی کرتے ہیں اس کے بعد انہیں ویڈ استعمال کی عادت میں مبتلا کیا جاتا ہے-

    باغی ٹی وی :کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے سامنے ہوشربا انکشافات کردیئےاپنے بیان میں کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم خود تعلیمی اداروں میں جا کر منشیات دیتے ہیں، کالج یونیورسٹی کے لڑکے لڑکیاں آن لائن موبائل ایپ سے آرڈر کرتے ہیں۔

    ملزم ساحر حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ آرڈر کرنے والوں کو مخصوص مقام پر ڈیلیوری دی جاتی ہے، کالج اور یونیورسٹی کے طلبا سے دوستی کرتے ہیں اس کے بعد انہیں ویڈ استعمال کی عادت میں مبتلا کیا جاتا ہے، ابتدا میں ایک یونیورسٹی یا کالج میں چند خریدار ہوتے ہیں لیکن چند ماہ میں ہی ویڈ کے خریداروں کا سرکل بڑھ جاتا ہےبازل اور یحیی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا، کروڑوں کی منشیات منگوائی،ہر ہفتے چار سے پانچ لاکھ روپے ادا کیے۔

    آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،بیرسٹر گوہر

    یس ایس پی شعیب میمن نے اس حوالے سے بتایا کہ شہر میں ویڈ فروخت کے دو بڑے گروپ کام کررہے ہیں، ایک گروپ کیلیفورنیا سے غیر قانونی طریقے سے ویڈ منگواتا ہے، دوسرا گروپ ایرانی ویڈ فروخت کرتا ہےمصطفی عامر اور ساحر حسن گٹھ جوڑ ٹوٹنے سے ویڈ کی 50 فیصد فروخت رک گئی تھی، اس وقت ویڈ استعمال کرنے والوں کو منشیات آسانی سے دستیاب نہیں ہےویڈ فروخت کرنے والے 20 کردار ہیں جو منظر سے غائب ہو چکے، ویڈ فروخت کرنے والا کوئی شخص ملک سے باہر نہیں گیا، پولیس ایرانی ویڈ گروپ کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔

    یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا،احسن اقبال

    اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد، انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے، ملزم ساحر نے دوران تفتیش بڑے بزنس مین، سیاستدانوں اور دیگر کے نام بتائے تھے منشیات کی آن لائن رقم والد ساجد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا، 5 سال سے ماڈلنگ اور 13 سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ ساحر حسن نے متعدد کمرشلز میں ماڈلنگ ،ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کرچکا ہے جبکہ ماڈل اور اداکاری کے ساتھ فری لانس کام بھی کرتا ہے۔

    ملزم ارمغان کے والد کی پولیس افسران کو بددعائیں

  • آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،بیرسٹر گوہر

    آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ”آئین کی بالادستی“ کے عنوان سے 2 روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان میں نہیں باقی ممالک میں بھی ہے، کیا پاکستان میں پولیٹیکل قوتیں زیادہ کمزور ہیں؟ اسٹیبلشمنٹ زیادہ مضبوط ہے؟-

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہاں پر سیاسی قوتیں زیادہ کمزور ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سر پہ سوار ہے، اب مزید دیر کی گنجائش نہیں، ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان کے قانون میں 17 قسم کے حلف کا ذکر ہے کیا 26 ویں ترمیم کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا؟ کیوں کوئی نہیں گیا سپریم کورٹ، پشاور ہائیکورٹ؟ ہر مرتبہ ہزار بندوں پہ مشتمل اسمبلی بنتی ہے، ہمیں دیکھنا ہو گا ہم نے کس جانب کھڑے ہونا ہے۔

    یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا،احسن اقبال

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ہم نے کچھ نہیں مانگا، محمود خان اچکزئی کو کہا آپ صدر ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے کمپرومائز نہیں کیا اس لئے جیل میں ہیں، انتخابات ہوئے تو ہمیں ریلی کی اجازت بھی نہیں تھی، جماعت اسلامی نے بڑا دل کیا اور کراچی میں اپنی سیٹیں واپس کیں،ہمارا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ 26 ویں ترمیم پر کوئی اتفاق نہیں ہوا تھا-

    ابو ظبی کے ولی عہدپاکستان پہنچ گئے

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم مولانا کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا، آج جو کچھ ہوا یہ سب پی ٹی آئی گزشتہ دو سالوں سے دیکھتی آئی ہے، آج ہمیں سب کچھ بھول کر مستقبل کے بارے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگاپاکستان میں 175 جماعتیں موجود ہیں، آئین میں یہ ضرور لکھا ہے کہ مدت پانچ سال ہوگی، ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروائے جاسکتے، حلف کے حوالے سے واضح لکھا ہے کہ رولز کی پاسداری کریں گے، پاکستان تحریک انصاف پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

  • یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا،احسن اقبال

    یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں انہیں ہٹا کر ایماندار قیادت سامنے لائی جائے، اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہےپاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے حالات اب یہ ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ساری پی ٹی آئی کی ایک ہی اُمید ہے کہ شاید امریکا مائی باپ بن کر نجات دلائے، یہ تو لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا، پھر بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر پاکستان کو امریکا کی غلامی سے رہائی دلائیں گے؟ اس قسم کے لطیفے میرا خیال ہے لوگ اب سمجھ چکے ہیں، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، پاکستان کا آئین اور قانون کا نظام ہے، بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدالت نے سزا دی ہے، ان کے چھوٹنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ان کے مقدمے عدالت کے ذریعے ختم ہوں، جس چوری میں وہ پکڑے گئے ہیں، دنیا کی کوئی بھی عدالت چوری کو سفید نہیں کر سکتی۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

    ملزم ارمغان کے والد کی پولیس افسران کو بددعائیں

    ملزم ارمغان کے والد کی پولیس افسران کو بددعائیں

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اہم گواہ اور ملزم ارمغان کے ملازم نے قتل کیس میں نامزد ارمغان اور شیراز کو عدالت میں شناخت کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامرقتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم ارمغان کے ملازم اور کیس کے اہم گواہ غلام مصطفیٰ کا بیان قلمبند کیا گیاگواہ غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ 6 جنوری کی رات 9 بجے ایک لڑکا آیا تھا جس کے لئے ہم نے دروازہ کھولا تھا، لڑکے نے ٹراؤزر پہنا ہوا تھا اور جیکٹ میں تھا مگر میں نے شکل نہیں دیکھی تھی۔

    ملازم نے عدالت کو بتایا کہ ایک ڈیڑھ گھنٹے بعد گالم گلوچ کی آواز آئی اور پھر دو یا تین فائر کی آواز آئی، ہم دونوں کمرے سے باہر آگئے تھے، میں اپنے کمرے میں جاکر سوگیا، نیند نہیں آرہی تھی، فجر کی نماز پڑھی اور پھر دن ایک ڈیڑھ بجے اٹھے تو ارمغان اور اس کا دوست موجود تھے، ہمیں اوپر جانے کی اجازت نہیں تھی،پانی اورکھانے کے لیے فون کرتے تھے۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

    گواہ نے مزید بتایا کہ کچھ دن بعد پولیس کا چھاپہ پڑا اور فائرنگ ہورہی تھی، ہم اپنے روم میں تھے، ہم چھپ گئے تھے اور پھر باہر نکل کر چلے گئے ، 10 تاریخ کو سامان اٹھانے بنگلے کے آس پاس آئے تو پولیس نے ہمیں پکڑ لیاارمغان کے ملازم نے عدالت میں کہا کہ جو واقعہ ہوا ہم نے پولیس کو سچ سچ بتا دیا تھا، پولیس اسی رات ہمیں بنگلے پر لے کر گئی تھی، ہم نے پولیس کوخون کے نشانات دکھائے، پولیس ہمیں اس رات تھانے لے گئی اور موبائل نمبر لے کر چھوڑ دیا تھا مگر پھر بعد میں پولیس نے ہمیں فون کرکے بلایا تھا۔

    آئینہ دکھانا مرا کام ہے.تحریر:نمرہ ملک

    بعد ازاں عدالت نے گواہ سے پوچھا کہ دیکھو ملزمان یہاں موجود ہیں؟ اس پر گواہ غلام مصطفیٰ نے عدالت میں ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا۔