Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ترک کمپنی نے بھارت کیخلاف مقدمہ کردیا

    ترک کمپنی نے بھارت کیخلاف مقدمہ کردیا

    ترک کمپنی چیلےبی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ پر مودی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایئرپورٹ ’گراؤنڈ ہینڈلنگ‘ کی خدمات فراہم کرنے والی ترک کمپنی چیلےبی (Çelebi) دہلی ہائی کورٹ پہنچ گئی کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس قومی سلامتی کے مبہم خدشا ت کی بنا پر منسوخ کی گئی لیکن اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کس طرح ہماری کمپنی قومی سلامتی کے لیے اچانک ایک خطرہ بن گئی ہے یہ قانونی طور پر ناقابل قبو ل ہے، اگرچہ ہمارےشیئرہولڈرز ترکیہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن کمپنی کی کنٹرولنگ ملکیت ترکیہ سےباہر کےاداروں کےپاس ہے یہ فیصلہ اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کےکیا گیا جس سے 3 ہزار 791 ملازمین کے بیروزگار ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    چیلےبی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نئی دہلی، کیرالا، بینگلور، حیدرآباد اور گوا میں گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کر رہے اور اس کے لیے بھارتی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی اداروں سے جانچ اور تمام ضروری منظوری کے بعد کام شروع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مودی سرکار کا چیلے بی کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت سے جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کی جس پر بھارتی عوام میں غصہ پایا جاتا ہےاس مقدمے کی سماعت ممکنہ طور پر پیر کے روز ہوسکتی ہے، تاحال بھارتی حکومت نے کمپنی کی جانب سے دائر مقدمے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

    روس ، یوکرین امن کیلئے اپنی ثالثی کا کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں ،ترک صدر

    تاہم بھارت کے نائب وزیر ہوا بازی مرلی دھر موہول نے ایکس پر کہا کہ ملک بھر سے چیلےبی پر پابندی لگانے کے مطالبے موصول ہوئے اور حکومت نے قومی مفاد میں ان مطالبات کو سنجیدگی سے لیا۔

    اسی ہفتے ممبئی میں شیو سینا پارٹی، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اتحادی ہے، نے چیلےبی کے خلاف احتجاج کیا اور ممبئی ایئرپورٹ سے اس کا معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    جمعرات کی رات دہلی ایئرپورٹ نے بھی اعلان کیا کہ اس نے چیلےبی کے ساتھ گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو آپریشنز میں شراکت داری کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

    پشاور کی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ

    رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا نے بھی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ترک ایئرلائن سے انڈیگو کے معاہدے کو روکا جائے کیونکہ ترکیہ کی پاکستان کے لیے حمایت نے سیکیورٹی خدشات پیدا کر دیئے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر   کی طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے طلبا اور اساتذہ نے خصوصی ملاقات کی جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی-

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں دراصل امن کی فتح ہیں، اور وطن عزیز ایک پرامن اور مستحکم ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے موجود ہے،ترجمان پاک فوج نے پوچھے گئے سوالوں کے جواب بھی دیئے، انہوں نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کا سلام پیش کیا-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف پوری قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور طلبا سے کہا کہ وہ سچائی، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ تمام بچے اپنے اساتذہ کا احترام کریں، ہمیں اپنے اساتذہ کو سیلوٹ کرنا چاہیے انہوں نے ملک بھر کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام بھی پیش کیا اور کہا کہ تعلیمی ادارے قومی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا موثر تدارک کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو لوگ کہتے تھے یہ اپنا کام نہیں کرتے، آپ اُن سے سوال کریں کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں کیا؟ کیا ایسے لوگوں کا احتساب نہیں ہونا چاہیےتم کون ہوتے تھے جو اپنی فوج، افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے پاکستان کی فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہیں یہ سیسہ پلائی دیوار آپ ،اس ملک کے بچے اور بچیاں ہیں،یہ نسل کبھی بھی اس ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹے گی پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے،اس آہنی دیوار کو اب ہم نے اکٹھا ہو کر دہشتگردی کی طرف موڑنا ہےعوام اورفوج اکٹھے ہوں گے تو اس ملک میں کوئی دہشتگرد نہیں بچے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد کا اسٹیج سے جبکہ بچوں کے ساتھ ملکر نعرہ لگوایا کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بھی لگوایا۔

  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد

    شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد

    لاہور:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امرارائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا،وزیراعظم نے نوازشریف کو بھارت کیساتھ سیز فائر کے بعد کی صورتحا ل سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کوبھارت کیخلاف جنگ جیتنے پر مبارکباد پیش کی کہا کہ چین،ترکیے، آذربائیجان نے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کیا،پاکستان کی بہادر فورسز نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئےدفاعی نظام کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے، بھارت کے جنگی جنون نے خطے کے امن و سلامتی کو داو پر لگا دیا ہے پاک فضائیہ نے بھارت کے غرور گھمنڈ کو گھر بیٹھے خاک میں ملا دیا،ن لیگ نے ایٹمی دھماکے اور اب جنگ جیت کر کے ثابت کر دیا پاکستان کا دفاع ہم بہتر کرنا جانتے ہیں-

  • روس ، یوکرین  امن کیلئے اپنی ثالثی کا کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں ،ترک صدر

    روس ، یوکرین امن کیلئے اپنی ثالثی کا کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں ،ترک صدر

    ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیے روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے اپنی ثالثی کا کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    اپنے بیان میں ترک صدر نے کہا کہ روس-یوکرین امن مذاکرات سے حتمی نتیجہ حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں، ترکیے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات جاری رہیں امریکی پابندیوں پر صدر ٹرمپ اور امریکی نمائندے سے بات کی، نیٹو اتحادی امریکا اور ترکیے کے درمیان دفاعی شعبے میں کوئی پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں-

    ترک صدر نے کہا کہ ترک دفاعی شعبے پر امریکی پابندیاں کسی حد تک نرم ہوئی ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے درمیان اب تعمیری اور مخلصانہ رابطہ ہے ترکیے کی عراقی حکام سے پی کے کے جنگجوؤں کے ہتھیار ڈالنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

  • پشاور  کی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ

    پشاور کی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ

    پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 170سے180رن تک روکنا کامیابی ہوگی وہ آج ون ڈاؤن پر بیٹنگ کریں گے پچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے،لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے تو خوشی ہوتی ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دکھانے کیلئے مکمل تیار ہیں،پچ دیکھنے میں بہت ہی اچھی لگ رہی ہے۔

    پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر ہے اور پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، پشاور زلمی کو پلے آف تک رسائی کے لیے اپنے دونوں میچ جیتنے ہوں گے ،کراچی کنگز کے 8 میچوں کے بعد 10 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں،لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں جب کہ ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    پشاور زلمی:

    محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا

    کراچی کنگز:

    ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔

  • سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت

    سعودی عرب کی فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت

    بغداد: سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورز یاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں،ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے‘۔

    عادل الجبیر نے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے خلاف سعودی عرب کا مؤقف دہریا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا، کہا کہ سعودی عرب ایسی کسی بھی تجویز یا حل کو مسترد کرتا ہے جو فلسطینی قوم کی خودارادیت اور آزادی کے جائز مطالبات پر پورا نہ اترتا ہو ان مطالبات میں ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام بھی شامل ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر مملکت سے ملاقات

    واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

    ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیاکے منجمد اربوں ڈالربحال کرے گی۔

    افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا،صدر آصف زرداری

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر مملکت  سے ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر مملکت سے ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی-

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے زریعے عوامی مشکلات بتدریج کم ہوں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے خا طر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

    افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا،صدر آصف زرداری

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ملاقات میں وزیر ا علیٰ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی ر وشنی ڈالی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ جات میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ صوبائی حکومت کی قیادت میں بلوچستان ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنے گا۔

    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا

  • افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا،صدر آصف زرداری

    افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا،صدر آصف زرداری

    صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے-

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت نےمعرکہ حق میں کامیابی پر پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے گوجرانوالہ چھاؤنی کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر منگلا اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھےصدرِ پاکستان نے معرکہ حق آپریشن میں افواج کی کامیابی کو سراہا، صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔

    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا

    وطن کے دفاع میں شہید ہونیوالے فوجی و شہریوں کو صدر نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قومی وقار کا عظیم سرمایہ ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا اورآپریشن بنیانُ المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو عزت و وقار کی علامت سمجھتی ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا،افواج پاکستان نے قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

  • سپریم کورٹ  میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا

    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا

    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، مختلف بینچز میں متعین ججز مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    پہلے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس یحٰی آفریدی کریں گے، جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی اس بینچ کا حصہ ہوں گے، دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا، جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس شکیل احمد تیسرے بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

    پانچویں بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعید اور جسٹس شہزاد احمد شامل ہوں گے، جبکہ چھٹے بینچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی فرائض انجام دیں گے،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس صلاح الدین پنوار اور جسٹس عامر فاروق ساتویں بینچ میں شامل ہوں گے۔

    وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

    سروسز میٹرز کے مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنوار، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔

    جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی آٹھوا ریگولر بیچ کیسز سنے گا، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ کا حصہ ہیں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نوویں بینچ کا حصہ ہیں۔

    10 ارب ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر جرح

  • وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آوٴٹ پٹ صفر رہا، نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔

    واضح رہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی،وزیراعظم عمران خان نے 5 برسوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    10 ارب ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر جرح

    ملک بھر میں شدید گرمی، سبی 50 ڈگری کے ساتھ سب سے گرم شہر

    مودی کو آبی جارحیت کا بھی رافیل کی تباہی کی طرز پر جواب ملے گا، خالد مسعود سندھو