Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے، جن میں نہ صرف موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔

    واضح رہے کہ 2022 میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس میں سیمنٹ، اسٹیل، شوگر، آئل اینڈ گیس، ایل این جی ٹرمینلز، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری شامل تھیں۔ اس وقت بڑی صنعتوں پر مجموعی طور پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے ساتھ ٹیکس کی مجموعی شرح 39 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر ٹیکس سے متعلق مختلف عدالتوں میں 200 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، جن کے باعث ایف بی آر کو ریونیو وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وقت ملک کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 10.4 فیصد ہے، جسے جون تک 10.6 فیصد اور آئندہ مالی سال کے لیے 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مالیاتی مذاکرات پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں، کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی اور کشیدگی کی صورتحال دونوں ہی ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

  • پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

    پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

    پاک بھارت تصادم کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے شیڈول کے مطابق پروازوں کی روانگی اور آمد کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں سعودی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کل سے دوبارہ شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن کی عارضی معطلی سے چند پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، تاہم اب نظام تیزی سے بحال ہو رہا ہے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے پرواز کے وقت کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

    پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، دشمن بھی مان گیا

    بھارتی ڈرامے اور پاکستانی منہ توڑ جواب ،تجزیہ : شہزاد احمد قریشی

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

  • پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، دشمن بھی مان گیا

    پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، دشمن بھی مان گیا

    اسلام آباد: بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں۔

    پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے دشمن بھی مان گیا کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں ہیں بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا کمزوریاں ہیں جنگ ایک دو طرفہ عمل ہےبھارت نے چینی ہتھیاروں کے خلاف اُن سے لڑائی کی جو انہیں چینیوں سے بہتر چلاتے ہیں اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔

    بھارتی جنرل پی آر شنکر نے کہا کہ چینی جنگی میدان میں اپنے ہتھیار مؤثر طریقے سے نہیں چلا سکتے اور میں چینیوں کے مقابلے پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا،بھارتی جنرل نے دوٹوک اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں۔

    کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

  • کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

  • پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

    بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔

    اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کے کنٹرول میں نہیں، لہٰذا کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب نہیں۔

    سلمان نے کہا کہ بھارت کو بھی دہشتگردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس لیے دونوں ممالک کو چاہیے کہ مل کر اس خطرے کا خاتمہ کریں اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، نہ قرآن اور نہ ہی احادیث میں کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بعد دونوں ممالک سیز فائر پر رضامند ہوگئے ہیں سلمان خان نے سیز فائر پر ایک شکرگزاری کا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا البتہ حالیہ جنگ کے دوران سلمان خان نے پاکستان مخالف کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی جس پر بھارت میں انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

  • عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا،علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہد ے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

    علیمہ خان نے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں، بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا، عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔

    ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اُنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اُٹھانے کو کہاعمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے عمرا ن خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کار کنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

    اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔

    معرکہ مرصوص، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں جشن

  • ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس فارمیٹ سےریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا سفید لباس میں کھیلنے کا ایک الگ ہی ذاتی سا تعلق ہوتا ہے وہ خاموش محنت، طویل دن اور وہ چھوٹے چھوٹے لمحات جو کوئی نہیں دیکھتا مگر آپ کے دل میں ہمیشہ نقش ہو جاتے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے لکھا کہ اب جب میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، تو یہ فیصلہ آسان نہیں، لیکن دل سے درست لگتا ہے میں نے اس کھیل کو اپنی مکمل توانائی دی، اور اس کھیل نے مجھے میری توقعات سے کہیں زیادہ لوٹایا میں شکرگزاری سے بھرا ہوا د ل لے کر جا رہا ہوں اس کھیل کے لیے، ان ساتھیوں کے لیے جن کے ساتھ میدان میں وقت گزارا، اور ہر اس شخص کے لیے جس نے میرے سفر کو سراہا اور مجھے اہمیت دی، میں ہمیشہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کو ایک مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھوں گا۔

    بھارت سے اگر بات ہوئی تو کشمیر،پانی،دہشتگردی پر ہو گی،خواجہ آصف

    کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ میں ایک دور کا اختتام ہوگیا، ان کا یہ فیصلہ روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد سامنے آیا ہے یکے بعد دیگرے دو سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ سے بھارتی ٹیم میں قیادت کا خلا پیدا ہوگیا ہے، اب بھارت کو 20 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    معرکہ مرصوص، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں جشن

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر میں 9230 رنز بنائے جن میں 30سنچری اور 31 ففٹیز شامل ہیں، کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی،کوہلی نے 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے-

    طلبا پیزا منگواتے،ساتھ منشیات بھی ہوتی،عدالت کا بڑا حکم

  • کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم

    کراچی میں عیدالاضحیٰ کے جانوروں کی فروخت کے لیے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا جبکہ 9 مئی سے 9 جون تک غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی بھینس کالونی، منگوپیر، مندرہ گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں منڈیوں کی منظور ی دی گئی ہے، اس کے علاوہ شہری علاقوں میں ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل سے بچاؤ کے لیے مخصوص مقامات پرمنڈی کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ منڈی منتظمین کو صفائی، سیکیورٹی اور شور کی روک تھام سے متعلق سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، تمام منڈیوں میں جانوروں کی باقیات اور فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مؤثر نظام کی شرط بھی لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    مال کی حوس فتنہ اور اسی فتنے کانام دنیا ہے،تحریر:ظفر اقبال ظفر

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

  • آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گےپاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔

  • مودی کا اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    مودی کا اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی کا اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشیں کرتا رہتا ہےلیکن افواج پاکستان نے دشمن کو سبق سکھایا اللہ تعالی نے پاکستان، اس کی عوام اور مسلح افواج کو سرخرو کیامودی کو خطے کا ڈان بننے کا شوق ہے لیکن مودی کے اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ابھی صرف شاہین اڑے تھے اور باقی جگہوں پر ان کو جواب دینا باقی تھا ان کو ایسا جواب دیا جو وہ مدتوں تک یاد رکھیں گے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے گرائے اور اب فرانس کو اپنے رافیل طیاروں کی سلامتی کی فکر ہے۔ شاہینوں نے دشمن کے ٹھانوں کو تباہ کر دیا اور دنیا یہ کہنے پر مجبور ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیوں میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فتح کرنے کا ناپاک خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا اور مودی حکومت کو گھٹنوں پر آنا پڑا عالمی میڈیا بھی لکھ رہا ہے کہ مودی کو ٹرمپ سے درخواست کرنا پڑی کہ ہمیں بچا لو ان پر ہم نے صرف طیاروں سے حملہ نہیں کیا بلکہ سائبر اٹیک بھی کیابھارت میں 70 فیصد بجلی نہیں تھی اور ان کے ریڈار سسٹم کو بھی چوک کر دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن قوم ہے اور ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان میں ڈر ون کے حملے ہو رہے تھےلیکن پاکستانی قوم کے حوصلے بلند تھے اور پاکستانی قوم ان ڈرونز کے جنازے پڑھ رہے تھےڈرون حملوں کے دورن کوئی پاکستانی بھاگ اور چھپ نہیں رہا تھا، بلکہ پاکستانی عوام نعرہ تکبیر اور پاک فوج کے نعرے لگا رہے تھے۔