Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا، بھارتی میڈیا

    جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا، بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا تھا،اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔

    انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے بریفنگ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو حرکت میں لا رہا ہے اور یہ کہ اس نے سویلین طیاروں کی آڑ میں بھارت پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے انکشافات نے ہمیں مداخلت پر مجبور کیا ٹرمپ کے اس مبینہ بیان کی کسی دوسرے ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی تاہم امریکی ٹی وی سی این این نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ ایک بڑی انٹیلیجنس اطلاع کی وجہ سے امریکہ مداخلت پر مجبور ہوا۔

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    جنگ بندی کے لیے امریکا کی مداخلت بہت سے بھارتیوں کے لیے غیر معمولی تھی اور شروع میں ان کا یہی خیال تھا کہ امریکا نے اپنے طور پر یا پاکستان کے کہنے پر جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے، تاہم ارنب گوسوامی جیسے یہ لوگ جلد ہی حقیقت جان گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے لائیو شو میں ٹرمپ پر شدید تنقید شروع کر دی تھی لیکن پھر فون پر اسے ایک پیغام موصول ہوا اور اس نے بریک لے لی جب وہ واپس آیا اس کا لہجہ تبدیل ہو چکا تھا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خوف سے جنگ بندی کی بھیک ما نگنے پر مودی حکومت کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ مودی کے حامی ذرائع ابلاغ نے تاثر بنا رکھا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلا ف جو مرضی ہے کر سکتا ہے اور یہ کہ پاکستان کو ایٹمی کارروائی کا موقع نہیں ملے گا۔

    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

  • بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔

    اپنے ایک بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیربابر اور بحریہ کے چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خاص طور پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، افواج پاکستان کے بہادروں نے اپنی قابلیت، جذبے، پیشہ وارانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بھی بالا دستی کا لوہا منوایاالحمدللہ، پاکستان کو فتح ہوئی، یہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد کی وجہ سے ہوا، یہی ہماری اصل طاقت ہے، بتا دیا ہے کہ امن خواہش ہے کمزوری نہیں۔

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    لاہور:دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔

    ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کوسک ہے۔

    ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1459.21 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ86 ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1142.30 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہےچشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخرا ج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

  • پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرا ت ہیں، جموں و کشمیر تنازع کا تصفیہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بشمو ل ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہیے۔

    سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے پرعزم ہے، ہم امریکا کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

  • سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد  زمین پر آگرا

    سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

    سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد ہفتے کے روز زمین پر آگرا جو زہرہ (Venus) کی جانب سفر طے کر رہا تھا تاہم وہاں پہنچنے میں ناکام رہا۔

    رپورٹ کے مطابق ’کوسموس 482‘ نامی یہ خلائی جہاز نصف صدی قبل لانچنگ ناکام ہونے کے باعث زمین کے مدار میں پھنس گیا تھا روس کے خلائی ادارے اور یورپی یونین کے خلائی نگرانی اور ٹریکنگ سسٹم نے اس کے گرنے کی تصدیق کی روسی حکام نے بتایا کہ خلائی جہاز بھارتی سمندر (Indian Ocean) کے اوپر گرا، تاہم کچھ ماہرین اس کے درست مقام پر شک میں مبتلا ہیں یورپی خلائی اد ا رے کے اسپیس ڈیبریز آفس نے بھی اس خلائی جہاز کے انخلا کا پتہ چلایا جب وہ جرمنی کے ایک ریڈار اسٹیشن پر نظر نہیں آیا۔

    ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خلائی جہاز کا کتنا حصہ زمین پر گرتے وقت بچا یا نہیں ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ شاید اس کا کچھ یا سارا حصہ تباہ ہو جائے گا، کیونکہ یہ جہاز وینس پر لینڈ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے گرم سیارہ ہے،سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ خلائی جہاز کے ملبے کے کسی انسان پر گرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    یہ خلائی جہاز، جسے کوسموس 482 کے نام سے جانا جاتا ہے، 1972 میں سوویت یونین کے تحت لانچ کیا گیا تھا یہ ایک سلسلے کے مشنز کا حصہ تھا جو وینس کی جانب روانہ ہونے تھے، مگر یہ زمین کے مدار سے باہر نکلنے میں ناکام رہا اور مدار میں ہی پھنس کر رہ گیا، کیونکہ اس کا راکٹ خراب ہو گیا تھا۔

    خلائی جہاز کا بیشتر حصہ ناکام لانچنگ کے بعد چند سالوں میں زمین پر آ گرا تھا۔ جیسے جیسے اس کا مدار کم ہوتا گیا اور کششِ ثقل کا اثر بڑھا، اس کا دائرہ تنگ ہونے لگا اور اس کا گولائی میں گھومتا ہوا لینڈر— جو تقریباً تین فٹ (ایک میٹر) چوڑا تھا— آخرکار زمین پر گرا ماہرین کے مطابق اس لینڈر کو ٹائٹینیم کے مضبوط خول میں محفوظ کیا گیا اور اس کا وزن ایک ہزار پاؤنڈ (495 کلوگرام) سے زائد تھا۔

  • بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

    بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

    پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد سے بھارتی میڈیا پر پاکستان پر حملہ کرنے کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں جسے پاکستانی میڈیا کی جانب سے بے نقاب کیا گیا-

    معروف بھارتی شخصیات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا بھارتی نیوز چینلز، جھوٹی رپورٹنگ کرنے لگے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے خلاف بھارتی عوام بھی بول پڑے۔

    بھارتی مصنف اور معروف شخصیت بسنت مہیشوری نے ایکس پر لکھا کہ میں نے کبھی ٹویٹس کو ڈیلیٹ نہیں کیا لیکن آج میں اپنے انڈین میڈیا چینلز کے دعووں کی تصدیق کیے بغیر کی گئی تمام ٹویٹس کو ڈیلیٹ کر رہا ہوں مجھے ٹویٹ کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ دکھ اس لیے ہوتا ہے کہ میں نے جو دیکھا اس پر میں نے (غلطی سے) یقین کیا!

    معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا،دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 90 فیصد خبریں جو بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہیں، وہ جھوٹی خبریں تھیں، بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یوٹیوبر نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کے گھر والوں میں ابھی بھی کوئی ان چینلز کو دیکھ رہا ہے تو میری یہ ویڈیو ان لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں بھی حقیقت کا پتا چل سکے۔

    دھروو راٹھی نے کہا کہ بھارت کے عوام کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا جارہا ہے اتنے حساس موقع پر اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلاکر مسلسل خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے، آپ لوگ فوری طور پر ان چینلز کو دیکھنا بند کردیں۔

    بھارتی شہری اور وکیل سنجے ہیگ نے 9 مئی کو کہا کہ کل رات جس چیز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے وہ میڈیا کی ساکھ ہے۔ ہمارے پاس اب صحافی نہیں ہیں ہمارے پاس صرف مواد تخلیق کار اور کیوریٹر ہیں۔

    ایک اور پھارتی شہری بھیوش کمار مہیشوری نے انڈین میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نا تو انڈیا کی جانب سے کراچی پورٹ پر حملہ کیا گیا پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا گھر محفوظ ہے پاکستانی آرمی چیف کی گرفتاری انڈین میڈیا کا غلیظ جھوٹ ہے پاکستان کی جانب سے کوئی میزائل فائر نہیں کیا گیا اور نا ہی سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا گیا بھارتی میڈیا کے جھٹوں پر یقین نا کیا جائے گودی میڈیا پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے-

    ایک اور شہری روہت راج نے 9 مئی کو کہا کہ ایک ہندوستانی کے طور پر میں غصے میں ہوں۔ کل رات ہمارے نیوز چینلز نے ہمیں کراچی کے خیالی حملوں پر جھوٹی سٹرائیک کی ویڈیو بنائی کوئی حقیقت نہیں بس ڈرامہ ہے جب شہری سوئے فخر محسوس کرتے ہیں دنیا نے ہمیں مذاق بنتے دیکھا یہ حب الوطنی نہیں دھوکہ ہے، شرمناک

  • آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی :عرب سوشل میڈیا پرشاندار خراج تحسین

    آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی :عرب سوشل میڈیا پرشاندار خراج تحسین

    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر جہاں دنیا بھر کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور افواج پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے وہیں عرب سوشل میڈیا پر شاندار شاعری سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے-

    بہت وقت گزر گیا ان محروم آنکھوں نے ایک ہی منظر بار بار دیکھا ۔
    کا فروں کو مسلمانوں پر آسمان سے آگ اور لوہا برساتے ہوئے۔
    کبھی عراق کے آسمان شعلوں سے بھر گئے،
    کبھی فلسطین کی گلیاں خون سے رنگین ہو گئیں،
    کبھی افغانستان کے پہاڑ لرز اٹھے،
    اور کبھی شام و لبنان کی زمین پر آسمان سے قیامت نازل ہوئی۔

    لیکن آج…!
    آج ان آنکھوں نے وہ منظر دیکھا جس نے برسوں کی پیاس بجھا دی۔
    ہم نے دیکھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے گاۓ پتھر پوجنے والوں پر آسمان سے آگ برسائی۔
    دل کی دھڑکنیں سجدہ ریز ہو گئیں۔
    ایسا سکون دل میں اترا جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا۔

    اے اللہ! تیرے ہی لیے ہے تمام تعریف۔
    ہزار بار شکر کہ تو نے ہمیں یہ دن دکھایا۔
    یہ تیرا ہی فضل ہے کہ مظلوموں کی دعائیں سنی گئیں،
    اور ظالموں پر آسمان سے بجلی گری!

    آپریشن بُنْیان مَّرْصُوْص

    خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ائیر فیلڈز بھی تباہ کیں۔

    پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا، آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کردیا،پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔

  • پاکستان کی قیادت مخلص ، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، مریم نواز

    پاکستان کی قیادت مخلص ، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، مریم نواز

    لااہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت مخلص، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں بلکہ حکمت سے دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرات اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے جبکہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں بلکہ حکمت سے دیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گاجوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں، اور پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔

    تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا،مشی خان کا کنگنا رناوت کو چیلنج

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گےنوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔

    اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

  • تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا،مشی خان کا کنگنا رناوت کو چیلنج

    تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا،مشی خان کا کنگنا رناوت کو چیلنج

    پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور عوام کیخلاف بولنے پر کھری کھری سنا دیں۔

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران کنگنا رناوت نے پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف برے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اداکارہ مشی خان نے مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت تمہیں پاکستا ن کا جواب(آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا، مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ آئندہ بولنے سے پہلے سوچا کرو، اپنے ملک اور عوام کے دفاع کیلئے ہم موجود ہیں، تم خود کیا ہو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو، ایسا کرتے ہیں میچز کی طرح مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔

    دیں اثنا پر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کنگنا کو آڑے ہاتھوں لیا حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمہیں بلکل صحیح لات ماری ہے ہریتھک نے، تمھارے پاس کوئی کام نہیں ہے، پاکستان سے تمہیں گالیاں پڑتی ہیں اور بھارت بھی تمہیں صحیح سائیڈ پر رکھتا ہے کنگنا رونا نہیں کیوں کہ ہماری پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

  • شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

    شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

    شیخ حسینہ کی 16 سالہ حکومت کا خاتمہ 5 اگست کو ایک طلبہ تحریک کے نتیجے میں پرتشدد عوامی بغاوت کے ذریعے ہوا اس کے بعد 77 سالہ حسینہ واجد خفیہ طور پر بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئیں،ان پر قتلِ عام اور بدعنوانی سمیت 100 سے زائد مقدمات درج ہیں، جبکہ ان کی حکومت کے بیشتر وزراء اور رہنما یا تو گرفتار ہو چکے ہیں یا ملک سے فرار ہو چکے ہیں ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا، اور عوامی لیگ بنگلہ دیش کی سیاسی فضا سے تقریباً غائب ہو چکی ہے۔