Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

    اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

    انتونیو گوٹریس نے کہا کہ امید ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گی۔”

    عالمی ردعمل کے تسلسل میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جس میں اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی وزیر خارجہ پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔

    ایران کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ یہ موقع دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔”

    جرمنی اور برطانیہ نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور واضح کیا کہ صرف بات چیت ہی خطے میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔

  • پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے، امریکی صدر

    پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے صحیح وقت پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت سارے لوگ مارے جاتے اور تباہی پھیلتی، میں دونوں ممالک کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت پر فخر محسوس کرتا ہوں آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا ہےیہ بات ابھی زیر بحث نہیں آئی، لیکن میں پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا میں دیکھوں گا کہ کیا ہم ’ہزار سال‘ بعد اس مسئلے کا کوئی حل نکال سکتے ہیں میری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر اس دیرینہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے دونوں ممالک کے پاس حکمت بھی ہے اور طاقت بھی۔

  • سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا ، گرپتونت سنگھ پنوں

    سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا ، گرپتونت سنگھ پنوں

    سکھس فار جسٹس کی طرف سے بھارتی فوج کے مساجد پر میزائل کے حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے خاندانوں کے لیے 35 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا ایس ایف جے جنگ جاری رکھے گا جب تک سکھ بھارت کی ریاست کو پارہ پارہ نہیں کر دیتے ، مودی کی بھارتی فوج نے مساجد پر میزائل حملے کیے ہیں، کھلے عام اسلام کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کی۔

    خالصتان کے حامی سکھ پاکستان کے شہیدوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں سکھ فار جسٹس (SFJ) نے بھارتی فوج کے مساجد پر میزائل حملوں میں شہادت پانے والوں کے خاندانوں کے لیے 35 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے بھارت کے مساجد پر میزائل حملوں اور ننکانہ صاحب پر ناکام ڈرون حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جسے پاکستانی فوج نے ناکام بنایا، SFJ کے جنرل کونسل گرپتو نت سنگھ پنوں نے براہ راست انتباہ جاری کیا:

    "مودی نے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے کہ بھارت کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پر "تباہ” کرے گا اور ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو گرا کر بھارتی معیشت کو مفلوج کر دے گا جو بھارتی فوج کو فنڈز فراہم کرتی ہے۔

  • خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمان

    خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمان

    لاہور:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک-بھارت جنگ بندی پر کہا ہے کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطا فرمائے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی اور اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے، مضبوط دفاعی قوت کے پس پشت سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا،حالیہ تنازع میں برادر ملکوں خصوصاً سعودی عرب اور دیگر کے مثبت کرادار کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم آئندہ بھی ہر قسم کے آزمائشوں سے محفوظ رکھے، وطن عزیز کو سلامت رکھے اور قوم کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بہاریں نصیب ہوں۔

  • پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے، برطانوی صحافی

    پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے، برطانوی صحافی

    برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پربرتری کے بارے میں بتادیا،کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا-

    بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نےکہا ہےکہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہےبھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کےاندر حملہ کیا،بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا،بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ،تازہ پیشرفت سے آگاہ کردیا

    قبل ازیں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

    پاکستان نےٹھکائی کی تو مودی نے امریکہ سے بھیک مانگی،پاکستانیو فتح مبارک ہو،مبشر لقمان

  • اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ،تازہ  پیشرفت سے آگاہ کردیا

    اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ،تازہ پیشرفت سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کردیا۔

    دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے رابطہ کیا اور اس موقع پر اماراتی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔

    نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

    دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی رابطہ کیا اور اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل پر وانگ ژی کو آگاہ کیا۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کھڑا ہے۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور آئندہ دنوں میں مسلسل ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔

  • ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے،وزیراعظم

    ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔

    وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ان کی گرانقدر خدمات انجام دیں پاکستان کا خیال ہے کہ جنگ بندی مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات کی نشاندہی ہے، جس کے بعد امن، خوشحالی اور استحکام کا سفر شروع ہوگا۔

  • امریکی صحافی نے پاک بھارت سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا

    امریکی صحافی نے پاک بھارت سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا

    امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں-

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔

    انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا، امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔

    پاک بھارت کشیدگی

    واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

    آپریشن بنیان المرصوص

    اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

  • اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، رانا ثنا اللہ

    اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، رانا ثنا اللہ

    مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت، پاکستانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کی مثال نہیں ملتی-

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے تیسری بار بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا، بھار ت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ہمارے سفارتی عملے کو ملک بدر کردیا اورعلاج کیلئے بھارت جانے والوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

    اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت، پاکستانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کی مثال نہیں ملتی، پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے، اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بھارت خود مدعی بنے، خود حملہ آور ہو جائے، پاکستان حقائق اور مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا، امریکا کے نائب وزیراعظم کا اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہےدنیا میں کوئی بھارت کا موقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں، بھارت کی کسی بات کا یقین نہیں کیا جا سکتا پاکستان بھارتی جارحیت کا شکار ہوا ہے، اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، پوری قوم اور مسلح افواج وطن کے وفاع کیلئے تیار ہیں-

    ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

  • اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف

    اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے-

    نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں،پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے، اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔

    بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرنے،پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین،تابش قیوم