Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی، سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں، ہم نے صرف بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام پاکستانی سرحد سے 200 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، ہم نے پہلگام واقعے کیلئے شفاف اور مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی مگر بھارت نے واقعے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے پہلگام واقعے کو مشکوک بنایا۔

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    پاک فوج کا بڑی کارروائی: راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

    آپریشن بنیان مرصوص،پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے

  • پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائےاعظم کو ثالثی سےمتعلق خطوط لکھ دیئے۔

    دوسری جانب پرنس رحیم نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی اس معاملےمیں کردارادا کرنےکیلئے خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے، دعاہےکہ مسئلہ پر امن طور پر حل ہواورمزید جانی نقصان نہ ہو۔

    واضح رہے کہ آغا خان چہارم پرنس کریم آغا خان مرحوم نےبھی پچھلےپاک بھارت تنازع میں ثالث کا کردارادا کیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی

    واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

    آپریشن بنیان المرصوص

    اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

  • پاک فوج کا بڑی کارروائی: راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

    پاک فوج کا بڑی کارروائی: راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

    پاک فوج نے راجوڑی میں دہشت گردوں کے سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا۔

    ذرائع کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کا سہولت کار تھاوہ ایک سرکاری عہدیدار ہونے کے باوجود دہشت گرد گروہوں سے خفیہ روابط رکھتا تھا راجوڑی اور گردونواح میں کشمیری مسلمانوں کے لیے راج کمار خوف کی علامت بن چکا تھا اس پر الزام تھا کہ وہ ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کر کے بے گناہ شہریوں کو ہراساں اور لاپتا کرواتا رہا۔

    بھارتی ایڈیشنل ڈی سی کے طور پر راج کمار کو اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہونے کا اختیار حاصل تھا، جس سے وہ پاکستانی سرحدوں کے قریب دفاعی منصوبہ بندیوں سے بھی آگاہی حاصل کرتا رہاپاکستانی افواج نے راجوڑی میں ایک مخصوص اور ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے راج کمار کو ٹھکانے لگا دیا کارروائی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی اور دہشتگردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا-

    آپریشن بنیان مرصوص،پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے

    یہ بڑی کارروائی پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ تھی، جو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کی گئی جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کا واضح پیغام ہے پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی ہر چال کا نہ صرف جواب دے سکتا ہے، بلکہ اسے ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

    بھارتی میڈیا میں جعلی او ر گمراہ کن خبر یں چلائی گئیں کہ پاکستان نے 7 مئی کی رات بھارت کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندورکو انجام دینے کے بعد پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی

    بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہے بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے،بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کے پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے.ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے،ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں،

    بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شمالی اور مغربی ہندوستان کے اونتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھانکوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چندی گڑھ، نال، پھلود ی ، اترلائی اور بھوج میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس میں ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا پاکستانی ڈرون اور میزائلوں کو انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے بے اثر کیا گیا۔ ان حملوں کا ملبہ اب متعدد مقامات سے برآمد کیا جا رہا ہے جو پاکستانی حملوں کو ثابت کرتے ہیں۔یہ سب فیک نیوز ہیں جو بھارتی میڈیا دے رہا،

    علاوہ ازیں پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کا ردعمل آیا کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

    بیان میں بھارت کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان پربھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ہیں، رات کی تاریکی میں پاکستانی شہریوں پر میزائل حملوں نے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیابھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی،پاکستان کوبدنام کرنے کے لئے فالس فلیگ آپریشن رچاتاہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے ،بھارت عالمی امن کےلئے خطرہ ہے۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    کراچی:اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مجموعی طور پر 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں 2 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 48 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

    اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 15 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

  • میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے،انور مقصود

    اسلام آباد:معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا کہ میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

    آرٹس کونسل کراچی میں کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ آج پچیس کروڑ لوگ سپاہی بن گئے ہیں، میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، میں اپنے پرچم کی اس طرح عزت کرتا ہوں جس طرح ہندوستان کرتا ہے ملک آبادی اور رقبے سے پہچانے نہیں جاتے، میرے لیے پاکستان اتنا ہی بڑا ہے جتنا ایک بھارتی باشندے کے لیے بھارت ہے۔

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    انہوں نے کہاکہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل ہے ، ہم نے پانچ جہاز گرائے اس کی خوشی کم ہے مگر معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، بھارت کا میڈیا کبھی نہیں بدل سکتا مودی ووٹوں سے جیتے ہیں مگر شاید اس حادثے کے بعد ان کو عقل آجائے کہ میں مسلمانوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کررہا، زمانہ بدل گیا جنگ کوئی نہیں چاہتا، ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

    بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل کی طرف لوٹنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    معروف شاعر افتخار عارف نے وڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانیں جہاں بھی ضائع ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف ہیں، پہلگام میں جو بھی ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، ابھی واقع ختم بھی نہیں ہوتا بھارت پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے، ہم اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

    کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، خواجہ آصف

  • اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،شازیہ مری

    ‏مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی حملہ پر بیان میں کہاہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال اور غیر ضروری حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش جنہوں ہمارا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کی بلا اشتعال حملے کا منہ توڑ جواب دیا، بھار ت نے بلا اشتعال حملہ کرکے ہماری برداشت کو آزمانے کی کوشش کی، تو اُسے موثر اور بروقت جواب ملا، بھارتی حکومت کا غیر ذمہ دار ا نہ قدم خطے کے امن کے منہ پر طمانچہ ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ نریندر مودی کی حکمرانی میں بھارت ایک rogue state بن چکا ہے، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھارتی کے خلاف ایک موثر اور مضبوط آواز ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ باوقار امن کی حامی رہی ہے،بھارت نے ہمارے 31 بےگناہ معصوم شہر یوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا ہے، تین، چار، پانچ، سات اور بارہ سال کے معصوم بچوں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے-

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی مگر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،پاکستان نے پہلگام حملے کی بھرپور مذمت کی لیکن ہم بھارت کی جانب سے لگائے گئے تمام بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، یہ بھارت کا پرانا وتیرہ ہے کہ جیسے ہی کوئی واقعہ ہوتا ہے وہ بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام دھر دیتا ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ بھارت کا یہ طرزِ عمل صرف غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی ہے، بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوی کی کھلی خلاف ورزی بڑھتے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ہماری قوم متحد ہے، ہماری افواج چوکس ہیں، اور ہمارا ہر شہری ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے-

    شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر ہماری سرزمین، ہماری خودمختاری یا ہمارے عوام کو خطرہ ہوا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے،عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت کے ان خطرناک اقدامات کا نوٹس لے، جو دو ایٹمی طاقتوں کے خطے کو تنازع کا میدان بنا سکتے ہیں، خطے کے امن کو ذاتی سیاسی فائدے کے لیے داؤ پر لگانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے،ہم ایک خودمختار ملک ہیں، ایک پُرامن قوم ہیں، لیکن اگر مجبور کیا گیا، تو ہم اپنی سرزمین کا دفاع ہر صورت کریں گے-

  • امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

    امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں بھارت کے بلااشتعال اقدامات اور حملوں پر پاکستان کے عوام کے شدید غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آج شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا بھارت کے حملوں نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

    شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصّے میں ہیں پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیراعظم نے جنوبی ایشیاءکی موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر صدر ڈونلڈٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔

    امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اس مقصد کے لیے انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے-

  • بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل کی طرف لوٹنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل کی طرف لوٹنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیوز کانفرنس کر رہے ہیں،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے بھارت سے داخل ڈرون مار گرائے گئے، بھارت نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زندگی خطرے میں ڈالی، متعدد بھارتی ڈرونز نے مختلف جگہوں پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، راولپنڈی میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔

    اسحاق ڈارنے کہا کہ سپر لیگ کے وینیو کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، بھارت نے اپنے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا تاکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے پاکستان بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ہم اپنے متعین، وقت، جگہ اور طریقہ کار کے مطابق جواب دیں گے، بھارت نے پاکستانی میزئل حملے کا جھوٹ بولا، اسلام آباد سے کراچی تک 2 درجن جگہوں پر حملے کیے۔

    سحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کر کے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے امرتسر پر حملہ کیا ہے، یہ جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے جس کو ہم نے مسترد کردیا بھارت نے ایک بے بنیاد کہانی گڑھی گئی کہ پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا جس کے جواب میں ڈرونز فائر کیے، یہ الزام انتہائی شرمناک ہے قوم مطمئن رہے کیونکہ ہماری مسلح افواج ہر گھڑی و دم تیار ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسلح افواج، حکومت الرٹ ہے، اگر انڈیا نے کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا کہ اللہ کی مدد سے ہم نے 36 گھنٹوں قبل بھرپور جواب دیا اور آئندہ بھی رب کی رحمت سے نصرت ملے گی آئندہ بھی بھارت نے اگر کچھ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ شب چار میزائل امرتسر پر فائر کیے اور اپنی ہی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں سے ایک پاکستان کی طرف آیا اور ہم نے اس پر نظر رکھی ہوئی تھی پاک فوج اور فورسز نے کڑی نگرانی رکھی ہوئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اُس نے 15 مقامات کو نشانہ بنایا ہے، یہ محض ایک کہانی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میں اس دعوے پر بھارتی حکومت سے سوال کرتا ہو کہ وہ 21ویں صدی میں جی رہا ہے تو ایسے بے بنیاد الزامات سے گریز کرے بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل کی طرف لوٹنا ہوگا، جو تصاویر پاکستان کے حملے سے جوڑی جارہی ہیں اتنی فیک ہیں کہ انہیں آگ ہی لگادی جاتی پاکستان بھارت سے آنے والی ہر شے کو مانیٹر کررہا ہے، آج گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا معائنہ اور فرانزک کروایا جارہا ہے۔

    انہوں نے بھارت کے ایئرڈیفنس سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل آپ اپنی مرضی اور اپنے وقت پر آئے، سارا ایئرڈیفنس لگایا ہوا تھا تو پھر کیسے 5 جہاز گر گئے پاکستان جب اپنے وقت پر حملہ کرے گا تو ہمیں اور آپ کو بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا اس کو نشر کرے گی اور نہ صرف یہ نظر آئے گا بلکہ اس کی گونج بھی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے بہت چھوٹے ڈرونز فائر کیے اور یہ سوچا کہ شاید ایئرڈیفنس میں یہ نظر نہیں آئیں گے تو ہم نے انہیں پک کیا، ہم نے اپنی حکمت عملی کے تحت انہیں انگیج کیا اور پھر بہت احتیاط کے ساتھ انہیں نشانہ بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے بہت احتیاط کے ساتھ کام لیتے ہوئے 29 ڈرونز کو نشانہ بنایا، صرف ایک ڈرون ایسا تھا جس کے پھٹنے سے 4 جوان زخمی ہوئے اور دفاعی نظام کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت اپنی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلیے اب الزام تراشی کررہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے ڈرون حملوں میں 3 سویلین شہید ہوئے ہیںڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ اور 7 مئی کی رات کو ہم نے چائے بھجوائی تھی بھارت کا 15 مقامات پر حملے کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، ہم ایمان کی قوت سے مالا مال ہیں اس لیے عوام کو کوئی پریشانی نہیں اور معمول کے مطابق زندگی جاری ہے، پاکستانی قوم ڈرنے اور پریشان ہونے والی نہیں ہے، پاکستا نی فوج کے ارد گرد، دائیں بائیں عوام کھڑے ہیں، ہمیشہ حق کی فتح ہوئی اور اب بھی حق کی ہی فتح ہوگی۔

  • کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، خواجہ آصف

    کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔

    برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا امریکا پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی میں کمی کےلیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

    پاکستان اپنے جواب کے وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت سے آنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرادیے، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، چکوال، اٹک، بہاولپور، میانو، کراچی اور چھور میں ڈرونز کو گرایا گیاڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں ڈرون گرنے سے فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے، میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا بھار ت 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سےاسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز بھیج رہا ہے جنہیں سوفٹ کِل اور ہارڈ کِل ہتھیاروں سےگرایا گیا ہے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب