Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

    ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔

    پاکستان کے حوالے سے مخالفانہ باتیں کرنے کے حوالے سے معروف بھارتی اینکر پرسن نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے تجاوز کیا گیا ہےجب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامندی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ نے کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔

    ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا، کچھ دن قبل تک تو وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں انہیں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر سخت اعتراض ہےان کا چینل ٹرمپ کے بیان ے بجائے اس بیان ک نشر کرے گا جو بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

    وضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

  • پاکستان کی فضائی حدود ہرقسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال ہوگئی

    پاکستان کی فضائی حدود ہرقسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال ہوگئی

    پاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا-

    پاکستان کی فضائی حدود ہرقسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ملک کےتمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں مسافرپروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ائیرلائن سے رابطہ کریں۔

    پی آئی اے کی پیرس تا اسلام آباد پرواز پی کے 750 جو علی الصبح کوئٹہ اتار لی گئی تھی، رات 9 بجے اسلام آباد واپس روانہ ہوگی پی آئی اے کا دیگر آپریشن بھی رات 10 بجے سے بحال ہوجائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں اپریٹ ہوں گی وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے یا وہ جن کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا ان سے رابطہ کر کے واپس ائیرپورٹ بلایا جارہا ہے-

    جہازوں اور دیگر ساز و سامان جو حفظ ماتقدم کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے تھے، کو واپس آپریشن ایریا میں لایا جارہا ہے فضا ئی بندش اور آپریشن متاثر ہونے کی باعث جو مسافروں کو زحمت ہوئی اسکے لئے معذرت خواہ ہیں مگر حالات کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری تھی-

  • آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو عوام کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال

    آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو عوام کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال

    پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر جوبھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گُن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سےحکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ائیر بیسز تباہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، آگ کے گولوں میں بدلتے نظر آرہے ہیں، سب سے زیادہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ جب آپ اپنے ائیر بیسز کو نہیں بچا سکے تو عوام کی حفاظت کیسے کریں گے؟

    https://x.com/HamidMirPAK/status/1921085006920712668

    بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان پر کاری ضربیں لگائیں، تاہم بھارتی عوام نے ان دعووں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی فوج اور میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی میں پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے جے10 سی طیارے کا استعمال

    سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے "گودی میڈیا” کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں عوامی ردعمل سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا بیانیہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔

    دوسری جانب بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی اور بروقت رپورٹنگ کے معترف نظر آ رہے ہیں بھارتی میڈیا کی وہ خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ "پاکستان پر قہر برسا دیا گیا”، اب جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہو رہی ہیں۔

    سیالکوٹ: اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کو عمر قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ

    صورتحال یہ بتا رہی ہے کہ اب بھارتی عوام خود اپنی حکومت اور میڈیا پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی محاذ پر سبقت حاصل کی بلکہ سچائی کے میدان میں بھی بازی مار لی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا،اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔

    پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

  • پاک بھارت کشیدگی میں پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے جے10 سی طیارے کا استعمال

    پاک بھارت کشیدگی میں پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے جے10 سی طیارے کا استعمال

    پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔

    برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔

    واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو نہیں ہوسکتی۔

    اسٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق پاکستان کے پاس 81 فیصد فوجی سامان چین کا بنا ہوا ہے جس میں نصف سے زیادہ 400 طاقتور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

    آج کا دن یومِ فتح ،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

  • پاکستانی سائبر حملے، بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک،حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل

    پاکستانی سائبر حملے، بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک،حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل

    پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر لیا گیا۔

    پاکستانی سائبر حملوں میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن بھی شامل ہیں، انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا ہےبھارتی ویب سائٹس پر ’انڈین دہشتگردی کے ثبوت، بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے‘ لکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کرتے ہوئے اسے ہیک کر لیا تھاپاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں مہاراشٹرا کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی تھی، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ بھی اڑا دیا گیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے اس حالیہ کارروائی نے بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں بلند و بانگ دعوؤں کو کھوکھلا ثابت کردیا ہے۔

    پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے، وکٹر گاؤ

    پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عقل کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

    امریکی صدر نے دونوں ممالک کا اہم معاملے پر توجہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    pak

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاکستان نے آج صبح بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔

  • پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے، وکٹر گاؤ

    پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے، وکٹر گاؤ

    چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے کی طرح مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں،پاکستان کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے-

    وکٹر گاؤ نے سی جی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ملک چین کے اس عزم پر شک کرے گا کہ وہ پاکستان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔

    وکٹر گاؤ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے، وہ عالمی سطح پر باعثِ تشویش ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے،دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، فوری طور پر جنگ بندی کریں اور کسی بھی قسم کے مزید تصادم سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔

    پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

    وکٹر گاؤ نے کہا کہ جے ڈی وینس نئی دہلی میں تھے اور فوراً بعد یہ سب کچھ ہو گیا، اب سوال یہ ہے کہ آیا امریکہ اور بھارت نے آپس میں کوئی مشاورت کی یا عسکری تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا جس سے بھارت کو یہ حوصلہ ملا ہو کہ وہ کسی ثبوت کے بغیر ہی کارروائی کرے؟-

    اسی دوران ایشیا پسیفک پالیسی ماہر سوربھ گپتا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مودی کے دور میں کشمیر میں اس سے پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں، موجودہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں میں کارروائی کی،بھارت اب روایتی جنگ کے لیے جگہ بنا رہا ہے جبکہ پاکستان اس گنجائش کو کم سے کم رکھنا چاہتا ہے۔

    دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    پروگرام کی میزبان سیلی ایہان نے سوربھ گپتا سے سوال کیا کہ کیا بھارت کو پہلے یہ ثابت نہیں کرنا چاہیے تھا کہ پاکستان اس میں ملوث تھا، پھر حملہ کرتا؟ جس پر سوربھ گپتا نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، بھارت کو پہلے ثبوت پیش کرنے چاہیے تھے جیسے اسرائیل پہلے طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے اور بعد میں بات چیت کرتا ہے، بھارت نے بھی وہی راستہ اختیار کیا ہے اگرمعاملہ جوہری خطرے تک پہنچا تو امریکا بھارت پر اثر ڈال سکتا ہے،ہمیں جوہری استحکام کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک آبی استحکام کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہونا پڑے گا.

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

  • پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

    پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

    اسلام آباد:پاک فوج نے بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کے دوران پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں فوج نے بھارت کا ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘تباہ کردیا جو کہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے، بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا بھارت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی

    واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

    آپریشن بنیان المرصوص

    اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

  • دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

    صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ، فریب اور جنگی جنون کی انتہا کر دی ہے اور خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق کر دیئے ہیں،بھارت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ خطے کا سپر پاور ہے، مگر اس کا اصل چہرہ دنیا کے سا منے آ چکا ہے-

    صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام پر حملے نےسکھ برادری کے دل زخمی کیے ہیں،یہ حملے نہ صرف انسانی جانوں کےضیاع کاسبب بنےبلکہ اقلیتوں کے جذبات سے بدترین کھلواڑ ہے۔

    رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت کا پہلگام ڈرامہ، اور اس کے بعد پاکستان پر الزامات محض جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں بھارت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ خطے کا سپر پاور ہے، مگر اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے،سکھ یاتری جب واہگہ بارڈر سے واپس گئے تو وہ روتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کبھی گولڈن ٹیمپل یا کسی بھی سکھ مذہبی مقام کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اگر بھارت نے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا تو دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    سکھ رہنما سردار بشن سنگھ نے بھی بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سو سے زائد ڈرون حملے کیے گئے، جن میں ننکانہ صاحب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنایا،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، اور خون کے آخری قطرے تک بھارت کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

    سکھ رہنما ستونت کور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم آہنگی کا علمبردار ملک ہے، جہاں تمام مذہبی مقامات کھلے ہیں۔ پاکستان پرامن ہے لیکن اگر کسی نے چیلنج کیا تو ہم جواب دینا جانتے ہیں-

    رمیش سنگھ اروڑا، بشن سنگھ اور ستونت کور نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جارحیت، اقلیت دشمن پالیسیوں اور مذہبی مقامات پر حملوں کا فوری نوٹس لیں۔

  • پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اجلاس، خطے کی صورتحال پر مشاورت

    پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اجلاس، خطے کی صورتحال پر مشاورت

    پاکستان، افغانستان اور چین کےسہ فریقی اجلاس میں خطے کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان، افغانستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود پر مشتمل سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اجلاس کی صدارت افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے کی جبکہ پاکستان کی نمائندگی سابق سفیر محمد صادق نے کی جو پاکستانی وفد کے سربراہ تھے۔ چین کی جانب سے افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی نے اپنے وفد کی قیادت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ جنگی کشیدگی، سرحدی سلامتی، عوامی تحفظ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں قیام امن، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور یکطرفہ جارحیت سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔

    بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کارروائی کی، عطا تارڑ

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    آپریشن بنیان مرصوص،پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے پرخچے اُڑا دیئے