Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروسز بحال

    پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروسز بحال

    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی جبکہ پاکستان کے کامیاب دفاع پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کےشاہینوں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

    پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کرتا ہےدشمن نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے، بچے اور خواتین ہیں بھارت کو ایسا جواب دینا چاہیے کہ وہ آئندہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچے، چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمے سے آگاہ کیا ہے، پاکستان میں ایکس کو رات کو ہی کھول دیا گیا تھا۔

    یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تناؤ تھاپاک بھارت جنگی صورتحال میں بیانیہ کی جنگ کے لیےایکس پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ ایکس پر پابندی پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی اور حکومت کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔

    تاہم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبہ، اور مختلف تنظیموں نے اس پابندی کو آزادیِ اظہار پر قدغن قرار دیا تھا اور اسے غیر منصفا نہ قرار دیا تھا اس کے خلاف متعدد پٹیشنز عدالتوں میں دائر کی گئیں، اور بین الاقوامی اداروں نے بھی انٹرنیٹ کی آزادی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

  • ”سندور بن گیا تندور“بھارتی تباہی پر پاکستانیوں کی دلچسپ میمز

    ”سندور بن گیا تندور“بھارتی تباہی پر پاکستانیوں کی دلچسپ میمز

    پاکستان کے بھارتی طیارے گرانے کے بعد ایکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ پر آگیا ہے۔

    منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان بھارت نے 6 مختلف مقامات بہاولپور، مریدکے، مظفرآباد، کوٹلی اور دیگر علاقوں پر 24 حملے کیے، جس کے نیتجے میں عام شہریوں سمیت 26 افراد شہید ہوئے اسکے جواب میں پاکستان نے بھارت کی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جبکہ رافیل طیاروں تباہ کیا تاہم آبادی پر بھارتی حملے کے باوجود پاکستانی فضائیہ نے آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، اس بزدلانہ میزائل حملے کو بھارت نے ‘آپریشن سندور’ کا نام دیا ہے۔

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دئیے جانے اور اس کے 5 طیارے، 3 ڈرونز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کئے جانے کے بعد جہاں بھارت میں خوف کا ماحول ہے، وہیں دوسری جانب پاکستانیوں کے مزاح ختم نہیں ہو رہے پاکستانیوں نے ”ایکس“ پر ”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کو ٹرینڈ بنا ڈالا۔
    sendoo


    بھارتی پسپائی کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے میں پہل کی اور پھر جب پاکستان نے بھارت کو حملے کا جواب دیا تو بھارت کو سفید جھنڈا لہرا کر بھاگنا پڑا‘۔

    ایک اور میم میں صارف نے اکشے کمار کی فلم کھٹا میٹھا کی کلپ دکھایا کہ فرانس بھارت کو حملے والی حرکت پر مارنے کے لیے دوڑ رہا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ ’انڈیا والے خود بتارہے ہیں کہ پاکستان نے ان کو تُن دیا ہے، شاباش پاکستان‘۔

  • برطانیہ، روس اور جاپان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئےتیار

    برطانیہ، روس اور جاپان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئےتیار

    لندن: برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی میں کمی کرانے میں مددکیلئے تیار ہیں، ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم پاکستان اوربھارت کے دوست، شراکت دار ہیں، ہم پاکستان اوربھارت کی سپورٹ کے لیے تیار ہیں، علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں۔

    دوسری جانب روس نے بھی پاکستان بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکامطالبہ کیا ہے روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھار ت کےدرمیان بڑھتے فوجی تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت تحمل کامظاہرہ کریں۔

    ادھر جاپان نے بھی پاکستان اور بھارت پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پرزور دیا ہے، جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے صورتحال کو مستحکم کریں۔

  • پنجاب اور سندھ  اسمبلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادیں

    پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادیں

    بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں، دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے بھارتی بزدلانہ حملے کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کو اس بزدلانہ حملے کے بدلے میں منہ توڑ جواب دیا جائے یہ ایوان بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بلااشتعال اور بزدلانہ حملوں اور اس میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جوابی کارروائی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے پاک فوج نے دشمن کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے اور چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

    قرارداد کے مطابق پاک فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا یہ ایوان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو بھارتی بزدلانہ حملے کا رات کو ہی فوری جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے اور ہماری افواج کو کامیابی عطا فرمائے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہےمعصوم شہری، خواتین اور بچے بھارتی بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں، بھا رتی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستانی افواج کو مؤثر اور مکمل جواب دینے کا اختیار حاصل ہے۔

    سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے ایوان اور حکومت سندھ پاک افواج اور حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں یہ حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد ۔

  • کراچی چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے میں بدلنے کا فیصلہ

    کراچی چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے میں بدلنے کا فیصلہ

    کراچی چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی چمن قومی شاہراہ کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیئے، کراچی چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن صوبہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے، بلوچستان کی ترقی کو ترجیح بناتے ہوئے پچھلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے اس بچت کو کراچی چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن پر صرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس فیصلے میں پاکستان کے تمام صوبوں نے تعاون کیا، جو وفاق کے اتحاد کی نشانی ہے۔

    بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی

    شہبازشریف نے کہا کہ کراچی تا چمن سفر کا جو کہ آج کل 18 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد 6 سے 8 گھنٹے تک محدود ہوجائے گا، کراچی چمن ایکسپریس وے سے نہ صرف مسافر مستفید ہوں گے بلکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے ایکسپریس وے کو 2 سال کی مدت میں ہر حال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے ایکسپریس وے پر آنے والے تمام بڑے شہروں پر بائی پاسز تعمیر کیے جائیں۔

    خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے کی تعمیر اور ترقی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا،اجلاس میں اسحاق ڈار، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، وفاقی وزار احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العلیم خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

  • بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی

    بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات، کابینہ ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کر دی

    بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کر دی۔

    ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے، یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹر (ٹی اے) سائیڈ ونڈر سے منسلک ہے یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم ہے، اس سائبر حملے کے لیے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے، سائبر حملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق بھارت کے اس قسم کے سائبر حملوں میں پاکستان کے حساس اداروں کے سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے، مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والے ذاتی افراد کو اس طرح کے فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کے خلاف تربیت دی جائے فشنگ ای میلز کا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز، مالویئر اور سپین چیک لگایا جائے۔

    خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

    صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا،ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر

  • خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    خواجہ آصف کے بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے حالیہ بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پروفیسر ساجد میر کی وفات پراظہار تعزیت کی کہا کہ ساجد میر ایک نظریاتی اور اصول پسند شخصیت تھے، جنہوں نے زندگی بھر دین اور حق کی راہ میں استقامت کا مظاہرہ کیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں بھی دین کے کارِ خیر کی توفیق عطا فرمائے۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر سویلین کو قتل کرنے کا الزام بے بنیاد اور بلاجواز ہے، اور اس طرح کے الزا مات الزام سے وہ خود مشکوک ہوگیا ہے،ہندوستان کے اندر خود نریندر مودی پر شدید تنقید ہو رہی ہے پاکستان میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن وطن کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد ہے، اور ہر پاکستانی وطن کے دفاع کے لیے ایک صف میں کھڑا ہے۔

    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، تاہم ان کا نقطۂ نظر ذاتی نہیں لگتا بلکہ اس بیان کو سیاسی مخالفین اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں،مدارس کو سوسائٹی سے الگ نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ شوال میں دینی مدارس کے داخلے ہوتے ہیں اور اس سال اتنا زیادہ رش ہے کہ وقت سے پہلے ہی داخلے بند کرنا پڑ گئے، مدارس اب مزید داخلے لینے کی گنجائش نہیں رکھتے۔

    اسرائیل کا صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

  • سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے لیے نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

    سپریم کورٹ کے جاری شیڈول کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

    جسٹس امین الدین 11 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اہم فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا،جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی کے اسکوپ پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظرثانی آرٹیکل 188 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے، نظرثانی کے لیے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم ہے۔

  • صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا،ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر

    صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا،ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر

    پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے سندھ کا سودا کیا ہے-

    لاہور ہائیکورٹ بار میں جمہوریت کیلئے عوام کی جدوجہد کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونئیرنے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا حکومت احتجاج سے ڈر گئی ہے، وکلاء کی وجہ سے چھ کینال کا منصوبہ فی الحال ختم ہوا ہے۔

    ذوالفقار جونیئر نے خطاب میں کہا کہ جو آئین دیا اس کو 26 ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا، 26 ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہےپاکسان میں ایک دور میں غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے پاکستان ایک قوم نہیں ہے ہم ایک قومی اتحاد ہیں، اتحاد صرف محبت سے پیدا ہوسکتا ہے، دریا ہماری پہچان ہیں پاکستان کسی کیلئے نہیں بنا تھا، ملک کی اقتصادی صورت حال خراب ہے۔

    اسرائیل کا صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

    افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دیکر دہشتگرد تنظیموں کو بیچے جانے کا انکشاف

    بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، سات جوان شہید

  • اسرائیل کا صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

    اسرائیل کا صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کرکے ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔

    اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

    اس سے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ فوری خالی کرنے کی وارننگ جاری کی تھی۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کے ساتھ صنعا کا نقشہ بھی دیا گیا تھا جس میں ائیر پور ٹ کو سرخ رنگ سے نشان زد کیا گیا تھا، نشان زد علاقے میں موجود افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر صنعا ائیرپورٹ کی حدود سے نکل جائیں اور اپنے اطراف موجود افراد کو بھی ائیرپورٹ خالی کرنے کو کہیں، اگر لوگ ائیر پورٹ سے نہ نکلے تو وہ خود کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ دھمکی گزشتہ روز یمن پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اسرائیلی حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے مصروف ترین بن گوریون ائیرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کے بعد کیے گئے تھے۔