Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بار بجٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

    لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے پاک بھارت تعلقات، کشمیر کی صورتحال، غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت اور ملکی معیشت جیسے اہم قومی و بین الاقوامی امور پر سخت مؤقف اختیار کیا، ظالمانہ ٹیرف پروفیشنل طبقے کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے، حکومت صرف اشرافیہ کو فائدہ دے رہی ہےعام کسان کو اس کی گندم کی قیمت بھی پوری نہیں مل رہی، کپاس کی فصل تیار ہے مگر پانی کا بحران ہے، حکومت سہولت دینے کے بجائے بوجھ بڑھا رہی ہے۔

    حافظ نعیم نے کہاکہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کر کے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرتا ہے، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے جنگی جنون بھڑکانا شروع کیا انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان گٹھ جوڑ صرف دفاعی نوعیت کا نہیں بلکہ نظریاتی ہے، یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں۔

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    حافظ نعیم نے کہا کہ کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں میں بھارت مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کے اقدامات کر رہا ہے اور اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے محض خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چناب کا پانی روکنے جیسے جارحانہ اقدا مات پر فوری طور پر اقوام عالم کو مؤثر انداز میں آگاہ کیا جائے۔

    حافظ نعیم نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور محاصرے کو ’’جبری قحط سالی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود اسرائیل کی نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، یہ مجرمانہ اقدام ہے او آئی سی کا کردار مایوس کن ہے جو محض رسمی قراردادوں تک محدود ہے،پوری قوم کو مجاہد بنانا ہوگا، نیشنل کیڈٹ کور کو فعال کیا جائے، امریکا، بھار ت اور اسرائیل اصل دہشت گرد ہیں، جو پاکستان پر الزام لگاتے ہیں وہ دراصل دشمنوں کے بیانیے کو فروغ دیتے ہیں۔

    بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی،بلاول

    انہوں نے حکومت و اپوزیشن دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آج تک بھارت کی دہشت گردی پر کوئی بیان نہیں دیا اگر علاج کروا رہے ہیں تو بھارت کے مظالم پر آواز تو اٹھائیں انہوں نے دلتوں، مسیحیوں اور سکھوں کے خلاف بھارت میں جاری مظالم پر بھی بات کرنے کا مطالبہ کیا،بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بااختیار کمیشن بنایا جائے، بے گناہوں کو رہا اور مجرموں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    سپریم کورٹ ،مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 95 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 500کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے جب کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 28 ہزار 300کیوسک اور اخراج 19 ہزار 100 کیوسک ہے، نوشہرہ پردریائےکابل میں پانی کی آمد37 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلاریزروائر میں آج پانی کی سطح 1444.30فٹ اور ذخیرہ 9 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلاریزروائر میں آج پانی کی سطح 1137فٹ اور ذخیرہ 12 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646.90 فٹ اور ذخیرہ2 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 23 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

  • بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی،بلاول

    بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی،بلاول

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور وزیراعظم نے اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں، بلکہ خود دہشت گردی کا شکار رہا ہےبھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو طاقت سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیری عوام کو حق خودار اد یت ملنا چاہیے نئی دہلی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، مگر پاکستا ن کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

    بلاول بھٹو نے کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا زندہ ثبوت ہے ایک حاضر سروس بھارتی افسر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پایا گیاپہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور وزیراعظم نے اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے بھارت کی آبی جارحیت پر بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے پاکستان دریائے سندھ کا دفاع کرے گا اور پاک فوج دشمن کا ہر دم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے پاکستان کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی پاکستا نی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔

    پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا,پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا, مودی کے انڈیا اور عام سیکولر انڈیا میں فرق ہے ۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا مودی کا انڈیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے بھارت کو پتا ہونا چا ہیے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہوگی پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی , بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکے گا مودی کے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں دہشتگردی ہماری طرف بھی ہے بھارت نے جعفر ٹرین حملے کی مذمت تک نہیں کی جب کہ ہم نے پلواما سے لے کر پہلگام تک ہر واقعے کی مذمت کی۔

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا کہنا تھا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو یاد آرہے ہیں جنہوں نے جان دے کر ایٹم بم بنایا آج بھارت ایٹم بم کی وجہ سے پاکستان کی طرف نہیں بڑھ پا رہا ہے آج پاکستان کی ایٹمی و میزائل ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ہم پاکستان کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کا بیانیہ زمیں بوس ہورہا ہے دنیا اب جاگ رہی ہے مودی جیسا مائنڈ سیٹ ہی تھا، جس نے پاکستان بننے کی راہ ہموار کی , بھارت کا اپنا انٹیلیجنس ناکام ہے اب تک کوئی سراغ، کوئی ثبوت نہیں مل سکا صرف پاکستان فوبیا ہے جو مودی کے سر پر سوار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے بنگالی بھائیوں نے مودی کے آلہ کار کو اٹھا کر پھینک دیا تمہارا اپنی ہی ایجنٹ کو پناہ دینا تمہاری سفارتی ناکامی ہے سکھوں کو مارنے کی وجہ سے کینیڈا کی حکومت اور عوام کا احتجاج جاری ہے تمہارے خواب ایک ایک کرکے چکنا چور ہوگئے ہیں ہمارے ایک بیٹے نے تمہارے جہاز کو گراکر ابھینندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا ۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اگر شوق ہے تو آئیں پھر پاکستان کو آزمائیں اس مرتبہ انڈین ایئر فورس کا پورا سکوارڈن اتاریں گے اس دفعہ چائے کی پیالی کے بجائے ڈرم بھیجیں گے کیوں کہ مودی کا آبائی پیشہ بھی چائے کا تھا اس دفعہ تمہیں تمہاری حیثیت یاد دلا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا سچ تو یہ ہے کہ مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے آج پوری دنیا بھارتی مؤقف کو غلط اور پاکستان کے مؤقف کو درست قرار دے رہی ہے پوری دنیا امن اور بات چیت چاہتی ہے جب کہ بھارت جنگ چاہتا ہے ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ ہےبھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے مودی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے بھارت نے عالمی برادری کے خلاف جنگ شروع کردی ہے تم نے اپنے سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت وزرا کی 22 سیٹیں خالی ہیں یہ حکومت کی سنجیدگی ہے پی پی پی کی قیادت موجود ہے، اپوزیشن موجود ہے مگر مسلم لیگ ن ایوان سے غائب ہے حکومتی رویے سے لگتا ہے کہ حکومت سرنڈر کرچکی ہے مسلم لیگ ن بھاگنا چاہ رہی ہے۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتاہے قوم اختلافات بھلا کر متحد ہو جاتی ہے جو بات عمر ایوب خان نے کی اس سے اتفاق کرتا ہوں حکومت تھوڑی سی ایوان پر توجہ دے، وزرا ایوان میں آئیں مودی کے مائنڈ سیٹ نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا بھارتی وزیراعظم نے گجرات میں ہولوکاسٹ کیا وقت آئے گا جب پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

  • بھارت کی تمام ریاستوں میں بلیک آؤٹ اور فضائی حملوں سے بچاؤ کی مشقوں کا حکم

    بھارت کی تمام ریاستوں میں بلیک آؤٹ اور فضائی حملوں سے بچاؤ کی مشقوں کا حکم

    بھارتی وزارت داخلہ نے ملک کی تمام ریاستوں میں بلیک آؤٹ اور فضائی حملوں سے بچاؤ کی مشقوں کا حکم دے دیا ہے جس سے عوام مستقل خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    بھارتی وزارت داخلہ نے 7 مئی کو پورے ملک میں سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں کروانے کا حکم دے دیا ہے بھارتی حکومت کے حکم کے مطابق فضائی حملے کے سائرن ٹیسٹ کیے جائیں گےشہریوں، طلبا وغیرہ کو سول ڈیفنس کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ وہ کسی دشمن کے حملے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھ سکیں، بلیک آؤٹ اور کیموفلیج کے پروٹوکولز کو فعال کیا جائے گا یہ مشقیں تمام ریا ستوں میں کی جائیں گی۔

    ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے فیروزپور کنٹونمنٹ میں 30 منٹ تک بلیک آﺅٹ ریہرسل کی گئی اس دوران پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 منٹ تک بجلی منقطع کردی بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ فیروزپور کنٹونمنٹ میں ڈرل کے دور ان مسلسل ہوٹر بجائے گئے۔

    دریں اثنا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول وزیراعظم مودی سے جلد ملاقات کریں گے۔

  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات میں پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی شامل ہیں، وزیر اعظم سے ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، نوید قمر بھی شامل جبکہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری اور وزیر خزانہ اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔

    ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز اور موجودہ ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف

    صدر مملکت کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

  • اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف

    اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے،بھارت کو انشااللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے، تحقیقات سے پتا چل جائے گا کہ بھارت خود ملوث ہے یا وہاں کا کوئی گروپ، یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ جو پاکستان پر الزام لگ رہا ہے اس میں کیا صداقت ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو، ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو، مودی سے کہیں کہ تم نے بر صغیر کو ایٹمی جنگ کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے۔

    صدر مملکت کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ مودی صرف اپنا ووٹ بنانے کے لیے ڈرامہ کر رہا ہے، بھارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ہم نے 2016 اور 2017 میں اقوام متحدہ میں دیے تھے، ان ثبوتوں میں ویڈیوز موجود ہیں کہ بھارت کیسے لوگوں کو پیسے دے کر دہشت گردی کرواتا ہے آج بھی ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افغانستان کی سرز مین سے ہو رہا ہے، بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، وہاں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، پیچھے بھارت ہے۔

    ‘اسکائپ’ 22 سال کی سروس کے بعد بند

  • صدر مملکت کی  ایرانی  وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

    صدر مملکت کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیاصدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، انہوں نے خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ہدایات پر کیا ہے، موجود ہ صورتحال پر پاکستان کا موقف سمجھتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ایرا ن پا کستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور تجارت بڑھا نے کا خواہاں ہے۔

    ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے معاملات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی، صدر مملکت نے اہم موڑ پر دورہ پاکستان کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت کے جارحا نہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہےصدر مملکت نے مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صدر نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ملاقات میں فریقین نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا فریقین نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی طرف سے جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • ‘اسکائپ’ 22 سال کی سروس کے بعد بند

    ‘اسکائپ’ 22 سال کی سروس کے بعد بند

    مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہےمائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطا بق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔

    مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4گنا اضافہ ہوا ہے،یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسکائپ کا آغاز اگست 2003 میں ہوا تھا جب کہ اب 22 سال کی مدت کے بعد 5 مئی 2025 کو یہ مکمل طور پر بند ہورہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

    پاکستان کی برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت

    پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

  • اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

    کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کمی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہےکہ بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کمی اور غذائی گرانی نے مہنگائی کی شرح تیزی سے کم کی ہے۔ مہنگائی کا منظر نامہ پچھلے تخمینوں کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے ہیڈلائن مہنگائی اپریل میں اعشاریہ تین فیصد رہی اور قوزی مہنگائی بھی نو فیصد سے کم ہوکر آٹھ فیصد ہوئی ہے کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہے جبکہ معاشی نمو رواں مالی سال ڈھائی سے ساڑھے تین فیصد کے درمیان رہنےکی توقعات ہیں۔

    کمیٹی کے مطابق مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر ہوجائیں گے تجارتی ٹیرف سے پیدا ہوئی بے یقینی کیفیت اور بین الاقوامی سیاسی حالات معیشت کے لیے چیلنجز بن سکتے ہیں،اسٹیٹ بینک کی کوشش ہے کہ مہنگائی قابو میں رہے اور معاشی نمو پائیدار رہے، اس منظر میں ایم پی سی نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کرکے محتاط زری پالیسی مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پاکستان کی برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت

    اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دی وزیراعظم نے واقعےکی اعلیٰ سطح شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کا اعادہ کیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر سےگفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرے، برطانیہ خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنرکوپاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کوئی ثبوت فراہم کیےبغیرپہلگام واقعہ پاکستان سےجوڑنےکو مسترد کیا۔

    پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

    شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے، پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں کرےگا جس سےعلاقائی امن و سلامتی کوخطرہ ہو،وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنرکو پہلگام واقعےکے بعدکی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نےکہاکہ برطانیہ علاقائی امن وسلامتی کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کرکام کرےگا۔

    ہماری دل جوئی کرنے والے دنیا سے چلے گئے