Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، رہنما خالصتان تحریک

    پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، رہنما خالصتان تحریک

    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کی جنگ ہوگی یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، فی الحال بھارت نے پاکستان پر حملہ نہیں کیا لیکن پاکستان کو ہرگز اطمینان سے نہیں بیٹھنا چاہیے اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے بشرطیکہ پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے اور اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے اور وہ مودی کی جنگ نہیں بلکہ پنجاب کی آزادی کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، اگر کوئی سکھ فوجی کوشش بھی کرے گا پاکستان پر حملہ کرنے کی تو اسے ہار ہوگی۔

    بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    گرپتونت نے دعویٰ کیا کہ آزاد پنجاب یعنی خالصتان ہی پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل کا حل ہے کیونکہ خالصتان بننے کے بعد پاکستان میں بھی ترقی کے دروازے کھلیں گے انہوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو ایک کھلی حقیقت قرار دیا اور کہا کہ اگر پا کستان چاہے تو حالیہ دہشتگرد حملے کو اقوام متحدہ میں لے جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، عموماً سیاستدان دونوں ممالک میں صرف کرسی بچانے میں مصروف رہتے ہیں تاہم پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کو انہوں نے مخلص قرار دیا جہاں تک مقبوضہ کشمیر کی بات ہے وہ اپنی آزادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ہندوستان کو غلط فہمی ہے کہ وہ نہیں ٹوٹے گا، پہلے پنجاب آزاد ہوگا پھر کشمیر ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر 10، 15 کشمیری فریڈم فائٹر جاں بحق ہو جاتے ہیں اور ڈھائی ارب مسلمان موجود ہیں جنمیں سے اکثریت کا ڈی این اے بدل کر بھارتی ہو چکا ہےپاکستان کو چاہیے تھا کہ بلوچستان میں جو ابھی دہشت گردی کی گئی اس کی قرارداد اقوام متحدہ لے کر جاتا۔

    وفاقی حکومت کا وزرا کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری

    پہلگام واقعہ سے متعلق گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارتی سرکار مودی وزیراعظم ، امیت شاہ ، اجیت دوول ، راج ناتھ اور جے شنکر یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نہ صرف بھارت میں دہشت گردی کی ہے بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں یہ حقیقت ہے کہ پہلگام وقعہ میں ہندوؤں کی قتل و غارت ہوئی ہے لیکن اس کے پیچھے بھارتی سرکار ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس واقعہ سے فائدہ کس کو ہو سکتا تھا جبکہ پاکستان کو اس سے نقصان ہوا اور مودی کو فائدہ ہونا تھا کیوں کہ امریکی وفد بھی وہاں موجود تھا اس لیے کئی فائدے مودی سرکار نے اٹھانے کی کوشش کی اس سے کشمیری فریڈم فائٹر پر الزام لگا اور اس سب سے مودی کو فائدہ ہونا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

    گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

  • بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا

    بھارت نے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ حقیقت دنیا کے سامنے نہ آسکے-

    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

    بھارت میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام تو پاکستان پر دھر دیا لیکن سچائی سامنے آنے پر اب سخت گھبراہٹ کا شکار ہے، پہلگام واقعے پر بھارت کے حالیہ اقدامات پاکستانی موقف کو تقویت دے رہے ہیں۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ مودی سرکار سن لو آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں، بلاول پاکستان کے عوام کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے بھارت کے پاس فیس سیونگ کا کوئی راستہ نہیں بچا،بھارت کو شواہد پیش کرنے چاہیں نہ کہ سنسرشپ کا راستہ اپنائے تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوششیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر تشویش کو بڑھا رہی ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا تھا اس سے قبل بھی بھارت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹس کو بھارت میں محدود کیا تھا، جس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ رویہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

  • وفاقی حکومت کا وزرا کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری

    وفاقی حکومت کا وزرا کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری

    حکومت نے وفاقی وزرا اور وزرا مملکت کی تنخواہیں رکن قومی اسمبلی کے برا برکر دیں۔

    صدر مملکت نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا جس کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہو گی۔

    صدر مملکت نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا انکم ٹیکس آرڈننس ترمیم کے تحت عدالتوں، فورم یا اتھارٹی کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ادائیگی فوری کی جائے گی یا انکم ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے نوٹس اجرا کے بعد متعلقہ مدت میں ٹیکس ادائیگی کی جائے گی ،فیصلے کے بعد واجب الادا ٹیکس فوری یا انکم ٹیکس اتھارٹی کے نوٹس کے اندر وصول کیا جائے گا۔

    بورڈ یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو افسر یا متعلقہ اہلکار کو کسی بھی شخص یا گروہ کی جگہ تعینات کرسکتا ہے تاکہ وہ اس کی پیداوار کی نگرانی، مال کی سپلائی، سروس کی فراہمی یا ایسے مال کی نگرانی کر سکے جو فروخت نہ ہو۔

    فیڈرل ایکسائز ایکٹ ترمیم کے تحت جس مال پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ لیبل نہ لگا ہو اسے ضبط کر لیا جائے گا، جعلی مال کی نگرانی کے لیے ایف بی آر کسی بھی وفاقی یا صوبائی ملازم کو ان لینڈ ریونیو افیسر یہ اختیارات دےگا ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کیا ہے۔

  • بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے،روسی وزیر خارجہ

    بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے،روسی وزیر خارجہ

    ماسکو: روسی وزیر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگر یمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے، ماسکو امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بھارت نے واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا، جس کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرف طور پر معطل کر دیاپاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی، اور وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر جانبدار تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔

  • گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

    گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

    ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر157رنز اسکور کیے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن لاہور قلندرز کی ہے، جب کہ چوتھی پوزیشن کراچی کنگز اور پانچویں پشاور زلمی کی ہےٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو اب ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔

  • آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    چھوٹے بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں بارشیں شروع ہوں گی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور اور صوابی کے علاقوں میں بھی ژالہ باری اور بارش کی پیشگوئی ہے اسی طرح مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔

    اُدھر پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہا الدین میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بھی موسم کی یہی کیفیت رہنے کا امکان ہے صوبائی دارالحکومت لاہور، نارووال، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی ژالہ باری اور بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاقوں سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسی طرح لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ میں شام یا رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پشاور، بنوں اور دیگر میدانی علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ہے جب کہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کا موسم خوشگور ہوگیا شہر اور اس کے گرد و نواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے گرمی کا زور ٹوڑ دیا اور موسم خوشگوار ہوگیا جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی گرد آلود ہاؤں اور آندھی سے حد نگاہ کم ہوگئی، راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی روک دیا، اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی جب کہ کاروباری مراکز اور ہوٹلز ریسٹورنٹس بند ہوگئے اور راولپنڈی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور:شادی کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حکام نےنوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بتایا کہ ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد ملزم بابر لڑکی کو 2 سال تک شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرتا رہاملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور اس نے تشدد بھی کیا، ملزم بابر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین و بچوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ گیا

    پاکستان کی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ گیا

    نئی دہلی:پاکستان کی فضائی حدود کی بھارتی طیاروں کے لیے بندش سے بھارتی حکومت شدید پریشان کا شکار ہے بھارتی ایئرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے،بھارتی ایوی ایشن وزیر کے سامنے انڈیگو ایئر حکام پھٹ پڑے-

    انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایوی ایشن وزیر کی زیرصدارت بھارتی ائیرلائنز کا اجلاس ہوا جہاں بتایا گیا ہےکہ ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، آکاسا ایئر، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت دیگر بھارتی ایئرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ گیا ہےوزیر ایوی ایشن نے بھارتی ایئرلائنز کو فوری مالیاتی مدد دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونےسے ہفتہ وار 800 بھارتی پروازیں متا ثر ہوئی ہیں۔

    پاکستانی فضائی حدود بندش سے ایئر انڈیگو نے سینٹرل ایشن فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے، بھارتی ایئرلائنز کی شمالی بھارت سے مغربی ایشیا، یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پروازیں بھی شدید متاثر ہیں اسی طرح انڈیگو ایئر نے وسط ایشیائی شہروں الماتی اور تاشقند کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے یہ مقامات اس کے طیاروں کی حد سے باہر ہیں-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی ایوی ایشن وزیر کے سامنے انڈیگو ایئر حکام پھٹ پڑے بھارت کے شمال سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازیں متاثر ہونے سے بھارتی مسافروں کو شدید پریشانی ہوئی ہے کیونکہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے ایئر انڈیا مغربی ایشیا، یورپ، برطانیہ اور شمالی امریکہ کے لیے پروازیں چلاتا ہے۔

    بھارتی ایئرلائنز کے اجلاس میں بتایا گیا کہ انڈیگو ایئر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرکے مغربی ایشیا، ترکی، قفقاز اور وسطی ایشیا کے لیے پروازیں چلاتا ہے، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ کی مغرب کی طرف جانے والی بین الاقوامی پروازیں مغربی ایشیا کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ایوی ایشن وزیر نے بھارتی ائرلائنز کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے طور 6 سے ایک سال تک متبادل روٹس پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی، 2019 میں پاکستان فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا تھا۔

  • پہلگام حملہ:بھارتی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ،اس محاذ پر بھی خفگی کا سامنا

    پہلگام حملہ:بھارتی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ،اس محاذ پر بھی خفگی کا سامنا

    پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی،لیکن پہلگام حملے پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی خفگی کا سامناکرنا پڑا اور بھارتی وزیر خارجہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک گفتگو میں اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیاامریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھرے اور الٹا بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں بھی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

  • پی ایس ایل 10:کراچی کنگز  سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    پی ایس ایل 10:کراچی کنگز سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز سے 87 رنز سے شکست ملتان سلطانزپلے آف سے باہر ہوگئی-

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے،ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    205 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور شکست کے باعث ایونٹ کے پلے آف سے بھی باہر ہوگئی،ملتان سلطانز کی جانب سے کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے،کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔