Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے،آرمی  چیف

    قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہےبھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں "ایکسسرسائز ہیمر اسٹرائیک”میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا آرمی چیف آف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے اعلیٰ درجے کی جنگی مشق "ایکسسرسائز ہیمر اسٹرائیک” کا انعقاد کیا گیا ایکسرسائز کے دوران آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

    توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے،وزیراعظم

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد میدان جنگ کی حقیقی صورت حال میں پاک فوج کی حربی تیاری، مشترکہ عملی ہم آہنگی اور جدید اسلحہ جاتی نظام کے عملی انضمام کا مظاہرہ تھا مشق میں کثیرالجہتی فضائی طاقت، طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری، جنگی ہیلی کاپٹرز اور جدید انجینئرنگ تکنیکوں کا کامیاب استعمال کیا گیا تمام ہتھیاروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے زبردست ہم آہنگی، چابک دستی اور مہارت کے ساتھ مربوط مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی جذبے کو سراہا اور اس سے پاک فوج کی آپریشنل برتری کا عملی عکس قرار دیا –

    گھر میں چوری کر کے بھاگنے والی لڑکی آشنا سمیت گرفتار

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے،ایکسسرسائز "ہیمر اسٹرائیک” پاک فوج کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، جنگی حکمت عملی میں جدت اور تکنیکی جدیدیت کے سفر کی ایک اہم مثال ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے معززین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

  • توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے،وزیراعظم

    توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے-

    وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے IGCEP 2024-2034 (Integrated Generation Capacity Expansion Plan) کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر جب IGCEP کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو یہ بات آشکار ہوئی کہ کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

    پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،بلاول

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹاسک فورس نے دن رات محنت کرنے کے بعد اس کو زمینی حقائق اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق دوبار ہ تیار کیا، اگلے دس سالوں کے لیے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں مسابقتی بولی اور کم ترین قیمت پر بجلی کی فروخت کے لیے راہ ہمو ار کی گئی ہے، کل 7967 میگا واٹ کے مہنگے منصوبوں کو بجلی کی پیدوار کے منصوبے(IGCEP) سے نکالا جا رہا ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے، مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے اور منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے مجموعی طور پر 17 ارب ڈالر (4743ارب روپے )کی بچت ہوگی،بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذخائر اور شمسی، نیوکلیئر اور پن بجلی جیسے متبادل ذرائع کو درآمدی ایندھن پر ترجیح دی جائے گی۔

    ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حکمت عملی سے زر مبادلہ کے ذخائر میں کئی ارب ڈالر کی بچت ہو گی، حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کو کیپیسیٹی پیمنٹ رفتہ رفتہ ترک کر دی جائیں گی۔

    وزیراعظم نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور ان کی کی ٹیم کو ملک کیلئے 4743 ارب روپے کی بچت کو سراہا اور اس کو ایک اور تاریخی کامیابی قراردیا۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ تقریبا ساڑھے سات روپے کمی کے بعد حکومت پاکستان عوام کی مزید سہولت کے لیے شعبہ توانائی میں پائیدار اصلاحات کے لیےایک مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ”نوکروں” سے بھی بدترسلوک،اہلکار پھٹ پڑا

    وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے، ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔

    اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کامزدورمارچ، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان

  • پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،بلاول

    پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے-

    برطانوی میڈیا اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہماری فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو اور ہوش مندی غالب آئے، بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں رہے، بین الاقوامی برادری مؤثر طور پر مداخلت کرے تاکہ کشید گی نہ بڑھے۔

    ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

    ان کا کہنا تھا پہلگام واقعے کی ایک شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں، ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں بھارت اور پاکستان مل کر کام کر سکیں، ایسا نہ ہوا تو معاملہ کسی محدود جھڑپ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، جھڑپ فضائیہ یا کسی اور فوجی شعبے میں ہو سکتی ہے، یہ جھڑپ مکمل جنگ کی شکل بھی لے سکتی ہے، دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو، پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر یہ خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

    وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،موجودہ صورتحال پر گفتگو

  • ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

    ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے پر بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے، ترکیہ کی سیاسی قیادت نے واضح انداز میں پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کے بیانیے کو چیلنج کر دیا ہے۔

    ترکیہ کی معروف سیاسی جماعت گریٹ یونین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ دستجی نے پہلگام واقعے کو بھارتی ریاستی پراپیگنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کو ہر حال میں اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیےیہ صرف ایک جذباتی یا اخلاقی ذمہ داری نہیں بلکہ حقیقی سیاست کا بھی تقاضا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی ترکیہ آزمائش میں ہوتا ہے، پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہےاب وقت ہے کہ ہم بھی اسی اخو ت، دوستی اور وفاداری کے جذبے سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں مصطفیٰ دستجی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کو یہ یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کرنا ہوں گے کہ صورتحال کسی جنگ کی طرف نہ جائے۔

    بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ”نوکروں” سے بھی بدترسلوک،اہلکار پھٹ پڑا

    ترکیہ کی پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی یہ حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ اسلامی دنیا بھارت کی کشمیر پالیسی اور مسلمانوں پر مظالم سے خوش نہیں۔

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلگام حملہ ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے شبے میں آ گیا ہے، جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھارت کے اندرونی مظالم سے ہٹا کر پاکستان کو بدنام کرنا ہے ترکیہ کی واضح اور دو ٹوک حمایت نے بھارت کے عالمی پروپیگنڈے کو شدید دھچکہ پہنچایا ہے۔

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کامزدورمارچ، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان

  • وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،موجودہ صورتحال پر  گفتگو

    وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،موجودہ صورتحال پر گفتگو

    وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے 22 اپریل 2025 سے ہندوستان کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو سمجھنے پر چین کا شکریہ ادا کیا بالخصوص وزیر اعظم نے اس واقعے کی قابل اعتماد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی مخلصانہ پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے،پی ٹی آئی

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کے طور پر، پاکستان نے 90,000 سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جب کہ ملک کے ساتھ ساتھ باقی دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانے کی کوششوں میں 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے جارحانہ اقدامات پاکستان کی توجہ اس کی آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے ہٹا سکتے ہیں جو افغانستان کے اندر سے کام کر رہے تھے۔

    قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، شاہد خاقان

    وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے خاص طور پر کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر معاہدے سے انحراف کا حق نہیں ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

    چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر اور حقائق پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے حوالے سے پاکستان اور چین کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

  • بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے،پی ٹی آئی

    بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے،پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے ،تحریک انصا ف بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کامطالبہ کرتی ہےتاکہ قوم سرحدوں کےدفاع میں متحد ہوسکے۔

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہےمودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    سیاسی اور کور کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، اس نازک وقت بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنا محض ناانصافی نہیں ملک و قوم سے دشمنی ہےتحریک انصا ف بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کامطالبہ کرتی ہےتاکہ قوم سرحدوں کےدفاع میں متحد ہوسکے۔

    قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، شاہد خاقان

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    خوارج دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، ثبوت سامنے آگیا

  • قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، شاہد خاقان

    قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، شاہد خاقان

    کوئٹہ: سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جب تک سیاسی انتشار کو ختم اور قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھےگا۔

    کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہےہیں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائےگا معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم کرنی ہے اور معاملات کو چلانا ہے، اس سے باہر جائیں گے تو معاملات خراب ہوں گے۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    انہوں نے کہا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے، بلوچستان کو پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہونا چاہیے، بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے، امن نہیں آئے گا دہشت گردی کا مقابلہ ہم پر لازم ہے لیکن یہ معاملات کیوں پیدا ہو رہےہیں اس کی جڑ تک جاناہوگا-

    بھارتی گیدڑبھپکیوں پر خاموشی،مشی خان پاکستانی اداکاروں پر پھٹ پڑیں

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں لوگ اغوا ہو رہےہوں، قتل ہو رہےہوں اورملک کے معاملات درست چل رہے ہوں، عوام کو حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے یہ ہمارا رسمی دورہ نہیں، آج پاکستان کی ضرورت ہے کہ لوگ جانیں کہ بلوچستان کےلوگ کیاسوچ رہےہیں۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    بھارت کے متنازع اور بے نقاب پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جارحانہ اور دوٹوک پریس کانفرنس نے بھارتی بیانیے کو بھرپور انداز میں چیلنج کر دیا اور اُن کے ایک جملے نے گویا پوری قوم کی ترجمانی کی: ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں… 2019ء میں ہم نے یہی بتایا تھا‘‘۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیدیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں، 2019ء میں ہم نے یہی بتایا تھا‘‘ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں۔

    بھارتی گیدڑبھپکیوں پر خاموشی،مشی خان پاکستانی اداکاروں پر پھٹ پڑیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر وہ(دشمن) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اس کی آزمائش نہ کریں، ہم نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی، فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ اس کی چوائس ہے، آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہے، ہم بار بار بتا رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں۔

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام’’ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں‘‘ عوام کی آواز بن گیا، تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر راتوں رات #ہم_تیار_ہیں_آزمانا_نہیں کا ہیش ٹیگ وائرل ہو گیا، جس میں عوام، صحافی، دفاعی تجزیہ کار اور سیاسی شخصیات سب نے حصہ لیا سوشل میڈیا پر یہ تاثر نمایاں رہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکنا اور تیار ہیں، اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    ماہرین کے مطابق یہ پریس کانفرنس صرف عسکری ردعمل نہیں بلکہ ایک واضح سیاسی اور سفارتی پیغام بھی تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب پاکستان نے عالمی سطح پر بھی اپنے مؤقف کو جارحانہ انداز میں پیش کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ کے خلاف سچائی، اتحاد اور تیاری کا پیغام اب محض اداروں تک محدود نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی زبان پر ہے ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں!‘

    پہلگام ڈرامہ،سیکورٹی کی ناکامی،بھارت میں بھی سوال اٹھنے لگے

  • بھارتی گیدڑبھپکیوں پر خاموشی،مشی خان پاکستانی اداکاروں  پر  پھٹ پڑیں

    بھارتی گیدڑبھپکیوں پر خاموشی،مشی خان پاکستانی اداکاروں پر پھٹ پڑیں

    پاکستانی اداکارہ مشی خان پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائی جانے والی پابندیوں پر پھٹ پڑیں-

    مشی خان ہر معاملے پر بغیر ڈر اور خوف کے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں اور حال ہی میں اداکار ہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستانی اداکاروں کو بھارتی گیدڑبھپکیوں پر خاموش رہنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان جو کشیدگی چل رہی ہے، پاکستان میں یہ ان لوگوں منہ پر تھپڑ ہے، جو بھارتی سلیبریٹیز کی آؤ بھگت کرتے ہیں اور ان کے قدموں میں بیٹھ کر جھوم رہے ہوتے ہیں، یہ ان کے اصل گھناؤنے چہرے ہیں جنہوں نے پاکستانی ا سٹار ز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی، جن بھارتی ڈیزائنرز نے پاکستانی آرٹسٹ کے ساتھ کام کیا انہوں نے پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دیں۔

    خوارج دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، ثبوت سامنے آگیا

    مشی خان نے کہا کہ دوسری جانب ہم لوگ ہیں، ہمارے ڈیزائنر ہیں جو بھارتی اسٹارز کو تین چار گنا زیادہ معاوضہ دے کر ان کے ساتھ کام کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیا پاکستانی آرٹسٹ اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دے سکتے، یہ سب لوگ چپ کرکے بیٹھے ہیں اور بھارتی گانے لگا رہے ہیں، کچھ شرم کرو یہ بہت سنجیدہ بات ہے، بھارت گھٹیا پن پر اتر آیا ہے اور آپ ابھی بھی بڑا دل کررہے ہیں، کس خو شی میں؟ آپ لوگوں میں کوئی عزت نفس ہے؟ مجھے یقین ہےکہ آپ لوگوں میں عزت نفس نہیں ہےورنہ آپ لوگ ایسانہیں کر تے۔

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

  • خوارج دہشتگردوں کی  سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، ثبوت سامنے آگیا

    خوارج دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘، ثبوت سامنے آگیا

    بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشتگردی کے لیے خوارج گروہوں کو اسٹریٹیجک، مالی اور مادی مدد فراہم کرنے کی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔

    بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔

    خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک بار پھر ’’را‘‘کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے، جنہیں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

    آڈیو گفتگو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی، انس، اپنے ساتھی ابوذر کو بتا رہا ہے کہ ایک بھارتی ’را‘ ایجنٹ کے کہنے پر دہشتگرد گروہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ گروہ پہلے ’تحریک طالبان غزوہ ہند‘ کے نام سے جانا جاتا تھا تاہم چونکہ اس کا نام بھارت مخالف تاثر دیتا تھا، اس لیے ’را‘ نے اسے بدلنے کی ہدایت دی۔

    بعد ازاں مارچ 2025 میں ’انقلابِ اسلامی پاکستان ’ کے نام سے ایک نیا گروہ سامنے آیا، جسے اپریل 2025 میں بھارتی ایجنٹ کی ہدایت پر ’اتحاد المجاہدین پاکستان‘ کا نام دے دیا گیا یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ ’را‘ نہ صرف ان گروہوں کو ہدایات دیتی ہے بلکہ ان کی شناخت اور بیانیہ بھی خود طے کرتی ہے۔

    بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

    آڈیو گفتگو میں دہشتگرد سنائپر ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی دستیابی پر بھی بات کرتے ہیں، جس کا مقصد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا ہے-