Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

    پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

    اسلام آباد:قومی اسمبلی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پہلگام واقعے اور پانی کے معاملے کی مذمت کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے بار بار آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا، پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے نقصان سے کون واقف ہے۔

    پہلگام واقعے پر بحث کرانے کیلئے ایوان میں تحریک پیش کی گئی اور اس دوران قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کردی گئی یہ تحریک وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے پیش کی، بعد ازاں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے یہ قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، پاکستان کسی بھی بھارتی اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا، پاکستان اپنی خودمختاری کا مکمل دفاع کرے گا۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ پاکستان کا معاملہ ہے ہم سب پاکستانی ہیں، ہم اس قرارداد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ کے شروع کرنے کا مترادف ہوگا، پاکستان پر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی سکھ نے میجر گورو آریا کی اصلیت بے نقاب کر دی

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی سکھ نے میجر گورو آریا کی اصلیت بے نقاب کر دی

    نئی دہلی: بھارتی سکھ شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں ریٹائرڈ میجر گورو آریا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوجی "اصلیت” سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک سکھ شہری نے گورو آریا کی مبینہ فوجی پرفارمنس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کی صرف دو بٹالین گجرات بارڈر پر لگا دو گورو آریا اپنی دھوتی چھوڑ کر بھاگ جائے گا جب بھی بھارت میں بارڈر پر لڑائی چھڑی وہاں سب سے پہلے سکھ سپاہی ہی پہنچے جبکہ گورو آریا جیسے لوگ بیماری کے بہانے بنانے لگتے ہیں۔

    سکھ شہری نے دہلی اور گجرات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں کبھی جنگ نہیں ہوئی اور اگر کبھی حالات خراب ہوں تو "یہ لوگ اپنی دھوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں”۔

    دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی بھارتی سکھ کے مؤقف کو حقیقت سے قریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز سے بھارت کا چہرہ مزید بے نقاب ہو رہا ہے اور داخلی سطح پر بھی اس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

  • پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھارت کی سہولت کاری کےشواہد سامنے آگئے

    پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھارت کی سہولت کاری کےشواہد سامنے آگئے

    پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھارت کی منظم منصوبہ بندی اور براہ راست فوجی شمولیت کے مستند شواہد سامنے آ گئے ہیں-

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج اور ایجنسیاں پوری طرح متحرک ہیں، جہلم سے گرفتار دہشتگرد مجید کے موبائل فون اور ڈرون فرانزک کے بعد ناقابل تردید شواہد سامنے آئےدہشتگرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، دہشتگرد آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا۔

    دہشتگرد مجید اور بھارتی آرمی کے افسران کے درمیان واٹس ایپ گفتگو سے متعلق ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے جس میں چار بھار تی آرمی افسران کی نشاندہی ہوتی ہے ان بھارتی فوجی افسران میں میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت اور ایک سپاہی شامل ہےبھارتی ہینڈلرز دہشتگرد مجید کو بم بنا نے کے طریقے پر مشتمل ویڈیوز بھیجتے ہیں۔

    آڈیو کالز میں آئی ای ڈیز کی وصولی ان کو نصب کرنے کے مقامات کی بھی نشاندہی کی جاتی رہی، یہ آئی ای ڈیز بذریعہ ڈرون دہشتگرد مجید کو فراہم کی جاتی تھیں سکھوندر نے 24ستمبر کو دہشتگرد مجید کو برنالہ بھمبر میں بارودی مواد کی نشاندہی کی، جو اس نے وصول کیا دہشتگرد مجید نے ضلع باغ میں 13 اکتوبر کو فوجی گاڑی پر بم حملہ کیا جس میں فوج کے تین جوان زخمی ہوئے 13 اکتوبر کے بم حملے کے لیے دہشتگرد مجید کو بھارتی ہینڈلر نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے دیئے۔

    22 نومبر کو سکھوندر نے ہیڈ مرالہ کے قریب جگہ کی نشاندہی کی، دہشتگرد مجید نے تباہ شدہ ڈرون اور آئی ای ڈی حاصل کی 30 نومبر کو دہشتگرد مجید نے جلالپور جٹاں میں آئی ای ڈی فوجی گاڑی پر لگائی جس سے 4 جوان زخمی ہوئے، دہشتگرد مجید نے ٹاسک مکمل ہونے پر 6 لاکھ 56 ہزار روپے حاصل کیے،دہشتگرد مجید اور بھارتی فوجی آفیسرز کے درمیان آئی ای ڈیز کی وصولی کے لیے مٹھائی کے ڈبے کا لفظ استعمال کیا جاتا رہا۔

    سکھوندر نے 22 اپریل 2025 کو ندالہ کے قریب آئی ای ڈی پہنچائی جبکہ 23 اپریل کو سکھوندر نے دہشتگرد مجید کو بس اسٹینڈ پر بم حملے کا ٹاسک دیا بھارتی فوجی افسران دہشتگرد مجید کو رش والے بس سٹینڈز پر دھماکے کا کہتے تاکہ نقصان زیادہ ہو۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق دہشتگرد مجید اور بھارتی فوجی ہینڈلرز کے درمیان یہ آڈیو گفتگو ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتا ہے، بھارت دہشتگردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کو بھاری فنڈنگ میں بھی فراہم کرتا ہے،بلوچستان اور دیگر صوبوں میں دہشتگردوں کو کارروائیوں کے لیے تربیت تک بھارت ایجنسیاں دیتی ہیں، ان شواہد کے بعد یہ ضروری ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کا نام فیٹف میں شامل کیا جائے۔

  • پیوٹن کا اقتدار برقرار رکھنے کیلئے نیا وائرس بنائے جانے کا انکشاف

    پیوٹن کا اقتدار برقرار رکھنے کیلئے نیا وائرس بنائے جانے کا انکشاف

    روس نے مبینہ طور پر ایک نیا عالمی وبائی وائرس تیار کر لیا ہے، جسے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یا ان کے ہم شکل کو اقتدار میں برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے-

    ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن دعویٰ روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر موجود ایک چینل ”جنرل ایس وی آر“ (General SVR) نے کیا ہےجو ماضی میں بھی کریملن اور پیوٹن سےمتعلق کئی متنازع بیانات دے چکا ہےچینل جو خود کو ”کریملن کا ذرائع“ بتاتا ہے، نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، اور ان کی لاش ان کے والدای پیلس میں ایک فریزر میں محفوظ ہے۔

    روسی ایپ پر موجود چینل کا دعویٰ ہے کہ اس وقت روس کو پیوٹن کا ہمشکل چلا رہا ہے جو ”پولیٹ بیورو“ نامی ایک گروپ کا سربراہ ہے۔

    حافظ آباد تا گجرات 8 ارب کی سڑک پر کارپٹنگ کا آغاز، ڈپٹی کمشنر کا کام کا جائزہ

    جنرل ایس وی آر کے حالیہ دعوے کے مطابق، روسی حکومت میں شامل ”فوجی سوچ رکھنے والے عناصر“ (hawks) ایک ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف منصوبے بنا رہے ہیں، جن میں ایک نیا وائرس بھی شامل ہے اس وائرس کو عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے نئی عالمی وبا قرار دلوایا جائے گا تاکہ دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے اور روس کے اندرونی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

    یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ وائرس روسی سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور کورونا وبا کے پھیلاؤ اور تیاری میں کی گئی غلطیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی تفصیلی جانچ بھی مکمل کی گئی ہےاس وائرس کی ویکسین بھی تیار ہو چکی ہے اور وہ تمام مراحل میں کامیاب رہی ہے۔ ویکسین کی پیداوار کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور کسی بھی وقت اس کی تیاری شروع کی جا سکتی ہے۔

    کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    یہ دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے، اور روسی حکومت کی جانب سے بھی اس پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • امریکی اخبارآرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف

    امریکی اخبارآرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر طویل عرصے تک پس منظر میں رہ کر ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دیتے رہے، مگر پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد انہوں نے قیادت کی باگ ڈور خود سنبھالی اور قومی بیانیے کو نئی توانائی بخشی جنرل عاصم منیر نےحالیہ فوجی مشقوں کے دوران ٹینک پر کھڑے ہو کر جو خطاب کیا،وہ ایک واضح اور دلیرانہ پیغام تھا کہ ’بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور شدت سے بڑھا ہوا جواب دیا جائے گا۔

    امریکی اخبار نے اس بیان کو پاکستان کی عسکری قیادت کے عزمِ صمیم کی علامت قرار دیا، کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت ایسے وقت میں نمایاں ہو کر سامنے آئی ہےجب پاکستان کو داخلی سطح پر سیاسی تناؤ اور معاشی مشکلات کا سامنا ہےایسے وقت میں قوم کو ایک متحد بیانیہ دینے کی ذمہ داری آرمی چیف نے بخوبی نبھائی ہے۔

    کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر کو بھارت کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والا سمجھا جاتا ہے، اور ان کی سوچ کی تشکیل میں ان کا انٹیلی جنس اداروں میں قائدانہ کردار، خاص طور پر آئی ایس آئی کی سربراہی، کلیدی رہا ہے جنرل عاصم منیر کشمیر کو پاکستان کی ”شہ رگ“ قرار دے کر قومی بیانیے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ایک ایسی اصطلاح جو پاکستانی قوم میں گہرے معنوں کی حامل ہے۔

    جنرل عاصم منیر کی تقاریر محض عسکری حکمتِ عملی نہیں بلکہ ایک نظریاتی جہت بھی رکھتی ہیں انہوں نے حالیہ خطاب میں ”دو قومی نظریے“ کو دوبارہ اجاگر کیا، جو پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے ان کے بقول، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی

    امریکی اخبار نے آرمی کی مذہبی وابستگی اور مضبوط نظریاتی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت ایک ایسے عسکری بیانیے کی عکاس ہے جس کی بنیاد جنرل ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی تھی تاہم، جنرل عاصم منیر نے اس بیانیے کو 21ویں صدی کے جغرافیا ئی سیاسی تناظر میں نئے انداز سے پیش کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کی موجودگی پاکستان کی پالیسیوں میں استحکام لانےاور علاقائی خطرات کے مقابل مؤثر دفاعی حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی قیادت میں فوج نہ صرف قومی سلامتی بلکہ بین الاقوامی سفارتکاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، جیسا کہ حالیہ دنوں میں چین اور اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے رابطوں سے واضح ہے۔

    بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی

  • کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    ٹورنٹو میں کے سکھوں نے احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پتلے جلادیئے، ساتھ ہی ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی جانب سے مودی کی نفرت انگیز پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مودی حکومت اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ریلی کے شرکا ٹورنٹو میں واقع مالتن گردوارے کے باہر جمع ہوئے جہاں مودی اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم کے پتلے بھی جلائے گئے اور مودی کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

    یہ سب معاملہ اس وقت پیش آیا مارک کارنی نے حال ہی میں کینیڈا کے وزیر اعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے ظلم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کریں گے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے مارک کارنی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کینیڈا سے ہندوؤں کو ڈپ پورٹ کیا جائے اور ان کے خلاف واضح اور عملی اقدامات اٹھائیں جائیں، تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور نفرت کو روکا جا سکے۔

  • متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت  کی تعلیم لازمی قرار

    متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم لازمی قرار

    متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے ملک بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

    یہ فیصلہ یو اے ای کابینہ نے کیا جس کا اعلان نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

    شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اُس وقت کے لیے تیار کریں جو ہمارے وقت سے بالکل مختلف ہوگا، یہ فیصلہ یو اے ای کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔

    کےجی کلاس سے گریڈ 12 تک اے آئی کا نیا نصاب متعارف کرا دیا گیا،یہ نیا نصاب وزارت تعلیم کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی نظریات جیسے کہ ڈیٹا، الگوردمز، مشین لرننگ، اور ایپلیکیشنز، مصنوعی ذہانت کا سماجی اثر، اخلاقی پہلو، ڈیٹا پرائیویسی، اور الگوردمک فیئرنس شامل کیے گئے ہیں،یہ کورس تمام تعلیمی درجات میں مرحلہ وار اور عمر کے لحاظ سے کنڈرگارٹن (KG) سے لے کر گریڈ 12 تک موزوں طریقے سے پڑھایا جائے گا-

  • پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب میں بلیک آؤٹ ریہرسل

    پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب میں بلیک آؤٹ ریہرسل

    پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بھارتی پنجاب میں بلیک آؤٹ ریہرسل کی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے فیروزپور کنٹنونمنٹ میں 30 منٹ تک بلیک آوٹ ریہرسل کی گئی اس دوران پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 منٹ تک بجلی منقطع کر دی، فیروزپور کنٹنونمنٹ میں ڈرل کے دوران مسلسل ہوٹر بجائے گئے۔

    علاوہ ازیں آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ بھارتی خطرات کے پیش نظرکل رات بلیک آؤٹ رہا پاک بھارت سے کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ خطرات کے پیش نظرکل رات بلیک آؤٹ رہا جاگراں اور سرگن پاور ہاؤسز سمیت نوسیری گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی، سرحدی کشیدگی کےپیش نظر احتیاطاً بلیک آؤٹ کیا گیا۔

    بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی

    بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے،سابق واٹر کمشنر

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی

    بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی

    بھارت کی آبی جارحیت،دریائےچناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔

    واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائےچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوکر 5300 کیوسک رہ گئی ہے گزشتہ روز دریائےچناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 34ہزار 600کیوسک تھی، 2 دن میں بھارت نےدریائے چناب میں پانی کی آمد35 ہزار 600 کیوسک کم کی۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کےمقام پردریائےسندھ میں پانی کی آمد92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے جب کہ منگلاکے مقام پردریائےجہلم میں پانی کی آمد44 ہزار300کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے۔

    بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے،سابق واٹر کمشنر

    ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد95 ہزار700کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے جب کہ ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک ہے نوشہرہ دریائےکابل میں پانی کی آمد37ہزار100کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1441.26فٹ اور پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ13ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ منگلا میں آج پانی کی سطح 1136.30فٹ اور پانی کاذخیرہ 12لاکھ13ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کی سطح 646.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 1000 ایکڑ فٹ ہے۔

    سپریم کورٹ ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل ، فیصلہ محفوظ

  • بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے،سابق واٹر کمشنر

    بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے،سابق واٹر کمشنر

    سابق واٹر کمشنر شیراز میمن کا کہنا ہے بھارت چند گھنٹے سے زائد پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

    شیزار میمن نے کہا کہ بھارت بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے،بھارت صرف سردیوں میں پانی روک سکتا ہے کیونکہ سردیوں میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے، بھارت کو پانی کے ایشو پر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا، بھارت جانتا ہے کہ وہ معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ بروقت ہے، بھارتی آبی جارحیت سے دنیا کو آگاہ رکھنا ضروری ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ممکن نہیں دونوں ایٹمی پاور ہیں، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ورلڈ بینک سے رجوع کرنا ہو گا، ورلڈ بینک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سندھ طاس معاہدے کے ضامن ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جا ئے گا، اسحاق ڈار

    واضح ہے کہ اتوار کو بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کیا جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں کل ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار کیوسک تھی، جو آج صرف 10ہزار800 کیوسک رہ گئی مقبوضہ جموں کے علاقے رامبن میں واقع بگلیہار ڈیم میں 3 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اگلے قدم کے طور پر شمالی مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے، جس کے بعد دریائے جہلم میں پانی کم ہونے کا خدشہ ہے کشن گنگا میں15 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

    اس سے پہلے 26 اپریل کو بھی بھارت بغیر اطلاع دیئے دریائے جہلم میں بڑا سیلابی ریلا چھوڑ چکا ہے جس سے چکوٹھی کے مقام پر دریا اچانک 15 فٹ تک بلند ہوگیا تھا۔

    سپریم کورٹ ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل ، فیصلہ محفوظ

    22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزا م ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اعلان کیا تھا، پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا۔