Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

    جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

    مودی سرکار کی جانب سے پہلگام ڈرامہ فلاپ ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر جو مبینہ دہشت گردوں کے خاکے جاری کیے، وہ درحقیقت مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائے گئے ہیں۔

    پہلگام حملے کے نام پر جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا جسے جعلی خاکے بنا کر تقویت دینے کی ناکام کوشش کی گئی،مصنوعی ذہانت سے بنے خاکے، فلمی کہانی، بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ثبوت غائب، ڈرامہ فلاپ، تمام سکیچ ایک ہی پیٹرن پر بنے ہیں جو انسانی ہاتھ کی نہیں AI کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے خاکے فرضی، بیانیہ مشکوک، بھارت کی کہانی بے بنیاد نکلی،نقلی چہروں سے پھیلایا گیا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا زمین بوس ہوگیا،ایسے اسکچ بنانا چند منٹوں کی کاروائی ثابت ہوئی۔

    پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

    حکومتی حلقوں نے اس جعلی کارروائی کو بھارت کی مکارانہ چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اس ڈرامے سے آگاہ کیا جائے گا اور مودی سرکار کی طرف سے پھیلائے گئے اس فریب کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    پاکستانی تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس سازش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے، اب نہ کوئی اس کہانی پر یقین کرے گا اور نہ ہی بھارت کی ساکھ بچے گی-

    اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

  • پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

    پاک فوج کی بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن اور سرحدی کشیدگی کے پیش نظر جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں، جس میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں، ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہےیہ مشقیں پاک فوج کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے کے لیے مکمل تیاری اور عزم کی عکاسی کرتی ہیں پاک فوج نے واضح کیا کہ وہ ملکی سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

    دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، بدنامی کے خوف سے شادی کی،حکیم شہزاد

    سیاچن سے لے کربحیرہ عرب کے پانیوں تک پاک مسلح افواج دفاع وطن کیلئے تیار ہیں کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کارروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں،پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کےلیے قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

    پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں،فیصل واوڈا

  • دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، بدنامی کے خوف سے شادی کی،حکیم شہزاد

    دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، بدنامی کے خوف سے شادی کی،حکیم شہزاد

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور دانیہ کے بارے میں حیران کن انکشافات کئے جنھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید برہم کردیا ہے۔

    دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر خبروں میں آیا تھا مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے شادی، پھر علیحدگی، اور ان کی موت کے بعد دانیہ، اب ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہیں، جس میں ان کے شریکِ سفر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد شامل ہیں۔

    حکیم شہزاد ابتدا میں دانیہ کے وکیل کے طور پر سامنے آئے تھے، بعدازاں ان کے شوہر بن گئے اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے، ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کچھ اس انداز میں بیان کی کہ سننے والوں کے ہوش اڑ گئے۔

    انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی وہ اور اس کی ماں میرے پاس اپنے کیسز کے سلسلے میں آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر میں اس سے کبھی دل سے نہیں جڑا۔‘

    حکیم شہزاد نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ایک مددگار طبیعت کے مالک ہیں اور انہیں خدشہ تھا کہ اگر وہ دانیہ کے قانونی معاملات میں مدد کرتے رہے، تو لوگ افواہیں پھیلائیں گے اسی بدنامی کے خوف سے انہوں نے دانیہ سے شادی کرلی، نہ دل کی آواز پر، نہ کسی جذبے کی بنیاد پر، بلکہ محض ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ کے تحت۔

    ان کی اس کھلی بات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا لوگوں نے نہ صرف حکیم شہزاد کے الفاظ کو بے رحم اور توہین آمیز قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ جس عورت کے ساتھ نکاح میں بندھے ہیں، کم از کم اس کے بارے میں اتنی سرد مہری سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    ایک صارف نے لکھا، ’’تم دونوں ایک دوسرے کے لائق ہو۔‘‘ ایک اور نے کہا ’’اگر وہ کسی شریف گھرانے سے ہوتا، تو یوں بیوی کو نیچا نہ دکھاتا،ایک نے کہا کہ ’’آج جو تھوڑی بہت شہرت ہے، وہ دانیہ کی وجہ سے ہے، اور بدلے میں یہ سلوک؟‘‘

  • اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

    اگر بھارت نےجنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہےتو ہم نے ردعمل دینا ہےجس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کےمطالبےپر بھارت نےکوئی جواب نہیں دیااس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے ، اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔

  • پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں،فیصل واوڈا

    پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان نے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں،جو انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے وہی جواب میں انڈیا کے ساتھ کردیا ہر انڈین اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا، یہ جواب اصل ہے اور سود ابھی باقی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے مودی سرکار نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل سمیت کچھ پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھی بھارت میں بند کردیا تھا۔

    مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے،مریم نواز

    فتنہ الخوارج کے پاس واحد راستہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں،کور کمانڈر پشاور

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

  • مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے،مریم نواز

    مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے،مریم نواز

    وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے-

    لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے، صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ اسکیم میں بچیوں کا حصہ زیادہ رکھا گیا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی لیپ ٹاپ بغیر میرٹ کے نہیں دیا گیا، ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں ، تمام خواب پورے کروں گی، اسکالر شپ 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیں۔

    فتنہ الخوارج کے پاس واحد راستہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں،کور کمانڈر پشاور

    وزیراعلٰی پنجاب نے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ سرحدوں پر ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا ساتھ نہیں دینا ہے، بارڈر پر بہت ٹینشن ہے مگر بچوں آپ نے ڈرنا نہیں ہے ، پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،پاک فوج نے وطن عزیز کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں –

    ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

  • فتنہ الخوارج کے پاس واحد راستہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں،کور کمانڈر پشاور

    فتنہ الخوارج کے پاس واحد راستہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں،کور کمانڈر پشاور

    ڈیرہ غازی خان: کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور ان سے منسلک تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے ان کے پاس بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔

    ڈی آئی خان میں پاک فوج کے زیر اہتمام کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ ڈی آئی خان اور ٹانک کے مشران اور مشائخ دین کے ساتھ خصوصی نشست انعقاد کیا گیا تقریب میں بڑی تعداد میں عمائدین، مشران، مشائخ دین، مقامی صحافی اور بڑی تعداد میں سول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    شرکا نے امن و امان کی بحالی کے لیے افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل جذبے اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاشرکاء نے فتتہ الخوارج کے خلاف پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔

    ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

    کور کمانڈر نے عمائدین و مشران سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے کور کمانڈر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پاک فوج علاقے میں نہ صرف امن و امان کی بحالی یقینی بنائے گی بلکہ علاقائی ترقی اور خوشحالی میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    کور کمانڈر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور ان سے منسلک تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے ان کے پاس بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    عمائدین و مشران نے تعلیم و صحت خصوصاً نوجوانوں اور بچیوں کے لے تعلیم کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستان پر الزام تراشی کی ہندوستان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے، بھارت کے گھناؤنے کھیل کو ہم خاک میں ملا دیں گے، ہم ہندوستان کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارت نے پہلے پلوامہ اور اب پہلگام کروایا، پہلگام کا واقعہ خود بھارتی سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، بھارت کی جرأت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے اور اگر یہ غلطی کر بیٹھا تو منہ کی جائے گا۔

    پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن

  • ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

    ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی ملے کی دھمکی کے بعد بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا-

    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی ثبوت کے حملے کا سارا الزام پاکستان پر ڈالا اور جنگ کی دھمکی بھی دی حملے کی دھمکی کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے سے خبردار کیا جارہا ہے اور ایسے میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے یہ بات سمجھ سے باہر ہے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہوئی اور اس میں پاکستان کا نام ہے۔جاوید شیخ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا ہوا تو پاکستان کی جانب سے بھرپور اور واضح ردعمل دیا جائے گا۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں اس سانحے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے، اور سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ فنکار بھی کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں۔

    پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن

  • پاکستان خطے کے امن اور استحکام کا خواہشمند ہے ، اسحاق ڈار

    پاکستان خطے کے امن اور استحکام کا خواہشمند ہے ، اسحاق ڈار

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ وزارت خارجہ میں اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

    پریس کانفرنس کے آغاز پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیوز کانفرنس کا مقصد سب کو آگاہ کرنا ہے، واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا اسلام میں واضح احکامات ہیں کہ ایک انسان کا قتل سارے عالم کا قتل ہے، پہلگام میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کے عمل کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی کررہے ہیں پاکستان بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے، ہم نے بھارتی اقدامات کے بعد مختلف ممالک سے رابطے کر کے دنیا کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردی اور خونریزی پر خوشیاں مناتا ہے، دہشتگردی کی جنگ میں 150 ارب ڈالرز اور ہزاروں جانوں کا نقصان کرچکے ہیں ہماری بہادر ایجنسیز اور شہریوں نے امن کیلئے قربانیاں دیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت مسلسل الزام تراشی کر رہا ہے، پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے یہ ہرزہ سرائی کی ہو، بھارت کشمیریوں کے حقوق، سیکیورٹی ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہے، بھارت دہائیوں سے ریاست دہشتگردی کر رہا ہے، اندرونی مسائل حل کرنے کے بجائے دوسرے ممالک پر انگلیاں اٹھاتا ہے، کشمیریوں پر مظالم کیلئے ڈریکولین قوانین لاگو کیے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ 5 اگست کا اقدام یو این سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں، بھارت بتائے کہ یہ واقعات ہمیشہ اعلی سطح کےدوروں پر ہی کیوں ہوتے ہیں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بین الاقوامی برادری کیلئےباعث تشویش ہونا چاہئے، کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف اسلام و فوبیا کا استعمال ہو رہا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ تہلگام حملے کے بعد بغیر ثبوت کو الزام دھر دیا گیا، تہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ہم ٹی او آرز میں ہر ممکن تعاون کریں گے، بھارت اچانک یہ صورتحال کیوں پیدا کررہا ہے، مقصد کیا ہے، سندھ طاس معاہدہ کی منسوخی غیر قانونی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ مشاورت کے بغیر منسوخ نہیں ہوسکتا، یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی برادری کی کوئی پرواہ نہیں، قومی سلامتی کی کمیٹی نے واضح کیا کہ پانی روکنا جنگ سمجھا جائے گا، پاکستان خطے کے امن اور استحکام کا خواہشمند ہے کوئی حرکت ہوئی تو اپنے ملک کی سالمیت کا دفاع کریں گے، ہمیں اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے جن ممالک سے بات کی انہوں نے تحمل کی تلقین کی، پاکستان کبھی پہل نہیں کرے گا، لیکن بھارت نے کوئی حرکت کی تو سخت جواب دیں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ سوالوں کے جواب ضروری ہیں، کیا یہ ایسے وقت نہیں ہو رہا جب بھارت پر مختلف ممالک میں قتل کے الزامات ہیں، ہماری مسلح افواج چوکنا ہیں، ہم اپنے وقت اور مرضی کی جگہ پر وار کریں گے، کیا یہ وقت نہیں کہ پاکستان سمیت دنیا میں بھارت کی جانب سے شہریوں کے قتل کا احتساب کیا جائے؟ کیا یہ اہم نہیں کہ پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور بھارت کی جارحیت میں تفریق کی جائے؟ کیا ایسا نہیں کہ بھارت ایک ملک پر فوجی حملےکے لیے پراپیگنڈا کر رہا ہے؟ کیا بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کا احترام نہ کرنے سےخطےکی صورتحال خراب نہیں ہوگی؟ کیا یہ وقت نہیں کہ عالمی برادری مذہبی نفرت انگیزی اور اسلاموفوبیا پربھارت کی مذمت کرے؟ کیا ہم آگاہ ہیں کہ بھارت کی جارحانہ سوچ سے خطے میں ایٹمی طاقتوں کا ٹکراؤ خطرناک ہوسکتا ہے؟

    بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتی ایجنسیز کنڑول کر رہی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پہلگام ایل او سی سے 230 کلو میٹردور ہے، یہ علاقہ پہاڑی ہے، ایف آئی آر 10 منٹ کے اندر درج کرائی گئی، 8 دن ہوگئے، نہ حملہ آوروں کا کچھ بتایا، نہ ثبوت دیئے، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتی ایجنسیز کنڑول کر رہی ہیں، واقعہ کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگا دیا گیاجائے وقوعہ سے پولیس اسٹیشن جانے میں کم از کم 30 منٹ لگتے ہیں، سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنی جلدی ایف آئی آر کیسے درج ہو گئی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ بیانیہ بنایا گیا کہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حقیقت پر بات کریں، الزام ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والوں نے حملہ کیا، یہ ناہموار اور پہاڑی علاقہ ہے، جائے وقوعہ سے پولیس اسٹیشن جانے میں 30 منٹ لگتے ہیں، کیسے ممکن ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور پھر پولیس اسٹیشن واپس آکر ایف آئی آر درج کر لی، ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ ہینڈلرز سرحد پار سے آئے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ بیانیہ بنایا گیا کہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہےکہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے،کہا جا رہا ہےکہ مسلمانوں نے فائرنگ کی،کہا جارہا ہےکہ ہندوؤں پر فائرنگ کی گئی، بھارت کی جانب سے یہ بیانیہ کیوں چلایا جا رہا ہے؟ وزیراعظم نے بھی بھارتی بیانیے پر سوال اٹھایا ہے، ہمارا مؤقف واضح ہےکہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے کہا جارہا ہےکہ پاکستانی ایجنسیوں نے یہ واقعہ کرایا، بھارتی الزامات واقعےکے چند منٹ بعد ہی سامنے آنا شروع ہوگئے، زپ لائن آپریٹر کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا ، بھارتی میڈیا نے واقعےکے فوری بعد پاکستان کے خلاف الزام تراشی شروع کی-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جن بھارتی اکاؤنٹس سے پہلگام حملے کو رپورٹ ہوئیں، ان میں سے ایک اکاؤنٹ میں لکھا گیا کہ کل ایک بڑا دن ہے اس لیے جلدی سو رہا ہوں، فتنہ الخواج کے حملے سے پہلے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، لکھا گیا گڈ مارننگ میانوالی، جعفرایکسپریس حملے سے پہلے بھی اسی اکاؤنٹ سے پوسٹ ہوئی، لکھا گیا پاکستان میں آج اور کل نظریں رکھو۔

    پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا کے وہ کلپس دکھائے گئے جن میں خود بھارتی شہریوں نے پہلگام حملے پر حکومت، فوج اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھائے۔

    ویڈیو کلپ میں ایک شہری کہتا دکھائی دیا کہ یہاں دس لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج قابض ہے، اگر ہم کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کریں تو ہمیں راتوں رات اٹھا لیا جاتا ہے، شہری نے سوال کیا کہ اگر اتنی بڑی تعداد میں فوج موجود ہے تو وہ کیا کر رہی ہے، کیا وہ جھک مار رہی ہے؟ جہاں حملہ ہوا وہاں فوج کیوں نہیں تھی، اور وہاں موجود افراد کو بچانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کہاں تھیں؟

    ایک اور شہری نے براہِ راست سوال کیا کہ ”پہلگام کی ذمے داری کس کی ہے؟ کیا یہ حکومت کی ناکامی نہیں؟“ اس نے کہا کہ ”27 لوگوں کی جان گئی، وہاں سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟“

    کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”پہلگام پر اتنا بڑا حملہ ہوا اور کسی کو کچھ پتا ہی نہیں چلا“ اسی دوران ایک اور فرد نے نشاندہی کی کہ پورے علاقے میں قدم قدم پر فوج تعینات ہے، اگر یہ واقعی بارڈر کے قریب تھا تو حملہ آور کہاں سے آئے؟ اور واپس کیسے گئے؟“ یہ چھوٹا سا علاقہ ہے، جہاں گاڑی بھی نہیں جا سکتی، اور سیکیورٹی اتنی سخت ہے کہ پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا ہے، پھر حملہ آور وہاں کیسے پہنچے؟“

    پریس کانفرنس کے دوران ایک شہری کا بیان بھی سنایا گیا کہ ”کہیں نہ کہیں ہماری اپنی ایجنسی ہی یہ حملے کرواتی ہے“ دوسرے شہری نے کہا کہ کافی لوگوں کو نہیں معلوم کہ پہلگام کہاں ہے، امرناتھ کہاں ہے، چندن واڑی کہاں ہے خاتون نے کہا کہ آج اتنے دن ہو گئے ملک کے رہنما کہاں ہیں؟ وہ یہاں کیوں نہیں آئے یہ لوگ کیا سرکار اور کیا ڈیفینس منسٹری چلائے رہے ہیں ان سے اب تک حملہ آر پکڑے نہیں گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعےکو سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھارت کا وتیرہ ہے، بھارت پچاس سال سے اسی ڈگر پر چل رہا ہے، پاکستان پر الزام لگاؤ، کریڈٹ لو اور الیکشن جیتو، یہ ہے ان کا مقصد۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جیلوں میں سیکڑوں پاکستانی غیرقانونی قید ہیں، بھارت ان قید پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں استعمال کر رہا ہے، اوڑی میں محمد فاروق کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا، بھارتی فوج نے اس کو درانداز کہا، درحقیقت وہ معصوم شہری تھا، بھارت بے گناہ لوگوں کو درانداز کا الزام لگا کر مار رہا ہے، بھارت خود ایک دہشت گرد ریاست ہے، پاکستانی اور کشمیری شہریوں کو بھارت کی جیلوں میں رکھا ہوا ہے، بھارت ان قیدیوں پر تشدد کرتا ہے اور ان کے بیان دلواتا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس بریفنگ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے –

    واضح رہے کہ بھارت نے 22 اپریل مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے اور اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

    بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔

    بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدام کے طور پر بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرکے انہیں 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے،  شرجیل میمن

    پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھارت میں پاکستانی چینلز اور اینکرز پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے بھارت میں جب الیکشن قریب آتے ہیں تو بی جے پی فالس فلیگ آپریشن کر کے ہمدردیاں بٹورتی ہے،پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، انتہا پسند مودی سرکار پابندیوں سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتی، کسی بھی قسم کی پابندی کشمیری عوام کو راہ آزادی سے ہٹا نہیں سکتی-

    شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا، بھارت خود دہشت گردی میں ملوث رہا، بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان میں 20 سال میں بدترین دہشت گردی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستان شہید ہوئے۔

    بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے،خالصتان تحریک رہنما

    شرجیل میمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹو بھی دہشت گردی میں شہید ہوئیں، مساجد، امام بارگاہوں اور سیاسی اجتماعات پر حملے ہوئے، اے پی ایس میں معصوم بچوں نے جام شہادت نوش کیا، بھارت جھوٹ اور پروپیگنڈے کا ماہر ہے، بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، بھارت آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہیں کررہا، بھارت مسلسل کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، بھارت نے پلواما کا ڈرامہ رچایا، مودی سرکار نے اقلیتوں کو نقصان پہنچایا، بھارت میں سکھ اور مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے، بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے ہیں،بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو جیسے دہشت گرد پاکستان کی تحویل میں ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد پاکستان کے پاس ہیں، 7 لاکھ بھارتی فوجی پہلگام میں موجود ہیں، حملے کے وقت 7 لاکھ فوجی کیا کررہے تھے، پاکستان ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، عوام، افواج پاکستان بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹمی قوت بنایا، بینظیربھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، وطن کے دفاع کے لیے ہم تمام سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہوجاتے ہیں، پاکستان کے تمام میڈیا ہاؤس اور اخبارات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا وطن کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ کو نکالنا جانتے ہیں، پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراؤنڈ کرنے پر مجبور