Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاک فوج نے ایک اور  بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

    پہلگام فالس فلیگ، لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری، پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا-

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4ہے-

    اس سے قبل آج دن کوپاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا ، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں،یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے-

    اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ سے رابطہ ، بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار

    رانا ثنا اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر کی ملاقات

  • اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ سے رابطہ ، بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ سے رابطہ ، بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زجارتو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیرخارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔

    وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان ہر صورت قومی مفادات کا تحفظ کرے گا، امن اور استحکام کے فروغ بارے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ نائب وزیراعظم نے اپنے قومی مفادات کے تحفط کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

    بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    رانا ثنا اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر کی ملاقات

    ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زجارتو نے بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے ذریعے صورتحال کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے بعد دو طرفہ تعلقات میں شاندار رفتار کو بھی سراہا۔

  • بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار

    بھارت کیجانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار

    سندھ طاس معاہدےکی معطلی پر بھارت کے یکطرفہ فیصلےکو عالمی سطح پر تنقیدکا سامنا ہے۔

    برطانوی اخبار کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنےکا خدشہ ہے۔

    فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، معاہدے کی عارضی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں، یہ معاہدہ تین جنگوں کے باوجود قائم رہا، لیکن موجودہ سیاسی کشیدگی، ماحولیاتی تبدیلی، اور آبادی میں اضافہ اس معاہدے کی افادیت اور بقا کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت و پاکستان کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے بھارت کا مؤقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھار ت کی آبی سکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہے، ما ضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔

    فنانشل ٹائمزکے مطابق ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت کا موقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔

    فنانشل ٹائمز نے واضح کیا کہ بھارت کے اقدامات اس کی اپنی آبی سلامتی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں کیونکہ بھارت بھی کچھ اہم دریاؤں کے سلسلے میں چین، نیپال اور بھوٹان جیسے بالائی ممالک پر انحصار کرتا ہے ماضی کے تمام تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان ایک مستحکم پل رہا ہے، اور اس کی معطلی نہ صرف ماحولیاتی اور اقتصادی خطرات کو بڑھا سکتی ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

  • رانا ثنا اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر  کی ملاقات

    رانا ثنا اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر کی ملاقات

    رانا ثنا اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔

    ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا دونوں فریقین نے دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور انتہاپسندی جیسے مشترکہ چیلنجز کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور خوشحال خطے کے لیے ہردم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہونے چاہئیں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے،ملاقات میں علاقائی سلامتی، ترقیاتی تعاون اور اسٹریٹجک مفادات پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

    رانا ثنا اللہ خان نے امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے روابط سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

    ڈی جی میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی کی بھارتی کشیدگی کے معاملے پر اہم پریس کانفرنس جاری ہے، ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری اپنی اہم پریس بریفنگ میں بھارتی دہشت گردی اور فالس فلیگ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں، وہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق بات کررہے ہیں-

    جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد آپ کو بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، بھارت بطور ریاست دہشت گردی کررہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں، بھارت خود ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلارہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے، حال ہی میں واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں جن میں چار بھارتی دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہلم بس اسٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برآمد ہوا، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈ لرز کی واٹس ایپ کا فرانزک جاری ہے اس موقع پر انہوں ںے یہ وائس میسجز شرکا کو سنائے جن میں دہشت گرد فنانسنگ سے متعلق بات کررہے تھے اور شہریوں کے قتل عام کی بات کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو جہلم کے قر یب سے پکڑا گیااس کےگھر سے انڈین ساختہ ڈرون اور دس لاکھ روپے برآمد ہوئے،اس دہشت گردکا ہینڈلر بھارت کا ایک فوجی ہے، اس ہینڈلر کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد سےگفتگو بھی سامنے آئی ہے، دہشت گردکے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی با ت چیت پکڑ ی گئی، اس کی کمیونیکیشن بھارت میں صوبیدار سکھوندر سے ہو رہی تھی-

    ان وائسز میں ایک بھارتی آرمی افسر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور تک کام کررہے ہیں، یہ را نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے، بھارتی صوبیدار نے کسی کے ذریعے آئی ڈی پہنچائی، وہ کہہ رہا ہے کہ پارسل نکل گیا آپ وقت پر پہنچ جاؤ، صوبیدار کہتا ہے میں لوکیشن بھیجتا ہوں، اس لوکیشن پر میپ پر ڈائریکشن کر لینا یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر رہا ہے، یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے،بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشتگردی کروارہا ہے، میجر سندیپ ورما اس دہشتگردی کو پلان کر رہا ہے، میجر سندیپ بھارتی فوج کس سرونگ آفیسر ہے۔

    ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھوندر نے دہشتگرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اسکے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آئی ڈی لگانے پر 6 لاکھ 6 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، 18 مارچ کو اسے کوٹلی میں آئی ای ڈی لگانے کی لوکیشن دی جاتی ہے، وہاں اسے سیکیورٹی فورسز کی لوکیشن نظر آتی ہے، وہ بتاتا ہے کہ آرمی موجود ہے میں وہاں نہیں جا سکتا، وہ آئی ای ڈی اسکول کے بچے ریکور کرتے ہیں بھارتی میڈیا خبر دیتا ہے کہ بھارتی فورسز نے بڑی دہشتگردی ناکام بنا دی، اس کام کے بھی دہشتگرد کو 60 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پھر دہشتگرد ایک اور آئی ای ڈی وصول کرتا ہے،۔ بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ سرونگ آفیسرکہہ رہا ہے معصوموں کو نشانہ بناؤ، کیا یہ لوگ انسان ہیں؟ یہ ریاستی اسپانسرڈ کراس بارڈر دہشت گردی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بھارتیوں کے حکم پر کاروائیاں تیز کیں۔

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو آج سات دن گزر گئے مگر بھارت کی جانب سے زبانی جمع خرچی کی جارہی ہے اور آج تک ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے جب کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، اتنی بڑی دہشتگردی کے باوجود قوم بہادری سے کھڑی ہے، قوم روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہے، پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر کل تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، کل سوال جواب بھی لیے جائیں گے۔

  • ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی کہا ہے کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں میرٹ پر نوجوانوں میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے، ورلڈ بینک کے پروگرام کے تحت دیہی معیشت بالخصوص ایگریکلچرسٹ کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں دستیاب بڑے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں مارچ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے شرکا کے تعاون اور رہنمائی سے ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا میں نمایاں مقام حاصل کریں، ہم پہلے ہی اس شعبے میں بڑے پیمانے پر وفاقی اور صوبائی سطح پر آئی ٹی پارکس، انکیوبیشن سنٹر، تحقیق و ترقی کے مراکز اور تربیت سمیت مختلف منصوبوں پر عمل پیر اہیں۔

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    دنیا کی بہترین کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے سیف سٹی لاہور کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیاہے، چین کی کمپنی ہواوے کے ساتھ مل کر سالانہ 2 لاکھ طلبا و طالبات کو ہنرمندی کی تعلیم دے رہے ہیں، انہوں نے تمام سرمایہ کاروں اور نارتھ امریکا سمیت دیگر کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، آج کی کانفرنس میں کئے گئے اعلانات اور عزم حوصلہ افزا ہیں۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان میں اپنےروسی شراکت دار کے ہمراہ 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کرنے والے پاکستانی کو خراج تحسین پیش کیا اسی طرح پاکستانی فزیشنز اور دیگر کی جانب سے مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کے اعلانات کا بھی خیرمقدم کیا۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    انہوں نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیماالیحییٰ سمیت دیگر مہمانو ں کا خصوصی شکریہ ادا کرتےہوئے تمام شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ذاتی طور پر رہنمائی اور کوشش کریں گے،غیر متزلزل اور انتھک کاوشوں سے پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا کی صف میں کھڑا ہوگا۔

  • منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے نوجوان کو ہجوم نے تشدد کر کے جان سے مار دیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق منگلورو میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا جس میں 10 ٹیمیں شریک تھیں، اس دوران ایک شخص کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیامتاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا واقعے کے بعد پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نامعلوم نوجوان پر تشدد کیا، تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان اسپتال پہنچ کر چل بسا، 10 سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    بھارتی فوج میں بغاوت، 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار

    امریکی جنگی جہاز ایف 18 سمندر میں‌گر گیا

  • تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس دوران 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھارتی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، آپر یشن کے بعد علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن وا مان سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • پاکستان سے پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی

    پاکستان سے پہلی حج پرواز عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی

    پاکستان سے پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 393 عازمین کو لے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ کے پرنس محمد عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر نے عازمین حج کا استقبال کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج عبد اوہاب سومرو اور پاکستان حج مشن کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    آج پاکستان سے 4 پروازوں سے 900 عازمین مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے، حج فلائٹ آپریشن کے ابتدائی 15 دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی، اس کے بعد عازمین حج کی پروازیں جدہ آئیں گی-

    بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

    عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فضائی آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں قومی ائر لائن کے علاؤہ نجی ائر لائنز بھی حصہ لیں گی،قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز پی کے 713 آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی تھی، دوسری جانب 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کا مسئلہ ہنوز تعطل کا شکار ہے اور ان کے اس سال حج سے محروم رہنےکا اند یشہ ہے۔

    ایمیزون نے اپنا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردیا

  • بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

    بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

    لاہور: بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہرا سانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لیے،بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کو 55 سے کم کر کے 30 کر دیا ہے اور یہ سفارت کار اور سفارتی عملہ اب مستقل طور پر بھارت سے واپس آ رہا ہے، ان کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی واپس آ رہے ہیں۔

    ایمیزون نے اپنا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردیا

    یاد رہے کہ اتوار کے روز لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن پر بھی ایک انتہا پسند بھارتی نژاد نے حملہ کیا تھا، جو دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل کےبعد بھارتی سفارتی دہشت گردی کی بھی عکاس ہےترجمان کنگسٹن و چیلسی کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق حملہ آور 41 سالہ انکیت لوو پر اتوار کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب