Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    حیدر آباد: حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے آٹوبھان روڈ پر واقع بابن شاہ ریلوے ٹریک پر افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو طا لبا ت، جو ایک نجی انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم تھیں، ریلوے ٹریک پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں کہ ٹر ین کی زد میں آ گئیں-

    جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ سونی دختر کشن لعل اور 25 سالہ رشنا دختر محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے دونوں طالبات کا تعلق گاؤں وانکی وسی سے بتایا گیا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

    حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیں، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ شہری حلقوں نے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمے دارانہ استعمال پر زور دیا ہے تاکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

    جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ میں اضافے کیلئے دو نئے ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر کثرت رائے سے اتفاق کیا گیا، جس کے بعد دونوں ججز کو آئینی بینچ کا حصہ بنا دیا گیا ہےنئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے اجلاس میں اعلیٰ عدالتی امور اور بینچ کی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی، جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری 8 ووٹوں کی اکثریت دے گئی، جسٹس علی باقر نجفی کو 7 ووٹ ملے۔

    مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان وزیر تجارت

    ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر نے آئینی بینچ میں مزید ججز تعیناتی کی مخالفت کی، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی، مخالفت کرنے والوں کا مؤقف تھا کہ آئینی بینچز میں ججز نامزدگی کے لیے رولز بنائے جائیں،جسٹس جمال مندوخیل نے دونوں ججوں کی منظوری کے عمل میں حصہ نہ لیا، کہا کہ میں رولز کمیٹی کا سربراہ ہوں، رولز بننے تک کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی کیلئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس عقیل عباسی کی آئینی بینچز میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

    حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آئینی اور قانونی نوعیت کے اہم مقدمات کے لیے ججز کی تعیناتی کا مجاز فورم ہے، اور اس اجلاس کو آئینی بینچ کی تشکیل نو کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان وزیر تجارت

    مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان وزیر تجارت

    اسلام آباد: افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور بحالی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن قائم کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ مسائل اور مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مذاکر ات ہوئے ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر تجارت جام کمال نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیر تجارت نورالدین عزیز ی نے کی۔

    دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ سہولتوں، اور موجودہ چیلنجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تکنیکی ٹیمیں بھی جلد ملاقاتیں کریں گی تاکہ عملی تعاون کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

    حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

    افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور بحالی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جو مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گا مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے،افغان حکومت مہاجرین کی فلاح و بہبود کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور واپسی کے مرحلے کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

    کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے آئندہ کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

  • حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

    حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کسان بدترین مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور پورے ملک میں کسان سراپائے احتجاج ہے، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کسان بدترین مشکلات کا سامنا کر رہا ہےاور پورے ملک میں کسان سراپااحتجاج ہے، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی کسان گندم اگاتا ہے تو ملک کو آٹا ملتا ہے، اگر کسان ہی پریشان ہو گا تو سب متاثر ہوں گے جب کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، لیکن آج کسان اپنا اثاثہ لگا کر بھی منافع نہیں کما رہا۔

    شاہد خاقان عباسی نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو آئندہ برس ملک کو گندم درآمد کرنی پڑے گی اگر ملک کی منڈی کسان کے لیے سازگار نہیں، تو کم از کم اسے اپنی گندم برآمد کرنے کی اجازت دی جائے، آج کسان کو 3 ہزار روپے فی من لاگت آ رہی ہے اور اسے اپنی پیداوار 2100 روپے میں بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے چند ووٹوں کے لیے کسان کو قربان مت کریں جب کسان کی آمدنی نہیں بڑھے گی تو معیشت کی دیگر چیزیں جیسے ٹریکٹر، موٹرسائیکل کی خریداری بھی متاثر ہوگی۔

    کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    شاہد خاقان عباسی نے پنجاب حکومت کی انسینٹیو اسکیم پر کہا کہ اس سے صرف چند لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، اکثریتی کسان اب بھی محروم ہیں انہوں نے گندم کی ایسی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جس سے عوام اور کسان دونوں کو فائدہ ہوعالمی منڈی میں کئی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں، مگر حکومت نے اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا پرانے بلوں میں 10 روپے تک ریلیف کی گنجائش تھی، مگر پھر بھی عوام کو کچھ نہ ملا۔

    پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب عالمی قیمتیں بڑھیں گی تو عوام پر بوجھ ضرور ڈالا جائے گا، مگر جب کمی آتی ہے تو کوئی ریلیف کیوں نہیں ملتا؟ پیٹرول کے منافع سے بلوچستان میں سڑکیں بنانے کی بات کی جا رہی ہے، اگر پیٹرول سے بچت نہ ہو تو کیا بلوچستان میں سڑکیں نہیں بن سکتیں؟ملک حکومت کے مثبت فیصلوں سے ترقی کرتا ہے، مگر موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ہے۔

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

  • کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو سندھ حکومت اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور اگر اسے زبردستی جاری رکھا گیا تو ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے پیپلز پارٹی انتشار نہیں چاہتی، لیکن قومی مفاد اور صوبائی خودمختاری پر سمجھوتا بھی ممکن نہیں، سندھ کو کینال پراجیکٹ پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے اگر پانی زیادہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن موجودہ حالات میں یہ منصوبہ سندھ کے مفاد میں نہیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے جب کہ حالیہ جائزے کے مطابق پانی کی اتنی مقدار دستیاب ہی نہیں کہ اس منصوبےکو جاری رکھا جاسکے مجھے امید ہےکہ وزیراعظم اور سیاسی قیادت دانشمندانہ فیصلہ کرے گی اور نہروں کا منصوبہ منسوخ کیا جائے گا۔

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

    انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اس کینال منصوبے کو ڈراپ کر دیں گے ایس آئی ایف سی بہت بہتر کام کر رہی ہے، اور ہمیں توقع ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں گے۔

    اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے فرنیچر ایکسپو کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد اسٹالز پر عوام کو فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائن کے جدید رجحانات سے روشناس کرایا جا رہا ہے پاکستان میں معدنیات کی کمی نہیں، تاہم ٹیکنیکل مسائل درپیش ہیں انہوں نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ صوبوں کا عمل دخل ختم ہو رہا ہے۔

    پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے تانے بانے ملک دشمن عناصر سے ملتے ہیں اور ان کے خلاف ہر قسم کا ایکشن ہونا چاہیے تمام سیاسی رہنما محب وطن ہیں، اور سب کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہو نا چاہیے، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے پاکستان دشمن قوتوں سے ملتے ہیں اور آرمی چیف کے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں جو عناصر دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروا ئی ہونی چاہیے۔

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

    انہوں نے فوج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا اور عراق کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جہاں پہلے ان ممالک کی افواج کو کمزور کیا گیا، اور پھر انہیں افراتفری میں دھکیل دیا گیا فوج کمزور ہوگی تو دشمنوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا، اس لیے ریاست کو ملک دشمن عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنا ہوگا۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ سے گیس کے ذخائر مل رہے ہیں لیکن پیداوار کے مقابلے میں صوبے کو اس کا کم حصہ دیا جا رہا ہے، انہوں نے زور دیا کہ جہاں گیس پیدا ہو، اس پر اس صوبے کا پہلا حق ہوتا ہے، لیکن ملک بھر میں تمام بہن بھائیوں کو گیس فراہم ہونی چاہیے،سندھ میں جہاں پانی دستیاب ہے، اگر جدید ٹیکنالوجی سے زراعت کو فروغ دیا جائے تو یہ خوش آئند ہوگا اور پنجاب و دیگر صوبوں میں بھی جدید زرعی اقدامات پر کوئی اعتراض نہیں۔

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    نہروں کے مسئلے پر سیاسی ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس معاملے کو ایشو بنا کر سیاسی یتیم سامنے آ گئے ہیں، کبھی کہا جاتا ہے کہ صدر نے منظوری دے دی تو کبھی مختلف سیاسی مخالفین آپس میں ایک ہو کر پیپلز پارٹی کے خلاف صف آرا ہو جاتے ہیں۔

  • ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔

    انہوں نے وزیر داخلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بتایا کہ اس منصوبے کو 60 کے بجائے صرف 35 روز میں مکمل کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے، کیوں کہ ماضی میں وہ اپنے اعلانات کے مطابق کارکردگی دکھا چکے ہیں یہ نہ شہباز اسپیڈ ہے اور نہ ہی محسن اسپیڈ بلکہ یہ پاکستان اسپیڈ ہے۔

    پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    وزیراعظم نے کہا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے یہ سب بہتری ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے ہم ان شا اللہ خوش حالی اور ترقی کے سفر پر چل پڑے ہیں اور جس طرح سے ہم نے اپنے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا، اسی طرح ترقی کا سفر بھی طے کرکے سرخرو ہوں گے۔

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

  • پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہنگری وزیر خارجہ

    اسلام آباد: ہنگری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے، ہم یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں-

    پاکستان کے دورے پر موجود ہنگیرین وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس کیلئے حمایت پر ہنگری کے شکر گزار ہیں،ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ پارہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، ہنگری اور پاکستان میں مشترکہ کمیشن کا تیسرا اجلاس اہمیت کا حامل ہے،ہنگری سے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزہ فری کا معاہدہ ہوا ہے مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کرنے پر فائدہ اٹھائیں گے۔

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نےکہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے جبکہ غیرقانونی مقیم افراد کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے، سیاسی امور پر دونوں ملکوں کا مؤقف ایک ہے، ہم یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں،انہوں نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں اور پاکستان کو قابل اعتماد اتحادی سمجھتے ہیں۔

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

  • غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیلی وزیر دفاع

    غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوج بفر زون میں موجود رہے گی، جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے اسرائیلی افواج نے جنوبی شہر رفح پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو چھوٹے علاقوں میں محدود کر دیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 18 مارچ سے غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد اب تک فلسطینی علاقے کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ’سیکیورٹی بفر زون‘ میں تبدیل کر دیا ہے اور ایک ہزار 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے 18 مارچ سے جاری حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ صرف گزشتہ دنوں میں شمالی غزہ میں 13 اور ایک فضائی حملے میں 10 افراد شہید ہوئے جن میں معروف مصنفہ اور فوٹوگرافر فاطمہ حسونا بھی شامل ہیں۔

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

    طبی ادارے ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ غزہ اب ایک "اجتماعی قبر” بن چکا ہے جہاں نہ صرف فلسطینی بلکہ ان کی مدد کرنے والے بھی خطرے میں ہیں، ادھر اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی روکنے کا فیصلہ جاری رکھے گا۔

    برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

  • ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین  گنڈا پور

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی-

    لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا، ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا، اس ملک کی اسٹبشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، انہوں نے مارشل لاء لگا دیئے، پاکستان کی تاریح گواہ ہے، پہلے بھٹو کو پھانسی دی، اب بھٹو کو ایوارڈ دیا گیا، اسطرح اپنے لوگوں کو لانے کے لیے بہت کچھ کیا۔

    ہم نے بہت پیسا جمع کر لیا ہے، خیبر پختونخوا امیر ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور

    علی امین نے کہا کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں چاہیے، آپ لوگ وکیل بھی خود ہو مدعی بھی خود ہو، عمران مسلمان کی بات کرتا ہے وہ ناموس رسالت پر بات کرتا ہےوہ بے گناہ جیل میں ہےان کو اس سے خطرہ یہ ہے وہ رول آف لا کی بات کرتا ہے، وہ پاکستان کی خود محتاری کی بات کرتا ہے، یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے، عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں، بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خود محتار بنانا چاہتا ہے، آج 24 کڑور عوام کی اواز، اسٹبلشمنٹ تک نہیں جارہی۔

    برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے ورکز جیل میں، قیادت جیل میں، اس کی بیوی جیل میں ہے، ان لوگوں نے ہمارے کارکنان کو گولیا ں ماری اگر آپ لوگ جنگ چاہتے ہیں کیا آپ لوگ اپنےلوگوں سےجنگ چاہتے ہیں اگر ایساہوتا رہاتو لوگ یہاں سےنکل جائیں گے، آپ وعدہ کرےکہ آپ لوگ خان کاساتھ دیں گے، آگے بڑھو، متحد ہوجاؤ، ہمارے درمیان بہت جلد عمران خان ہوگاہمارے پاس بہت پیسہ ہے، ہمارا صوبہ امیر ترین ہے، میں لاہور ہائیکورٹ بار کے لیے 5 کڑور روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

    شہدا اور غازی ہمارا فخر ، شہدا کی عزت،احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے، آرمی چیف

  • ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات فوجی طیارے سے وطن روانہ ہوں گی

    ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات فوجی طیارے سے وطن روانہ ہوں گی

    ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گی-

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہریوں کی میتیں آج رات خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی جائیں گی میتیں لے کر جانے والا خصوصی طیارہ ایرانی شہر زاہدان پہنچے گا جہاں سے میتیں وطن کے لیے روانہ کی جائیں گی۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ میتیں رات تقریباً 2 بجے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچنے کی توقع ہے، ایئرپورٹ پر ایک تعزیتی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں حکومتی و عسکری نمائندے شریک ہوں گے،تقریب میں ایرانی انتظامیہ کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اس موقع پر ماتمی دھنیں بجائی جائیں گی، زاہدان کے گورنر و دیگر اعلی حکام کی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

    پی ایس ایل 10: سلطانز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل برائے زاہدان بھی شریک ہوں گے، پاکستانی قونصل خانے کے حکام بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع نعشوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گے، وطن واپس پہنچنے پر بہاولپور میں نعشوں کی تدفین کی جائے گی۔

    صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

    واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا، ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے دیگر دو مقتولین محمد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔

    ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی