Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گندم کے کاشتکا روں کے لیے پیکج کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کے لیے بڑے مالیاتی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر دم ان کے ساتھ کھڑے ہیں مریم نواز نے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی، ابیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ دی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ، گندم کو موسمی اثرات سے بچانے کے لیے چار ماہ کی مفت اسٹوریج سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب گندم سٹور کرنے والے کاشتکار کو الیکٹرانک رسید ملے گی، جسے وہ 24 گھنٹے کے اندر بینک میں جمع کرا کر 70 فیصد تک قرض حاصل کر سکیں گے گندم اور اس سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا، جب کہ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کو گندم اسٹوریج اور ویئر ہاؤسز کی بحالی اور تعمیر کے لیے پنجاب بینک فنانسنگ فراہم کرے گا، جب کہ حکومت پنجاب 5 ارب روپے کا مارک اپ خود ادا کرے گی، اگر کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو اسے مکمل معاوضہ ملے گا، کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی۔

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

  • وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

    اسلام آباد: وزیراعلٰی سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی رقم بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گذار ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، اور اب پیٹرولیم سے ہونے والی بچت بھی بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

    سرفراز بگٹی نے آر سی ڈی شاہراہ اور موٹروے N-25 کے منصوبوں کو بلوچستان کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبو ں سے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا کچھی کینال بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو اب مکمل ہونے کے قریب ہے، اور اس سے صوبے میں زرعی انقلاب آئے گا۔

    وزیرعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے تحت بلوچستان میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں، اور ہر مسئلے کا حل صرف پارلیمنٹ اور سیاست کے اندر ہے بلوچستان میں استحکام آئے گا تو پاکستان ترقی کرے گا بلوچستان اور پاکستان کے کئی دشمن ہیں جو ترقی ہضم نہیں کر پا رہے۔

    وفاقی وزیر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی بلوچستان کی ترقی پر توجہ دی، اور اب بھی وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں وفاق کی جا نب سے بلوچستان کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اہم سنگ میل ہیں، جن کا مقصد ملک میں یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

    وفاقی وزیر خالد مگسی نے کچھی کینال منصوبے کو بلوچستان کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چھ سے سا ت لاکھ ایکڑ زمین کو پانی دستیاب ہوگاانہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ایک وژنری رہنما قرار دیا اور بتایا کہ صوبے میں شمسی توانا ئی کے منصوبے بھی جاری ہیں، مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے، ریاست آئین کے تحت چلتی ہے اور اہم قومی معا ملا ت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جلد امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

  • سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب  پہنچ گئی

    سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    کراچی: سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی ہےدوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ 3310 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی،ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کر دیا ہے۔

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

    مرکزی مسلم لیگ کا پیٹرولیم لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار

    15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر دو افراد کے خلاف پرچہ،گرفتار

  • امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

    امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

    تہران: ایرانی سپریم لیڈرنے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات ابتدائی طور پر ’ٹھیک طریقے سے‘ انجام پائے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی۔

    باغ ٹی وی : ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا،امریکہ ایران جوہری مذاکرات سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ہم نہ ہی بہت زیادہ پرامید اور نہ ہی بہت زیادہ ناامید ہیں ابتدائی مرحلے میں بات چیت اچھی رہی، یہ تو ہے کہ ہمیں دوسری جانب سے شکوک وشبہات ہیں ہم اچھی طرح جانتے ہیں یہ کون ہیں، اس لیے ان پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہمیں اپنی صلاحیتوں پر تو یقین ہے ہم جانتے ہیں کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

    قانون سازوں سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ بدترین دشمن کے ساتھ مذاکرات سے مطمئن ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بلآخر بے نتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں اس معاملے کو ایران کے مستقبل سے جوڑنے سے گریز کیا جائے بلآخر معاہدہ ایسا عمل تھا جسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس پر پہلے مرحلے میں بہتر عمل درآمد کیا گیا۔

    مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان 1979 کے انقلاب کے بعد سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں لیکن دونوں ملکوں نے حالیہ بات چیت کو ’تعمیری‘ قرار دیا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ مذاکرات اب بھی ’بالواسطہ‘ ہیں اور عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

    مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم ہوگیا، بات چیت تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی، بات چیت ختم ہونے سے پہلے ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مختصر بات ہوئی۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے گا، تاہم ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی،تاہم گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور ایرانی قیادت کو ’انتہا پسند‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، دوسر ی جانب ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد اور خاص طور پر توانائی کی پیداوار کے لیے ہے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

  • مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    مالدیپ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان نے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی کا بل منظور کیا جس کی منظوری صدر محمد معیزو نے بھی کر دی جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا-

    مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امیگریشن قانون میں یہ ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی “ظالمانہ کارروائیوں” کی مذمت کے طور پر کی گئی ہےنئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے تاہم دوہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    علاوہ ازیں صدر معیزو نے فلسطینی علاقوں میں انسانی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ایلچی مقرر کرنے اور فلسطین سے یکجہتی کے عنوان سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    مذکورہ تجویز سب سے پہلے مئی 2024 میں اپوزیشن کے رکن پارلیمان میکائل احمد نسیم نے پیش کی تھی جسے سیکیورٹی سروسز کمیٹی نے منظور کیا اور 308 دن بعد پارلیمان سے مکمل منظوری حاصل کی گئی۔

    درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

  • اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 اپریل کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مردان اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنو، گلیات اور وزیرستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد، تلہ گنگ، جہلم، چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں،مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے، 18 اپریل تک صوبے کےجنوبی اضلاع شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔

    درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، 18 اپریل تک راتیں بھی گرم ہوں گی،گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے،پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ، واضح رہے ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی :یچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،ٹاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے وہ ایک بڑا ہدف دے کر حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان نے بھی ٹاس ہارنے کے بعد پرعزم انداز میں کہا کہ وہ کسی بھی ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    کراچی کنگز:

    ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی

    لاہور قلندرز:

    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان

  • درجہ حرارت میں اضافہ،  گلیشیئرز  پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

    اسلام آباد: پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، کل سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ پیشگی اقدامات کرے، حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔

    مراسلے میں کہاگیا کہ اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں، ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں، اس کے علاوہ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

    مراسلے میں سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

    پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمینی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ کیا جا سکے۔

    ننکانہ: گندم کی قیمت کے تعین نہ ہونے پر کسانوں کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا

  • اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

    اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے، ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹا مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیور سٹیز میں ان کے بچوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا اسی طرح میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹا دیا جائے گا، انہوں نے اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتیں قائم کرنےکا بھی اعلان کیااور کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کےذریعےحاضری کی سہولت دی جائے گی-

    وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا کے ہر کونے سے اوورسیز پاکستانی یہاں موجود ہیں، ایک کروڑسے زائد پاکستانی دنیا بھرمیں آباد ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے دن رات محنت کر کے پیسے کمائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہم آپ کی جتنی قدرکریں وہ کم ہے، اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالروطن بھیج رہے ہیں،مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، آپ لوگ اسی طرح بھیجتے رہے تو ملکی مزید ترقی کرے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ دنیا بھرمیں پاکستان کا جھنڈا بلند کر رہے ہیں، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، سب جانتے ہیں کون دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، سب کوعلم ہے۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے 80 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں نثار کی ہیں، 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی پھیل رہی ہے، سب کودہشت گردوں کے سہولتکاروں کا علم ہے، کون ان کو فنڈنگ کر رہا ہے کون سہولت دے رہاہے؟۔

    زیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تاکہ پتہ چلے عظیم پاکستانی ہیں، غزہ اور کشمیر کیلئے ناچیز نے کروڑوں عوام کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی مدد کریں گے، غزہ میں ہمارے 50 ہزار بھائی بہن شہید کردیے گئے، آج بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

    انہوں نے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں اداروں کو گالیاں دینے والوں کا مقابلہ کریں، کسی کی گالی کا جواب دینا مناسب نہیں، مناسب الفاظ میں جواب دیں، اوورسیز پاکستان ویڈیولنکس کی سہولت جلد دی جائے گی، ویڈیولنکس کےذریعےمتعلقہ وزراء سےبات ہوسکتی ہے، چیئرمین نادرا کوفی الفورسہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نمایاں کارکردگی پراوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے، ہرسال 15 اوورسیز کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے، نواز شریف نے ایئرپورٹ پرگرین چینل کا اعلان کیا تھا، میں آج پھرگرین چینل کااعلان کرتا ہوں، گرین چینل چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا، ہماری بہادر مسلح افراد کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہو رہا ہے، محبت وطن اس منفی مہم کےخلاف قومی کردارادا کریں۔

  • بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،آرمی چیف

    بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہوسکتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستا ن کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے، جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے-

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں، جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کراُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے، جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے، بیرون ملک پاکستانی اسکی عمدہ ترین مثال ہیں، آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کوسنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا، مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

    پی اے سی نے دو ماہ میں 118 ارب 53 کروڑ کی ریکوری کی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں، آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں، جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔

    فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی،وزیراعظم کا خیر مقدم

    آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ” آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپ کی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریے اور تہذیب سے ہے”، نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، قوم اپنے شہدا کو نہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے، ان کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے۔

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا اور آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں بلکہ آپ ایک عظیم اور طاقت ور ملک کے نمائندے ہیں۔

    اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اسی طرح پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے، سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہےاپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا نے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا