Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • صدر  ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

    صدر ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں شامل ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔

    صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔

    لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ قیادت کی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

  • لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، حادثے میں گیارہ لاشیں نکال لی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی: لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو پیش آیاحادثے کے مقام سے اب تک گیارہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔

    پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار لاشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے،ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اور آصف علی ولد نذر محمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے اس کے علاوہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

  • یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں قانون سازی، عدالتی نظام، انتظامی امور اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ابوظبی میں اماراتی نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المتکوم کی صدارت میں اماراتی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں متحدہ عرب امارات میں قانون سازی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے ’انٹیلی جینس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی جو وفاقی و مقامی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر اور تیز تر بنائے گا انٹیلی جینس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں تیزی لانا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینا، تحقیق، مسودہ سازی اور قانون کے نفاذ کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

    یو اے ای حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک کو مستقبل کی جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کی کوشش کا حصہ ہیں ،شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ یہ نیا نظام بڑے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے قوانین کے اثرات کا روزانہ جائزہ لے گا اور قانون سازی کے عمل کو 70 فیصد تک تیز کرنے میں مدد کرے گا۔

    جبکہ اماراتی کابینہ نے ’پلانٹ دی ایمریٹس‘ مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

    ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    رواں برس اپریل 2025ء تک مہم کے تحت 4 لاکھ 60 ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ پودے تقسیم کیے گئے ہیں۔

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کل کی کرکٹ میں بولرز کے لیے کافی مشکل ہوتی ہے، میں پورے میچ کی پلاننگ کی بجائے ہر بال کے حساب سے سوچتا ہوں۔

    باغی ٹی وی : آصف آفریدی نے کہا کہ میرا ہدف اوروں سے کافی مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال میری ہوں میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری بولنگ پر سب سے کم باؤنڈریز لگیں، آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں مگر کھیل کے شوق اور جنوں کے سامنے یہ درد کچھ بھی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف بھی اچھا کھیل کر اس کو ٹف ٹائم دیں گے اور پچھلا میچ جیت کر ہم نے مومینٹم حاصل کرلیا ہے ٹی ٹو ئنٹی میں بال بائی بال سوچتا ہوں اور ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ڈاٹ بال کراؤں اور جب ایک ایک بال کا سوچتے ہیں تو یہ چیز بولر کو زیادہ مدد دیتی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

    38 سالہ آصف آفریدی نے کہا کہ جب میچ شروع ہوتا ہےتو سب کچھ بھول کر کھیل پر فوکس ہو جاتا ہے اور کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے اپنی ٹیم کو فتح دلا سکوں، میں عمر کا نہیں سوچتا ، پلیئر کی عمر اس وقت مسئلہ ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں ایفرٹ نہ ہو لیکن اگر ایک پلیئر گراؤنڈ میں پوری ایفرٹ کررہا ہوتا ہے تو عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتالاہور قلندرز کے بارے میں جیسا سننا تھا ویسا ہی ہے یہا ں سب فیملی کی طرح ہیں۔

    سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندر ز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

  • سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

    سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

    کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی لیکن اس وقت جب مجھے کوئی صحیح شخص مل جائے گا –

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سونیا حسین نے نجی میگزین کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،دوران انٹرویو اداکارہ سے میزبان نے سوال پوچھا کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جس کے بارے میں آپ کے خیالات وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوئے ہوں؟جس پر اداکارہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے زندگی میں ہر چیز بہت جلدی جلدی ہوئی، تعلیم مکمل ہونا، کیریئر کا آغاز، پھر گھر اور گاڑی لینا سب بہت جلد ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ جب سب کچھ جلدی جلدی ہو رہا ہو تو پھر ایک وقت شادی کا آتا ہے، گھر والے کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ فلاں کو دیکھ لو، فلاں سے مل لو، وقت کے ساتھ ساتھ شادی کو لے کر میرے خیالات بہت تبدیل ہوئے اب مجھے لگتا ہے کہ اگر غیر شادی شدہ رہ کر کسی کو سکون و اطمینان مل رہا ہے تو پھر اسے شادی کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے۔

    ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    سونیا حسین نے کہا کہ ان شاء اللہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی لیکن اس وقت جب مجھے کوئی صحیح شخص مل جائے گا کیونکہ اس سے مستقبل میں بچوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے میں نے اپنے بچپن میں دیکھا ہے کہ کس طرح دو افراد کے آپس کے مسائل بچوں کو متاثر کرتے ہیں، تو اسے ختم ہونا چاہیے پھر میرے بچے بھی اتنے سارے ہوں گے۔

    میزبان نےسوال کیا کہ آپ کو بہت سارے بچے چاہئیں؟ جس پر سونیا حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ 5 بچے چاہئیں، میں 5 بچوں کی زندگی خراب نہیں کر سکتی۔

    26 نومبر احتجاج کیس ، بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ سونیا حسین نے پہلی شادی 2014ء میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

  • ہانیہ کو بھارت میں  وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    ہانیہ کو بھارت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، نادیہ خان

    کر اچی:اداکار ہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: اداکارہ ہانیہ سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ جلد بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ہمراہ پنجابی فلم میں نظر آئیں گی، تاہم ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر نادیہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    نادیہ خان نے اپنے شو میں کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، ہانیہ کو بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں ہی رہ کر کام کرنا چاہیے جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصلی مداح موجود ہیں۔

    نادیہ خان نے کہاکہ آپ سب جانتے ہی ہیں ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیا ہو چکا ہے، اب بھارت میں ہانیہ کی فلم مکمل ہونے سےقبل ہی اس پر پابندی لگانے جیسے مطالبات آنا شروع ہوگئے ہیں سجل علی بھی صرف ایک فلم کرکے واپس پاکستان آ گئی ہیں، میرا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھی وہاں اتنا وقت نہ لگائیں تو اچھا ہے۔

  • جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار

    جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ امریکا نے افغانستان کو دیا تھا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018 میں امریکا میں بننے والی رائفل استعمال ہوئی تھی، یہ رائفل پاک فوج کے آپریشن کے نتیجے میں بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی تھی۔

    پاکستانی حکام نے حملہ آوروں سے برآمد ہونے والا ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحہ صحافیوں کو دیکھایا تھا اُس وقت پاکستان نے حملہ آوروں سے برآمد ہونے والے اسلحے کی جانچ پر واضح طور پر یہی مؤقف اپنایا تھا کہ یہ امریکی ساختہ اسلحہ ہے جو امریکی فوج افغانستان چھور گئی تھی۔

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    امریکی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصد یق کی ہے کہ حملہ آروں سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیئے تھے،ان میں سے ایک M4A1 رائفل 2018 میں امریکا میں بنی تھی جو امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے وقت وہی چھوڑ گئے تھے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اُس وقت طالبان کو اربوں ڈالر کے امریکی فوجی ساز و سامان ہاتھ لگے تھے جو بعد میں سرحد پار پاکستان کے اسلحہ بازاروں اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں تک پہنچا، اب یہ امریکی رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گلاسز کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروپس حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

    گوجرخان میں ولیمہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 300 سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہو گئی

  • سپریم کورٹ بار کے صدر  کی  وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

    سپریم کورٹ بار کے صدر کی وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق وفد میں بلوچستان اور سندھ کی ہائی کورٹ بار کے صدور بھی موجود تھے ، آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ، املاک کے حقوق کے تحفظ پر بات چیت ہوئی مشن نے معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل پر اپنے خدشات کا اظہارکیا، صدر سپریم کورٹ بار نے مشن کے سوالات کا تفصیلی اور حقائق پر مبنی جواب فراہم کیا۔

    اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دو اہم کوششوں سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی خود مختاری کو بہتر بنانا ہے، آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ترمیم کے تحت ایک آئینی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو زیادہ پیچیدہ، اعلیٰ سطح کے سیاسی و آئینی مقدمات کو نمٹائےگا۔

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آر ایل این جی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    گوجرخان میں ولیمہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 300 سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہو گئی

  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد نے 1 وکٹ کے نقصان پر 127اسکو ر بنالئے ، آندرے گوس صائم ایوب کی گیند پر کوئی بھی ر نز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے-

    راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پشاور زلمی

    بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈوارسہوئس

  • آر ایل این جی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    آر ایل این جی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ کیا گیا ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی کی گئی، قیمتوں میں تبد یلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہوگا، قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اوریوایف جی میں کمی ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس، اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

    ٹرمپ انتظامیہ نے عربی ٹی وی چینل "الحرہ” کی فنڈنگ روک دی

    دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا