Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو  پارٹی کے چیئرمین منتخب

    پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین منتخب

    پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

    ہمایوں خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل جبکہ ندیم افضل چن کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو منتخب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے، اور فوزیہ حبیب نے بطور سینٹرل الیکشن کنوینئر انتخابی عمل کی نگرانی کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق 4سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہو گئی،10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 236 ڈالر پر پہنچ گئی،صرافہ مارکیٹ سے وابستہ افراد کے مطابق موجودہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال، عالمی افراط زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ،دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پرگفتگو

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ،دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پرگفتگو

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجیریا کے سرکاری دورے میں نائیجرین وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل کرسٹوفر گوابن موسی سمیت مسلح افواج کی قیادت سے ملاقاتیں، فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائیجرین چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی اولاٹوبوسم اولیوید، چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ایمانوئل اکیچکو اوگالا اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل حسن بالا ابوبکر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی گئی، جبکہ انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی، دفاعی تعاون، اور بین الاقوامی، علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں اطراف سے دونوں افواج کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، نائجیریا کی سول اورعسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    سیالکوٹ: اپریل کے آخر میں فلڈ پروٹیکشن موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوگا

    مریم نواز کی ترک صدر سے ملاقات

    پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف

  • اب چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاتا ،عظمیٰ بخاری

    اب چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاتا ،عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے این آر او کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن کوئی انہیں سننے کو تیار نہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا مفاد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، جو عوام کے مسائل حل کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہےصحافی کالونی فیز ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا تسلسل ہے کالونی میں 36 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی پریس کلب میں سولر بیک اپ کو بڑھایا جائے گا جبکہ کینٹین، انشورنس اور سبسڈی اسکیموں کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وہ خود کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتی ہیں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کریںگی صحافی کالونی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے روڈا منصوبے کے تحت کام جاری ہے اور چھتیس کروڑ روپے کی لاگت سے پانی، بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو زمین خود الاٹ کرے گی اور انہیں صرف تعمیراتی چارجز ادا کرنے ہوں گے۔ ایف بلاک کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    میئر کراچی اورگورنر سندھ کی ملاقات،اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے پر اتفاق

    انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کے واقعات قوم کے مفاد میں نہیں تھے اور مسلم لیگ (ن) ہی ملک میں سرمایہ کاری اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےوزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت میں اب چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاتا بلکہ ذمہ داری اوپر سے طے کی جاتی ہے پتنگ بازی اور کتے کے کاٹنے جیسے واقعات کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ ’’بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرے، وہ سیاستدان کہلانے کا حق دار نہیں۔

    ریاست مخالف ہر شخص ،جماعت کے خلاف کھڑے ہیں، لیگی صوبائی وزرا کا اعلان
    سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

    مزید برآں عظمیٰ بخاری نے یہ بھی اعلان کیا کہ گندم کی نقل و حمل پر اب کوئی پابندی نہیں اور مریم نواز کی قیادت میں کسانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا تاکہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔

    سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر ہمدانی نے کہا کہ صحافی کالونی کا خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ حکومت کا مضبوط رشتہ ہے اور باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

    صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ صحافی برادری چاہتی ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح مریم نواز خود کریں۔ انہوں نے حکومت پنجاب کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

  • مریم نواز کی ترک  صدر سے ملاقات

    مریم نواز کی ترک صدر سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی-

    صدر اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا،صدر اردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر صدر اردوان نے کہا کہ ”جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔“ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا،خاتون اول امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

    میئر کراچی اورگورنر سندھ کی ملاقات،اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے پر اتفاق

    وزیراعلی مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی،ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘ رکھا گیا ہےوزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی-

    حکمران بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں،زبانی دعوے نہیں عملی کام نظر آئے،مرکزی مسلم لیگ

  • میئر کراچی اورگورنر سندھ کی ملاقات،اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے پر اتفاق

    میئر کراچی اورگورنر سندھ کی ملاقات،اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے پر اتفاق

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی جس میں معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللہ مل کر کام کریں گے گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔

    میئر کراچی نے ملاقات میں گورنر سندھ سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مفاد میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے ملاقات میں شہر کے انتظامی معاملات، بلدیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مئیر کراچی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے میں آج اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں جہاں اہم ملاقاتیں طے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود بھی کراچی سے ہیں۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کے حامی ہیں اور شہر کی نمائندگی کو ہمیشہ ترجیح دیں گے، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتا م پذیر ہوئی،گورنرسندھ نے ازراہ مذاق کہا کہ کچھ دنوں سے ہماری اورمئیر کراچی کی طرف سے تنقید ہو رہی تھی ، کیا خیال ہے میئر صا حب سیز فائرکریں یا ایسے ہی چلنے دیں، مل کر شہر کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف

    منسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورہ بیلاروس کے دوران دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا، انہوں نے تعمیر و ترقی میں معاون عالمی فیکٹری کی مصنوعات میں گہری دلچسپی لیتے ہو ئے دورہ کو نہایت متاثر کن اور فیکٹری کو ایک عظیم منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی ہیوی مشینری اور مصنوعات درکار ہیں ۔

    اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری سے تیار کی جانے والی مصنوعات پاکستان کو بھی فراہم کی گئی ہیں، وزیرِ اعظم پاکستان کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونے والے آلات تیار کیے جا رہے ہیں، فیکٹری میں 1951ء سے گاڑیوں کے لیے دیگر ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، فیکٹری میں 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرک تیار کرنا شروع کیے گئے۔

    1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے،سعید غنی

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں الیکٹرک ٹرک اور ہائبرڈ ٹرک بھی تیار کیے جاتے ہیں،اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں وزیرِ اعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتاہوں جس پر بیلا روسی وزیرِ اعظم الیگز ینڈر تورچن نے کہا کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، پاکستان کا دورہ کر کے مجھے خوشی ہو گی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئری مشینری میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات کے بارے میں بھی استفسار کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ ہیوی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات مقامی طور پر تیار کئے جا تے ہیں تاہم بعض انجن درآمد کئے جاتے ہیں جبکہ ٹائر بھی بیلا روس میں ہی تیار ہوتے ہیں۔

    پی ایس ایل10: زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کانکنی اور کوئری میں استعمال ہونے والی مشینری اور بڑےٹرکس سے پیداواری فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ فیکٹری میں تیار کی جانے والی مصنوعات اور مشینری پاکستان کو بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ بیلاز فیکٹری کی تیار کردہ مشینر ی اور دیگر مصنوعات گزشتہ سال 22 مختلف ممالک کو برآمد کی گئیں۔

    وزیراعظم کے سوال پر بتایا گیا کہ کان کنی اور کوئری میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈمپ ٹرکس فیکٹری میں تیار کئے جا رہے ہیں ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے الیکٹرک بس میں سوار ہو کر فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے فیکٹر ی کے مختلف شعبوں کے دورہ کے موقع پر انجینئرز سے روسی زبان میں سوالات اور گفتگو بھی کی ۔

    امریکی ایوان کی کمیٹی کی طالبان کو مالی امداد روکنے کے بل کی منظوری

  • 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے،سعید غنی

    1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے،سعید غنی

    کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسعید غنی نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کر لو، پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے،کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی شاید ہی کہیں ہوئی ہو گی، کراچی کا ماضی دہشت گردی سے متعلق بہت خوفناک ہے، کچھ سال پہلے شہر کے بدترین حالات تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہو گی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں ہماری کامیابی یہ ہو گی کہ جب عہدے سے ہٹایا جائے تو ہم سے بہتر لوگ عہدے پر آئیں، ہمیں نظم و ضبط پیدا کرنا ہو گا۔

    چوہدری شجاعت حسین ایک بار پھر پارٹی صدر بن گئے

    سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

    پی ایس ایل10: زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

    سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

    ٹھٹھہ : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہری منصوبوں کے معاملے پر کہا ہے کہ اگر جمہوری طریقے سے بات نہ مانی گئی تو ایک منٹ میں وفاقی حکومت چھوڑ دیں گے۔

    ٹھٹھہ میں ایک تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدیں گےاپوزیشن کے کہنے پر بلیک میل نہیں ہوں گےاور نہ ہی انہیں فری ہینڈ دینا چاہتے ہیں سندھ کاپانی دیگر صوبوں کو دینے کی تیاری ہو رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ دشمن کوئی بھی منصوبہ برداشت نہیں کیا جائے گا، پانچوں دریا ہمارے ہیں، کسی نہر کی اجازت نہیں دیں گے۔ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ دریائے سندھ پر پہلا حق ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام کا ہے، کینالز کے معاملے پر سازش ہو رہی ہے، صدرِ مملکت بھی اس منصوبے کی حمایت نہیں کر رہے، اور بلاول بھٹو زرداری نے 27 دسمبر کو واضح کر دیا تھا کہ اگر نہریں بنیں تو وہ عوام کے ساتھ ہوں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر کارکنوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور اس کا آغاز ٹھٹھہ سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں جا کر کارکنوں سے اسکیمیں لیں گے تاکہ عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ بنایا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں بیٹھ کر اسکیمیں نہ بنائیں، اسی لیے ہم میدان میں نکلے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب سب سو رہے تھے، ہم کام کر رہے تھے کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہو سکتا ہے؟ اگر بات نہ مانی گئی تو ہم ایک لمحہ ضائع کیے بغیر حکومت چھوڑ دیں گے۔

  • پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو  شکست دے دی

    پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

    ایچ بی ایل پی ای ایس 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 217 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 16 اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 35، مچل اوون 31، محمد حارث 13 اور سفیان مقیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچ کھلاڑی بشمول کپتان بابر اعظم، ٹام کوہلر-کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2 اور کائل جیمیسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کیےگلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز اسکور کیے، حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کوسل مینڈس 35 اور رائلے روسو 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، پہلی وکٹ کیلئے فن ایلن اور سعود شکیل نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ایلن 53 پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم، الزاری جوزف اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پشاور زلمی کا اسکواڈ:

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ:

    کپتان سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق