Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گلوکارہ سونو ککڑ نے نیہا اور ٹونی ککڑ سے رشتہ ختم کر دیا؟سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    گلوکارہ سونو ککڑ نے نیہا اور ٹونی ککڑ سے رشتہ ختم کر دیا؟سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    ممبئی: بھارتی گلوکارہ سونو ککڑ ، جو گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ٹونی ککڑ کی بڑی بہن ہیں، نے اچانک اپنے سوشل میڈیا پر نے اپنے بہن بھائیوں سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کر دی۔

    باغی ٹی وی: گلوکارہ کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام اور ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے جذباتی پیغام تحریر کیا، لیکن حیران کن طور پر بعدازاں سونو نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

    گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مایوسی ہو رہی ہے کہ میں اب دو باصلاحیت سپر اسٹارز ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں ہوں، یہ فیصلہ میں نے گہرے جذباتی درد کے تحت کیا ہے، اور میں آج واقعی دلبرداشتہ ہوں-

    ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد ہلچل مچ گئی کچھ مداحوں نے سونو کے فیصلے کو سراہا تو کچھ نے اسے خاندانی ڈرامے کا حصہ قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ پی آر اسٹنٹ ہوسکتا ہے، ککڑ فیملی ڈراموں کےلیے مشہور ہے ، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ٹونی کو سپر اسٹار کون کہتا ہے سوائے بہن کے؟-

    ابھی تک سونو ککڑ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن گلوکارہ کی جانب سے اچانک اس اعلان اور بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر صارفین الجھن کا شکار ہیں جبکہ نیہا اور ٹونی کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    سندھ میں نہروں کا تنازعہ،ذوالفقار بھٹو جونیئر کی ماحولیاتی آواز اور سیاسی رسہ کشی

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت ککڑ بہن بھائیوں کے درمیان دراڑ نظر آتی ہے، وہ ماضی میں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آتے رہے اور عوامی پلیٹ فارمز پر پیار سے بات کرتے رہے ہیں۔

  • ملک کے 20 اضلاع  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک کے 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) فار پولیو کے مطابق کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت اور بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے ملک کے 31 اضلاع کے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہو نے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے بھی 9 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دکی،کیچ، لسبیلہ، لورالائی،پشین،نصیرآباداوراوستہ محمد شامل ہیں، ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 5 سے 19مارچ تک لیے گئے تھے 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    پشاور: ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،3 اہلکار شہید

    نیشنل ای او سی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسینیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    سندھ میں نہروں کا تنازعہ،ذوالفقار بھٹو جونیئر کی ماحولیاتی آواز اور سیاسی رسہ کشی

  • پشاور: ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،3 اہلکار شہید

    پشاور: ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،3 اہلکار شہید

    پشاور:جی ٹی روڈ تاروجبہ کے قریب گاڑی روکنے پر ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : فائرنگ سے افتخار کانسٹیبل اور مجاہد کانسٹیبل موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور انسپکٹر شبیر کو شدید زخمی حالت میں استپال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا،محکمہ ایکسائز اینٹیلی جنس ٹیم کے شہید دو اہلکاروں سمیت ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او قاسم خان اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت ایکسائز حکام نے شرکت کی، نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی، جنازہ میں ایکسائز اور پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

    ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز اہلکاروں کو نامعلوم ملزمان نے نوشہرہ کی حدود میں فائرنگ کرکے نشانا بنایا، شہید ہونے والوں میں ایکسائز کانسٹیبل مجاہد خان، ایکسائز کانسٹیبل افتخار اور ڈرائیور شبیر شامل ہے۔

    سندھ میں نہروں کا تنازعہ،ذوالفقار بھٹو جونیئر کی ماحولیاتی آواز اور سیاسی رسہ کشی

    ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایکسائز اہل کار صوبے میں منشیات و اسمگلنگ کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ایکسائز اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے شہید ایکسائز اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف مہم جاری رہے گی، منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذمت کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی۔

    وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ

    وزیر اعلیٰ نے واقعے میں دو ایکسائز پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا جبکہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کےشریک ہیں صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی فائرنگ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، شہداء کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے،پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔

  • حج سیزن، سعودی عرب کی عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

    حج سیزن، سعودی عرب کی عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

    ریاض: سعودی عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    اسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا، 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکارہوگا جبکہ کام کی غر ض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔

    قبل ازیں سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

    سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں،پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت نے پاکستان کوباضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کردی ہے۔

  • وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ

    وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کیا کہا کہ ایرانی حکام معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں، خطے کے ممالک کو ملکر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

    وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو قتل ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطےمیں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعےکی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں،جیسے ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے، باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایران کے مغربی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ پاکستانی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیایہ واقعہ ایرانی شہر مہرستان سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور ہیزآباد پایین گاؤں میں پیش آیا، جو پاکستانی سرحد سے تقریباً سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے ایک آٹو ورکشاپ میں داخل ہو کر مزدوروں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں مار دیں، مقتولین کی شناخت دلشاد، اس کے بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے بتایا جا رہا ہے اور وہ سیستان میں مقیم تھے۔

    سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے لاشیں برآمد کر لی ہیں، جبکہ ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مزدوروں کو ایک پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم نے نشانہ بنایا۔

    مقامی ذرائع نے بتایا کہ مقتولین کی لاشیں انتہائی افسوسناک حالت میں ملی ہیں، سب کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ تمام افراد آٹو ورکشاپ میں موٹر مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔

  • پی ایس ایل 10: کنگز  کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 10: کنگز کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ملتان سلطانز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 108ر نز بنا لیے-

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کنگز

    ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی

    ملتان سلطانز

    محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید

    ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا تھاکہ ملتان سلطانز میں ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سیزن میں فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے، اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کیلئے عطیہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں، یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔

    دوسری جانب ملتان سلطان کےکپتان محمد رضوان نے بھی فلسطین کے بچوں کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی۔

  • بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔

    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں اپریل سےجون تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی، رواں سال موسم سرما میں ملک میں 61 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں اور رواں سال برفباری بھی 50 فیصد کم ہوئی ہے۔

    امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق ملک بھر کےڈیمز میں پانی پہلے ہی ڈیڈ لیول سے نیچے ہے سندھ کے اکثر علاقوں میں معتدل خشک سالی کا اعلان کردیا گیا ہے کراچی میں کچی زمین نہ ہونے کے برابر ہےکراچی میں واٹر ہارویسٹنگ کی ضرورت ہے، کراچی میں کنکریٹ ہونے کے باعث بارش کا پانی زیر زمین جانے کے بجائے سمندر میں چلا جاتا ہے، کراچی میں جہاں اب بھی کچے علاقے ہیں وہاں کنویں بنانے کی ضرورت ہے، ان کی مدد سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے، بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیشگوئی کررہی ہیں، مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔

    پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین منتخب

  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا،امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔

    بطور وزیر اعلیٰ غربت کا خاتمہ ،صحت اور تعلیم میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

    ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا، امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہےاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین منتخب

  • بطور وزیر اعلیٰ غربت کا خاتمہ ،صحت اور  تعلیم  میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

    بطور وزیر اعلیٰ غربت کا خاتمہ ،صحت اور تعلیم میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

    انطالیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے اور صو بے میں اساتذہ کی تربیت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں-

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےترکیہ میں بین الاقوامی ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ 2024 میں بطور وزیر اعلیٰ منصب سنبھالا،اور بین الاقوامی ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب اعزاز کی بات ہے،صحت اور تعلیم کے شعبے پر توجہ دے رہے ہیں، جبکہ بطور وزیر اعلیٰ صحت، تعلیم اور غربت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، مجھے پنجا ب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا جبکہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، اور میں تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے اور صو بے میں اساتذہ کی تربیت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ لاہور میں نواز شریف کے نام سے پہلا انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں۔