Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

    پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 ماہ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال کروا دیئے۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اے کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا، جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث 8 بین الاقوامی روٹس کو بحال کروا دیا گیا۔

    قومی ایئرلائن کے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا، اور اسلام آباد سے پیرس کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہےبلوچستان کے ضلع تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن کو 4 ماہ بعد بحال کیا گیا اور تربت سے شارجہ پروازوں کے لیے طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

    تربت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر العین کے روٹ کو بھی 5 ماہ بعد بحال کروا دیا گیا۔ تربت سے العین کے دوطرفہ پروازوں کے لیے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے،گوادر سے مسقط کا روٹ بھی 13 مہینوں بعد بحال کر دیا گیااس روٹ پر بھی اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا اور کوئٹہ سے جدہ کے دوطرفہ پروازوں کے لیے سی ٹی آر طیارے کو آپر یٹ کیا جا رہا ہے فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ بعد بحال کر دیا گیا،فیصل آباد سے مدینہ کے لیے روٹ کو بھی 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کروا دیا گیا جبکہ لاہور سے کویت کے روٹ پر پروازیں 7 ماہ بعد بحال ہو گئیں۔

    سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

  • شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان  کا دھوکا

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

    کراچی:شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان نے دھوکا دیدیا-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے نے امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا اور پاکستان بلالیا،تینتیس سالہ امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور ان کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے۔

    خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آئی تھیں، خاتون جب کراچی پہنچیں تو لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کے بیٹے نے جسے پسند کیا ہے وہ ان کے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے،والدین کی ناراضی پر نوجوان خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوگیا، جس سے خاتون سکتے کی حالت میں آگئی اور کراچی ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئیں۔

    سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

    پولیس کے مطابق سات روز سے خاتون کراچی ائیرپورٹ پر بے آسرا موجود تھیں اور ویزہ ایکسپائر ہوجانے کی وجہ سے کراچی میں پھنس گئی تھیں خاتون کو سیکیورٹی اداروں کی مدد سے پندرہ دن کا ویزہ فراہم کرکے دوبارہ امریکا بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے امریکی خاتون کو ٹکٹ فراہم کرنے کے بعد امریکا روانہ کردیا جائے گا خاتون کی جانب سے لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

  • سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز  کل حلف اٹھائیں گے

    سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل بروز بدھ 29 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نئے ججز سے حلف لیں گے تقریب حلف برداری صبح ساڑھے دس بجے سندھ ہائیکورٹ میں منعقد ہوگی، نئے ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریات علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس عبدالحامد بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھمرو، جسٹس علی حیدر ادا، محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔

    یہ تقرریاں عدالتی نظام کی بہتری اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں، حلف برداری کے بعد یہ ججز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    وزارت قانون نے گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز ایک سال کے لیے تعینات کیے گئے ہیں اور تعیناتی کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لیے کمیٹیاں بنا دی ہیں۔

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ قانون و انصاف کمیشن کے سیکریٹری کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے، کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے، کمیٹی صوبائی چیف سیکرٹری کے نامزد کردہ امیدواروں کا انٹرویو کریں گے۔

    اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری کی تقرری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے، جسٹس جمال مندوخیل اور اٹارنی جنرل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری کی تقرری کیلئے بھی 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔

    جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریز کی تقرری کیلئے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں کے نام صوبائی چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری کریں گے

    یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے اجلاس 11 فروری کو طلب کیا ہے اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس سے 5، 5 سینئر ججز کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

    دوسری جانب اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے گزشتہ ہفتے حلف اٹھایا تھا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان اور سینیئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز نے بھی حلف اٹھا لیا ہے جن میں ایڈیشنل ججز میں محمد آصف ریکی، محمد ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں۔

  • ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    لاہور: ڈی جی ایکسائز لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے انہیں سسٹم میں بلاک کیا جائےانہوں نے کہا کہ گاڑی مالکان کو آگاہی فراہم کرنے کے باوجود وہ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر رہےانہوں نے بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند کرنے اور ایک سال سے زائد نادہندگان کے چالان کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈی جی ایکسائز نے پنجاب بھر میں ناکہ بندی کو مؤثر بنانے اور ٹیکس وصولی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، یکسائز حکام کے مطابق پنجاب بھر میں تقریباً 13 لاکھ گاڑی مالکان سالانہ ٹوکن ٹیکس ادا کرتے ہیں تاہم لاہور میں 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ابھی تک واجب الادا ہے۔

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    ایکسائز حکام نےبتایا کہ لاہور میں پونے 3 ارب روپے کے قریب ٹوکن ٹیکس کی وصولی باقی ہے،بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصولی کے لیے ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

    یونیفارم فوجی افسر بطور جج کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی

  • ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس  پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 384 ارب روپے پورا نہیں ہو سکا اور اس کے باوجود غیر ضروری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پروکیورمنٹ میں شفافیت کا فقدان ہے اور ابھی تک کسی اخبار میں اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 384 ارب روپے پورا نہیں ہو سکا اور اس کے باوجود غیر ضروری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں خوش کرنے کے لیے خریدی جا رہی ہیں اور شاید اوپر سے حکم آیا ہے کہ یہی گاڑیاں خرید نی ہیں، ایف بی آر ملازمین کو پہلے ہی اضافی تنخواہیں دی جا رہی ہیں اور گاڑیاں خریدنے کے بجائے کرائے پر لینے کا آپشن بھی موجود ہے۔

    حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    انہوں نے الزام لگایا کہ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ دیا جا رہا ہے اور اگر مافیا کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو مقدمے بنا دیئے جاتے ہیں، گاڑیاں گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کو دی جانی چاہیے تھیں، لیکن یہاں گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں دی جا رہی ہیں ہم فیورٹ ازم کو قبول نہیں کریں گے اور چوری و غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے رہیں گے،مخصوص کمپنیوں کو فیور دی جارہی ہے، مافیا کے خلاف آواز اٹھائیں تو مقدمہ بنا دیتے ہیں فائلیں کھل جاتی ہیں۔

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے فیصل واوڈا کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑیاں گریڈ 17 اور 18 کے فیلڈ سٹاف کے لیے ہیں اور ان پر ٹریکر لگائے جائیں گے یہ گاڑیاں سیلز ٹیکس حکام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔

    وزیر قانون نے وضاحت کی کہ دنیا بھر میں ٹیکس کلیکٹر شعبہ اپنی وصولی کا 5 فیصد خرچ کرتا ہے، جبکہ پاکستان میں یہ خرچ ایک فیصد سے بھی کم ہےیہ فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کےبعد کیا گیا ہےاور ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہےکہ اس سےٹیکس کا ہدف حاصل کیا جائے گایہ گاڑیاں ایف بی آر کے ایلوکیٹڈ بجٹ سے خریدی جائیں گی اور اس کا مقصد فیلڈ سٹاف کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

  • حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کو نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں پی ٹی وی اور پیمرا سے متعلق اہم امور زیر غور آئے،دوران اجلاس وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پی ٹی وی میں ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل 31 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر جعلی ڈگری والے 200 ملازمین بھی نکالنے پڑے تو میں نکالوں گا پی ٹی وی میں سابقہ انتظامیہ کے دور میں ”نیور گو ہوم“ پالیسی رائج تھی، جس کے تحت ریٹائر ہونے والے ملازمین اور افسران کو دوبارہ بھاری تنخواہوں پر بھرتی کیا جاتا تھا حالیہ اصلاحات کے دوران ایسے 12 افراد کو فارغ کیا جا چکا ہے، جو اس پالیسی کے تحت کام کر رہے تھےپی ٹی وی میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کام کا ماحول قائم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یونیفارم فوجی افسر بطور جج کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ، آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں، کئی نجی میڈیا چینلز نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، کئی چینلز کے مالکان رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے کما رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہیں دے رہے۔

    کنونیئر کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ ہمارا نجی میڈیا سے کوئی تعلق نہیں آپ پی ٹی وی کا جواب دیں۔

    عطا تارڑ نے بتایا کہ ہمارا مقصد پی ٹی وی کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے، سفارش پر بھرتی ہونے والے افراد سے ہم نے معذرت کی، پروڈکشن ٹیم کے اخراجات زیادہ ہیں، اینکرز سے کہا ہے کہ وہ اشتہارات لائیں تو انہیں کمیشن دیا جائے گا، نجی شعبے میں اشتہارات کی وجہ سے اینکرز کو بھاری تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں، پی ٹی وی میں پرائیویٹ سیکٹر سے 10 اینکرز لائے گئے، اسپورٹس چینل سے ہمیں اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے اینکرز پی ٹی وی آنے کے لئے تیار نہیں تھے، پی ٹی وی ٹیریسٹیریل نشریات پیش کرتا ہے، دور دراز علاقوں میں لوگوں کو نشریات کے لئے انٹرنیٹ یا دیگر ذرائع کی ضرورت نہیں ہوتی، دور دراز کے علاقوں میں لوگ عام اینٹینا لگا کر پی ٹی وی کی نشریات دیکھ سکتے ہیں، سیاسی بنیادوں پر ہر دور میں بھرتیاں ہوئیں، ایسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچا، نجی شعبہ میں تین تین ماہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی ہے، پی ٹی وی میں صرف 21 دن تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی تو ہر جگہ شور مچایا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ،جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس کیلئے بڑی ادائیگی کرنا تھی جس کی وجہ سے پی ٹی وی میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی، ہماری خواہش تھی کہ پاکستان کے ہر علاقے اور گاؤں میں لوگ چیمپئنز ٹرافی دیکھیں، ہم نے کرکٹ کے رائٹس کو محفوظ کیا، 15 جنوری کو گروپ 1 سے 6 تک کی تنخواہیں ادا کیں اور اس کے بعد گروپ 6 سے 9 تک کی تنخواہیں ادا کی گئیں۔

    جبکہ اجلاس کے دوران آسیہ ناز تنولی نے پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ چینلز کے ڈراموں اور اشتہارات کے لیے ایک بورڈ ہونا چاہئے۔ ایسے ڈرامے اور اشتہارات نشر کیے جا رہے ہیں جو فیملی کے ساتھ نہیں دیکھے جا سکتے، جس پر چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ ان معاملات پر کچھ ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے بات چیت ہو چکی ہے انہوں نے تجویز دی کہ انٹرٹینمنٹ چینلز کے مواد کے حوالے سے مزید مشاورت کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے یہ کمیٹی چینلز کے نمائندوں کا موقف سنے گی اور ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی وی اور پیمرا کے حوالے سے شفافیت اور معیاری میڈیا مواد کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

  • معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ساتھی اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ میرا نے معمر رانا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شاید غلط ہاتھوں میں ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے اور وہ ان کے لئے بہت فکر مند ہیں۔

    میرا نے امید ظاہر کی کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ دیکھنے ضرور جائیں گے، جو اس وقت سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    واضح رہے کہ حال ہی میں معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے اور اپنا توازن کھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ چند لوگ انہیں پکڑ کر سہارا دیتے ہوئے سنیما سے باہر لارہے تھے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شراب پینے کے باعث وہ نہ چل پا رہے ہیں اور نہ بات کر پا رہے ہیں، تاہم، معمر رانا کی جانب سے اس ویڈیو کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

  • پنڈت  کی بھائی کے ساتھ ملکر  شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ  اجتماعی زیادتی

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    ممبئی : آشرم کے اندر پنڈت اور اس کے بھائی نے شوہرکے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں پیش آیا جہاں خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، مین پوری کے تھانے کوروالی میں پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پنڈت اجے داس مہا راج نے اسے اور شوہر کو علاج کے بہانے آشرم بلایا اور شوہر کو باندھ کر اس کے سامنے مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پندٹ نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ پنڈت نے دھمکی دی کہ اگر بارے میں پولیس بتایا تو اس کی ویڈیو وائرل کردی جائے گی،متاثرہ کے مطابق پنڈت کے بھائی آنند نندن مہاراج نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    الیکشن کمیشن کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پولیس میں معاملے کی شکایت کرنے کے بعد ملزمان اس کے شوہر کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے اس کے بعد بھی متاثرہ خاتون خوفزدہ نہ ہوئی تو ملزمان نے اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا پنڈت اور اس کے ساتھی میرے بیٹے کو کار میں لے گئے ملزم نے اس سے کاغذ پر دستخط کرائے اور کہا کہ اگر اس نے شکایت واپس لے لی تو اسے اس کا بیٹا واپس مل جائے گا،پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے –

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

  • الیکشن کمیشن  کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح

    الیکشن کمیشن کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔

    ترجمان ای سی پی کے مطابق نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے ورک فلو بہتر ہوتا ہے، یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، یہ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی صلاحیت کو مزید بہتر بناتی ہے تاکہ وہ اہم سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے منظم کر سکے۔

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عوام کو اب شکایات درج کرنے اور ان کی ٹریکنگ سمیت اہم خدمات تک بے مثال رسائی حاصل ہو گئی ہے یہ خدمات شہریوں کو انتخابی عمل میں براہ راست شمولیت کی سہولت فراہم کرتی ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی نہ آئی،مذاکرات بارے سپیکر ایاز صادق نے اعلان کر دیا

  • ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں،جسٹس محسن اختر کیانی

    اسلام آباد: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں کے سامنے ہر چیز سامنے رکھے ، مضبوط بار چاہیے جن میں سے ججز منتخب کیے جائیں، ہر بار کا حق ہے کہ اس کو جگہ ملے ،26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے، جس نے پورے ملک کا نظام بدل کررکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی ائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں کے سامنے ہر چیز سامنے رکھے مضبوط بار چاہیے جن میں سے ججز منتخب کیے جائیں۔ ہر بار کا حق ہے کہ اس کو جگہ ملے ہم جلد اسلام آباد سے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجیں گے ہم اپنے اسلام آباد کے ہی ججز کو یہاں تعینات کریں گے۔

    جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ جو فریش تعیناتیاں ہوئیں، وہ بھی اسلام آباد سے ہوں گی یہ امیج بنا ہوا ہے کہ باہر سے ججز یہاں تعینات ہو جاتے ہیں اور یہاں کے ججز کا حق ختم ہو جاتا ہے ہونا یہ چاہیے کہ جو جج تعینات ہو وہ اسلام آباد بار سے ہو مجھ سے متعلق جو تعریفی کلمات کہے گئے، میں خود کو اس کے قابل نہیں سمجھتا، میری والدہ نے کہا تھا کہ کوئی تمہیں چڑھائے تو مغرور نہ ہو جانا۔

    پی ٹی آئی نہ آئی،مذاکرات بارے سپیکر ایاز صادق نے اعلان کر دیا

    جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ جو جدوجہد اسلام آباد ہائیکورٹ بار کونسل اور ایسوسی ایشن کر رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہےقانون کی درست تشریح سے ہی پاکستان کو ترقی کی منازل پر دیکھ سکتے ہیں، چاہے 26ویں آئینی ترمیم ہی ہو، آپ کو اپنے اداروں سے مایوس نہیں کر سکتے،اس طرح کے مراحل پاکستان کی تاریخ میں آتے رہے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ،جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب

    انہوں نے کہا کہ ایک خط نے پورے ملک کے نظام کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے 26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر کی گئی ہے، میرا خیال ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو بالآخر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ ہی سنے گا یہ ایشو پاکستان کے عوام اور نظام کی بقا کے لیے حل ہو گا، ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں، لوگوں کی امید آج عدلیہ، پارلیمان اور میڈیا سے ہے۔

    رمضان شوگر ملز ریفرنس،مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف