Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،عظمیٰ بخاری

    فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔

    باغی ٹی وی: بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جج 2 گھنٹے انتظار کرتے رہے، موصوف اپنے سیل سے کمرہ عدالت نہ پہنچ سکے کرپشن وہ ہوتی ہے جو دولت ملک سے باہرجائے منی لانڈرنگ کا جو پیسہ ملک میں آئے وہ حلال کرپشن ہوتی ہےمنی لانڈرنگ کےبدلے 458 کنال زمین، 28 کروڑ نقد اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی لینا کر پشن نہیں، اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟-

    لاہور ہائی کورٹ کا خلیل الرحمان قمر کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم

    انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے چور عدالت کے آگے آگے بھاگ رہے ہیں، شوکت خانم ٹرسٹ اور القادر ٹرسٹ کی آڑ میں مالی فوائد کے کاروبار چل رہے ہیں سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بد دیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، چوروں کا ٹبر احتساب سے زیادہ دیر نہیں بھاگ سکتا۔

    پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی

  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں-

    پلاٹینم کیٹیگری

    لاہور قلندرز نے ڈیرل میچل کو پک کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو جبکہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کےٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا،عٌلاوہ ازیں پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مارک چیپمین کو پک کر لیا جبکہ ملتان سلطانز نےپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ جبکہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈ کاربن بوش کو منتخب کیااسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل پریرا کو پک کر لیاپشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو پک کر لیا۔

    گولڈ کیٹیگری

    پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کر لیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل راؤنڈر بین ڈوراشس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر عامر جمال کو پک کر لیا اسی طرح ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں قومی بیٹر کامران غلام کو اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو پک کیا علاوہ ازیں پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی آل راؤنڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
    =
    کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،پاک افغان سرحد کے قریب افغان جاسوس ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،پاک افغان سرحد کے قریب افغان جاسوس ہلاک

    پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع نے بتایا کہ11 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا، جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا، دہشتگرد محمد خان افغانستان سےاسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا، اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

    احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا،شوکت یوسفزئی

    دفاعی ماہرین نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشتگردی کےحوالے سے ثبوت فراہم کیے لیکن افغان حکومت خارجی دہشت گردوں کیخلاف کوئی موثر اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان

    دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس افغانستان سے دراندازی اور دہشتگردی کے بے شمار واقعات کے ثبوت موجود ہیں، ان ٹھوس شواہد کے بعد افغان حکومت کے کھوکھلے دعوے ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، افغان حکومت کو اپنی دوغلی حکمت عملی کو ترک کر کے خارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کرنی ہوگی۔

    حافظ عبدالرحمان مکی کی شان و جلالت اور بھارتی میڈیا،تحریر:قاضی کاشف نیاز

  • احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا،شوکت یوسفزئی

    احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا،شوکت یوسفزئی

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے،احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہےخواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لئے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

  • کیا لاس اینجلس میں آتشزدگی کا سبب ایک پرندہ ہے؟

    کیا لاس اینجلس میں آتشزدگی کا سبب ایک پرندہ ہے؟

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کیسے لگی جہاں اس کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ آگ آگ اگلنے والے پرندے نے لگائی ہے-

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا لاس اینجلس کے جنگلات سے شروع ہو کر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتا ہیں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، آگ بجھانے کے آپریشن میں سینکڑوں فائرانجنز، ہزاروں فائر فائٹرز، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ کو مشرقی علاقے کی طرف پھیلنے سے روکنے کے لیے طیاروں سے پانی اورآگ بجھانے والے مادے کا اسپرے کیا جارہا ہے، تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث فائرفائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے علاقائی حکام نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور دھوئیں کے باعث دور دراز علاقوں میں بھی ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے ہیں۔

    لاس اینجلس، تباہ کن آگ سے 77 سالہ اداکار جیمز ووڈس کا گھر محفوظ

    اتنے بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں وہیں ایک ’پرندے‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ پرندہ منہ سے آگ نکالتا ہے جو لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بنا۔

    24 اگست 2022 ”امیزنگ ورلڈ“ نامی فیس بک پیج نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ایسا پرندہ ہے جو اپنے منہ سے آگ اگلتا ہے،یہی ویڈیو دیگر فیس بک صارفین کی جانب سےشئیر کی گئی، بعد ازاں سوچ فیکٹ نے ویڈیو اسکرین شاٹس لے کر گوگل ریورس امیج اور TinEye پر تلاش کرکے ویڈیو کی حقیقت پر تحقیق کی،معلوم ہوا کہ فیبریسیو رباچم نامی ایک یوٹیوب صارف کے چینل پر پرندے کی یہی فوٹیج دکھائی اپ لوڈ کی گئی تھی۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار
    bird

    فیبریسیو رباچم وی ایف ایکس آرٹسٹ ہے جو مہارت کے ساتھ ویڈیوز کو ترمیم کر کے اسے بہتر بناتے ہیں۔ 14 دسمبر 2020 کو پوسٹ کیا گیاویڈیو میں دکھائے جانے والے پرندے کو ”Quero-Quero“ یا Southern Lapwing کہا جاتا ہے، جو عام طور پر ارجنٹائن اور بولیویا میں پایا جاتا ہے۔

    جبکہ اسی ویڈیو کی اے ایف پی فیکٹ چیک 2021 میں پہلے ہی جانچ کر چکا ہے تخلیق کار، فیبریسیو رباچم نے بتایا تھا کہ انہوں نے پرندے کی ویڈیو میں خصوصی ایفیکٹس کا استعمال کیا ہے،ان سب جائزوں اور تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ کوئی بھی پرندہ ایسا نہیں جو منہ سے آگ نکال سکتا ہو اور نہ ہی Quero-Quero نامی یہ پرندہ لاس اینجلس میں آگ لگانے کی وجہ بنا۔

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

  • پی ٹی آئی کی  اسپیکر قومی اسمبلی  سے  مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے،اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیسری باضابطہ ملاقات کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے اور مذاکراتی عمل اگلے 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے اسپیکر قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ کر رابطے شروع کریں گے، اسپیکر حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار سے رابطہ کریں گے اور عرفان صدیقی اور اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے-

    امریکہ کی کینیڈا کو دھمکی،اسرائیل اپنے مشن میں کامیاب

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

  • پی ٹی آئی نے  شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیاشیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

    جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    دوسری جانب پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کرلی ، شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے میڈیا سے دوری کا فیصلہ کیا،میڈیا کے دوست کسی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔

    حکومتی عیاشیاں ،ایف بی آر کا 1010نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب شیر افضل مروت کو پارٹی کی جانب سے اس طرح کا نوٹس جاری ہوا گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیئے۔

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

  • جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    جوبائیڈن انتظامیہ کی فیس بک کو دھمکیاں،مارک زکر برگ کا جوابی وار

    واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو متعدد پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے فیس بک کو متعدد پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئےجس کے لیے فیس بک انتظامیہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔

    فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے جوبائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا مارک زکر برگ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کمپنی کو کووڈ ویکسین سے متعلق سنسر شپ کے دور میں دھکیل رہی ہے جوبائیڈن انتظامیہ نے غلط معلومات کی بنیاد پر فیس بک کو نشانہ بنایا، ہم حقیقت پر مبنی چیزوں کو ختم نہیں کریں گے اسے ہٹانے کے احکامات مضحکہ خیز ہیں۔

    لاس اینجلس، تباہ کن آگ سے 77 سالہ اداکار جیمز ووڈس کا گھر محفوظ

    انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا جسے ہم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیاہمارے انکار پر جوبائیڈن انتظامیہ نے ہمیں بہت کچھ کہا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔

    لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی اس طرح کی درخواستوں کی تعمیل کرنے میں بہت آگے گئی،اور تسلیم کیا کہ اس نے اور کمپنی کے دیگر افراد نے غلطی سے یہ آئیڈیاخرید لیا تھا روایتی میڈیا آؤٹ لیٹس یہ بحث کر رہے تھے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی غلط معلومات نے 2016 ءکے انتخابات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں تبدیل کر دیا تھا۔

    ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو فیصلہ سنانے میں ہچکچاہٹ ہو رہی ہے۔علیمہ خان

    زکربرگ نے کہا کہ ان کی کمپنی کا حقائق کی جانچ پڑتال کا عمل "1984 میں سے کچھ مختلف” تھا اس نے ایک وسیع پیمانے پر یقین پیدا کیا کہ ان کی کمپنی نے جن فیکٹ چیکرز کی خدمات حاصل کیں وہ "انتہائی متعصب” تھے زکر برگ نے ایکس کے "کمیونٹی فیڈ بیک” پروگرام کو فیس بک کے ماڈل سے بہتر قرار دیا ہےبعد میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ سوشل میڈیا کے تخلیق کار حکومت اور روایتی میڈیا کی جگہ سچائی کے ثالث کے طور پر لے رہے ہیں-

    تباہی پر میرا دل ٹوٹ گیا ،لاس اینجلس میں آگ پرپریتی زنٹا کا آنکھوں دیکھا حال

  • احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

    کراچی: معروف اداکار احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق کی جانے والی مختصر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : احد رضا میر اور سجل شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی رہ چکی ہے، ان کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظہبی میں ہوئی تھی، بعدازاں 2021 اور 2022 سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہوچکی ہے-

    احد رضا اور سجل علی کی طلاق سے متعلق شوبز کے معروف صحافیوں نے تصدیق کی، اس کے علاوہ کئی نامور لوگوں نے مداحوں سے اپیل بھی کی تھی کہ اس مشکل وقت میں دونوں کو اکیلا چھوڑ دیں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر نہ کریں۔

    لاس اینجلس، تباہ کن آگ سے 77 سالہ اداکار جیمز ووڈس کا گھر محفوظ

    تاہم اداکار جوڑے کی جانب سے اپنی طلاق کی نہ ہی تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اب حال ہی میں احد رضا میر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سجل کا نام لے کر ان کے کام کی تعریف کی ہے، ساتھ ہی اداکار نے رمشا خان اور دنانیر مبین کے کام کو بھی سراہا۔

    احد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘دنانیر، سجل اور رمشا تینوں ہی بہترین اداکارائیں ہیں، میرے ان سب کے ساتھ مختلف تجربات رہے ہیں’۔

    تاریخی کوہالہ پُل پر "کشمیر بنے گا پاکستان” کنونشن کا انعقاد

    واضح رہے کہ احد اور سجل ماضی میں معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات،ناروے میں  بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ

    روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات،ناروے میں بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ

    ناروے نے روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کے تحت بڑے پیمانے پر بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ نئی عمارتوں میں حفاظتی شیلٹرز کی تعمیر یورپ میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ممکنہ اقدامات کے پیش نظر کی جا رہی ہے،دو الگ الگ پناہ گاہیں بنائی جائیں گی جن میں سے ایک لوگوں کو کیمیائی یا تابکار ہتھیاروں سے محفوظ رکھے گا۔

    وزیرِ انصاف ایمیلی اینگر میل نے کہا کہ ”بدترین حالات“ میں شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے۔

    20 سال قبل سپمسن نے لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کی پیشگوئی کی تھی؟

    1,000 مربع میٹر سے بڑی عمارتوں میں شیلٹرز لازمی ہوں گے شیلٹرز تابکار، کیمیائی اور روایتی ہتھیاروں سے تحفظ فراہم کریں گے، پار کنگ گیراج یا سب وے اسٹیشنز کو بھی شیلٹرز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    لتھوانیا، لٹویا، اور ایسٹونیا بھی اپنی دفاعی حکمتِ عملی کو مضبوط کر رہے ہیں، جبکہ نیٹو آرکٹک میں جنگی مشقیں کر رہا ہے روسی جارحیت اور ہائپرسونک میزائل نصب کرنے کی اطلاعات کے بعد یورپ میں خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

    آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ