Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیمپئنز ٹرافی: آج آخری تاریخ،پاکستان نےابتدائی اسکواڈ‌ کیوں جمع نہیں کرایا ؟

    چیمپئنز ٹرافی: آج آخری تاریخ،پاکستان نےابتدائی اسکواڈ‌ کیوں جمع نہیں کرایا ؟

    لاہور:آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانےکی آج آخری تاریخ ہے،تاہم پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا، پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ابھی تک بورڈ حکام صائم ایوب کی رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

    پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے شرٹس کے اسکواڈ میں صائم ایوب کی دستیابی کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کا فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ،فارما لنک قصور کا خراج تحسین و مبارکباد

    واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔

    حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

    گزشتہ دنوں لندن کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن اور ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کی انجری کا جائزہ لیا جبکہ ابتدائی تشخیص ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال نارمل بتائی گئی۔

    قبل ازیں ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگر صور ت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گااس صورت میں صائم ایوب کے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انکی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی اور امام الحق کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، سہہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں، گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں،سہہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے، نسیم شاہ اور محمد عباس سمیت شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی نوجوان محمد علی اور کاشف کو کھلایا جائے گا ، صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ سہہ فریقی سیریز والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہوگی۔

    برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کردی

  • غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

    غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

    غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے استعمال کیے گئے ممنوعہ دھماکہ خیز مواد کے باعث متاثرین کی لاشیں بھاپ میں تبدیل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : فلسطینی سول ڈیفنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے مقامات پر 7,820 لاشیں جزوی طور پر بخارات بنی ہوئی تھیں، یہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی کارروائیوں کے تمام متاثرین کا 10 فیصد بنتا ہے اسرائیلی فضائی حملوں میں سے 10 فیصد متاثرین کی لاشیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھیں یا ان کے چھوٹے چھوٹے حصے ہو گئے تھے کہ انہیں نکالا نہیں جا سکتا تھا۔

    غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے انکشاف کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر حملہ کرنے کیلئے ان ہتھیار وں کو شمالی غزہ میں اپنی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں میں استعمال کر رہا ہے،اسرائیل شمال میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جس سے لاشیں بخارات بن رہی ہیں۔

    حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

    ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال نے بین الاقوامی انسانی قانون کو توڑنے اور شہریوں پر انتہائی طاقت کے ساتھ حملہ کرنے کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہےبعض حملوں میں دھماکے کا درجہ حرارت چار ہزار ڈگری سے زائد تھا التابعین سکول پر فجر کے وقت کے حملے میں بھی ایسا ہی ہوا اور بہت سے لاشیں ختم ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ غزہ کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہدا کی تعداد 46537 ہوگئی ہے-

    برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کردی

  • حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

    حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

    وادی نیلم کے گاؤں ہلمت میں ایک حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : ورثا کے مطابق حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اے ڈی ایس اسپتال لایا گیا،ورثا نے بتایا کہ اے ڈی ایس اسپتال میں نرس نہ ہونے پر مریضہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کیا گیا،سڑک کی بندش پر مریضہ کو کندھوں پر اٹھا کر لایا جا رہا تھا کہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی۔

    واضح رہے کہ گریس ویلی کی سڑک برف باری کی وجہ سے 15روز سے بند ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسویٹر خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحال نہیں ہو سکی، ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے خلاف مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

    ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

  • ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    امریکا خوفناک آتشزدگی جیسی قدرتی آفت سے دو چار ہے ایک پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا کی مشکل میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے معروف پادری برینڈن ڈیل بگس جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی درست پیش گوئی کی تھی نے حال ہی میں امریکا سے متعلق ایک اور خوفناک پیشگوئی کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پادری برینڈن نے دعویٰ کیا کہ انہیں خواب میں ایک بڑا زلزلہ دکھائی دیا جس کی پیمائش 10 تھی، جس سے امریکا میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ بگس نے دعویٰ کیا کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے ٹکرائے گا، جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔

    ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی

    ڈیل بگس نے اپنا خواب سے متعلق بتایا کہ زلزلہ اتنا طاقتور تھا کہ اس سے علاقے میں 1800 لوگ ہلاک ہو گئے کانکریٹ سے بنے تمام گھر گر کر تباہ ہوگئے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مسٹر بگس کے دعووں کے برعکس، 10 یا اس سے زائد شدت کے زلزلہ ممکن نہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی طاقت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ فالٹ لائن کتنی لمبی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، فالٹ جتنا طویل ہوگا، اتنا ہی بڑا زلزلہ ہوگا۔ اس وقت زمین پر کوئی ایسی خرابی موجود نہیں جس سے 10 شدت کا زلزلہ آنے کا خدشہ ہو۔

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے چند گھنٹے بعد بہت سے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) صارفین نے برینڈن بگس نامی پادری کی پیشن گوئی کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی گئی تھی جو 15 مارچ 2024 کو یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی۔

    بگس نے اس ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ خدا نے انہیں بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا جو آنے والے وقت میں امریکا میں ہونے والی ہیں، میں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوتا دیکھا ہے جس میں ایک گولی ان کے سر کے پاس سے ہوتی ہوئی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزری، گولی سے ٹرمپ کے کان کا پردہ پھٹ گیا اور وہ نیچے گر گئے۔

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

  • قیامت کا سماں: لاس اینجلس میں ’آگ کے بگولے‘ بننے لگے

    قیامت کا سماں: لاس اینجلس میں ’آگ کے بگولے‘ بننے لگے

    کیلیفورنیا: امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث قیامت کا سماں ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ سے زائد افرادکو نقل مکانی کرنا پڑی ہے،کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آگ کے باعث 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،وہیں اب اطلاعات ہیں کہ آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں –

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ،فارما لنک قصور کا خراج تحسین و مبارکباد

    آگ اب تک 37 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے کو تباہ کر چکی ہے آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی سب سے بڑی آگ جسے پالیساڈیس فائر کا نام دیا گیا ہے مزید 1000 ایکڑ تک پھیل گئی ہے اس سے مزید گھر تباہ ہو گئے ہیں اور لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ فوراً علاقہ چھوڑ کر اپنی قیمتی جانوں کو حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    پالیساڈیس آگ نے 22,000 ایکڑ سے زیادہ کا ایک بڑا رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے CAL فائر کے اہلکار ٹوڈ ہاپکنز کے مطابق، آگ سے 5,000 سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں جن میں 426 گھر بھی شامل ہیں۔

    وہیں ایک چونکا دینے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا زیر گردش ہے جس میں دکھایا گیا کہ پالیساڈیس فائر سے آگ کے بگولے (شعلوں کا بھنور) اٹھنا شروع ہوگئے ہیں، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب شعلوں کا ایک بڑا کالم قابو سے باہر ہو کر دھواں، راکھ اور جلتا ہوا ملبہ اٹھاتا ہے یہ تب ہوتا ہے جب آگ سے گرم ہوا اٹھتی ہے اور گھومنے لگتی ہے آگ کے بگولے بننے کے عمل نے حکام کی تشویش مزید بڑھا دی ہے۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    لاس اینجلس کے فائر ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اورٹیز نے کہا کہ آگ بہت سی مختلف سمتوں میں مسلسل پھیل رہی ہے اور بڑھ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی بدترین آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

    سیالکوٹ: بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات، مختلف شہروں میں اتحاد اور مقابلے کا مظاہرہ

  • برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا  کی مانیٹرنگ شروع کردی

    برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کردی

    لندن: برطانوی سکیورٹی حکام نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹوں کو ممکنہ سکیورٹی رسک کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے پوسٹوں کی نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سکیورٹی ٹیم کررہی ہے سکیورٹی ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہےکہ ان پوسٹوں کی پہنچ کہاں تک ہے اور کون “انگیج” ہو رہا ہے۔

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے برطانوی عوام کو ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزادی دلوانے سے متعلق ایکس صارفین سے رائے طلب کی تھی،ایلون مسک نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کو برطانیہ کے عوام کو ان کی ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزاد کرانا چاہیے؟-

    ایلون مسک جو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، نے برطانوی حکومت کے حوالے سے سخت بیانات دیے ہیں جس سے فریقین کے درمیان لفظی جنگ جاری ہےایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں برطانیہ کی لیبر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے اسکینڈلز سے نمٹنے کے طریقہ کار کو نشانہ بنایا تھا۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے برطانیہ کی سیف گارڈنگ منسٹر جیس فلپ کو ریپ اور نسل کشی کی معافی دینے والا قرار دیا تھاایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر گرومنگ گینگز کے خلاف کارروائی میں ناکام رہنے کا الزام لگایا تھا۔

    جیس فلپ کے مطابق مسک کی پوسٹ کے سبب انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب مسک کی تعریف کرنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ روپرٹ لو نے ہوم آفس سے دریافت کیا ہےکہ مسک کی کیوں اور کتنی پوسٹوں کی چھان بین کی جارہی ہے اوراس پر کتنا پیسا خرچ ہوا؟-

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

  • مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لیے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

    چند روز قبل حکومتی مذاکراتی کمٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی ہمیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے، ہم اپنی شرائط پوری کریں گے تو مذاکرات کے دوران ہماری بات میں وزن ہو گا۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

  • مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا  پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

    قاہرہ: مصر کے شہر قاہرہ میں قائم قدیم دینی تعلیمی ادارے جامعہ الازہر نے پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد نے وفاقی وزیر تعلیم کی درخواست پریہ اعلان کیا،مصر کے مفتی اعظم نے کہا کہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس دینی تعلیم کیساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دے گا جس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی، پاکستان کو اپنے طالب علموں کو الازہر یونیورسٹی بھیجنا چاہئے تاکہ انہیں ایک ہزار سال قدیم ادارے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے ، جامعہ الازہر خواتین کی تعلیم کا کٹر حامی ہے ، اس وقت جامعے میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

    اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج، اصغر خان صدر منتخب

    خیبرپختونخوا سے اسلام آباد اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام

  • گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی کی میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری

    گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی کی میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری

    لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری دے دی-

    باغی ٹی وی : گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک کئی میوزک پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ گانوں کی ویڈیو شوٹ مکمل کرنے وہ پاکستان آئے ہیں۔

    2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی ، اردو اور سرائیکی زبان میں ایسے گیت سننے کو ملیں گے جو ماضی اور حال کا شاندار امتزاج ہوں گے، سانول خان عیسیٰ خیلوی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے والد گلوکار عطا اللہ خان کے ساتھ بھی گانے تیار کیے ہیں-

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    انہوں نے کہا کہ والد نے جس طرح فن موسیقی میں نام بنایا کوشش ہے ان کی فن گائیکی کی میراث کو شاندار انداز میں لے کر آگے بڑھوں، وہ بہت جلد ماہ رمضان کی مناسبت سے نعت شریف بھی ریلیز کریں گے۔

    عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض لگادیئے

  • ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے ایک بار پھر والد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ تھریڈ پر کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ خاندانی آدمی نہیں ہیں، آپ ایک زانی شخص ہیں جو اپنے بچوں کے بارے میں جھوٹ بولنا بند نہیں کرے گا جہاں تک میں جانتی ہوں آپ عیسائی نہیں ہیں آپ نے کبھی گرجےمیں قدم نہیں رکھا، آپ نے عربی کو دشمن کی زبان کہا جب میں 6 سال کی تھی تو متعدد بار امتیازی سلوک کا مقدمہ چلایا گیا اور نسلی امتیاز جو آپ جنوبی افریقہ سے رکھتے ہیں-

    ایلون مسک کی بیٹی نے کہا کہ آپ سیارے کو نہیں بچا رہے ہیں آپ کوموسمیاتی تبدیلی کی کوئی فکر نہیں اور آپ کثیر سیاروں کی تہذیب کے بارے میں ایک بہانے کے طور پر جھوٹ بول رہے ہیں آپ نے اکیلے ہی مجھے اس بات سے مایوس کیا کہ ہم ایک نسل کے طور پر کتنے غلط ہیں کیونکہ کسی نہ کسی طرح لوگ آپ پر ان وجوہات کی بنا پر یقین کرتے رہتے ہیں، لیکن میں آپ پر یقین نہیں کرتی مجھ سے بچیں-

    سیالکوٹ:صوبائی وزیرکا بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے نئے اقدامات کا اعلان

    یہ پہلا موقع نہیں جب ویوین نے اپنے والد کو تنقید کا نشانہ بنایا اس سے قبل بھی گزشتہ برس ویوین جینا ولسن نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا این بی سی کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں ویوین جینا ولسن نے بتایاتھا کہ ان کے والد بچپن میں میرے نسوانی رویے کی وجہ سے ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اپنانے کیلئے دباؤ ڈالتے تھے۔

    عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض لگادیئے

    ویوین نے کہا تھا کہ ایلون مسک نے اپنے حالیہ بیانات میں مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جس کا میں جواب دینا چاہتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں کچھ نہیں کہوں گی اور سب کچھ ایسے ہی چھوڑ دوں گی مگر میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والی،ایلون مسک غیر ذمہ دار والد تھے جو شاذ و نادر ہی ان کی زندگی میں موجود ہوتے تھے اور جب ہوتے بھی تھے تو مجھے اپنے نسوانی رویے پر ان کی جانب سے برہمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا میں نے تقریباً 4 سال سے اپنے والد سے بات نہیں کی اور میں زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہوں۔

    لنڈی کوتل:فاٹا انضمام نامنظور، آئینی حیثیت کی بحالی اور 25ویں ترمیم کی واپسی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس تبدیل کرنے کےلیے ایک پیٹیشن دائر کی تھی، جس میں انہوں نے ایلون مسک سے کسی بھی قسم کا تعلق ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی وہ اس سے پہلے زیویئر الیگزینڈر مسک کے نام سے جانی جاتی تھیں۔