Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی-

    باغی ٹی وی: یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا،دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا ملزمہ کو ہسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔

    مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنایا کہ ملزم کا نائجیرین وصول کنندہ کے ساتھ رابطہ قائم رہےلاہور میں موجود نائیجیرین باشندے نے ملزمہ کو منشیات کی ترسیل کے لیے کراچی سے لاہور تک ہوائی سفر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ سے تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے نائیجیرین باشندے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں انٹیلی جنس ٹیم کو تعینات کیا موثر منصوبہ بندی اور قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں واقع فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہے جو غیر ملکی شہریوں کو استعمال کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں یہ آپریشن سفارتی تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر قومی اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو واضح کرتا ہےملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

    دوسری جانب اے این ایف اپنے مشن ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان میں پر عزم ہے،اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 4 کاروائیوں میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار لئے-

    کاروائیوں میں 36 لاکھ سے زائد مالیت کی 37.166 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی،حیدر آباد میں لطیف آباد کے قریب خاتون سے 700 گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزم نےتعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا –

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 466 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سمبڑیال موڑ سیالکوٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کر کےدو ملزمان کو گرفتار کیا گیا علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے بالمقابل دو خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہو ئی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    لاس اینجلس،آتشزدگی سے چند دن قبل پرندوں کا دوسری جگہ جانے کا منظر

  • حماس کے ساتھ جھڑپ میں  5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    حماس کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جس کی اسرائیل حکام نے بھی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک قرار دی گئی ہےاسرائیلی فوج کے مطابق آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، ہلاک ہونے والے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ میں تعینات تھے۔

    ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت معلوت ترشیحہ سے 23 سالہ کیپٹن یائر یاکوو شوشان، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاہاو حدر، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ گائے کارمیل، گیڈرا سے 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاؤو فیفر اور 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ایویل وائزمین کے ناموں سے ہوئی۔

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ سے تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیر کی شام اسرائیلی فوج نے اپنی ابتدائی تحقیقات کے نتائج ان 5 فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کیےتحقیقات کے مطابق نہال بریگیڈ کے ریکنسنس یونٹ کے فوجیوں کی ٹیم پیر کی صبح بیت ہنون کے علاقے میں ایک مشن پر روانہ ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

  • شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

    شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

    کویت میں اسراء والمعراج کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :عرب میڈیاکے مطابق کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کیلئے 3 روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات، 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا،اگرچہ اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہا ئشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کیلئے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران، تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو باقاعدہ کام دوبارہ شروع ہو گا،منفرد آپریشنل ضروریات کے حامل ادارے، جیسے ضروری خدمات، اپنی تعطیلات کے شیڈول کو اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ترتیب دیں گے تاکہ بلا تعطل کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

    2020 میں امریکی انتخابات،ٹرمپ کی اقتدار کیلئے مجرمانہ کوششیں، رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے،اصطلاح شریعت میں معراج سے مراد یہ ہے کہ نبی کریم ﷺکو رات کے ایک مختصر حصے میں روح اور جسم کے ساتھ مسجد اقصیٰ (بیت المقدس )سے ساتوں آسمانوں اور جنت ودوزخ کے مشاہدات اور سیر کرائی گئی اور آپ ﷺ وہاں تک پہنچے جہاں تک اس سے قبل کوئی بشر نہیں پہنچا۔ آپ ﷺنے وہ کچھ مشاہدہ کیا جو اب تک دوسرے انبیاءؑ نے بھی نہیں کیا تھا۔ ان مشاہدات میں سب سے اہم، اعلیٰ اور ارفع مشاہدہ یہ تھا کہ آنحضرت ﷺ، اللہ تعالیٰ کے دیدار سے مشرف ہوئے ۔آپ ﷺنے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

  • ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے پر احتجاجاً نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا کہا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کروں گا۔

    غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

    150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار سے بالنگ کرکے واپس آؤں گا، میرا شمار اِن بالرز میں نہیں ہوتا جو 130، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں اور انجری کا شکار ہوجاتے ہیں،ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فرنچائز کی جانب سے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

    واضح رہے کہ احسان اللہ پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن میں گیند کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی تھے جہاں انہوں نے 12 میچ کھیلے اور 15.77 کی اوسط اور 7.59 کے اکانومی ریٹ سے 22 وکٹیں حاصل کیں تھی، 22 سالہ تیز گیند باز اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے دوران کہنی کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے، بعدازاں پی سی بی ڈاکٹر کی غلط تشخیص نے انکا کیرئیر پر سوالیہ نشان لگادیا۔
    پشاور ہائیکورٹ ، کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

  • پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

    پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

    اسلام آباد: پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار، گیس کٹ گئی، میٹر اتر گئے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو خریدنے کی خواہش رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے مالکان اس وقت مالی بحران کا شکار ہو چکے ٹی وی چینل مالکان نے حال ہی میں پی آئی اے کی نجکاری میں بولی لگائی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ پی آئی اے کو خرید کر چلائیں گے، تاہم اب صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چینل کی مالی حالت اب اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ ان کے دفتر کا بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے گیس کا میٹر کٹ چکا ہے سردیوں کے موسم میں گیس کی بندش سے چینل کے ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں، کیونکہ دفتر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور ملازمین کو ضروری سہولتیں حاصل نہیں ہیں گیس کٹنے پر ملازمین نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

    صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا،احسن اقبال

    یہ صورتحال اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ چینل کی مالی پوزیشن انتہائی نازک ہو چکی ہے، جس کے باعث اس کے کاروباری معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں چینل کی انتظامیہ نے ابھی تک اس بحران پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی مالی وسائل میں بہتری نہ آئی تو چینل کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے،خواجہ آصف

  • صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا،احسن اقبال

    صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا،احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود کو صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا-

    باغی ٹی وی: نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 5 سو فیصد واضح ہے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیایہ رقم تقریبا 50 ارب روپیہ پاکستانی روپوں میں بنتا ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کے بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاؤ نٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکا پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،جو بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ 50 ارب روپیہ سرکاری خزانے میں جمع ہو جاتا تو اس سے بین الاقوامی معیار کی 5 یونیورسٹیاں بن سکتی تھیں، اس سے سینکڑوں ہزاروں سکول، لاتعداد ہسپتال بنتے اور کتنے بچوں کو وظائف مل سکتے تھے،یہ 50 ارب روپے کا پی ٹی آئی جواب دے، 50 ارب کی رسید دکھانے کے بجائے اپنے لیڈر سے پوچھے کہ 50 ارب کہاں گیا، پی ٹی آئی کو اپنے لیڈر کا گریبان پکڑنا چاہئے کہ آپ صادق امین تھے، صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا۔

    ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

    ان کا کہنا تھا کہ آج اگر کوئی پی ٹی آئی والا عمران خان کو اپنا لیڈر کہتا ہے، وہ بھی اس چوری میں شریک ہے،اب القادر یونیورسٹی کے متعلق سوشل میڈیا پر کہانیاں بنا رہے ہیں، چوری کے پیسے سے جو بھی مال بنے گا وہ ناجائز ہو گاآپ ڈاکا ڈالیں اور کہیں کہ میں نے یونیورسٹی بنا دی،اب ڈاکے کا پیسہ سفید ہو گیا ہے، ڈاکا، ڈاکا ہی ہوتا ہے ، چاہے اس سے آپ یونیورسٹی بنائیں یا ہسپتال ڈاکا اگر آپ نے ڈالا ہے تو اس جرم کی آپ کو سزا ملے گی، پاکستانی قوم کا 50 ارب روپیہ کھایا ہے، جوڈیشل کمیشن بعد کی بات ہے، پہلے 50 ار ب روپے کا حساب دیں، میری قوم میرے غریب بچوں کا 50 ارب روپیہ ہے، آپ کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

  • ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

    ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

    پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا،آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی موجود تھےآرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکیورٹی اداروں کی مثالی کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے،خواجہ آصف

    انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے بے مثال جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے کمزور کررہی ہیں، اہم دہشت گرد رہنماؤں کا خاتمہ، ان کے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں یہ جنگ جاری رہے گی اور ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ان شاء اللہ۔”

    سونا سستا،ڈالر مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے کئی حملوں کو ناکام بنا کر ملک میں امن قائم رکھاانہوں نے ہر آپریشن کو سیکیورٹی فورسز کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا ثبوت قرار دیا۔

    جنرل عاصم منیر نے واضح پیغام دیا کہ ملک کے امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گادشمن خوف اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے دشمن عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور وہ مزید بھاری نقصان اٹھائیں گے۔”

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

    آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مادر وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ناقابل شکست قوت کے طور پر متحد ہیں۔

    بعد ازاں، آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں سے الگ ملاقات کی شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف ایک متفقہ سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیاسیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ انتہا پسند فلسفے کے خاتمے کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد ضروری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

  • پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا جارہا ہے، یہ اگر ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے تو ہمیں بھی مذاکرات روک دینے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی :قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل این سی سی ٹریننگ کالجز میں نہیں ہوتی، پروسیجر کی خلاف ورزی اپوزیشن نہ کرے، اس سے ایوان کی حرمت کمپرومائز ہوتی ہے، اس طرح کا عمل کسی مذاکرات کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے اس ایوان کو چلانے کی سب کی ذمہ داری ہے، ایوان کو ڈسٹرب کرنا مذاکرات کو ڈسٹرب کرنا ہے-

    وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے میں مذاکرات کے خلاف ہوں، پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، ان کا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، ان سے کیوں مذاکرات ہورہے ہیں، کیا اس طرح کے ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں؟ کیا ایسے رویے میں مذاکرات کا عمل آگے چل سکتا ہے؟ اور اگر ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں، یہ لوگ قطعی طور پر مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

    خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ ان لوگوں کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوں، پہلے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں تھی، بتائیں مذاکرات کے لیے کیسے تیار ہوئے، ہم ان سے بات چیت کررہے ہیں اور ان کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا جارہا ہے، یہ اگر ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے تو ہمیں بھی مذاکرات روک دینے چاہئیں۔

    سونا سستا،ڈالر مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

    قومی اسمبلی میں ملک کی داخلی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان آج تک افغانستان سے فعال رہنے والی دہشت گرد تنظیموں اورداعش مقابلہ کررہا ہے، کسی ملک کو افغان تنازعہ کی وجہ اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا پاکستان کو ہوا، افغان جنگ کی وجہ سے 90 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے، افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کو 152 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان اٹھانا پڑا، افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کو 450 ارب ڈالر سے زائد کا بلواسطہ نقصان پہنچا۔

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    خواجہ آصف نے کہا کہ نئی افغان عبوری حکومت اہم طاقتوں کی سلامتی کے لیے اسلامک اسٹیٹ کی خلاف محتاط کارروائی کر رہی ہے، دیگر دہشت گرد تنظیموں کا آزادی سے کام کرنے کی اجازت دے رہی ہے پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے 22 سو کلومیٹر سے زائد علاقے پر باڑ لگائی گئی ہے، پاک افغان سرحدی باڑ کو محفوظ بنانے کے لیے 1300 سرحدی چوکیاں قائم کی گئی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں مسلسل آپریشن کر رہی ہیں۔

    برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل

    اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز اب 15 جنوری کی بجائے 16 جنوری سے ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب بدھ کی بجائے جمعرات کو طلب کرلیا گیامذاکراتی کمیٹی کے بعض اراکین کی طرف سے بدھ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد اجلاس اب بدھ کی بجائے جمعرات 16 جنوری کو ساڑھے 11 بجے کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا-

    اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری بروز بدھ کو دن ڈیڑھ بجے طلب کیا تھادوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج رات 10 بجے وطن واپس پہنچیں گے، ایاز صادق ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے تھےاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی واپسی کے بعد حکومت اپوزیشن مذاکرات کے تیسرے دور کا شیڈول فائنل ہوگا۔

  • سونا سستا،ڈالر  مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

    سونا سستا،ڈالر مہنگا ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہواانٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافے ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 48 پیسے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1412 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا بازار میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 362 ارب روپے ہے۔

    جبکہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپےکمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگیا ہےعالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرکمی سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔