Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 2024 میں ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    2024 میں ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    کراچی: سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج یعنی سال کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر برقرار ہے جب کہ عالمی بازار میں بھی سونےکی قیمت 2614 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 اعشاریہ 9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت سال 2024 میں 77100 روپے کے بینڈ میں رہی،سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

    وینزویلا نے ٹک ٹاک پر ایک کروڈ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

    سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی ہے سال 2024 میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 774 ڈالر کے بینڈ میں رہی، سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔

    سونا پہننے کا شوق تمام ہی خواتین کو ہوتا ہے، شادی بیاہ کی تقریبات، دعوتوں، اور مختلف ایونٹس میں خواتین گولڈ لازمی پہنتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟آکسفورڈ گولڈ گروپ کی ایک رپورٹ میں انکشا ف ہوا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا انڈیا کی خواتین کے پاس موجود ہے جو کہ 5 ممالک کے مشترکہ سونے سے بھی زیادہ ہے۔

    ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں

    بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق جنوبی بھارت سونے کا ایک بڑا مرکز ہے جس کی خواتین کے پاس ہندوستان کے سونے کے کُل ذخائر کا 40 فیصد حصہ موجود ہے،ہندوستانی خواتین کے پاس دنیا کا 11 فیصد سونا پایا جاتا ہے کہ جو کہ 24 ہزار میٹرک ٹن بنتا ہے۔

    لاہور: شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

    رپورٹس کے مطابق امریکا کے پاس 8 ہزار 133 ٹن، جرمنی کے پاس 3,362 ٹن، اٹلی کے پاس2,451 ٹن، فرانس کے پاس 2,436 ٹن اور روس کے پاس 2,298 ٹن سونا ہے جبکہ ان سب ممالک کا سونا ملا کر بھی اگر دیکھا جائے تو بھارتی خواتین ان ممالک کے مشتر کہ سونے سے بھی کئی گنا زیادہ سونے کے مالکن ہیں، جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے پاس بھارت کا 28 فیصد سونا موجود ہےبھارتی خواتین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے سونے کا یہ ذخیرہ بھارت کی جی ڈی پی کا 40 فیصد بنتا ہے۔

    یکم سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش

  • وینزویلا نے  ٹک ٹاک پر ایک کروڈ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

    وینزویلا نے ٹک ٹاک پر ایک کروڈ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

    کراکس: وینزویلا کی سپریم کورٹ نے چیلنج ویڈیوز مواد سے ہلاکتوں پر اقدامات نہ لینے پر ٹک ٹاک پر ایک کروڑ ڈالر کا جرمانہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینز ویلا میں ٹک ٹاک چینلج ویڈیوز کو پورا کرنے کی دوڑ میں مبینہ طور پر اب تک 3 کم عمر نوجوانوں کی موت ہوچکی ہے اور اس متعلق عدالت نے کہا کہ ٹک ٹاک اس حوالے سے مواد کو روکنے یا ہٹانے کےلیے کوئی اقدامات نہیں کررہا،عدالتی فیصلے میں اس بات کا تذکرہ نہیں ہےکہ ٹک ٹاک جرمانہ کس طرح ادا کرے جبکہ ٹک ٹاک حکام کی جانب سے بھی ابھی تک اس فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی

    گزشتہ ماہ نومبر میں وینز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایک 12 سالہ بچی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹک ٹاک کو قرار دیا تھا جس نے مبینہ طور پر ایک ٹک ٹاک چیلنج میں حصہ لیا تھا جس میں سکون کی گولیاں لینی تھیں مگر سونا نہیں تھا۔

    لاہور: شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

  • ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی

    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : موہن منجیانی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئے تھے، موہن منجیانی نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے کر استعفیٰ دیا، موہن منجیانی نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا،موہن منجیانی نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ موہن منجیانی کی نامزدگی پر پارٹی میں اختلاف پایا جا رہا تھا، موہن منجیانی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نشست پر سندھ سے اقلیتی رکن منتخب ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ ان پر سفری پابندی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے عائد کی گئی تھی ڈاکٹر موہن منجیانی کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا،یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی کیس یا تحقیقات نہیں ہورہی تھیں۔

    ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں

    لاہور: شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

    لاہور میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

  • ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں

    ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں

    لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق محکمے کے ڈی جی طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور 142املاک سربمہر مسمار کر دیں ایل ڈی اے ٹیموں نےگلبرگ میں 18جوہر ٹاؤن میں 57،علامہ اقبال ٹاؤن میں 39املاک سربمہر کر دیں جبکہ شادمان،گلشن راوی،مین یو بی ڈی کینال روڈ کے اطراف میں 28املاک سیل کر دیں۔

    ترجمان کے مطابق سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران، ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، سیلون، فوڈ پوائنٹس، دکانیں، دفاتر،سٹور ودیگر شامل ہیں، آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا-

    لاہور: شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

    لاہور میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

    یکم سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش

  • لاہور:  شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

    لاہور: شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

    لاہور: لاہور میں شراب کے ساتھ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان لاہور پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے کارروائی میں شراب کی بوتل اور فلمی ڈائیلاگ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے والے کو گرفتارکرلیا، ملزم پابندی کے باوجود سرعام ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ملزم اکثرعلاقے میں ہوائی فائرنگ کرتا اور ویڈیو بنا کر تشہیر کرتا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی نے ہوائی فائرنگ کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی پر راوی روڈ پولیس کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ نیو ائیرنائٹ پر ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ کرنے والے حوالات کی ہوا کھائیں گے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    یکم سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی ہر گز اجازت نہیں، ان جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نئے سال کو خوش آمدید کہیں، مگر ذمہ داری کے ساتھ۔ تیز رفتاری، ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کریں اپنی اور دوسروں کی زندگی کا تحفظ یقینی بنائیں۔ نئے سال کا آغاز محفوظ اور خوشگوار انداز میں کریں-

    لاہور میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

  • یکم  سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں  میں بارش

    یکم سے 6 جنوری تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سال (2025) جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے،بارش پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ہو گی، بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی اور کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سب بننے والی مغربی ہوائیں یکم جنوری ( شام رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، یہ ہوائیں 06 جنوری، 2025 تک بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی اس دوران گفت باستان دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلات کا مجھے، شکر، کشمیر (دیوی تعلیم، منظر آباد، پونچھ بنیان ، باغ ، حویلی، سدھنوتی کو تلی، بھمبر میر پور) مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 05 جنوری 2025 کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان روانسر در ایبٹ آباد، میری پور بونیر ، اور کزئی، کرم، وزیرستان، پشاور ، چار سده، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کو بات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

    لاہور میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

    محکمہ موسمیات کے مطابق 02 سے 05 جنوری کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال ساہیوال، با کشتن اوکاڑو اور بہاد انگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ملکی بارش کی توقع ہے زیارت، چین، پشین، قلعہ عبدالله، قلعہ سیف اللہ، چاقی، نوشکی، قلات، خضدار، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    سرکاری افسران اور ملازمین کا ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    محکمہ موسمیات کے مطابق 02 سے 06 جنوری 202 کے دوران اسلام آباد، پو ٹھو ہار ریین، سرگودھار میانوالی، بھکر ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے، گجرات، سیالکوٹ نارووال لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ یہ ایک سکھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 03 جنوری اور 04 جوری کو بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے 02 جنوری سے 06 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث مری، گلیات ، ناران کاخان ودیر، سوات کوہستان ،مانسہرہ ای بلد آباد، استور، ہنزور اسکرو در وادی نیلم ، بانی ہو مجھ ، حویلی میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلستان، تغییر بافتو کے پہاڑی علاقوں، مری اور گلیات میں لینڈ سلا میلہ تک برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہتے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

  • لاہور  میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

    لاہور میں نیو ائیر کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد

    لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی پرمکمل پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی سی لاہور کے مطابق نئے سال کی آمدپرآتش بازی نہیں کی جائےگی،خلاف ورزی پرکارروائی کی جائےگی،فضامیں آلودگی کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری کیا،فضائی آلودگی صحت کے مسائل کاباعث بن سکتی ہے-

    نئے سال کی آمد کو لوگ ایک جشن کے طور پر مناتے ہیں،یہ ایک سال کو الوداع کہہ کر دوسرے سال کو استقبال کرنے کا موقع ہوتا ہے،پوری دنیا میں نئے سال کو ایک الگ انداز سے ویلکم کیا جاتا ہے۔

    سرکاری افسران اور ملازمین کا ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان مکمل کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے، 395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز، 1310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18759 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے، نیو ایئر نائٹ پر ون ویلِنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان ا نور نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پی ایچ پی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پرپیٹرولنگ بڑھائیں، لاہور سمیت تمام شہروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں، گزشتہ سال کے ریکارڈیافتہ ون ویلرز، ہوائی فائرنگ کے ملزمان سے ضمانتی مچلکے لئے جائیں۔

    تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

  • سرکاری   افسران اور ملازمین کا  ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    سرکاری افسران اور ملازمین کا ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین کا بیک وقت ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف ہوا ہے،جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے متعلقہ ملازمین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 42 افسران اور ملازمین محکمہ تعلیم کے ساتھ دیگر محکموں میں ملازمت کررہے ہیں، بیک وقت دہری ملازمت کرنے والوں میں کوئٹہ، تربت، بارکھان، ژوب، ڈیرہ بگٹی، شیرانی ، کچھی، لسبیلہ، مستونگ، پنجگور، واشک، لورالائی ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین کے محکمہ تعلیم کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں مجاز اتھارٹی نے سیکرٹری خزانہ کو متعلقہ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں، جن کے نام فہرست میں شامل ہیں تمام افسران اور ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    دہری ملازمت کرنے والوں سے متعلق ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتے کے اندر افسران اور ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائےعلاوہ ازیں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام متعلقہ اضلاع کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے،سب سے زیادہ ضلع کوئٹہ کے افسران اور ملازمین دہری ملازمت کررہے ہیں-

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

  • یوکرین کے روس پر ڈرونز  حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    کیف: یوکرین کے روس پر حملے میں تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق روس کے ایک علاقائی گورنر انوکھن نے سوشل میڈیا پر منگل کو بتایا کہ مغربی روس میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ڈپو میں آگ لگ گئی اور ایندھن کا اخراج ہوا”بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں میں سے ایک کا ملبہ تیل کے ایک ڈپو کے علاقے پر گرا، نتیجتاً ایندھن کا اخراج واقع ہوا اور ایندھن اور چکنائی دار مادوں کو آگ لگ گئی امدادی ادارے بدستور کام کر رہے تھے اور علاقے کی قرینی رہائشی عمارات کو "کوئی خطرہ” نہیں تھا۔

    روس کی وزارتِ دفاع نے منگل کو اطلاع دی کہ 68 یوکرینی ڈرونز کو راتوں رات مار گرایا گیا جن میں سے 10 سمولینسک کے علاقے میں تباہ ہوئے۔

    تاجکستان اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال

    کیف نے تقریباً تین سالہ تنازعے کے دوران توانائی کی کئی روسی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے ماسکو کی طرف سے یوکرین کے بجلی گھروں پر وسیع حملوں کا منصفانہ جواب تھے روس کے سرحدی علاقے اکثر یوکرینی فضائی حملوں کا نشانہ بنے ہیں اور فریقین نے گذشتہ چند مہینوں سے اپنی بمباری میں اضافہ کیا ہے۔

    بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیراعلیٰ کو 34 سال کی سزا

    سالِ نو کی شام سے قبل متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 300 سے زیادہ جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا جس کے ایک دن بعد منگل کا ڈرون حملہ ہوا ہے فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر فوجی حملے کے بعد سے فریقین نے سینکڑوں قیدی فوجیوں کا تبادلہ کیا ہے ، جو تعاون کے چند شعبوں میں سے ایک ہے۔

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

  • ایف آئی اے کی کارروائیاں،درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائیاں،درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے لاہور اور فیصل آباد زون کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،2 مختلف کارروائیوں میں لیبیا یونان کشتی حادثے میں ملوث سمیت درجنوں انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یونان لیبیا کشتی حادثے میں ملوث درجن سے زائد اشتہاریوں سمیت 19 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں کشتی حادثے کا مرکزی اشتہاری ملزم راشد محمود بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ نے گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہائوالدین میں کارروائیاں کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں سمیت 9 ملزمان کو پکڑ لیا،گرفتار ملزمان میں یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال کو منڈی بہائوالدین سے گرفتارکیا گیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

    ترجمان کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، اس نے کمسن بچے کو اٹلی بھجوانے کے نام پر19 لاکھ روپے اور 2300 یورو ہتھیائے، سفر کے دوران کشتی حادثے میں بچے کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    قاتل نے مقتول کی بیوی کو عدالت میں شادی کی پیشکش کر دی