Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

    اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن کر کے پراسٹیٹ نکال دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی سرجری اسپتال کے کئی منزلہ زیر زمین وارڈ میں ہوئی، انتہائی خوف کی وجہ سے نیتن یاہو کا زیر زمین آپریشن کرنا پڑا نیتن یاہو کا آپریشن دو گھنٹے سے زائد جاری رہا اور انہیں کئی دن زیر زمین وارڈ میں ہی رہنا پڑےگا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ایک دہائی سے زائد عرصے سے پروسٹیٹ کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے 2014 میں بھی اس کا علاج کروایا تھایہ علاج خفیہ رکھا گیا تھا اور عوام کو نہ علاج سے پہلے، نہ دورانِ علاج اور نہ ہی بعد میں اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ان کا علاج ہونے کا انکشاف جون 2015 میں اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ہوا تھا۔

    قاتل نے مقتول کی بیوی کو عدالت میں شادی کی پیشکش کر دی

    رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اس علاج کے لیے دو مرتبہ اسپتال گئے اور انہیں اسپتال لے جانے کا عمل ایک خفیہ آپریشن کی طرح انجام دیا گیا پہلی بار نیتن یاہو کو پیٹا بریڈ ڈلیور کرنے والی گاڑی میں چھپا کرلایا گیا،نیتن یاہو کو دوسری مرتبہ اسپتال لانے کےلیے کیڑے مار اسپرے کرنے والی کمپنی کی وین میں چھپا کر لایا گیا تھا، اس دوران نیتن یاہو کے محافظوں نے خود بھی کیڑے مار اسپرے کرنے والوں کا بھیس بدلا ہوا تھا۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری

  • قاتل نے مقتول کی بیوی کو عدالت میں شادی کی پیشکش کر دی

    قاتل نے مقتول کی بیوی کو عدالت میں شادی کی پیشکش کر دی

    لندن: قاتل نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران مقتول کی بیوی کو شادی کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی: مارک میڈوز کو 2022 میں کیتھ گرین کے قتل کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی مجرم نے عدالت میں مقتول کی بیوی لوئیس گریو کو شادی کی پیشکش کی، ڈیٹیکٹیو سپرنٹنڈنٹ جون کیپس نے ٹی وی شو "سپیشل آپس: ٹو کیچ آ کرمنل” میں انکشا ف کیا "میں نے کبھی کراؤن کورٹ میں کسی کو شادی کی پیشکش کرتے نہیں دیکھا یہ واقعی حیران کن ہے۔”

    ڈیلی سٹار کے مطابق 24 سالہ میڈوز کا لوئیس گریو کے ساتھ افیئر 2021 میں شروع ہوا۔ لوئیس اپنے شوہر کیتھ اور دو بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی لوئیس جو 13 سال بڑی تھی، نے میڈوز کو "جیزس” کا نام دیا کیونکہ اس کے بال لمبے تھے لوئیس نے کیتھ کو گھر سے نکال دیا لیکن اسے واپس آنے کے لیے بھی کہا، جس سے میڈوز کے اندر حسد بڑھتا گیا فروری 2022 کو میڈوز نے کیتھ پر حملہ کر کے اسے آٹھ مرتبہ چاقو مارا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری

    میڈوز اور اس کے بھائی گورٹن کو قتل کے جرم میں سزا دی گئی، جبکہ لوئیس گریو کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس نے لوئیس گریو کے بیانات پر شکوک کا اظہار کیا، کیوں کہ وہ بظاہر اپنے جذبات کو کنٹرول کرتی دکھائی دیں۔وہ کبھی رو رہی تھیں اور کبھی ہنس رہی تھیں، جس نے ان کے کردار پر سوال اٹھایا۔

    اگرضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کیلئے تیار ہیں،علامہ طاہر اشرفی

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا۔

    جاری اعلامیے کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیا ن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے، 2 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پا کستان تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    اگرضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کیلئے تیار ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    صدر کا 6 بینکوں کو متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

    آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

  • اگرضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کیلئے تیار ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    اگرضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کیلئے تیار ہیں،علامہ طاہر اشرفی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماکونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن اہم قدم ہے ، اگر کسی نے وزارت تعلیم کےساتھ نہیں جانا وہ نہ جائے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت ڈی جی آر ای کے نظام کو سب نے تسلیم کر لیا ہے ، ملک بھر میں 18 ہزارسے زائد مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، مدارس کی رجسٹریشن اہم قدم ہے ، اگر کسی نے وزارت تعلیم کےساتھ نہیں جانا وہ نہ جائے،ہم کل بھی مدارس کے چوکیدار تھے اور آج بھی ہیں جبکہ آئندہ بھی رہیں گے-

    مدارس رجسٹریشن آرڈیننس کے تحت وزارت تعلیم اور صنعت و تجارت دونوں میں سے کسی بھی وزارت میں مدارس کی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے وزارت تعلیم سے بھی مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کو سب نے تسلیم کیا ہوا ہے دونوں نقطہ نظر کو اس آرڈیننس میں تسلیم کیا گیا ہے جو وزارت صنعت کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم کل اور آئندہ بھی مدارس کے چوکیدار رہیں گے۔

    صدر کا 6 بینکوں کو متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

    چیئرمین پاکستان علما کونسل نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پارا چنارکے حالات پرپورا ملک پریشان ہےمسائل کا حل طاقت سے نہیں مذاکرات سے ہوتا ہےہم سب پاکستانی ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں، اگرضرورت پڑی تو پارا چنارجانے کیلئے تیار ہیں ہم سب پاکستانی،آیئے پاکستان زندہ باد کہتے ہوئے مسئلہ حل کریں، زمین کے تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جائے اور خیبرپختونخوا حکو مت سے گزارش ہے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

    یو اے ای میں چھوٹے طیارہ سمندر میں گر کر تباہ،خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

    ان کا کہنا تھا کہ ادویات نہ ملنے سے اموات ہو رہی ہیں یا لوگ پریشان ہیں تو یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئےتمام اکابرین سے کہتا ہوں تلخیوں کے بجائے صبر سے کام لیا جائےکراچی سمیت جہاں راستے بند ہیں اور لوگوں کی مشکلات کا خیال کرنا چاہئے پاکستان کے لوگوں کیلئے کوشش کریں تاکہ اس صورتحال سے باہر نکلا جائےملک کی خاطر آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا بات چیت سے تمام مسا ئل کا حل نکل سکتا ہے۔ ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھائی چارے کی فضاءکیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

  • صدر کا 6 بینکوں کو  متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

    صدر کا 6 بینکوں کو متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بینک فراڈ کے 31 متاثرین کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی جبکہ 6 بینکوں کو متاثرین کو 24.136 ملین واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایوان صدر اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کےخلاف دائر 31 درخو ا ستوں پر فیصلے کر دئیے آصف زرداری نے فراڈ متاثرین کے حق میں بینکنگ محتسب کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے فیصلے عوام کو ا نصاف اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے صدر مملکت کے عزم کے عکاس ہیں۔

    صدر آصف زرداری نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی 12 درخواستوں کو مسترد کردیا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے 12 صارفین کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے جبکہ مسلم کمرشل بینک کے 10 صارفین کو 52 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے دائر 5 درخواستیں بھی خارج کر دی گئیں، الائیڈ بینک لمیٹڈ کو متاثرہ صارفین کو 40 لاکھ سے زائد رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

    یو اے ای میں چھوٹے طیارہ سمندر میں گر کر تباہ،خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

    بینک آف پنجاب کی دائر کردہ 3 درخواستیں بھی خارج کردی گئیں جبکہ صدر کا کہنا ہے کہ بینک آف پنجاب فراڈ سے متاثرہ 3 صارفین کو 23 لاکھ سے زائد رقم واپس کرے، عسکری بینک لمیٹڈ کو ایک کیس میں 490,000 روپے واپس کرنے اور حبیب بینک لمیٹڈ کے کیس میں ایک صارف کو 420,000 روپے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق متاثرین کو نوسرباز افراد نے خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے دھوکا دیا، نوسرباز افراد نے دھوکا دہی پر مبنی فون کالز کے ذریعے صارفین سے بینکنگ کی حساس تفصیلات حاصل کیں، صارفین سے ذاتی بینکنگ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوالیں گئیں، صارفین نے فراڈ سے ہتھیائی رقم واپس لینے کے لیے بینکوں سے رجوع کیا لیکن ریلیف نہ دیا گیا۔

    نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    متاثرہ فریقوں نے ریلیف کے حصول کیلئے بینکنگ محتسب سے رجوع کیا، بینکوں نے محتسب کے فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے صدر مملکت کو الگ الگ درخواستیں دائر کیں، سماعت اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے سنائے گئے۔

    صدر مملکت نے مالیاتی دھوکا دہی سے شہریوں کے بچاؤ میں بینکنگ محتسب کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بینکنگ محتسب شکایات کے فوری حل کے لیے اہم ادارہ ہے، بینکنگ محتسب طویل قانونی طریقہ کار کے بوجھ کے بغیر متاثرین کو بروقت انصاف فراہم کرتا ہے، عوام بینکنگ تنازعات ، فراڈ سے نمٹنے کے لیے بینکنگ محتسب کی خدمات سے استفادہ کریں۔

    یکم رجب المرجب جمعرات کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

  • یو اے ای میں چھوٹے طیارہ سمندر میں گر کر تباہ،خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

    یو اے ای میں چھوٹے طیارہ سمندر میں گر کر تباہ،خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ حادثےکا شکار ہوگیا،حادثے میں خاتون پائلٹ اور مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی: اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق راس الخیمہ میں پرائیوٹ سیاحتی ایوی ایشن کلب کا طیارہ حادثےکا شکار ہوا، طیارہ سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور سمندر میں گر کر تباہ ہواطیارےکی پائلٹ 29 سالہ پاکستانی فریانزا پروین تھیں جب کہ مسافر 26 سالہ بھارتی ڈاکٹر سلیمان تھے۔

    حکام پاکستانی قونصل خانےکے مطابق پاکستانی پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق ملتان سے ہے پاکستانی پائلٹ کی میت آج رات پاکستان روانہ کی جائےگی۔

    سندھ رینجرز کی 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری

    حسان نیازی کا پیغام نوجوانوں کے نام۔۔۔

    گوجرانوالہ: جی یو جے ورکرز کا اجلاس، پریس کلب الیکشن پر تحفظات کا اظہار

  • سندھ رینجرز  کی 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری

    سندھ رینجرز کی 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری

    کراچی: سندھ رینجرز نے 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج، بلوچستان لیبریشن آرمی، بی ایل ایف، ٹی ٹی پی اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد بھی شامل ہیں-

    جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مجموعی طور پر 87 آپریشن میں 109 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بھتہ خوری کے خلاف 14 آپریشن کیے، 32 بھتہ خوروں اور ایک اغواء کار کو پکڑا گیا اندرون سندھ میں مشترکہ 94 کارروائیوں کے دوران 197 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں میں 21 ہتھیار اور مختلف اقسام کا ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

    حسان نیازی کا پیغام نوجوانوں کے نام۔۔۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان سے مختلف قسم کے 68 ہتھیار اور 1854 ایمونیشن برآمد ہوئے، آئندہ دنوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا سندھ رینجرز نے سال 2024 میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر 617 آپریشنز کیے، مجموعی طور پر 210 آپریشن کیے اور 245 ڈکیتوں کو پکڑا، منشیات فروشی کے خلاف کارروائی مجموعی طور پر 252 آپریشن کیے گئے اور 332 منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف 500 آپریشن کیے گئے اور 542 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

    گوجرانوالہ: کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر چوک کا دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن

  • آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

    آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ناموں میں انگلینڈ کے بیٹرز جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھار ت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا،عالمی کرکٹ کونسل کی جانب سے نامزد ناموں میں سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایمرجنگ کے بعد ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی فرسٹ کنکریٹ پورنگ تقریب

    واضح رہے گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا اور ان ناموں میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کا نام بھی شامل تھابابراعظم اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاپ رینک والے بلے باز ہیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ بھارت کے ارشدیپ سنگھ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

  • نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    لندن:برطانیہ میں یکم جنوری 2025 سے نجی اسکولوں پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرکے رقم سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کے بہبود کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بزنس ریکارڈر کے مطابق برسوں کی بگڑتی ہوئی تعلیمی عدم مساوات کے بعد، یکم جنوری سے، نجی اسکولوں کو ٹیوشن فیس پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جو ہزاروں نئے اساتذہ کو فنڈ دینے اور ریاستی اسکولوں میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوگا، جس کیلئے برطانیہ کی نئی حکومت نے نجی اسکولوں کو 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا۔

    وزیر تعلیم برجیٹ فلپسن نے کہا کہ مہنگی اور اعلیٰ معیاری تعلیم صرف امراء و روساء کے لیے نہیں ہو سکتے بلکہ ہر ایک شہری کا حق ہے،جبکہ وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس ٹیکس سے حاصل فنڈز سرکاری اسکولوں میں استعمال کیے جائیں گے جہاں ملک کے 94 فیصد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    یکم رجب المرجب جمعرات کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

    اس ٹیکس سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ڈیڑھ ارب پاؤنڈ جمع پونے کی امید ہے جب کہ 2029-30 تک یہ فنڈ سالانہ ایک ارب 70 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا اس فنڈز کو سرکاری اسکولوں کے ساڑھے چھ ہزار اساتذہ کی بہبود سمیت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نجی اسکولوں کی نمائندگی کرنے والی انڈیپینڈنٹ اسکولز کونسل نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں ٹیوشن فیس پہلے ہی اوسطاً 18 ہزار پاؤنڈ سالانہ ہے اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے یہ مزید بڑھ جائے گی۔

    غزہ کے باسیوں کیلئے سرد موسم بھی آزمائش،چھ بچوں کی اموات

    ادھر حکومت کا اندازہ ہے کہ ٹیوشن فیس میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ ناگزیر ہے۔

    حکومتی اصلاحات کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعداد قابو سے باہر ہوجائے گی جو کہ بذات خود حکومتی لاگت میں اضافے کا باعث ہوگا۔

    تاہم انسٹی ٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز نے مخالفین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں متوقع کمی کی وجہ سے 2030 تک ریاستی اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ کمی آئے گی۔

    گوجرانوالہ: اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد و حق باہو کانفرنس کا انعقاد

    واضح رہے کہ لیبر پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں دہرے تعلیمی نظام پر تنقید کی تھی اور اقتدار میں آنے کے بعد سرکاری اسکولوں کا معیار بلند کرنے کا وعدہ کیا تھا اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ دورِحکومت میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے درمیان طبقاتی فرق بہت بڑھ گیا تھا۔

  • یکم رجب المرجب جمعرات  کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

    یکم رجب المرجب جمعرات کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

    لاہور: سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 29 جمادی الثانی بروز بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام موسم صاف ہونے پر ہلال کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی۔

    باغی ٹی وی: خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ یکم رجب المرجب جمعرات 2 جنوری کو ہو گی نیا چاند منگل 31 دسمبر 2024ء کو پاکستانی وقت کے مطابق قبل از صبح 3 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہو گا اور 29 جمادی الثانی یعنی بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 37 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔

    اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم مکمل

    دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ گلگت اور مظفر آباد میں 80 منٹ ، چارسدہ ، پشاور ، راولپنڈی اور لاہور میں 81 منٹ ، کوئٹہ میں 83 منٹ جب کہ سب سے زیادہ کراچی اور جیوانی میں 85 منٹ ہو گا ، پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوگا، وہاں بدھ یکم جنوری کی شام ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی۔

    بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل